بشر وبشیر پسران غالب اسدی سے روایت ہے کہ روز عرفہ بوقت عصر میدان عرفات میں ہم حضرتؑ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ تب آپ اپنے فرزندوں اور شیعوں کے ساتھ نہایت عاجزانہ طور پر اپنے خیمے سے باہر آئے اور پہاڑ کی بائیں طرف کھڑے ہو کر کعبے کی طرف رخ کر لیا، اپنے دونوں ہاتھ چہرے کے سامنے لا کر پھیلا دیئے۔ خدا کے حضور عاجزی اور انکساری کی حالت میں یہ کلمات کہے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَیْسَ لِقَضَائِہٖ دَافِعٌ
1
حمد ہے خدا کے لیے جس کے فیصلے کو کوئی بدلنے والا نہیں
1
وَلَا لِعَطَائِہٖ مَانِعٌ
2
کوئی اس کی عطا روکنے والا نہیں
2
وَلَا كَصُنْعِہٖ صُنْعُ صَانِعٍ
3
اور کوئی اس جیسی صنعت والا نہیں
3
وَھُوَ الْجَوَادُ الْوَاسِعُ
4
اور وہ کشادگی کے ساتھ دینے والا ہے
4
فَطَرَ ٲَجْنَاسَ الْبَدَائِعِ
5
اس نے قسم قسم کی مخلوق بنائی
5
وَٲَتْقَنَ بِحِكْمَتِہِ الصَّنَائِعَ
6
اور بنائی ہوئی چیزوں کو اپنی حکمت سے محکم کیا
6
لَا تَخْفٰی عَلَیْہِ الطَّلَائِعُ
7
دنیا میں آنے والی کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں
7
وَلَا تَضِیْعُ عِنْدَہُ الْوَدَائِعُ
8
اس کے ہاں کوئی امانت ضائع نہیں ہوتی
8
وہ ہر کام پر جزا دینے والا ہے
9
وَرَائِشُ كُلِّ قَانِعٍ، وَرَاحِمُ كُلِّ ضَارِعٍ
10
وہ ہر قانع کو زیادہ دینے والا اور ہر نالاں پر رحم کرنے والا ہے
10
وَمُنْزِلُ الْمَنَافِعِ وَالْكِتَابِ الْجَامِعِ بِالنُّوْرِ السَّاطِعِ
11
وہ بھلائیاں نازل کرنے والا اور چمکتے نور کے ساتھ مکمل و کامل کتاب اتارنے والا ہے
11
وَھُوَ لِلدَّعَوَاتِ سَامِعٌ، وَلِلْكُرُبَاتِ دَافِعٌ
12
وہ لوگوں کی دعاؤں کا سننے والا، لوگوں کے دکھ دور کرنے والا
12
وَلِلدَّرَجَاتِ رَافِعٌ، وَلِلْجَبَابِرَۃِ قَامِعٌ
13
درجے بلند کرنے والا اور سرکشوں کی جڑ کاٹنے والا ہے
13
فَلَا اِلٰہَ غَیْرُہٗ وَلَا شَیْءَ یَعْدِلُہٗ
14
پس اس کے سوا کوئی معبود نہیں، کوئی چیز اس کے برابر نہیں
14
وَلَیْسَ كَمِثْلِہٖ شَیْءٌ
15
کوئی چیز اس کے مانند نہیں
15
وَھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ
16
اور وہ سننے والا، دیکھنے والا ہے، باریک بین، خبر رکھنے والا ہے
16
وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
17
اور وہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
17
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَرْغَبُ اِلَیْكَ، وَٲَشْھَدُ بِالرُّبُوْبِیَّۃِ لَكَ
18
اے اللہ! بے شک میں تیری طرف متوجہ ہوا ہوں تیرے پروردگار ہونے کی گواہی دیتا ہوں
18
مُقِرًّا بِٲَنَّكَ رَبِّیْ، وَٲَنَّ اِلَیْكَ مَرَدِّیْ
19
اور مانتا ہوں کہ تو میرا پالنے والا ہے اور میں تیری طرف لوٹا ہوں
19
ابْتَدَٲْتَنِیْ بِنِعْمَتِكَ قَبْلَ ٲَنْ ٲَكُوْنَ شَیْئًا مَذْكُوْرًا
20
کہ تو نے مجھ سے اپنی نعمت کا آغاز کیا اس سے پہلے کہ میں وجود میں آتا
20
وَخَلَقْتَنِیْ مِنَ التُّرَابِ، ثُمَّ ٲَسْكَنْتَنِی الْاَصْلَابَ
21
اور تو نے مجھ کو مٹی سے پیدا کیا، پھر بڑوں کی پشتوں میں جگہ دی
21
اٰمِنًا لِرَیْبِ الْمَنُوْنِ وَاخْتِلَافِ الدُّھُوْرِ وَالسِّنِیْنَ
22
مجھے موت سے اور ماہ وسال میں آنے والی آفات سے امن دیا
22
فَلَمْ ٲَزَلْ ظَاعِنًا مِنْ صُلْبٍ اِلٰی رَحِمٍ
23
پس میں پے در پے ایک پشت سے ایک رحم میں آیا
23
فِیْ تَقَادُمٍ مِنَ الْاَیَّامِ الْمَاضِیَۃِ وَالْقُرُوْنِ الْخَالِیَۃِ
24
ان دنوں میں جو گزرے ہیں اور ان صدیوں میں جو بیت چکی ہیں
24
لَمْ تُخْرِجْنِیْ لِرَٲْفَتِكَ بِیْ وَلُطْفِكَ لِیْ
25
تو نے بوجہ اپنی محبت و مہربانی کے مجھے پیدا نہیں کیا
25
وَاِحْسَانِكَ اِلَیَّ فِیْ دَوْلَۃِ ٲَئِمَّۃِ الْكُفْرِ
26
کافر بادشاہوں کے دور میں، یہ تیرا مجھ پر احسان تھا
26
الَّذِیْنَ نَقَضُوْا عَھْدَكَ وَكَذَّبُوْا رُسُلَكَ
27
کہ جن (بادشاہوں) نے تیرے فرمان کو توڑا اور تیرے رسولوں کو جھٹلایا
27
لٰكِنَّكَ ٲَخْرَجْتَنِیْ لِلَّذِیْ سَبَقَ لِیْ مِنَ الْھُدٰی
28
لیکن تو نے مجھ کو اس زمانے میں پیدا کیا جس میں مجھے ہدایت میسر آگئی
28
الَّذِیْ لَہٗ یَسَّرْتَنِیْ وَفِیْہِ ٲَنْشَٲْتَنِیْ
29
تھوڑے ہی عرصے میں، کہ اس میں تو نے مجھے پالا
29
وَمِنْ قَبْلِ ذٰلِكَ رَؤُفْتَ بِیْ
30
اور اس سے پہلے تو نے میرے لیے محبت ظاہر فرمائی
30
بِجَمِیْلِ صُنْعِكَ وَسَوَابِغِ نِعَمِكَ
31
اور اچھے عنوان سے بہترین نعمتیں عطا کیں
31
فَابْتَدَعْتَ خَلْقِیْ مِنْ مَنِیٍّ یُمْنٰی
32
پھر میرے پیدا کرنے کا آغاز ٹپکنے والے آب حیات سے کیا
32
وَٲَسْكَنْتَنِیْ فِیْ ظُلُمَاتٍ ثَلَاثٍ بَیْنَ لَحْمٍ وَدَمٍ وَجِلْدٍ
33
اور مجھ کو تین تاریکیوں میں ٹھہرا دیا یعنی گوشت، خون اور جلد کے نیچے
33
لَمْ تُشْھِدْنِیْ خَلْقِیْ
34
جہاں میں نے بھی اپنی خلقت کو نہ دیکھا
34
وَلَمْ تَجْعَلْ اِلَیَّ شَیْئًا مِنْ ٲَمْرِیْ
35
اور تو نے میرے اس معاملے میں سے کچھ بھی مجھ پر نہ ڈالا
35
ثُمَّ ٲَخْرَجْتَنِیْ لِلَّذِیْ سَبَقَ لِیْ مِنَ الْھُدٰی
36
پھر تو نے مجھے رحم مادر سے نکالا کہ مجھے ہدایت دے کر
36
اِلَی الدُّنْیَا تَامًّا سَوِیًّا
37
دنیا میں درست و سالم جسم کے ساتھ بھیجا
37
وَحَفِظْتَنِیْ فِی الْمَھْدِ طِفْلًا صَبِیًّا
38
اور گہوارے میں میری نگہبانی کی جب میں چھوٹا بچہ تھا
38
وَرَزَقْتَنِیْ مِنَ الْغِذَاءِ لَبَنًا مَرِیًّا
39
تو نے میرے لیے تازہ دودھ کی غذا بہم پہنچائی
39
وَعَطَفْتَ عَلَیَّ قُلُوْبَ الْحَوَاضِنِ
40
اور دودھ پلانے والیوں کے دل میرے لیے نرم کر دیے
40
وَكَفَّلْتَنِی الْاُمَّہَاتِ الرَّوَاحِمَ
41
تو نے مہربان ماؤں کو میری پرورش کا ذمہ دار بنایا
41
وَكَـلَأْتَنِیْ مِنْ طَوَارِقِ الْجَانِّ
42
جن و پری کے آسیب سے میری حفاظت فرمائی
42
وَسَلَّمْتَنِیْ مِنَ الزِّیَادَۃِ وَالنُّقْصَانِ
43
اور مجھے ہر قسم کی کمی بیشی سے بچائے رکھا
43
فَتَعَالَیْتَ یَا رَحِیْمُ یَا رَحْمٰنُ
44
پس تو برتر ہے اے مہربان، اے عطاؤں والے
44
حَتّٰی اِذَا اسْتَھْلَلْتُ نَاطِقًا بِالْكَلَامِ
45
یہاں تک کہ میں باتیں کرنے لگا
45
ٲَتْمَمْتَ عَلَیَّ سَوَابِغَ الْاِنْعَامِ
46
اور یوں تو نے مجھے اپنی بہترین نعمتیں پوری کر دیں
46
وَرَبَّیتَنِیْ زَائِدًا فِیْ كُلِّ عَامٍ
47
اور ہر سال میرے جسم کو بڑھایا
47
حَتّٰی اِذَا اكْتَمَلَتْ فِطْرَتِیْ وَاعْتَدَلَتْ مِرَّتِیْ
48
حتیٰ کہ میری جسمانی ترقی اپنے کمال تک پہنچ گئی اور میری شخصیت میں توازن پیدا ہو گیا
48
ٲَوْجَبْتَ عَلَیَّ حُجَّتَكَ بِٲَنْ ٲَلْھَمْتَنِیْ مَعْرِفَتَكَ
49
تو مجھ پر تیری حجت قائم ہو گئی اس لیے کہ تو نے مجھے اپنی معرفت کرائی
49
وَرَوَّعْتَنِیْ بِعَجَائِبِ حِكْمَتِكَ
50
اور اپنی عجیب عجیب حکمتوں کے ذریعے مجھے خائف کر دیا
