شیخ کفعمیؒ مصباح میں اور محدثِ فیضؒ خلاصۃ الاذکار میں فرماتے ہیں میں نے بعض کتب امامیہ میں دیکھا ہے کہ جو شخص یہ چاہے کہ خواب میں پیغمبر یا امامؑ کی زیارت کرے، یا اپنے کسی رشتہ دار یا اپنے والدین کو خواب میں دیکھے، تو وہ باوضو ہو کر اپنے بستر پر دائیں پہلو پر لیٹے اور سورہ ہائے شمس، لیل، قدر، کافرون، اخلاص، فلق اور والناس کی تلاوت کرنے کے بعد سو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے اور سو مرتبہ محمدؐ و آلؑ محمدؐ پردرود بھیجے اور پھر دائیں پہلو سوجائے تو جس کا بھی ارادہ کیا ہو گا، انشاء اللہ اسے خواب میں دیکھے گا اور اس سے جو بات کرنا چاہے وہ بھی کر پائے گا۔ ایک اور نسخے میں دیکھا گیا ہے کہ یہ عمل سات راتوں تک بجا لائے اور مذکورہ سورتیں پڑھنے سے قبل یہ دعا پڑھے:
اَللّٰهُمَّ أَنْتَ الْحَیُّ الَّذِیْ لَا یُوْصَفُ
1
اے معبود تو وہ زندہ ہے جسکا وصف بیان نہیں ہو سکتا
1
وَالْاِیْمَانُ یُعْرَفُ مِنْهُ
2
وہی جس سے ایمان کی معرفت ہوئی
2
مِنْكَ بَدَتِ الْاَشْیَاءُ وَاِلَیْكَ تَعُوْدُ
3
تجھی سے چیزوں کا آغاز ہوا اور وہ تیری طرف پلٹ جائیں گی
3
فَمَا أَقْبَلَ مِنْهَا كُنْتَ مَلْجَأَهُ وَمَنْجَاهُ
4
پس جو تیری طرف آئے گا تو اس کو پناہ و نجات دے گا
4
وَمَا أَدْبَرَ مِنْہَا لَمْ یَكُنْ لَهٗ مَلْجَأٌ
5
اور جو منہ پھیرے گا اس کے لئے نہ تجھ سے پناہ ہے
5
وَلَا مَنْجٰی مِنْكَ اِلَّا اِلَیْكَ
6
نہ نجات مگر تیری طرف سے
6
فأَسْأَلُكَ بِلَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ
7
پس میں تجھ سے سوال کرتا ہوں میرے برحق معبود ہونے کے واسطے سے
7
وأَسْأَلُكَ بِبِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
8
سوال کرتا ہوں بسم اللہ الرحمن الرحیم کے واسطے سے
8
وَبِحَقِّ حَبِیْبِكَ مُحَمَّدٍ صَلَّی ﷲُ عَلَیْهِ وَاٰلِهِ سَیِّدِ النَّبِیِّیْنَ
9
اور تیرے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کے حق کے واسطے سے جو نبیوں کے سردار ہیں
9
وَبِحَقِّ عَلِیٍّ خَیْرِ الْوَصِیِّیْنَ
10
اور اوصیا میں بہتر حضرت علیؑ کے حق کے واسطے سے
10
وَبِحَقِّ فَاطِمَةَ سَیِّدَةِ نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ
11
تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار حضرت فاطمہؑ کے حق
11
وَبِحَقِّ الْحَسَنِ وَالحُسَیْنِ
12
اور حسنؑ و حسینؑ کے حق کے واسطے سے سوال کرتا ہوں
12
اللَّذَیْنِ جَعَلْتَهُمَا سَیِّدَیْ شَبَابِ أهْلِ الجَنَّةِ
13
کہ دونوں کو تو نے جوانان جنت کاسردار قرار دیا ہے
13
عَلَیْهِمْ أجْمَعِیْنَ اَلسَّلَامُ
14
ان سب پر درود و سلام ہو
14
أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
15
کہ تو رحمت نازل فرما محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر
15
وَأَنْ تُرِیَنِیْ مَیِّتِیْ فِی الْحَالِ الَّتِیْ هُوَ فِیْهَا
16
اور یہ کہ مجھے دکھا دے میرا فلاں مردہ اس حال میں کہ جس میں وہ ہے۔
16