اعمال روز عرفہ میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول صلوات کے بعد دعائے ام داؤد پڑھنے کا کہا گیا ہے اور پھر یہ تسبیحات پڑھنے کی تاکید ہے کہ جن کا ثواب شمار سے باہر ہے، لیکن وہاں ان تسبیحات کا پہلا حصہ ہی درج ہے جو سُبْحَانَ ﷲ ہے اور باقی تین حصے جو الحمد ﷲ، لا الہ الا ﷲ اور اللہ اكبر کی تسبیحوں کے ساتھ مکمل ہوتے ہیں وہ وہاں نقل نہیں کیے گئے۔ لہٰذا ہم یہ تین حصے یہاں تحریر کر رہے ہیں تاکہ جو قارئین ان تسبیحات کا پہلا حصہ اعمال روز عرفہ میں پڑھیں گے وہ بقیہ تین حصے زیر نظر مقام سے پڑھ کر یہ تسبیحات مکمل کر سکیں اور ان کا پورا پورا ثواب حاصل کر کے فلاح پائیں۔

ان تسبیحات کے وہ تین حصے یہ ہیں سُبْحَانَ ﷲ قَبْلَ كُلِّ ٲَحَدٍ وَسُبْحَانَ ﷲ بَعْدَ كُلِّ ٲَحَدٍ سے آخر تسبیح تک تَبَارَكَ ﷲُ ٲَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ۔ یہاں تک پڑھنے کے بعد کہے:

وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ قَبْلَ كُلِّ ٲَحَدٍ
1
حمد ہے خدا کے لیے ہر چیز سے پہلے
1
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ بَعْدَ كُلِّ ٲَحَدٍ
2
حمد ہے خدا کے لیے ہر چیز کے بعد
2
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ مَعَ كُلِّ ٲَحَدٍ
3
اور حمد ہے خدا کے لیے ہر چیز کے ساتھ
3
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ یَبْقٰی رَبُّنَا وَیَفْنٰی كُلُّ ٲَحَدٍ
4
حمد ہے خدا کے لیے کہ ہمارا پروردگار رہے گا جب کہ ہر چیز مٹ جائے گی
4
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا یَفْضُلُ حَمْدَ الْحَامِدِیْنَ
5
حمد ہے خدا کے لیے، وہ حمد جو برتر ہے حمد کرنے والوں کی حمد سے
5
حَمْدًا كَثِیْرًا قَبْلَ كُلِّ ٲَحَدٍ
6
بہت زیادہ حمد ہر چیز کے پہلے
6
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا یَفْضُلُ حَمْدَ الْحَامِدِیْنَ
7
حمد ہے خدا کے لیے، وہ حمد جو برتر ہے حمد کرنے والوں کی حمد سے
7
حَمْدًا كَثِیْرًا بَعْدَ كُلِّ ٲَحَدٍ
8
بہت زیادہ حمد ہر چیز کے بعد
8
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا یَفْضُلُ حَمْدَ الْحَامِدِیْنَ
9
حمد ہے خدا کے لیے، وہ حمد جو برتر ہے حمد کر نے والوں کی حمد سے
9
حَمْدًا كَثِیْرًا مَعَ كُلِّ ٲَحَدٍ
10
بہت زیادہ حمد ہر چیز کے ساتھ
10
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا یَفْضُلُ حَمْدَ الْحَامِدِیْنَ
11
حمد ہے خدا کے لیے، وہ حمد جو حمد کرنے والوں کی حمد سے برتر ہے
11
حَمْدًا كَثِیْرًا لِرَبِّنَا الْبَاقِیْ وَیَفْنٰی كُلُّ ٲَحَدٍ
12
بہت زیادہ حمد ہمارے رب کے لیے جو باقی رہے گا جب کہ ہر چیز فنا ہو جائے گی
12
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا لَا یُحْصٰی وَلَا یُدْرٰی
13
حمد ہے خدا کے لیے وہ حمد جس کا شمار نہیں، جو سمجھ نہیں آتی
13
وَلَا یُنْسٰی وَلَا یَبْلٰی وَلَا یَفْنٰی وَلَیْسَ لَہٗ مُنْتَہٰی
14
یاد سے نہیں اترتی، پرانی نہیں ہوتی اور ختم نہیں ہوتی اور اس حمد کی کوئی حد نہیں
14
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا یَدُوْمُ بِدَوَامِہٖ
15
اور حمد ہے خدا کے لئے وہ حمد جو اس کی ہمیشگی کے ساتھ ہمیشہ
15
وَیَبْقٰی بِبَقَائِہٖ فِیْ سِنِی الْعَالَمِیْنَ وَشُھُوْرِ الدُّھُوْرِ
16
اور اس کی بقا سے باقی ہے اہل جہان کے برسوں، مہینوں، زمانوں
16
وَٲَیَّامِ الدُّنْیَا وَسَاعَاتِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ
17
دنیا کی مدت اور دن رات کی ساعتوں میں
17
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ٲَبَدَ الْاَبَدِ وَمَعَ الْاَبَدِ مِمَّا لَا یُحْصِیْہِ الْعَدَدُ
18
حمد ہے خدا کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کی ہمیشگی کے ساتھ جس کا شمار نہیں ہو سکتا
18
وَلَا یُفْنِیْہِ الْاَمَدُ وَلَا یَقْطَعُہُ الْاَبَدُ
19
زمانہ اس حمد کو ختم نہیں کر سکتا، ہمیشگی اسے قطع نہیں کرتی
19
وَتَبَارَكَ ﷲُ ٲَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ۔
20
اور بابرکت ہے وہ اللہ جو بہتر ین خلق کرنے والا ہے۔
20

