ایک حدیث میں وارد ہے کہ مفضل نے امام جعفر صادقؑ کی خدمت میں سانس پھولنے کی شکایت کی اور بتایا کہ میں تھوڑی دور تک چلتا ہوں تو سانس رکنے لگتی ہے اور میں دم لینے کو بیٹھ جاتا ہوں حضرتؑ نے فرمایا کہ تم اونٹ کا پیشاپ پیو تو یہ تکلیف دور ہو جائے گی۔

ایک اور حدیث میں ہے کہ کسی شخص نے آنجنابؑ سے کھانسی کی شکایت کی تو آپؑ نے فرمایا کہ انجدان رومی اور اس کے ہم وزن مصری لے کر ان کا سفوف بنالو اور ایک دو روز تک اسے کھاؤ۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ میں نے ایسا ہی کیا تو کھانسی دور ہو گئی۔