50
وَٲَیْقَظْتَنِیْ لِمَا ذَرَٲْتَ فِیْ سَمَائِكَ وَٲَرْضِكَ مِنْ بَدَائِعِ خَلْقِكَ
51
اور مجھے بیدار کیا ان چیزوں کے ذریعے جو تو نے آسمان و زمین میں عجیب طرح سے خلق کیں
51
وَنَبَّھْتَنِیْ لِشُكْرِكَ وَذِكْرِكَ
52
اس طرح مجھے اپنے شکر اور ذکر سے آگاہ کیا
52
وَٲَوْجَبْتَ عَلَیَّ طَاعَتَكَ وَعِبَادَتَكَ
53
اور مجھ پر اپنی فرمانبرداری اور عبادت لازم فرمائی
53
وَفَھَّمْتَنِیْ مَا جَاءَتْ بِہٖ رُسُلُكَ
54
تو نے مجھے وہ چیز سمجھائی جو تیرے رسول لائے
54
وَیَسَّرْتَ لِیْ تَقَبُّلَ مَرْضَاتِكَ
55
اور میرے لیے اپنی رضاؤں کی قبولیت آسان کی
55
وَمَنَنْتَ عَلَیَّ فِیْ جَمِیْعِ ذٰلِكَ بِعَوْنِكَ وَلُطْفِكَ
56
تو ان سب باتوں میں مجھ پر تیرا احسان ہے، اس کے ساتھ تیری مدد اور مہربانی ہے
56
ثُمَّ اِذْ خَلَقْتَنِیْ مِنْ خَیْرِ الثَّرٰی
57
پھر جب تو نے مجھے پیدا کیا بہترین خاک سے
57
لَمْ تَرْضَ لِیْ یَا اِلٰھِیْ نِعْمَۃً دُوْنَ ٲُخْرٰی
58
تو میرے لیے اے اللہ! تو نے ایک آدھ نعمت پر ہی بس نہیں کی
58
وَرَزَقْتَنِیْ مِنْ ٲَنْوَاعِ الْمَعَاشِ وَصُنُوْفِ الرِّیَاشِ
59
بلکہ مجھے معاش کے کئی طریقے اور فائدے کے کئی راستے عطا کیے
59
بِمَنِّكَ الْعَظِیْمِ الْاَعْظَمِ عَلَیَّ
60
مجھ پر اپنے بڑے بہت بڑے احسان و کرم سے
60
وَاِحْسَانِكَ الْقَدِیْمِ اِلَیَّ
61
اور مجھ پر اپنی سابقہ مہربانیوں سے
61
حَتّٰی اِذَا ٲَتْمَمْتَ عَلَیَّ جَمِیْعَ النِّعَمِ
62
یہاں تک کہ جب مجھے تو نے یہ تمام نعمتیں دے دیں
62
وَصَرَفْتَ عَنِّیْ كُلَّ النِّقَمِ
63
اور تکلیفیں مجھ سے دور کر دیں
63
لَمْ یَمْنَعْكَ جَھْلِیْ وَجُرْٲَتِیْ عَلَیْكَ
64
تیرے آگے میری جرأت اور میری نادانی اس میں رکاوٹ نہیں بنی
64
ٲَنْ دَلَلْتَنِیْ اِلٰی مَا یُقَرِّبُنِیْ اِلَیْكَ
65
کہ تو نے مجھے وہ راستے بتائے جو مجھ کو تیرے قریب کرتے
65
وَوَفَّقْتَنِیْ لِمَا یُزْلِفُنِیْ لَدَیْكَ
66
اور تو نے مجھے توفیق دی کہ تیرا پسندیدہ بنوں
66
فَاِنْ دَعَوْتُكَ ٲَجَبْتَنِیْ
67
پس میں نے جو دعا مانگی تو نے قبول کی
67
وَاِنْ سَٲَلْتُكَ ٲَعْطَیْتَنِیْ
68
اور جو سوال کیا وہ تو نے پورا فرمایا
68
وَاِنْ ٲَطَعْتُكَ شَكَرْتَنِیْ
69
اگر میں نے تیری اطاعت کی تو نے قدر فرمائی
69
وَاِنْ شَكَرْتُكَ زِدْتَنِیْ
70
اور میں نے شکر کیا تو نے زیادہ دیا
70
كُلُّ ذٰلِكَ اِكْمَالًا لِاَنْعُمِكَ عَلَیَّ وَاِحْسَانِكَ اِلَیَّ
71
یہ سب مجھ پر تیری نعمتوں کی کثرت اور مجھ پر تیرا احسان و کرم ہے
71
فَسُبْحَانَكَ سُبْحَانَكَ مِنْ مُبْدِیَٔ مُعِیْدٍ، حَمِیْدٍ مَجِیْدٍ
72
پس تو پاک ہے تو پاک ہے کہ تو آغاز کرنے والا، لوٹانے والا، تعریف والا، بزرگی والا ہے
72
وَتَقَدَّسَتْ ٲَسْمَاؤُكَ، وَعَظُمَتْ اٰلَاؤُكَ
73
اور پاک ہیں تیرے نام اور بہت بڑی ہیں تیری نعمتیں
73
فَٲَیُّ نِعَمِكَ یَا اِلٰھِیْ ٲُحْصِیْ عَدَدًا وَذِكْرًا
74
تو اے میرے خدا! تیری کس نعمت کی گنتی کروں اور اسے یاد کروں
74
ٲَمْ ٲَیُّ عَطَایَاكَ ٲَقُوْمُ بِھَا شُكْرًا
75
یا تیری کون کون سی عطاؤں کا شکر بجا لاؤں
75
وَھِیَ یَا رَبِّ ٲَكْثَرُ مِنْ ٲَنْ یُحْصِیْھَا الْعَادُّوْنَ
76
اور اے میرے پروردگار یہ تو اتنی زیادہ ہیں کہ شمار کرنے والے انہیں شمار نہیں کر سکتے
76
ٲَوْ یَبْلُغَ عِلْمًا بِھَا الْحَافِظُوْنَ
77
یا یاد کرنے والے ان کو یاد نہیں رکھ سکتے
77
ثُمَّ مَا صَرَفْتَ وَدَرَٲْتَ عَنِّیْ اَللّٰھُمَّ مِنَ الضُّرِّ وَالضَّرَّاءِ
78
پھر اے اللہ! جو تکلیفیں اور سختیاں تو نے مجھ سے دور کیں اور ہٹائی ہیں
78
ٲَكْثَرُ مِمَّا ظَھَرَ لِیْ مِنَ الْعَافِیَۃِ وَالسَّرَّاءِ
79
ان میں اکثر ایسی ہیں جن سے میرے لیے آرام اور خوشی ظاہر ہوئی ہے
79
وَٲَنَا ٲَشْھَدُ یَا اِلٰھِیْ بِحَقِیْقَۃِ اِیْمَانِیْ
80
اور میں گواہی دیتا ہوں اے اللہ! اپنے ایمان کی حقیقت کے ساتھ،
80
وَعَقْدِ عَزَمَاتِ یَقِیْنِیْ
81
اپنے اٹل ارادوں کی مضبوطی،
81
وَخَالِصِ صَرِیْحِ تَوْحِیْدِیْ
82
اپنی واضح و آشکار توحید،
82
وَبَاطِنِ مَكْنُوْنِ ضَمِیْرِیْ
83
اپنے باطن میں پوشیدہ ضمیر،
83
وَعَلَائِقِ مَجَارِیْ نُوْرِ بَصَرِیْ
84
اپنی آنکھوں کے نور سے پیوستہ راستوں،
84
وَٲَسَارِیْرِ صَفْحَۃِ جَبِیْنِیْ
85
اپنی پیشانی کے نقوش کے رازوں،
85
وَخُرْقِ مَسَارِبِ نَفْسِیْ
86
اپنے سانس کی رگوں کے سوراخوں،
86
وَخَذَارِیْفِ مَارِنِ عِرْنِیْنِیْ
87
اپنی ناک کے نرم و ملائم پردوں،
87
وَمَسَارِبِ صِمَاخِ سَمْعِیْ
88
اپنے کانوں کی سننے والی جھلیوں،
88
وَمَا ضُمَّتْ وَٲَطْبَقَتْ عَلَیْہِ شَفَتَایَ
89
اور اپنے چپکنے اور ٹھیک بند ہونے والے ہونٹوں،
89
وَحَرَكَاتِ لَفْظِ لِسَانِیْ
90
اپنی زبان کی حرکات سے نکلنے والے لفظوں،
90
وَمَغْرَزِ حَنَكِ فَمِیْ وَفَكِّیْ
91
اپنے منہ کے اوپر نیچے کے حصوں کے ہلنے،
91
وَمَنَابِتِ ٲَضْرَاسِیْ
92
اپنے دانتوں کے اگنے کی جگہوں،
92
وَمَسَاغِ مَطْعَمِیْ وَمَشْرَبِیْ
93
اپنے کھانے پینے کے ذائقہ دار ہونے،
93
وَحِمَالَۃِ ٲُمِّ رَٲْسِیْ
94
اپنے سر میں دماغ کی قرارگاہ،
94
وَبُلُوْعِ فَارِغِ حَبَائِلِ عُنُقِیْ
95
اپنی گردن میں غذا کی نالیوں،
95
وَمَا اشْتَمَلَ عَلَیْہِ تَامُوْرُ صَدْرِیْ
96
اور ان ہڈیوں جن سے سینہ کا گھیرا بنا ہے،
96
وَحَمَائِلِ حَبْلِ وَتِیْنِیْ
97
اپنے گلے کے اندر لٹکی ہوئی شہ رگ،
97
وَنِیَاطِ حِجَابِ قَلْبِیْ
98
اپنے دل میں آویزاں پردے،
98
وَٲَفْلَاذِ حَوَاشِیْ كَبِدِ
99
اپنے جگر کے بڑھے ہوئے کناروں،
99
وَمَا حَوَتْہُ شَرَاسِیْفُ ٲَضْلَاعِیْ
100
اپنی ایک دوسری سے ملی اور جھکی ہوئی پسلیوں،
100
وَحِقَاقُ مَفَاصِلِیْ، وَقَبْضُ عَوَامِلِیْ
101
اپنے جوڑوں کے حلقوں، اپنے اعضاء کے بندھنوں،
101
وَٲَطْرَافُ ٲَنَامِلِیْ، وَلَحْمِیْ وَدَمِیْ
102
اپنی انگلیوں کے پوروں اور اپنے گوشت، خون،
102
وَشَعْرِیْ وَبَشَرِیْ وَعَصَبِیْ وَقَصَبِیْ
103
اپنے بالوں، اپنی جلد، اپنے پٹھوں اور نلیوں،
103
وَعِظَامِیْ وَمُخِّیْ وَعُرُوْقِیْ وَجَمِیْعُ جَوَارِحِیْ
104
اپنی ہڈیوں، اپنے مغز، اپنی رگوں اور اپنے ہاتھ پاؤں،
104
وَمَا انْتَسَجَ عَلٰی ذٰلِكَ ٲَیَّامَ رِضَاعِیْ
105
اور بدن کی جو میری شیرخوارگی میں پیدا ہوئیں،
105
وَمَا ٲَقَلَّتِ الْاَرْضُ مِنِّیْ
106
اور زمین پر پڑنے والے اپنے بوجھ،
106
وَنَوْمِیْ وَیَقْظَتِیْ وَسُكُوْنِیْ
107
اپنی نیند، اپنی بیداری، اپنے سکون،
107
وَحَرَكَاتِ رُكُوْعِیْ وَسُجُوْدِیْ
108
اور اپنے رکوع و سجدے کی حرکات،
108
ٲَنْ لَوْ حَاوَلْتُ وَاجْتَھَدْتُ مَدَی الْاَعْصَارِ وَالْاَحْقَابِ
109
ان سب چیزوں پر اگر تیرا شکر ادا کرنا چاہوں اور تمام زمانوں اور صدیوں میں کوشاں رہوں
109
لَوْ عُمِّرْتُھَا ٲَنْ ٲُؤَدِّیَ شُكْرَ وَاحِدَۃٍ مِنْ ٲَنْعُمِكَ
