مقباس المصابیح میں علامہ مجلسیؒ فرماتے ہیں کہ معتبر اسناد کے ساتھ امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ حق سبحانہ و تعالیٰ دن کی تین ساعتوں میں اور رات کی تین ساعتوں میں اپنی ذات کی بزرگی اور بڑائی بیان فرماتا ہے ان میں دن کی تین ساعتیں وقت چاشت سے اول ظہر تک اور رات کی تین ساعتیں رات کی آخری تہائی سے صبح تک ہیں۔ پس جو بندۂ مومن ان مذکورہ ساعتوں میں درج ذیل تمجید پڑھے اور اس کا دل خدا سے لگا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی حاجات پوری فرمائے گا۔ اگر وہ بد بخت و بد انجام ہے تو خوش بخت و نیک انجام ہو جائے گا۔

مؤلف کہتے ہیں: اگر ان ساعتوں میں یہ دعا پڑھے تو بہت مناسب ہے اور وہ دعا یہ ہے

ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ
1
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ جہانوں کا پروردگار ہے
1
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ
2
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ بڑے رحم والا مہربان ہے
2
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ
3
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ بلند تر و بزرگ تر ہے
3
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ مٰلِكُ یَوْمِ الدِّیْنِ
4
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو قیامت کے دن کا مالک ہے
4
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ
5
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ مہربان پردہ پوش ہے
5
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
6
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ غلبے والا اور حکمت والا ہے
6
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ مِنْكَ بَدْءُ كُلِّ شَیْءٍ
7
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ تجھ سے ہر چیز کی ابتداء
7
وَاِلَیْكَ یَعُوْدُ كُلُّ شَیْءٍ
8
اور تیری ہی طرف بازگشت ہے
8
ٲَنْتَ ﷲُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ لَمْ تَزَلْ وَلَا تَزَالُ
9
تو معبود ہے وہ کہ نہیں کوئی معبود مگر تو کہ ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے گا
9
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ خَالِقُ الْخَیْرِ وَالشَّرِّ
10
تو وہ معبود ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو ہے جو خیر و شر کا خالق ہے
10
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ خَالِقُ الْجَنَّۃِ وَالنَّارِ
11
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو ہے جو جنت و جہنم کاخالق ہے
11
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ
12
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو جو یگانہ و بے نیاز ہے
12
لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَكُنْ لَہٗ كُفُوًا ٲَحَدٌ
13
جس نے نہ جنا اور نہ جنا گیا اور نہ کوئی اس کا ہم پلہ ہے
13
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ الْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ
14
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ بادشاہ ہے پاک صفات،
14
اَلسَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَیمِنُ
15
سلامتی والا، امن دینے والا، نگہبان،
15
الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ
16
عزت والا، زبردست، بڑائی والا۔
16
سُبْحَانَ ﷲ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ
17
اللہ پاک ہر اس چیز سے جسے اس کا شریک بناتے ہیں
17
ٲَنْتَ ﷲُ الْخَالِقُ الْبَارِیُٔ الْمصَوِّرُ
18
تو معبود ہے جو پیدا کرنے والا، سنوارنے والا، صورت بنانے والا
18
لَكَ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنَی
19
تیرے لیے اچھے اچھے نام ہیں
19
یُسَبِّحُ لَكَ مَا فِی السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
20
تیری تسبیح کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں
20
وَٲَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
21
اور تو غلبے والا حکمت والا ہے
21
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ الْكَبِیْرُ الْمُتَعَالُ وَالْكِبْرِیَاءُ رِدَاؤُكَ۔
22
تو معبود ہے نہیں کوئی معبود مگر تو کہ بڑائی بلندی اور بزرگی تیرا لباس ہے۔
22