شیخ کفعمی نے مفاتیح الغیب سے نقل کیا ہے کہ جو شخص اپنے گھر کے دروازے پر لفظ ”بسم اللہ“ لکھے وہ ہلاکتوں سے محفوظ رہے گا خواہ وہ کافر ہی ہو۔ کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالی نے فرعون کو اس لئے جلد ہلاک نہیں کیا اور اس کے دعوائے ربوبیت کے باوجود اسے مہلت دی کہ اس نے اپنے محل کے بیرونی دروازے پر ”بسم اللہ“ لکھی ہوئی تھی۔ جب حضرت موسٰیؑ نے اس کی ہلاکت کے لئے دعا کی تو اللہ تعالی نے ان کی طرف وحی فرمائی کہ اے موسٰیؑ تم اس کے محل کو دیکھ رہے ہو اور میں اس کے دروازے پر نوشتے کو دیکھ رہا ہوں۔