110
اور عمر وفا کرے، تو تیری ان نعمتوں میں [سے صرف ایک نعمت کا شکر ادا کرنے کی کوشش کروں]
110
مَا اسْتَطَعْتُ ذٰلِكَ اِلَّا بِمَنِّكَ
111
تو اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا مگر تیرے احسان کے ذریعے
111
الْمُوْجَبِ عَلَیَّ بِہٖ شُكْرُكَ ٲَبَدًا جَدِیْدًا
112
جس سے مجھ پر تیرا ایک اور شکر واجب ہو جاتا ہے
112
وَثَنَاءً طَارِفًا عَتِیْدًا ٲَجَلْ
113
اور تیری لگاتار ثنا واجب ہو جاتی ہے
113
وَلَوْ حَرَصْتُ ٲَنَا وَالْعَادُّوْنَ مِنْ ٲَنَامِكَ
114
اور اگر میں ایسا کرنا چاہوں اور تیری مخلوق میں سے شمار کرنے والے بھی شمار کرنا چاہیں
114
ٲَنْ نُحْصِیَ مَدٰی اِنْعَامِكَ سَالِفِہٖ وَاٰنِفِہٖ
115
کہ ہم تیری گزشتہ و آئندہ نعمتیں شمار کریں
115
مَا حَصَرْنَاہُ عَدَدًا وَلَا ٲَحْصَیْنَاہُ ٲَمَدًا
116
تو ہم نہ ان کی تعداد کا اور نہ ان کی مدت کا حساب کر سکیں گے
116
ھَیْھَاتَ ٲَنّٰی ذٰلِكَ وَٲَنْتَ الْمُخْبِرُ
117
یہ ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ تو نے بتایا ہے
117
فِیْ كِتَابِكَ النَّاطِقِ وَالنَّبَأَ الصَّادِقِ
118
اپنی خبر دینے والی گویا کتاب میں سچی خبر دے کر
118
وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَۃَ ﷲِ لَا تُحْصُوْھَا
119
کہ اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو گنو تو ان کا حساب نہ لگا سکو گے
119
صَدَقَ كِتَابُكَ اَللّٰھُمَّ وَاِنْبَاؤُكَ
120
تیری کتاب سچی ہے اے اللہ! اور تیری خبریں بھی سچی ہیں
120
وَبَلَّغَتْ ٲَنْبِیَاؤُكَ وَرُسُلُكَ
121
جو تیرے نبیوں اور رسولوں نے تبلیغ کی وہ سچ ہے
121
مَا ٲَنْزَلْتَ عَلَیْھِمْ مِنْ وَحْیِكَ
122
جو تو نے ان پر وحی نازل کی وہ سچ ہے
122
وَشَرَعْتَ لَھُمْ وَبِھِمْ مِنْ دِیْنِكَ
123
اور جو ان کیلئے اور ان کے ذریعے اپنے دین کو جاری کیا وہ سچ ہے
123
غَیْرَ ٲَنِّیْ یَا اِلٰھِیْ ٲَشْھَدُ بِجُھْدِیْ وَجِدِّیْ
124
دیگر یہ کہ اے میرے اللہ! گواہی دیتا ہوں میں اپنی محنت و کوشش کے ساتھ
124
وَمَبْلَغِ طَاقَتِیْ وَوُسْعِیْ
125
اور اپنی فرمانبرداری و ہمت کے ساتھ
125
وَٲَقُوْلُ مُؤْمِنًا مُوْقِنًا
126
اور میں ایمان و یقین سے کہتا ہوں
126
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا فَیَكُوْنَ مَوْرُوْثًا
127
کہ حمد خدا کے لیے ہے جس نے اپنا کوئی بیٹا نہیں بنایا جو اس کا وارث ہو
127
وَلَمْ یَكُنْ لَہٗ شَرِیْكٌ فِیْ مُلْكِہٖ فَیُضَادَّہٗ فِیَمَا ابْتَدَعَ
128
اور نہ ملک و حکومت میں کوئی اس کا شریک ہے جو پیدا کرنے میں اس کا ہمکار ہو
128
وَلَا وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ فَیُرْفِدَہٗ فِیْمَا صَنَعَ
129
اور نہ وہ کمزور ہے کہ اشیاء کے بنانے میں کوئی اس کی مدد کرے
129
فَسُبْحَانَہٗ سُبْحَانَہٗ
130
لَوْ كَانَ فِیْھِمَا اٰلِہَۃٌ اِلَّا ﷲُ لَفَسَدَتَا وَتَفَطَّرَتَا
131
اگر زمین و آسمان میں خدا کے سوا کوئی معبود ہوتا تو یہ ٹوٹ پھوٹ کر گر پڑتے
131
سُبْحَانَ ﷲِ الْوَاحِدِ الْاَحَدِ الصَّمَدِ
132
پاک ہے خدا یگانہ، یکتا، بے نیاز
132
الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ
133
جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا
133
وَلَمْ یَكُنْ لَہٗ كُفُوًا ٲَحَدٌ
134
اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے
134
الْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا یُعَادِلُ حَمْدَ
135
حمد ہے خدا کے لیے برابر اس حمد کے
135
مَلَائِكَتِہِ الْمُقَرَّبِیْنَ وَٲَنْبِیَائِہِ الْمُرْسَلِیْنَ
136
جو اس کے مقرب فرشتوں اور اس کے بھیجے ہوئے نبیوں نے کی ہے
136
وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی خِیَرَتِہٖ مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ
137
اور اس کے پسند کیے ہوئے محمدؐ نبیوں کے خاتم پر خدا کی رحمت ہو
137
وَاٰلِہِ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ الْمُخْلَصِیْنَ وَسَلَّمَ۔
138
اور ان کی آل پر جو نیک پاک خالص ہیں اور ان پر سلام ہو۔
138
پھر آپ نے خدائے تعالیٰ سے حاجات طلب کرنا شروع کیں۔ جب کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، اسی حالت میں آپ بارگاہ الٰہی میں یوں عرض گزار ہوئے:
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ ٲَخْشَاكَ كَٲَنِّیْ ٲَرَاكَ
139
اے اللہ! مجھے ایسا ڈرنے والا بنا دے گویا تجھے دیکھ رہا ہوں
139
وَٲَسْعِدْنِیْ بِتَقْوَاكَ، وَلَا تُشْقِنِیْ بِمَعْصِیَتِكَ
140
مجھے پرہیزگاری کی سعادت عطا کر اور نافرمانی کے ساتھ بدبخت نہ بنا
140
وَخِرْ لِیْ فِیْ قَضَائِكَ، وَبَارِكْ لِیْ فِیْ قَدَرِكَ
141
اپنی قضا میں مجھے نیک بنا دے اور اپنی تقدیر میں مجھے برکت عطا فرما
141
حَتّٰی لَا ٲُحِبَّ تَعْجِیْلَ مَا ٲَخَّرْتَ
142
یہاں تک کہ جس امر میں تو تاخیر کرے اس میں جلدی نہ چاہوں
142
وَلَا تَٲْخِیْرَ مَا عَجَّلْتَ۔
143
اور جس میں تو جلدی چاہے اس میں تاخیر نہ چاہوں
143
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ غِنَایَ فِیْ نَفْسِیْ
144
اے اللہ! پیدا کر دے میرے نفس میں بے نیازی
144
وَالْیَقِیْنَ فِیْ قَلْبِیْ، وَالْاِخْلَاصَ فِیْ عَمَلِیْ
145
میرے دل میں یقین، میرے عمل میں خلوص
145
وَالنُّوْرَ فِیْ بَصَرِیْ، وَالْبَصِیْرَۃَ فِیْ دِیْنِیْ
146
میری نگاہ میں نور، میرے دین میں سمجھ
146
وَمَتِّعْنِیْ بِجَوَارِحِیْ
147
اور میرے اعضا میں فائدہ پیدا کر دے
147
وَاجْعَلْ سَمْعِیْ وَبَصَرِی الْوَارِثَیْنِ مِنِّیْ
148
اور میرے کانوں و آنکھوں کو میرا مطیع بنا دے
148
وَانْصُرْنِیْ عَلٰی مَنْ ظَلَمَنِیْ
149
اور جس نے مجھ پر ظلم کیا اس کے مقابل میری مدد کر
149
وَٲَرِنِیْ فِیْہِ ثَارِیْ وَمَاٰرِبِیْ
150
مجھے اس سے بدلہ لینے والا بنا، یہ آرزو پوری کر
150
وَٲَقِرَّ بِذٰلِكَ عَیْنِیْ۔
151
اور اس سے میری آنکھیں ٹھنڈی فرما
151
اَللّٰھُمَّ اكْشِفْ كُرْبَتِیْ، وَاسْتُرْ عَوْرَتِیْ
152
اے اللہ! میری سختی دور کر دے۔ میری پردہ پوشی فرما
152
وَاغْفِرْ لِیْ خَطِیْئَتِیْ
153
میری خطائیں معاف کر دے
153
وَاخْسَٲْ شَیْطَانِیْ، وَفُكَّ رِھَانِیْ
154
میرے شیطان کو ذلیل کر اور میری ذمہ داری پوری کرا دے
154
وَاجْعَلْ لِیْ یَا اِلٰھِیْ الدَّرَجَۃَ الْعُلْیَا فِی الْاٰخِرَۃِ وَالْاُوْلٰی
155
میرے لیے اے میرے خدا دنیا اور آخرت میں بلند سے بلند تر مرتبے قرار دے
155
اَللّٰھُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا خَلَقْتَنِیْ
156
اے اللہ! حمد تیرے ہی لیے ہے کہ تو نے مجھے پیدا کیا
156
فَجَعَلْتَنِیْ سَمِیْعًا بَصِیْرًا
157
تو نے مجھ کو سننے والا، دیکھنے والا بنایا
157
وَلَكَ الْحَمْدُ كَمَا خَلَقْتَنِیْ
158
