جب جنازے کو قبر کے نزدیک لائیں تو اگر میت مرد کی ہے تو اسے قبر کی پائنتی کی طرف لے جائیں اور قبر کے کنارے تک لے جاتے ہوئے تین مرتبہ اٹھائیں اور زمین پر رکھیں پھر قبر میں اتاریں۔ اگر میت عورت کی ہے تو اسے قبر کے کنارے قبلہ کی طرف لائیں پھر قبر میں اتاریں۔ میت کا وارث یا کوئی اور شخص جس کو ولی نے اجازت دی ہو کہ وہ پائنتی کی طرف سے قبر میں اترے کہ یہی قبر کا دروازہ ہے۔ اور جب وہ قبر میں اتر جائے تو یہ کہے:

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْہَا رَوْضَةً مِنْ رِیَاضِ الْجَنَّةِ
1
اے معبود! تو اسے جنت کے باغوں میں ایک باغ بنا دے
1
وَلَا تَجْعَلْہَا حُفْرَةً مِنْ حُفَرِ النَّارِ
2
اور اسے جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا نہ بنا۔
2

اور مناسب ہے کہ قبر میں اتر نے والا وہ شخص سر اور پاؤں سے ننگا ہو اور اپنے بٹن کھول دے۔ وہ میت کو قبر میں اتار نے کے لیے اٹھائے اور سر کی طرف اسے قبر میں لے جائے اور یہ کہے:

بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ وَفِیْ سَبِیْلِ ﷲِ وَعَلٰی مِلَّةِ رَسُوْلِ ﷲِ
3
اللہ کے نام اور اللہ کی ذات سے، اللہ کی راہ میں اور رسول اللہ کے دین پر۔
3
اَللّٰهُمَّ اِیْمَانًا بِكَ وَتصْدِیْقًا بِكِتَابِكَ
4
اے معبود! تجھ پر ایمان اور تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے،
4
هٰذَا مَا وَعَدَنَا ﷲُ وَرَسُوْلُهٗ وَصَدَقَ ﷲُ وَرَسُوْلُهٗ
5
یہی چیز ہے جس کا اللہ و رسول نے ہم سے وعدہ کیا اور اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا۔
5
اَللّٰهُمَّ زِدْنَا اِیْمَانًا وَتَسْلِیْمًا
6
اے معبود!ہمارے ایمان و یقین میں اضافہ فرما۔
6

پس میت کو داہنی کروٹ پر لٹا دے۔ اس کے بدن کا رخ قبلہ کی طرف کر کے کفن کے بند کھول دے اور اس کے رخسارے کو زمین پر ٹکا دے۔ مستحب ہے کہ اس کے ساتھ خاک شفا بھی رکھے اور پھر قبر پر اینٹیں چن دے اور اینٹیں چننے والا شخص یہ پڑھے:

اَللّٰهُمَّ صِلْ وَحْدَتَهٗ، وَاٰنِسْ وَحْشَتَهٗ
7
اے معبود! اس کی تنہائی کا ساتھی رہ، خوف میں ہمدم بن
7
وَارْحَمْ غُرْبَتَهٗ، وَأَسْكِنْ اِلَیْهِ مِنْ رَحْمَتِكَ
8
اور اس کی بے کسی پر رحم فرما، اپنی رحمتوں سے خاص رحمت اس کے ساتھ کر دے
8
رَحْمَةً یَسْتَغْنِیْ بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ
9
اس کے ذریعے اسے اپنے غیر کی رحمت سے بے نیاز کر دے
9
وَاحْشُرْهُ مَعَ مَنْ كَانَ یَتَوَلَّاهُ مِنَ الْاَئِمَّةِ الطَّاهِرِیْنَ
10
اس کو پاک ائمہ کے ساتھ محشور فرما جن سے وہ محبت رکھتا تھا۔
10