روایت ہوئی ہے کہ ایک شخص نے امام جعفر صادقؑ سے اپنی وحشت و تنہائی کی شکایت کی، تو آپ نے فرمایا آیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں کہ جسے تم پڑھو تو رات یادن میں کسی بھی وقت تمہیں ڈر نہ لگے۔ پس وہ دعا یہ ہے۔
بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ وَتَوَكَّلْتُ عَلَی ﷲِ
1
خدا کے نام سے، خدا کی ذات سے، میرا بھروسہ خدا پر ہے
1
اِنَّهٗ مَنْ یَتَوَكَّلْ عَلَی ﷲِ فَهُوَ حَسْبُهٗ
2
یقیناً جو بھی خدا پر بھروسہ رکھتا ہے تو وہ اس کے لئے کافی ہو رہتا ہے
2
اِنَّ ﷲَ بَالِغُ أَمْرِهٖ، قَدْ جَعَلَ ﷲُ لِكُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا
3
ضرور خدا اپنے کام پر حاوی ہے، یقیناً خدا نے قرار دیا ہے ہر چیز کا اندازہ
3
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِیْ فِیْ كَنَفِكَ وَفِیْ جِوَارِكَ
4
اے معبود مجھے اپنے آستانے پر اور اپنے قریب رکھ
4
وَاجْعَلْنِیْ فِیْ أَمَانِكَ وَفِیْ مَنْعِكَ
5
اور مجھ کو اپنی پناہ اور حفاظت میں قرار دے۔
5
روایت میں آیا ہے ایک شخص متواتر تیس برس تک یہ دعا پڑھتا رہا لیکن ایک رات اسے نہ پڑھا تو بچھو نے اسے ڈس لیا۔
جو شخص کسی مکان یا کمرے میں رات کو تنہا سوتا ہو تو ضروری ہے کہ وہ آیت الکرسی کے بعد یہ دعا پڑ ھا کرے:
اَللّٰهُمَّ اٰنِسْ وَحْشَتِیْ، وَاٰمِنْ رَوْعَتِیْ، وَأَعِنِّیْ عَلٰی وَحْدَتِیْ
6
اے معبو د تو تنہائی میں میرا رفیق بن اور میرا خو ف دور کر دے اور اس تنہائی میں میری مدد فرما۔
6
أُعِیْذُكُمَا بِكَلِمَاتِ ﷲ التَّامَّةِ وَأَسْمَائِهِ الْحُسْنٰی كُلِّهَا
7
میں نے تم دونوں کے کامل کلمات کی پناہ میں اور اس کے سبھی بہترین ناموں کی پناہ میں دیا
7
عَامَّةً مِنْ شَرِّ السَّامَّةِ وَالْہَامَّةِ
8
عموماً ہر ڈسنے والے اور کاٹ کھانے والے سے
8
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ عَیْنٍ لَّامَّةٍ
9
بری نظر ڈالنے والی ہر آنکھ کے شر سے
9
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ
10
اور حسد کر نے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔
10
آنحضرتؐ نے یہ بھی فرمایا کہ حضرت ابرا ہیمؑ نے اپنے فرزندان اسماعیلؑ اور اسحاقؑ کو اسی طرح سے خدا کی پناہ میں دیا تھا۔
روایت ہوئی ہے کہ کسی غزوہ میں صحابہ کرام نے آنحضرتؐ سے کھٹمل، پسو اور لال بیگ سے پہنچنے والی اذیت سے شکایت کی تو آپؐ نے فرمایا رات کو سوتے وقت یہ دعا پڑھا کرو۔
أَیُّهَا الْاَسْوَدُ الْوَثَّابُ الَّذِیْ لَا یُبَالِیْ غَلَقًا وَلَا بَابًا
11
اے جھپٹنے والے سیاہ کیڑے کہ جو نہ قفل سے اور نہ دروازے سے ڈرتا ہے
11
عَزَمْتُ عَلَیْكَ بِأُمِّ الْكِتَابِ أَنْ لَا تُؤْذِیَنِیْ وَأَصْحَابِیْ
12
میں تجھے ام الکتاب کی قسم دیتا ہوں کہ نہ مجھے اذیت دے اور نہ میرے اصحاب کو
12
اِلٰی أَنْ یَذْهَبَ اللَّیْلُ وَیَجِیْءَ الصُّبْحُ بِمَا جَاءَ
13
اس وقت تک کہ رات چلی جائے اور صبح آ جائے کہ جس کے ساتھ صبح آتی ہے۔
13
حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالبؑ سے روایت ہے کہ فرمایا جب کسی چیرنے پھاڑنے والے جانور مثلا شیر، چیتے اور بھیڑیے کو دیکھو تو یہ پڑھو:
أَعُوْذُ بِرَبِّ دَانْیَالَ وَالْجُبِّ مِنْ كُلِّ أَسَدٍ مُسْتَأْسِد
14
پناہ لیتا ہوں دانیال کے رب اور کنویں کے رب کی ہر چیرنے پھاڑنے والے شیر سے۔
14
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں کہ جب کسی درندے کو دیکھو تو اس کے منہ پر آیت الکرسی اور یہ دعا پڑھ کر پھونکو:
عَزَمْتُ عَلَیْكَ بِعَزِیْمَةِ ﷲِ
15
میں نے تجھے باندھ دیاخدا کے ارادے سے
15
وَعَزِیْمَةِ مُحَمَّدٍ صَلَّی ﷲُ عَلَیْهِ وَاٰلِهٖ
16
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارادے سے
16
وَعَزِیْمَةِ سُلَیَْمَانَ بْنِ دَاوُوْدَ
17
اور سیلمان بن داؤد کے ارادے سے
17
وَعَزِیْمَةِ أَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلِیِّ بْنِ أَبِیْ طَالِبٍ عَلَیْهِ اَلسَّلَامُ
18
مومنوں کے امیر علی ابن ابی طالبؑ کے ارادے سے
18
وَالْاَئِمَّةِ الطَّاهِرِیْنَ عَلَیْهِمُ اَلسَّلَامُ مِنْ بَعْدِهٖ
19
اور ان کے بعد ہونے والےآئمہ طاہرین کے (ارادے کے ساتھ)۔
19
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
20
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
20
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
21
اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر جو خدائے بلند و بزرگ کی ہے۔
21