حمد تیرے ہی لیے ہے کہ تو نے مجھے پیدا کیا
158
فَجَعَلْتَنِیْ خَلْقًا سَوِیًّا رَحْمَۃً بِیْ
159
تو اپنی رحمت سے بہترین تربیت عطا کی
159
وَقَدْ كُنْتَ عَنْ خَلْقِیْ غَنِیًّا
160
حالانکہ تو مجھے خلق کرنے سے بے نیاز تھا
160
رَبِّ بِمَا بَرَٲْتَنِیْ فَعَدَّلْتَ فِطْرَتِیْ
161
میرے پروردگار تو نے مجھے پیدا کیا ہے تو متوازن بنایا ہے
161
رَبِّ بِمَا ٲَنْشَٲْتَنِیْ فَٲَحْسَنْتَ صُوْرَتِیْ
162
اے میرے پروردگار تو نے مجھے [خلق کیا تو بہترین صورت بھی عطا کی]
162
رَبِّ بِمَا ٲَحْسَنْتَ اِلَیَّ وَفِیْ نَفْسِیْ عَافَیْتَنِیْ
163
اے پروردگار تو نے مجھ پر احسان کیا اور مجھے صحت وعافیت دی
163
رَبِّ بِمَا كَلَأْتَنِیْ وَوَفَّقْتَنِیْ
164
اے پروردگار تو نے میری حفاظت کی اور توفیق دی
164
رَبِّ بِمَا ٲَنْعَمْتَ عَلَیَّ فَھَدَیْتَنِیْ
165
اے پروردگار تو نے مجھے نعمت دی تو ہدایت بھی عطا کی ہے
165
رَبِّ بِمَا ٲَوْلَیْتَنِیْ وَمِنْ كُلِّ خَیْرٍ ٲَعْطَیْتَنِیْ
166
اے پروردگار تو نے مجھے اپنی پناہ میں لیا اور ہر بھلائی مجھے عطا فرمائی
166
رَبِّ بِمَا ٲَطْعَمْتَنِیْ وَسَقَیْتَنِیْ
167
اے پروردگار تو نے مجھے کھانا اور پانی دیا
167
رَبِّ بِمَا ٲَغْنَیْتَنِیْ وَٲَقْنَیْتَنِیْ
168
اے پروردگار تو نے مجھے مال دیا، میری نگہبانی کی
168
رَبِّ بِمَا ٲَعَنْتَنِیْ وَٲَعْزَزْتَنِیْ
169
اے پروردگار تو نے میری مدد کی اور عزت بخشی
169
رَبِّ بِمَا ٲَلْبَسْتَنِیْ مِنْ سِتْرِكَ الصَّافِیْ
170
اے پروردگار تو نے اپنی عنایت سے مجھے لباس عطا کیا
170
وَیَسَّرْتَ لِیْ مِنْ صُنْعِكَ الْكَافِیْ
171
اور اپنی چیزیں میری دسترس میں دی ہیں
171
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
172
محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر رحمت فرما
172
وَٲَعِنِّیْ عَلٰی بَوَائِقِ الدُّھُوْرِ
173
اور میری مدد فرما زمانے کی سختیوں میں
173
وَصُرُوْفِ اللَّیَالِیْ وَالْاَیَّامِ
174
اور شب و روز کی گردش کے مقابلے میں
174
وَنَجِّنِیْ مِنْ ٲَھْوَالِ الدُّنْیَا وَكُرُبَاتِ الْاٰخِرَۃِ
175
دنیا کے خوفوں اور آخرت کی سختیوں سے مجھے نجات دے
175
وَاكْفِنِیْ شَرَّ مَا یَعْمَلُ الظَّالِمُوْنَ فِی الْاَرْضِ۔
176
اور اس زمین پر ظالموں کے پھیلائے ہوئے فساد سے محفوظ رکھ
176
اَللّٰھُمَّ مَا ٲَخَافُ فَاكْفِنِیْ، وَمَا ٲَحْذَرُ فَقِنِیْ
177
اے اللہ! حالت خوف میں میری مدد فرما اور ہر اُس سے بچائے رکھ جس سے میں ڈرتا ہوں
177
وَفِیْ نَفْسِیْ وَدِیْنِیْ فَاحْرُسْنِیْ
178
میری جان اور میرے ایمان کی نگہداری فرما
178
وَفِیْ سَفَرِیْ فَاحْفَظْنِیْ
179
دوران سفر میری حفاظت کر
179
وَفِیْ ٲَھْلِیْ وَمَالِیْ فَاخْلُفْنِیْ
180
اور میری عدم موجودگی میں میرے مال و اولاد کو نظر میں رکھ
180
وَفِیْمَا رَزَقْتَنِیْ فَبَارِكْ لِیْ
181
جو رزق تو نے مجھے دیا اس میں برکت دے
181
وَفِیْ نَفْسِیْ فَذَلِّلْنِیْ
182
میرے نفس کو میرا مطیع بنا دے
182
وَفِیْ ٲَعْیُنِ النَّاسِ فَعَظِّمْنِیْ
183
اور لوگوں کی نگاہوں میں مجھے عزت دے
183
وَمِنْ شَرِّ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ فَسَلِّمْنِیْ
184
مجھ کو جنّوں اور اور انسانوں کی بدی سے محفوظ فرما
184
وَبِذُنُوْبِیْ فَلَا تَفْضَحْنِیْ
185
میرے گناہوں پر مجھے بے پردہ نہ کر
185
وَبِسَرِیْرَتِیْ فَلَا تُخْزِنِیْ
186
میرے باطن سے مجھے رسوا نہ کر
186
وَبِعَمَلِیْ فَلَا تَبْتَلِنِیْ
187
میرے عمل پر میری گرفت نہ کر
187
وَنِعَمَكَ فَلَا تَسْلُبْنِیْ
188
اپنی نعمتیں مجھ سے نہ چھین
188
وَاِلٰی غَیْرِكَ فَلَا تَكِلْنِیْ۔
189
مجھے اپنے غیر کے حوالے نہ کر
189
اِلٰھِیْ اِلٰی مَنْ تَكِلُنِیْ اِلٰی قَرِیْبٍ فَیَقْطَعُنِیْ
190
میرے خدا تو مجھے جس کے بھی حوالے کرے گا وہ جلد ہی نظریں پھیرے گا
190
ٲَمْ اِلٰی بَعِیْدٍ فَیَتَجَھَّمُنِیْ
191
یا تھوڑے عرصے کے بعد مجھ سے نفرت کرے گا
191
ٲَمْ اِلَی الْمُسْتَضْعِفِیْنَ لِیْ
192
یا ان کے حوالے کرے گا جو مجھے پست سمجھیں؟
192
وَٲَنْتَ رَبِّیْ وَمَلِیْكُ ٲَمْرِیْ
193
جبکہ تو میرا پروردگار اور میرا مالک ہے
193
ٲَشْكُوْ اِلَیْكَ غُرْبَتِیْ وَبُعْدَ دَارِیْ
194
میں تجھی سے کی شکایت کرتا ہوں اپنی اس بے کسی، اپنے گھر سے دوری کی
194
وَھَوَانِیْ عَلٰی مَنْ مَلَّكْتَہٗ ٲَمْرِیْ
195
اور جسے تو نے مجھ پر اختیار دیا ہے اس کی۔
195
اِلٰھِیْ فَلَا تُحْلِلْ عَلَیَّ غَضَبَكَ
196
میرے اللہ! مجھ پر اپنا غضب نازل نہ فرما
196
فَاِنْ لَمْ تَكُنْ غَضِبْتَ عَلَیَّ فَلَا ٲُبَالِیْ سِوَاكَ
197
پس اگر تو ناراض نہ ہو تو پھر مجھے تیرے سوا کسی کی پروا نہیں
197
سُبْحَانَكَ غَیْرَ ٲَنَّ عَافِیَتَكَ ٲَوْسَعُ لِیْ
198
تیری ذات پاک ہے، تیری مہربانی مجھ پر بہت زیادہ ہے
198
فَٲَسْٲَلُكَ یَا رَبِّ بِنُوْرِ وَجْھِكَ
199
پس مزید سوال کرتا ہوں بواسطہ تیرے نور کے
199
الَّذِیْ ٲَشْرَقَتْ لَہُ الْاَرْضُ وَالسَّمَاوَاتُ
200
جس سے زمین اور سارے آسمانوں روشن ہوئے
200
وَكُشِفَتْ بِہِ الظُّلُمَاتُ
201
تاریکیاں اس کے ذریعے سے چھٹ گئیں
201
وَصَلُحَ بِہٖ ٲَمْرُ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ
202
اور اس سے اگلے پچھلے لوگوں کے کام سدھر گئے
202
ٲَنْ لَا تُمِیْتَنِیْ عَلٰی غَضَبِكَ
203
یہ کہ مجھے موت نہ دے جب تو مجھ سے ناراض ہو
203
وَلَا تُنْزِلْ بِیْ سَخَطَكَ، لَكَ الْعُتْبٰی
204
اور مجھ پر سختی نہ ڈال، تجھ سے معافی کا طالب ہوں
204
لَكَ الْعُتْبٰی حَتّٰی تَرْضٰی قَبْلَ ذٰلِكَ
205
معافی کا طالب ہوں، حتیٰ کہ تو میری موت سے پہلے مجھ سے راضی ہو جائے
205
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ رَبَّ الْبَلَدِ الْحَرَامِ وَالْمَشْعَرِ الْحَرَامِ
206
تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے کہ تو حرمت والے شہر، حرمت والے مشعر کا رب ہے
206
وَالْبَیْتِ الْعَتِیْقِ الَّذِیْ ٲَحْلَلْتَہُ الْبَرَكَۃَ
207
اور پاکیزہ گھر کعبہ کا رب ہے جس میں تو نے برکت نازل کی
207
وَجَعَلْتَہٗ لِلنَّاسِ ٲَمْنًا
208
اور اسے لوگوں کیلئے جائے امن قرار دیا
208
یَا مَنْ عَفَا عَنْ عَظِیْمِ الذُّنُوْبِ بِحِلْمِہٖ
209
اے وہ جو اپنی نرمی سے بڑے بڑے گناہ معاف کرتا ہے
209
یَا مَنْ ٲَسْبَغَ النَّعْمَاءَ بِفَضْلِہٖ
210
اے وہ جو اپنے فضل سے نعمتیں کامل کرتا ہے
210
یَا مَنْ ٲَعْطَی الْجَزِیْلَ بِكَرَمِہٖ
211
اے وہ جو اپنے کرم سے بہت عطا کرتا ہے
211
یَا عُدَّتِیْ فِیْ شِدَّتِیْ، یَا صَاحِبِیْ فِیْ وَحْدَتِیْ
212
اے سختی کے وقت میری مدد پر آمادہ، اے تنہائی کے ہنگام میرے ساتھی
212
یَا غِیَاثِیْ فِیْ كُرْبَتِیْ، یَا وَلِیِّیْ فِیْ نِعْمَتِیْ
213
اے مشکل میں میرے فریاد رس، اے مجھے نعمت دینے والے مالک