اور اس کے بعد کہے:

لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ قَبْلَ كُلِّ ٲَحَدٍ
21
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں ہر چیز سے پہلے
21
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ بَعْدَ كُلِّ ٲَحَدٍ
22
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں ہر چیز کے بعد
22
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ مَعَ كُلِّ ٲَحَدٍ
23
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہر چیز کے ساتھ
23
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ یَبْقٰی رَبُّنَا وَیَفْنٰی كُلُّ ٲَحَدٍ
24
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں کہ ہمارا رب باقی ہے جب کہ ہر چیز فنا ہونے والی ہے
24
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ تَھْلِیْلًا یَفْضُلُ تَھْلِیْلَ الْمُھَلِّلِیْنَ
25
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں، ایسی تہلیل میں جو برتر ہے تہلیل کرنے والوں کی تہلیل سے
25
فَضْلًا كَثِیْرًا قَبْلَ كُلِّ ٲَحَدٍ
26
بہت ہی برتر ہر چیز سے پہلے
26
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ تَھْلِیْلًا یَفْضُلُ تَھْلِیْلَ الْمُھَلِّلِیْنَ
27
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں، ایسی تہلیل میں جو برتر ہے تہلیل کرنے والوں کی تہلیل سے
27
فَضْلًا كَثِیْرًا بَعْدَ كُلِّ ٲَحَدٍ
28
بہت ہی برتر ہر چیز کے بعد
28
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ تَھْلِیْلًا یَفْضُلُ تَھْلِیْلَ الْمُھَلِّلِیْنَ
29
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں، ایسی تہلیل میں جو برتر ہے تہلیل کرنے والوں کی تہلیل سے
29
فَضْلًا كَثِیْرًا مَعَ كُلِّ ٲَحَدٍ
30
بہت ہی برتر ہر چیز کے ساتھ
30
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ تَھْلِیْلًا یَفْضُلُ تَھْلِیْلَ الْمُھَلِّلِیْنَ
31
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں ایسی تہلیل میں جو برتر ہے تہلیل کرنے والوں کی تہلیل سے
31
فَضْلًا كَثِیْرًا لِرَبِّنَا الْبَاقِیْ وَیَفْنٰی كُلُّ ٲَحَدٍ
32
بہت ہی برتر ہے ہمارا رب کہ جو باقی ہے جب کہ ہر چیز فنا ہونے والی ہے
32
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ تَھْلِیْلًا لَا یُحْصٰی وَلَا یُدْرٰی
33
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں، ایسی تہلیل میں جس کا شمار نہیں، جو سمجھ سے بالا ہے
33
وَلَا یُنْسٰی وَلَا یَبْلٰی وَلَا یَفْنٰی وَلَیْسَ لَہٗ مُنْتَہٰی
34
جو یاد سے نہیں اترتی، پرانی نہیں ہوتی، مٹ نہیں سکتی اور کبھی ختم ہونے والی نہیں
34
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ تَھْلِیْلًا یَدُوْمُ بِدَوَامِہٖ
35
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں، ایسی تہلیل میں جو اس کی ہمیشگی سے ہمیشہ
35
وَیَبْقٰی بِبَقَائِہٖ فِیْ سِنِی الْعَالَمِیْنَ وَشُھُوْرِ الدُّھُوْرِ
36
اور اس کی بقا سے باقی ہے جہان والوں کے برسوں میں، مہینوں کے زمانوں میں
36
وَٲَیَّامِ الدُّنْیَا وَسَاعَاتِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ
37
دنیا کی مدت اور رات دن کی ساعتوں میں
37
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ ٲَبَدَ الْاَبَدِ وَمَعَ الْاَبَدِ
38
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں، ہمیشہ ہمیشہ ہے ہمیشگی کے ساتھ
38
مِمَّا لَا یُحْصِیْہِ الْعَدَدُ
39
جس کا شمار نہیں ہو سکتا ہندسوں میں
39
وَلَا یُفْنِیْہِ الْاَمَدُ وَلَا یَقْطَعُہُ الْاَبَدُ
40
زمانہ اس تہلیل کو ختم نہیں کر سکتا، ہمیشگی اسے قطع نہیں کرتی
40
وَتَبَارَكَ ﷲُ ٲَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ۔
41
اور بابرکت ہے اللہ جو بہترین خلق کرنے والا ہے۔
41

اور اس کے بعد کہے:

وَﷲُ ٲَكْبَرُ قَبْلَ كُلِّ ٲَحَدٍ
42
خدا بزرگ تر ہے ہر چیز سے پہلے
42
وَﷲُ ٲَكْبَرُ بَعْدَ كُلِّ ٲَحَدٍ
43
خدا بزرگ تر ہے ہر چیز کے بعد
43
وَﷲُ ٲَكْبَرُ مَعَ كُلِّ ٲَحَدٍ
44
خدا بزرگ تر ہے ہر چیز کے ساتھ
44
وَﷲُ ٲَكْبَرُ یَبْقٰی رَبُّنَا وَیَفْنٰی كُلُّ ٲَحَدٍ
45
خدا بزرگ تر ہے کہ ہمارا وہ رب باقی اور ہر چیز فنا ہونے والی ہے
45
وَﷲُ ٲَكْبَرُ تَكْبِیْرًا یَفْضُلُ تَكْبِیْرَ الْمُكَبِّرِیْنَ
46
خدا بزرگ تر ہے تکبیر کے ساتھ جو برتر ہے تکبیر کہنے والوں کی تکبیر سے
46
فَضْلًا كَثِیْرًا قَبْلَ كُلِّ ٲَحَدٍ
47
بہت ہی برتر ہے ہر چیز سے پہلے
47
وَﷲُ ٲَكْبَرُ تَكْبِیْرًا یَفْضُلُ تَكْبِیْرَ الْمُكَبِّرِیْنَ
48
خدا بزرگ تر ہے تکبیر کے ساتھ جو برتر ہے تکبیر کہنے والوں کی تکبیر سے
48
فَضْلًا كَثِیْرًا بَعْدَ كُلِّ ٲَحَدٍ
49
بہت ہی برتر ہے ہر چیز کے بعد
49
وَﷲُ ٲَكْبَرُ تَكْبِیْرًا یَفْضُلُ تَكْبِیْرَ الْمُكَبِّرِیْنَ
50
خدا بزرگ تر ہے تکبیر کے ساتھ جو برتر ہے تکبیر کہنے والوں کی تکبیر سے
50
فَضْلًا كَثِیْرًا مَعَ كُلِّ ٲَحَدٍ
51
بہت ہی برتر ہے ہر چیز کے ساتھ
51
وَﷲُ ٲَكْبَرُ تَكْبِیْرًا یَفْضُلُ تَكْبِیْرَ الْمُكَبِّرِیْنَ
52
خدا بزرگ تر ہے تکبیر کے ساتھ جو برتر ہے تکبیر کہنے والوں کی تکبیر سے
52
فَضْلًا كَثِیْرًا لِرَبِّنَا الْبَاقِیْ وَیَفْنٰی كُلُّ ٲَحَدٍ
53
بہت ہی برتر ہے ہمارا رب باقی ہے جب کہ ہر چیز فنا ہونے والی ہے
53
وَﷲُ ٲَكْبَرُ تَكْبِیْرًا لَا یُحْصٰی وَلَا یُدْرٰی
54
خدا بزرگ تر ہے تکبیر کے ساتھ کہ جس کا شمار نہیں، جو سمجھ سے بالا ہے
54
وَلَا یُنْسٰی وَلَا یَبْلٰی وَلَا یَفْنٰی وَلَیْسَ لَہٗ مُنْتَہٰی
55
جو یاد سے نہیں اترتی، پرانی نہیں ہوتی، اور مٹتی نہیں اور نہ ختم ہونے والی ہے
55
وَﷲُ ٲَكْبَرُ تَكْبِیْرًا یَدُوْمُ بِدَوَامِہٖ وَیَبْقٰی بِبَقَائِہٖ
56
خدا بزرگ تر ہے تکبیر کے ساتھ جو اس کی ہمیشگی سے ہمیشہ اور اس کی بقا سے باقی ہے
56
فِیْ سِنِی الْعَالَمِیْنَ وَشُھُوْرِ الدُّھُوْرِ
57
اہل جہان کے برسوں میں، مہینوں کے زمانوں
57
وَٲَیَّامِ الدُّنْیَا وَسَاعَاتِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ
58
اور دنیا کی مدت میں اور رات دن کی ساعتوں میں
58
وَﷲُ ٲَكْبَرُ ٲَبَدَ الْاَبَدِ وَمَعَ الْاَبَدِ
59
خدا بزرگ تر ہے ہمیشہ ہمیشہ کی ہمیشگی کے ساتھ
59
مِمَّا لَا یُحْصِیْہِ الْعَدَدُ
60
جو شمار نہیں ہو سکتی ہندسوں میں
60
وَلَا یُفْنِیْہِ الْاَمَدُ وَلَا یَقْطَعُہُ الْاَبَدُ
61
زمانہ اس کو ختم نہیں کر سکتا، نہ ہمیشگی اسے قطع کرتی ہے
61
وَتَبَارَكَ ﷲُ ٲَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ۔
62
اور بابرکت ہے اللہ جو بہترین خلق کرنے والا ہے
62