ایپ کا تعارف

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات

مکمل اردو ترجمہ کے ساتھ

مؤلف:
محدث شیخ عباس بن محمد رضا قمی (اعلی اللہ مقامہ)

ترجمہ:

  • علامہ ریاض حسین نجفی
  • علامہ سید نیاز حسین نقوی
  • مولانا محمد علی فاضل

کمپوزنگ:
مؤسسہ امام المنتظر (عج)، قم

اس کاوش کی اہم ترین خصوصیت یہ ہے کہ طویل عربی متن کو معنی/مفہوم کے مطابق مختصر سطور میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ ہر سطر کا علیحدہ اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔ اس طرح آپ مفہوم سمجھتے ہوئے بہتر توجہ کے ساتھ دعاؤں اور زیارات کی تلاوت کر سکتے ہیں۔

اگرچہ کتاب اور ترجمہ کا مکمل متن شبکۃ الامامین الحسنینؑ کی ویب سائیٹ سے لیا گیا ہے، تاہم اس میں انتہائی محنت سے کمپوزنگ اور اعراب کی غلطیوں کی درستگی اور سطور کی ترتیبِ نو کی کوشش کی گئی ہے اور یہ کام بدستور جاری ہے۔ آپ کی سہولت کے لئے متن کی ہر سطر کو ایک ترتیبی نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔ طویل صفحات میں یہ نمبر خصوصی طور پر کارآمد ہے۔ (یاد رہے کہ یہ نمبر سطور کی موجودہ ترتیب کے لحاظ سے ہے اس لئے مستقبل میں یہ نمبر سطور کی تقسیم میں تبدیلی کے لحاظ سے بدل سکتا ہے۔)

ڈسپلے کو یوزر کی ترجیحات کے مطابق بنانے کے لیے سیٹنگز مہیا کی گئی ہیں، جن کے ذریعے آپ عربی متن یا اردو ترجمہ کو حسب ضرورت ظاہر یا پوشیدہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ متن اور ترجمہ کے فونٹ سائز اور روشن یا تاریک تھیم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اگر آپ نے اس کاوش کو بطور اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کیا ہے تو اسے مکمل طور پر آف لائن (بغیر انٹرنیٹ کنکشن) استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کاوش کو اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ یہ آپ کے ڈوائس کی سکرین سائز کے مطابق خود کو ڈھال سکتی ہے۔ مثلاً بڑی سکرین پر عربی متن اور اردو ترجمہ دو علیحدہ کالم میں ظاہر ہو جاتے ہیں۔

اس کاوش کی ایک فخریہ خصوصیت اس کی سرچ کرنے کی صلاحیت ہے۔ آپ سرچ/تلاش کیلئے مطلوبہ لفظ/عبارت اردو یا انگریزی یا رومن میں لکھ سکتے ہیں۔

ان شاء اللہ ہم آئندہ مزید کارآمد خصوصیات و خدمات کا اضافہ کریں گے، مثلاً نشانی (بُک مارک) لگانے کی سہولت، متن/ترجمہ میں تلاش کرنے کی سہولت، صفحات کو محفوظ کرنے کی آپشن وغیرہ۔

آپ سے گزارش ہے کہ اپنی تجاویز اور آرا سے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔ غلطیوں کی نشاندہی یا سطور کی تحلیل کو بہتر بنانے کیلئے بھی ہم آپ کے تعاون کے منتظر ہیں۔ اگر آپ کو یہ کاوش پسند آئی ہے تو براہِ کرم اسے اپنے احباب کے ساتھ شیئر کیجیے۔  duas.co  کی ٹیم کو اپنے اعمال، زیارات، دعاؤں وغیرہ میں شامل رکھیں۔
پروردگار ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ واٰلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

التماس سورۂ فاتحہ برائے جمیع مرحومین مومنین و مومنات

ای میل رابطہ:
mafatih [@] duas [.] co