213
یَا اِلٰھِیْ وَاِلٰہَ اٰبَائِیْ اِبْرَاھِیْمَ وَاِسْمَاعِیْلَ وَاِسْحَاقَ وَیَعْقُوْبَ
214
اے میرے معبود اور میرے آبا و اجداد ابراہیمؑ، اسمٰعیلؑ، اسحاقؑ اور یعقوبؑ کے معبود
214
وَرَبَّ جَبْرَائِیْلَ وَمِیْكَائِیْلَ وَاِسْرَافِیْلَ
215
اور مقرب فرشتوں جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے رب
215
وَرَبَّ مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ وَاٰلِہِ الْمُنْتَجَبِیْنَ
216
اور اے نبیوں کے خاتم حضرت محمدؐ اور ان کے گرامی قدر آلؑ کے رب
216
وَمُنْزِلَ التَّوْرَاۃِ وَالْاِنْجِیْلِ وَالزَّبُوْرِ وَالْفُرْقَانِ
217
اے تورات، انجیل، زبور اور قرآن کریم کے نازل کرنے والے
217
وَمُنَزِّلَ كٓہٰیٰعٓصٓ وَطٰہٰ وَیٰسٓ وَالْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِ
218
اے کھٰیٰعص، طٰہٰ، یٰس اور قرآن کریم کے نازل کرنے والے
218
ٲَنْتَ كَھْفِیْ حِیْنَ تُعْیِیْنِی الْمَذَاھِبُ فِیْ سَعَتِھَا
219
تو ہی میری جائے پناہ ہے جب زندگی کے وسیع راستے مجھ پر تنگ ہو جائیں
219
وَتَضِیْقُ بِیَ الْاَرْضُ بِرُحْبِھَا
220
اور زمین کشادگی کے باوجود میرے لیے تنگ ہو جائے
220
وَلَوْ لَا رَحْمَتُكَ لَكُنْتُ مِنَ الْھَالِكِیْنَ
221
اور اگر تیری رحمت شامل حال نہ ہوتی تو میں تباہ ہو جاتا
221
وَٲَنْتَ مُقِیْلُ عَثْرَتِیْ
222
تو ہی میرے گناہ معاف کرنے والا ہے
222
وَلَوْ لَا سَتْرُكَ اِیَّایَ لَكُنْتُ مِنَ الْمَفْضُوْحِیْنَ
223
اور اگر تو میری پردہ پوشی نہ کرتا تو میں رسوا ہو کر رہ جاتا
223
وَٲَنْتَ مُؤَیِّدِیْ بِالنَّصْرِ عَلٰی ٲَعْدَائِیْ
224
اور تو اپنی مدد کے ساتھ دشمنوں کے مقابل میں مجھے قوت دینے والا ہے
224
وَلَوْ لَا نَصْرُكَ اِیَّایَ لَكُنْتُ مِنَ الْمَغْلُوْبِیْنَ
225
اور اگر تیری مدد حاصل نہ ہوتی تو میں زیر ہو جانے والوں میں سے ہو جاتا
225
یَا مَنْ خَصَّ نَفْسَہٗ بِالسُّمُوِّ وَالرِّفْعَۃِ
226
اے وہ جس نے اپنی ذات کو بلندی اور برتری کے لیے خاص کیا
226
فَٲَوْلِیَاؤُہٗ بِعِزِّہٖ یَعْتَزُّوْنَ
227
اور جس کے دوست اس کی عزت سے عزت پاتے ہیں
227
یَا مَنْ جَعَلَتْ لَہُ الْمُلُوْكُ نِیْرَ الْمَذَلَّۃِ عَلٰی ٲَعْنَاقِھِمْ
228
اے وہ جس کے دربار میں بادشاہوں نے اپنی گردنوں میں عاجزی کا طوق پہنا
228
فَھُمْ مِنْ سَطَوَاتِہٖ خَائِفُوْنَ
229
پس وہ اس کے دبدبے سے ڈرتے ہیں
229
یَعْلَمُ خَائِنَۃَ الْاَعْیُنِ وَمَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ
230
وہ آنکھوں کے اشاروں کو اور جو سینوں میں چھپا ہے اسے جانتا ہے
230
وَغَیْبَ مَا تَٲْتِیْ بِہِ الْاَزْمِنَۃُ وَالدُّھُوْرُ
231
اور ان غیب کی باتوں کو جانتا ہے جو آئندہ زمانوں میں ظاہر ہوں گی
231
یَا مَنْ لَا یَعْلَمُ كَیْفَ ھُوَ اِلَّا ھُوَ
232
اے وہ جس کی [کیفیت] کوئی نہیں جانتا مگر وہ خود
232
یَا مَنْ لَا یَعْلَمُ مَا ھُوَ اِلَّا ھُوَ
233
اے وہ جس کی حقیقیت کوئی نہیں جانتا مگر وہ خود
233
یَا مَنْ لَا یَعْلَمُ مَا یَعْلَمُہٗ اِلَّا ھُوَ
234
اے وہ کوئی جس کا علم نہیں رکھتا مگر وہ خود
234
یَا مَنْ كَبَسَ الْاَرْضَ عَلَی الْمَاءِ وَسَدَّ الْھَوَاءَ بِالسَّمَاءِ
235
اے وہ جس نے زمین کو پانی کی سطح پر رکھا ہوا اور ہوا کو فضائے آسمان میں باندھا
235
یَا مَنْ لَہٗ ٲَكْرَمُ الْاَسْمَاءِ
236
اے وہ جس کیلئے سب سے بہترین نام ہے
236
یَا ذَا الْمَعْرُوْفِ الَّذِیْ لَا یَنْقَطِعُ ٲَبَدًا
237
اے احسان کے مالک جو کسی وقت میں منقطع نہ ہوتا
237
یَا مُقَیِّضَ الرَّكْبِ لِیُوْسُفَ فِی الْبَلَدِ الْقَفْرِ
238
اے یوسفؑ کے لیے بے آب بیابان میں کاروان کو روکنے والے
238
وَمُخْرِجَہٗ مِنَ الْجُبِّ وَجَاعِلَہٗ بَعْدَ الْعُبُوْدِیَّۃِ مَلِكًا
239
اور انہیں کنوئیں میں سے نکالنے والے اور غلامی کے بعد ان کو بادشاہ بنانے والے
239
یَا رَادَّہٗ عَلٰی یَعْقُوْبَ
240
اے یوسفؑ کو یعقوبؑ سے ملانے والے
240
بَعْدَ ٲَنِ ابْیَضَّتْ عَیْنَاہُ مِنَ الْحُزْنِ فَھُوَ كَظِیْمٌ
241
جبکہ ان کی آنکھیں روتے روتے سفید ہوچکی تھیں اور وہ سخت غم زدہ رہتے تھے
241
یَا كَاشِفَ الضُّرِّ وَالْبَلْوٰی عَنْ ٲَیُّوْبَ
242
اے ایوبؑ کو نقصان اور مصیبت سے نجات دینے والے
242
وَمُمْسِكَ یَدَیْ اِبْرَاھِیْمَ عَنْ ذَبْحِ ابْنِہٖ
243
اے اپنے بیٹے کو ذبح کرنے میں ابراہیمؑ کے ہاتھوں کو روکنے والے
243
بَعْدَ كِبَرِ سِنِّہٖ وَفَنَاءِ عُمُرِہٖ
244
جب وہ بہت بوڑھے اور زندگی کی آخری منزل میں تھے
244
یَا مَنِ اسْتَجَابَ لِزَكَرِیَّا فَوَھَبَ لَہٗ یَحْیٰی
245
اے وہ جس نے زکریاؑ کی دعا قبول کی پس انہیں یحیٰیؑ عطا کیا
245
وَلَمْ یَدَعْہُ فَرْدًا وَحِیْدًا
246
اور انہیں یکہ و تنہا نہ چھوڑا تھا
246
یَا مَنْ ٲَخْرَجَ یُوْنُسَ مِنْ بَطْنِ الْحُوْتِ
247
اے وہ جس نے یونسؑ کو مچھلی کے پیٹ سے باہر نکالا
247
یَا مَنْ فَلَقَ الْبَحْرَ لِبَنِیْ اِسْرَائِیْلَ فَٲَنْجَاھُمْ
248
اے وہ جس نے بنی اسرائیل کے لیے دریا میں راستے بنائے پس انہیں نجات دی
248
وَجَعَلَ فِرْعَوْنَ وَجُنُوْدَہٗ مِنَ الْمُغْرَقِیْنَ
249
اور فرعون اور اس کے لشکروں کو غرق کر دیا
249
یَا مَنْ ٲَرْسَلَ الرِّیَاحَ مُبَشِّرَاتٍ بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِہٖ
250
اے وہ جو باران رحمت سے پہلے خوشخبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے
250
یَا مَنْ لَمْ یَعْجَلْ عَلٰی مَنْ عَصَاہُ مِنْ خَلْقِہٖ
251
اے وہ جو اپنی مخلوق میں نافرمانی کرنے والے کی گرفت میں جلدی نہیں کرتا
251
یَا مَنِ اسْتَنْقَذَ السَّحَرَۃَ مِنْ بَعْدِ طُوْلِ الْجُحُوْدِ
252
اے وہ جس نے جادوگروں کو مدتوں کے کفر سے نجات عطا فرمائی
252
وَقَدْ غَدَوْا فِیْ نِعْمَتِہٖ
253
جبکہ وہ اس کی نعمتوں سے فائدہ اٹھاتے،
253
یَٲْكُلُوْنَ رِزْقَہٗ وَیَعْبُدُوْنَ غَیْرَہٗ
254
اس کی دی ہوئی روزی کھاتے اور عبادت اس کے غیر کی کرتے تھے
254
وَقَدْ حَادُّوْہُ، وَنَادُّوْہُ، وَكَذَّبُوْا رُسُلَہٗ
255
وہ خدا سے دشمنی کرتے، شرک کی راہ پر چلتے اور اس کے رسولوں کو جھٹلاتے تھے
255
یَا ﷲُ یَا ﷲُ یَا بَدِیْٓءُ
256
اے اللہ، اے اللہ! اے آغاز کرنے والے
256
یَا بَدِیْعًا لَا نِدَّ لَكَ، یَا دَائِمًا لَا نَفَادَ لَكَ
257
اے پیدا کرنے والے، تیرا کوئی ثانی نہیں، اے ہمیشگی والے، تجھے فنا نہیں
257
یَا حَیًّا حِیْنَ لَا حَیَّ، یَا مُحْیِیَ الْمَوْتٰی
258
اے زندہ جب کوئی زندہ نہ تھا، اے مردوں کو زندہ کرنے والے
258
یَا مَنْ ھُوَ قَائِمٌ عَلٰی كُلِّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ
259
اے ہر نفس کے اعمال پر نگہبان جو اس نے انجام دیے
259
یَا مَنْ قَلَّ لَہٗ شُكْرِیْ فَلَمْ یَحْرِمْنِیْ
260
اے وہ میں نے جس کا شکر کم کیا تب بھی اس نے مجھے محروم نہ کیا
260
وَعَظُمَتْ خَطِیْئَتِیْ فَلَمْ یَفْضَحْنِیْ
261
میں نے بڑی بڑی خطائیں کیں تب بھی اس نے مجھے رسوا نہ کیا
261
وَرَاٰنِیْ عَلَی الْمَعَاصِیْ فَلَمْ یَشْھَرْنِیْ
262
اس نے مجھے نافرمان دیکھا تو پردہ فاش نہ کیا
262
یَا مَنْ حَفِظَنِیْ فِیْ صِغَرِیْ
263
اے وہ جس نے میرے بچپنے میں میری حفاظت کی
263
یَا مَنْ رَزَقَنِیْ فِیْ كِبَرِیْ
264
اے وہ جس نے میرے بڑھاپے میں روزی دی
264
یَا مَنْ ٲَیَادِیْہِ عِنْدِیْ لَا تُحْصٰی وَنِعَمُہٗ لَا تُجَازٰی
265
اے وہ جس کی نعمتوں کا کوئی شمار ہی نہیں اور جس کی نعمتوں کا کوئی بدلہ نہیں
265
یَا مَنْ عَارَضَنِیْ بِالْخَیْرِ وَالْاِحْسَانِ
266
اے وہ جس نے مجھ سے بھلائی اور احسان کیا
266
وَعَارَضْتُہٗ بِالْاِسَائَۃِ وَالْعِصْیَانِ
267
اور میں نے برائی اور نافرمانی پیش کی
267
یَا مَنْ ھَدَانِیْ لِلْاِیْمَانِ مِنْ قَبْلِ ٲَنْ ٲَعْرِفَ شُكْرَ الْاِمْتِنَانِ
268
اے وہ جس نے مجھے ایمان کی راہ بتائی اس سے پہلے کہ اس پر میری طرف سے شکر ادا ہوتا
268
یَا مَنْ دَعَوْتُہٗ مَرِیْضًا فَشَفَانِیْ
269
اے وہ جسے میں نے بیماری میں پکارا تو مجھے شفا دی
269
وَعُرْیَانًا فَكَسَانِیْ، وَجَائِعًا فَٲَشْبَعَنِیْ
270
عریانی میں پکارا تو لباس دیا، بھوک میں پکارا تو مجھے سیر کیا
270
وَعَطْشَانًا فَٲَرْوَانِیْ، وَذَلِیْلًا فَٲَعَزَّنِیْ
271
پیاس میں پکارا تو سیراب کیا، پستی میں عزت دی
271
وَجَاھِلًا فَعَرَّفَنِیْ، وَوَحِیْدًا فَكَثَّرَنِیْ
272
نادانی میں معرفت بخشی، تنہائی میں کثرت دی
272
وَغَائِبًا فَرَدَّنِیْ، وَمُقِلًّا فَٲَغْنَانِیْ
273
سفر سے وطن پہنچایا، تنگدستی میں مجھے مال دیا
273
وَمُنْتَصِرًا فَنَصَرَنِیْ، وَغَنِیًّا فَلَمْ یَسْلُبْنِیْ
274
مدد مانگی تو میری مدد فرمائی، تونگر تھا تو میرا مال نہیں چھینا
274
وَٲَمْسَكْتُ عَنْ جَمِیْعِ ذٰلِكَ فَابْتَدَٲَنِیْ
275
اور میں نے ان چیزوں کا شکر نہ کیا تو اس نے دینے میں پہل کی
275
فَلَكَ الْحَمْدُ وَالشُّكْرُ یَا مَنْ ٲَقَالَ عَثْرَتِیْ
276
پس ساری تعریف اور شکر تیرے ہی لیے ہے اے وہ جس نے میری لغزش معاف کی،
276
وَنَفَّسَ كُرْبَتِیْ، وَٲَجَابَ دَعْوَتِیْ
277
میری تکلیف دور کی، میری دعا قبول فرمائی
277
وَسَتَرَ عَوْرَتِیْ، وَغَفَرَ ذُنُوْبِیْ
278
میرے عیبوں کو چھپایا، میرے گناہ بخش دیے
278
وَبَلَّغَنِیْ طَلِبَتِیْ، وَنَصَرَنِیْ عَلٰی عَدُوِّیْ
279
میری حاجت پوری کی اور دشمن کے خلاف میری مدد کی
279
وَاِنْ ٲَعُدَّ نِعَمَكَ وَمِنَنَكَ وَكَرَائِمَ مِنَحِكَ لَا ٲُحْصِیْھَا
280
اور اگر میں تیری نعمتوں تیرے احسانوں اور عطاؤں کو شمار کروں تو شمار نہیں کر سکتا
280
یَا مَوْلَایَ ٲَنْتَ الَّذِیْ مَنَنْتَ
281
اے میرے مالک تو وہ ہے جس نے احسان کیا
281
ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَنْعَمْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَحْسَنْتَ
282
تو وہ ہے جس نے نعمت دی، تو وہ ہے جس نے بہتری کی
282
ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَجْمَلْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَفْضَلْتَ
283
تو وہ ہے جس نے جمال دیا، تو وہ ہے جس نے بڑائی دی
283
ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَكْمَلْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ رَزَقْتَ
284
تو وہ ہے جس نے کمال عطا کیا، تو وہ ہے جس نے روزی دی
284
ٲَنْتَ الَّذِیْ وَفَّقْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَعْطَیْتَ
285
تو وہ ہے جس نے توفیق دی، تو وہ ہے جس نے عطا کیا
285
ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَغْنَیْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَقْنَیْتَ
286
تو وہ ہے جس نے مال دیا، تو وہ ہے جس نے نگہداری کی
286
ٲَنْتَ الَّذِیْ اٰوَیْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ كَفَیْتَ
287
تو وہ ہے جس نے پناہ دی، تو وہ ہے جس نے کام بنایا
287
ٲَنْتَ الَّذِیْ ھَدَیْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ عَصَمْتَ
288
تو وہ ہے جس نے ہدایت کی، تو وہ ہے جس نے گناہ سے بچایا
288
ٲَنْتَ الَّذِیْ سَتَرْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ غَفَرْتَ
289
تو وہ ہے جس نے پرورش کی، تو وہ ہے جس نے معاف کیا
289
ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَقَلْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ مَكَّنْتَ
290
تو وہ ہے جس نے بخش دیا، تو وہ ہے جس نے قدرت دی
290
ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَعْزَزْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَعَنْتَ
291
تو وہ ہے جس نے عزت بخشی، تو وہ ہے جس نے آرام دیا
291
ٲَنْتَ الَّذِیْ عَضَدْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَیَّدْتَ
292
تو وہ ہے جس نے سہارا دیا، تو وہ ہے جس نے حمایت کی
292
ٲَنْتَ الَّذِیْ نَصَرْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ شَفَیْتَ
293
تو وہ ہے جس نے مدد کی، تو وہ ہے جس نے شفا دی
293
ٲَنْتَ الَّذِیْ عَافَیْتَ، ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَكْرَمْتَ
294
تو وہ ہے جس نے آرام دیا، تو وہ ہے جس نے بزرگی دی
294
تَبَارَكْتَ وَتَعَالَیْتَ، فَلَكَ الْحَمْدُ دَائِمًا
295
تو بڑا برکت والا اور برتر ہے، پس ہمیشہ حمد ہی تیرے لیے ہے
295
وَلَكَ الشُّكْرُ وَاصِبًا ٲَبَدًا
296
اور شکر لگاتار ہمیشہ ہمیشہ تیرے ہی لیے ہے
296
ثُمَّ ٲَنَا یَا اِلٰھِیَ الْمُعْتَرِفُ بِذُنُوْبِیْ فَاغْفِرْھَا لِیْ
297
پھر میں ہوں اے میرے معبود، اپنے گناہوں کا اعتراف کرنے والا، پس مجھے ان سے معافی دے
297
ٲَنَا الَّذِیْ ٲَسَٲْتُ، ٲَنَا الَّذِیْ ٲَخْطَٲْتُ
298
میں وہ ہوں جس نے برائی کی میں، میں وہ ہوں جس نے خطا کی
298
ٲَنَا الَّذِیْ ھَمَمْتُ، ٲَنَا الَّذِیْ جَھِلْتُ
299
میں وہ ہوں جس نے برا ارادہ کیا، میں وہ ہوں جس نے نادانی کی
299
ٲَنَا الَّذِیْ غَفَلْتُ، ٲَنَا الَّذِیْ سَھَوْتُ
300
میں وہ ہوں جس سے بھول ہوئی، میں وہ ہوں جو چوک گیا
300
ٲَنَا الَّذِی اعْتَمَدْتُ، ٲَنَا الَّذِیْ تَعَمَّدْتُ
301
میں نے خود پر اعتماد کیا، میں نے دانستہ گناہ کیا
301
ٲَنَا الَّذِیْ وَعَدْتُ وَٲَنَا الَّذِیْ ٲَخْلَفْتُ
302
میں وہ ہوں جس نے وعدہ کیا، میں وہ ہوں جس نے وعدہ خلافی کی
302
ٲَنَا الَّذِیْ نَكَثْتُ، ٲَنَا الَّذِیْ ٲَقْرَرْتُ
303
میں وہ ہوں جس نے عہد توڑا، میں وہ ہوں جو اقرار کرتا
303
ٲَنَا الَّذِی اعْتَرَفْتُ بِنِعْمَتِكَ عَلَیَّ وَعِنْدِیْ
304
اور میں وہ ہوں جو تیری نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں جو مجھے ملی ہیں اور میرے پاس ہیں
304
وَٲَبُوْءُ بِذُنُوْبِیْ فَاغْفِرْھَا لِیْ
305
مجھ پر گناہوں کا بڑا بوجھ ہے، پس مجھے معاف کر دے
305
یَا مَنْ لَا تَضُرُّہٗ ذُنُوْبُ عِبَادِہٖ
306
اے وہ جسے اس کے بندوں کے گناہ نقصان نہیں پہنچاتے
306
وَھُوَ الْغَنِیُّ عَنْ طَاعَتِھِمْ
307
اور وہ ان کی بندگی سے بے نیاز ہے
307
وَالْمُوَفِّقُ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْھُمْ بِمَعُوْنَتِہٖ وَرَحْمَتِہٖ
308
اور توفیق دیتا ہے اسے اپنی مہربانی اور مدد سے جو ان میں سے نیک عمل کرے
308
فَلَكَ الْحَمْدُ اِلٰھِیْ وَسَیِّدِیْ
309
پس حمد تیرے ہی لیے ہے اے میرے معبود و سردار
309
اِلٰھِیْ ٲَمَرْتَنِیْ فَعَصَیْتُكَ
310
اے میرے معبود تو نے حکم دیا تو میں نے نافرمانی کی
310
وَنَھَیْتَنِیْ فَارْتَكَبْتُ نَھْیَكَ
311
جس سے تو نے مجھے روکا میں وہ کام کر گزرا
311
فَٲَصْبَحْتُ لَا ذَا بَرَائَۃٍ لِیْ فَٲَعْتَذِرُ
312
پس حال یہ ہے کہ نہ گناہ سے بری ہوں کہ عذر کروں
312
وَلَا ذَا قُوَّۃٍ فَٲَنْتَصِرُ
313
نہ یہ طاقت ہے کہ کامیاب ہو جاؤں
313
فَبِٲَیِّ شَیْءٍ ٲَسْتَقْبِلُكَ یَا مَوْلَایَ
314
پس کیا چیز لے کر تیرے سامنے آؤں اے میرے مالک
314
ٲَبِسَمْعِیْ ٲَمْ بِبَصَرِیْ ٲَمْ بِلِسَانِیْ ٲَمْ بِیَدِیْ ٲَمْ بِرِجْلِیْ
315
آیا اپنے کان، یا اپنی آنکھ، یا اپنی زبان، یا اپنے ہاتھ، یا اپنے پاؤں کے ساتھ
315
ٲَلَیْسَ كُلُّھَا نِعَمَكَ عِنْدِیْ وَبِكُلِّھَا عَصَیْتُكَ
316
کیا یہ سب میرے پاس تیری نعمتیں نہیں ہیں؟ اور ان سب کے ساتھ میں نے تیری نافرمانی کی
316
یَا مَوْلَایَ فَلَكَ الْحُجَّۃُ وَالسَّبِیْلُ عَلَیَّ
317
اے میرے مولا، پس تیرے پاس میرے خلاف حجت اور دلیل ہے
317
یَا مَنْ سَتَرَنِیْ مِنَ الْاٰبَاءِ وَالْاُمَّھَاتِ ٲَنْ یَزْجُرُوْنِیْ
318
اے وہ جس نے ماں باپ سے میری پردہ پوشی کی کہ وہ مجھے دھتکار دیں گے
318
وَمِنَ الْعَشَائِرِ وَالْاِخْوَانِ ٲَنْ یُعَیِّرُوْنِیْ
319
اہل قبیلہ اور بھائی بندوں سے میرا پردہ رکھا کہ مجھے ڈانٹ ڈپٹ کریں گے
319
وَمِنَ السَّلَاطِیْنِ ٲَنْ یُعَاقِبُوْنِیْ
320
اور حاکموں سے میرا پردہ رکھا کہ وہ مجھے سزا دیں گے
320
وَلَوِ اطَّلَعُوْا یَا مَوْلَایَ عَلٰی مَا اطَّلَعْتَ عَلَیْہِ مِنِّیْ
321
اے میرے مولا، اگر وہ میرے بارے میں وہ جان لیتے جو کچھ تو جانتا ہے
321
اِذًا مَا ٲَنْظَرُوْنِیْ، وَلَرَفَضُوْنِیْ، وَقَطَعُوْنِیْ
322
تو وہ مجھے کبھی مہلت نہ دیتے، مجھے چھوڑ جاتے اور قطع تعلق کر جاتے
322
فَھَا ٲَنَا ذَا یَا اِلٰھِیْ، بَیْنَ یَدَیْكَ یَا سَیِّدِیْ
323
پس اے میرے معبود، میں تیرے سامنے حاضر ہوں اے میرے سردار
323
خَاضِعٌ ذَلِیْلٌ حَصِیْرٌ حَقِیْرٌ
324
میں پست، عاجز، قیدی، بے مایہ ہوں
324
لَا ذُوْ بَرَائَۃٍ فَٲَعْتَذِرُ، وَلَا ذُوْ قُوَّۃٍ فَٲَنْتَصِرُ
325
نہ گناہ سے بری ہوں کہ عذر کروں اور نہ طاقت ہے کہ کامیاب ہو جاؤں
325
وَلَا حُجَّۃٍ فَٲَحْتَجُّ بِھَا
326
نہ کوئی دلیل ہے کہ وہ پیش کروں
326
وَلَا قَائِلٌ لَمْ ٲَجْتَرِحْ وَلَمْ ٲَعْمَلْ سُوْءًا
327
نہ یہ کہہ سکتا ہوں کہ گناہ نہیں کیا اور نہ یہ کہ برائی نہیں کی
327
وَمَا عَسَی الْجُحُوْدُ
328
اس سے انکار کا کوئی راستہ نہیں
328
وَلَوْ جَحَدْتُ یَا مَوْلَایَ یَنْفَعُنِیْ
329
اور اگر انکار کروں تو اے میرے مولا اس کا کچھ فائدہ نہیں
329
كَیْفَ وَٲَنّٰی ذٰلِكَ
330
اور ایسا کیونکر ہو سکتا ہے
330
وَجَوَارِحِیْ كُلُّھَا شَاھِدَۃٌ عَلَیَّ بِمَا قَدْ عَمِلْتُ
331
جب میرے اعضاء مجھ پر گواہ ہیں کہ جو کچھ میں نے عمل کیا ہے
331
وَعَلِمْتُ یَقِیْنًا غَیْرَ ذِیْ شَكٍّ
332
اور میں جانتا ہوں یقین کے ساتھ جس میں شک نہیں
332
ٲَنَّكَ سَائِلِیْ مِنْ عَظَائِمِ الْاُمُوْرِ
333
ضرور تو بڑے معاملوں میں میری باز پرس کرے گا
333
وَٲَنَّكَ الْحَكَمُ الْعَدْلُ الَّذِیْ لَا تَجُوْرُ
334
بلا شبہ تو انصاف کا فیصلہ دینے والا ہے کہ جو زیادتی نہیں کرتا
334
وَعَدْلُكَ مُھْلِكِیْ وَمِنْ كُلِّ عَدْلِكَ مَھْرَبِیْ
335
تیرا انصاف مجھے نابود کر دے گا اور میں تیرے ہر عدل سے ڈرتا بھاگتا ہوں
335
فَاِنْ تُعَذِّبْنِیْ یَا اِلٰھِیْ فَبِذُنُوْبِیْ بَعْدَ حُجَّتِكَ عَلَیَّ
336
پس اگر تو مجھے عذاب دے اے میرے اللہ تو وہ میرے گناہوں کی وجہ سے مجھ پر تیری حجت ہے
336
وَاِنْ تَعْفُ عَنِّیْ فَبِحِلْمِكَ وَجُوْدِكَ وَكَرَمِكَ
337
اور اگر تو مجھے معاف فرما دے تو یہ تیری طرف مہربانی، تیری بخشش اور تیرے کرم کا نتیجہ ہے
337
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ
338
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں ستم کاروں میں سے ہوں
338
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الْمُسْتَغْفِرِیْنَ
339
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں معافی مانگنے والوں میں سے ہوں
339
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الْمُوَحِّدِیْنَ
340
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں توحید پرستوں میں سے ہوں
340
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الْخَائِفِیْنَ
341
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں تجھ سے ڈرنے والوں میں سے ہوں
341
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الْوَجِلِیْنَ
342
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں خوف رکھنے والوں میں سے ہوں
342
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الرَّاجِیْنَ
343
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں امیدواروں میں سے ہوں
343
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الرَّاغِبِیْنَ
344
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں توجہ کرنے والوں میں سے ہوں
344
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الْمُھَلِّلِیْنَ
345
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں نام لیواؤں میں ہوں
345
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ السَّائِلِیْنَ
346
نہیں کوئی معبود سوائے تیرے، تو پاک تر ہے، بے شک میں سوال کرنے والوں میں ہوں
346
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَ
347
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں تسبیح کرنے والوں میں ہوں
347
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الْمُكَبِّرِیْنَ
348
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، بے شک میں تکبیر کہنے والوں میں ہوں
348
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ سُبْحَانَكَ رَبِّیْ وَرَبُّ اٰبَائِیَ الْاَوَّلِیْنَ۔
349
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک تر ہے، کہ میرا رب اور میرے پہلے بزرگوں کا رب ہے
349
اَللّٰھُمَّ ھٰذَا ثَنَائِیْ عَلَیْكَ مُمَجِّدًا
350
اے معبود میری طرف سے یہ تیری ثناء ہے تیری شان بیان کرتے ہوئے
350
وَاِخْلَاصِیْ لِذِكْرِكَ مُوَحِّدًا
351
یہ تیرے ذکر کے بارے میں میرا خلوص ہے، توحید کو مانتے ہوئے
351
وَاِقْرَارِیْ بِاٰلَائِكَ مُعَدِّدًا
352
اور میری طرف سے یہ تیری مہربانیوں کا اقرار ہے ان کو شمار کرتے ہوئے
352
وَاِنْ كُنْتُ مُقِرًّا ٲَنِّیْ لَمْ ٲُحْصِھَا لِكَثْرَتِھَا
353
اگرچہ یہ مانتا ہوں کہ میں ان کا شمار نہیں کر سکتا کیونکہ وہ زیادہ ہیں
353
وَسُبُوْغِھَا وَتَظَاھُرِھَا وَتَقَادُمِھَا اِلٰی حَادِثٍ
354
اور بہت سی ہیں، وہ عیاں ہیں اور پہلے سے اب تک مل رہی ہیں
354
مَا لَمْ تَزَلْ تَتَعَھَّدُنِیْ بِہٖ مَعَھَا مُنْذُ خَلَقْتَنِیْ
355
تو نے مجھ کو یہ نعمات دینے میں ہمیشہ یاد رکھا ہے جب سے تو نے مجھے پیدا کیا
355
وَبَرَٲْتَنِیْ مِنْ ٲَوَّلِ الْعُمْرِ مِنَ الْاِغْنَاءِ مِنَ الْفَقْرِ
356
اور اول عمر میں مجھے بے مائیگی میں تونگری کا حصہ عنایت فرمایا
356
وَكَشْفِ الضُّرِّ، وَتَسْبِیْبِ الْیُسْرِ
357
تنگدستی سے بچایا، آسائش کے اسباب فراہم کیے
357
وَدَفْعِ الْعُسْرِ، وَتَفْرِیْجِ الْكَرْبِ
358
اور سختی دور فرمائی، مصیبت سے چھٹکارا دلایا
358
وَالْعَافِیَۃِ فِی الْبَدَنِ، وَالسَّلَامَۃِ فِی الدِّیْنِ
359
جسمانی صحت نصیب کی اور دین و ایمان پر پوری طرح قائم رکھا
359
وَلَوْ رَفَدَنِیْ عَلٰی قَدْرِ ذِكْرِ نِعْمَتِكَ
360
اور اگر تیری نعمتوں کا اندازہ کرنے کیلئے میرا ساتھ دیں
360
جَمِیْعُ الْعَالَمِیْنَ مِنَ الْأَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ
361
دنیا جہان کے لوگ اولین اور آخرین میں سے
361
مَا قَدَرْتُ وَلَا ھُمْ عَلٰی ذٰلِكَ
362
تو بھی میں اندازہ نہ کر سکوں گا اور نہ ہی وہ اندازہ کر سکیں گے
362
تَقَدَّسْتَ وَتَعَالَیْتَ مِنْ رَبٍّ كَرِیْمٍ عَظِیْمٍ رَحِیْمٍ
363
تو پاکیزہ ہے اور بلند تر ہے اے پروردگار، شان والا، بڑائی والا، رحم والا
363
لَا تُحْصٰی اٰلَاؤُكَ، وَلَا یُبْلَغُ ثَنَاؤُكَ
364
تیری مہربانیوں کا شمار نہیں، تیری تعریف کا حق ادا نہیں ہو پاتا
364
وَلَا تُكَافٰی نَعْمَاؤُكَ
365
اور تیری نعمتوں کا بدلہ نہیں دیا جا سکتا
365
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
366
محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت نازل فرما
366
وَٲَتْمِمْ عَلَیْنَا نِعَمَكَ، وَٲَسْعِدْنَا بِطَاعَتِكَ
367
اور ہم پر اپنی نعمتیں پوری فرما، اپنی بندگی کے ساتھ خوش بخت بنا دے
367
سُبْحَانَكَ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ۔
368
پاک تر ہے تو، تیرے سوا کوئی معبود نہیں
368
اَللّٰھُمَّ اِنَّكَ تُجِیْبُ الْمُضْطَرَّ، وَتَكْشِفُ السُّوْءَ
369
اے اللہ تو بے شک لاچار کی دعا قبول کرتا ہے، برائی دور کرتا ہے
369
وَتُغِیْثُ الْمَكْرُوْبَ، وَتَشْفِی السَّقِیْمَ
370
مصیبت زدہ کی فریاد کو پہنچتا ہے، بیمار کو صحت دیتا ہے
370
وَتُغْنِی الْفَقِیْرَ، وَتَجْبُرُ الْكَسِیْرَ
371
مفلس کو مال دیتا ہے، ٹوٹے ہوئے کو جوڑتا ہے
371
وَتَرْحَمُ الصَّغِیْرَ، وَتُعِیْنُ الْكَبِیْرَ
372
چھوٹے پر رحم کرتا ہے، بڑے کی مدد کرتا ہے
372
وَلَیْسَ دُوْنَكَ ظَھِیْرٌ
373
اور تیرے سوا کوئی سہارا دینے والا نہیں ہے
373
وَلَا فَوْقَكَ قَدِیْرٌ ، وَٲَنْتَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ
374
اور تجھ پر کوئی بالادست نہیں ہے، تو برتر بزرگی والا ہے
374
یَا مُطْلِقَ الْمُكَبَّلِ الْاَسِیْرِ
375
اے قیدی کو پھندے سے چھڑانے والے
375
یَا رَازِقَ الطِّفْلِ الصَّغِیْرِ
376
اے ننھے بچے کو روزی دینے والے
376
یَا عِصْمَۃَ الْخَائِفِ الْمُسْتَجِیْرِ
377
اے ڈرے ہوئے پناہ کے طالب کو بچانے والے
377
یَا مَنْ لَا شَرِیْكَ لَہٗ وَلَا وَزِیْرَ
378
اے وہ ذات جس کا کوئی ثانی نہیں نہ کوئی وزیر
378
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
379
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
379
وَٲَعْطِنِیْ فِیْ ھٰذِہِ الْعَشِیَّۃِ ٲَفْضَلَ مَا ٲَعْطَیْتَ
380
اور آج کی شب مجھے اس سے بہتر دے جو تو نے کسی کو دیا ہے
380
وَٲَنَلْتَ ٲَحَدًا مِنْ عِبَادِكَ مِنْ نِعْمَۃٍ تُوْلِیْھَا
381
اور اپنے بندوں میں سے کسی کو کوئی نعمت عطا فرمائی
381
وَاٰلَاءٍ تُجَدِّدُھَا، وَبَلِیَّۃٍ تَصْرِفُھَا
382
اور جو مہربانیاں کسی پر کی ہیں اور جو سختی دور کی ہے
382
وَكُرْبَۃٍ تَكْشِفُھَا، وَدَعْوَۃٍ تَسْمَعُھَا
383
جو مصیبت ہٹائی ہے، جو دعا تو نے سنی ہے
383
وَحَسَنَۃٍ تَتَقَبَّلُھَا، وَسَیِّئَۃٍ تَتَغَمَّدُھَا
384
جو نیکی قبول کی ہے اور جو برائی معاف کی ہے
384
اِنَّكَ لَطِیْفٌ بِمَا تَشَاءُ خَبِیْرٌ
385
بے شک جس پر چاہے تو لطف کرتا ہے اور خبر رکھتا ہے
385
وَعَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
386
اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
386
اَللّٰھُمَّ اِنَّكَ ٲَقْرَبُ مَنْ دُعِیَ
387
اے اللہ بے شک تو قریب تر ہے جسے پکارا جاتا ہے
387
وَٲَسْرَعُ مَنْ ٲَجَابَ، وَٲَكْرَمُ مَنْ عَفَا
388
تو تیز تر ہے جو قبول کرتا ہے، معاف کرنے والوں میں بہترین
388
وَٲَوْسَعُ مَنْ ٲَعْطٰی، وَٲَسْمَعُ مَنْ سُئِلَ
389
عطا کرنے والوں میں زیادہ عطا والا، اور سوالی کی بہت سننے والا
389
یَا رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَرَحِیْمَھُمَا
390
اے دنیا و آخرت میں رحم کرنے والے اور دونوں جگہ پر مہربان
390
لَیْسَ كَمِثْلِكَ مَسْؤُوْلٌ
391
کوئی تیرے جیسا نہیں جس سے سوال کیا جائے
391
وَلَا سِوَاكَ مَٲْمُوْلٌ
392
اور سوائے تیرے کوئی نہیں جس پر امید رکھی جائے
392
دَعَوْتُكَ فَٲَجَبْتَنِیْ، وَسَٲَلْتُكَ فَٲَعْطَیْتَنِیْ
393
میں نے دعا کی تو نے قبول کی، میں نے مانگا پس تو نے عطا کیا
393
وَرَغِبْتُ اِلَیْكَ فَرَحِمْتَنِیْ
394
میں نے تیری طرف توجہ کی پس تو نے رحمت فرمائی
394
وَوَثِقْتُ بِكَ فَنَجَّیْتَنِیْ
395
تیرا سہارا لیا پس تو نے نجات دی
395
وَفَزِعْتُ اِلَیْكَ فَكَفَیْتَنِیْ۔
396
میں تجھ سے ڈرا تو نے میری مدد فرمائی
396
اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ وَنَبِیِّكَ
397
اے اللہ حضرت محمدؐ پر رحمت فرما جو تیرے بندے تیرے رسولؐ اور تیرے نبیؐ ہیں
397
وَعَلٰی اٰلِہِ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ ٲَجْمَعِیْنَ
398
اور ان کی آل پر جو سب کے سب بے عیب اور پاک تر ہیں
398
وَتَمِّمْ لَنَا نَعْمَائَكَ، وَھَنِّئْنَا عَطَائَكَ
399
اور ہم پر اپنی نعمتیں پوری کر، اور ہم پر خوشگوار عطائیں فرما
399
وَاكْتُبْنَا لَكَ شَاكِرِیْنَ، وَلِاٰلَائِكَ ذَاكِرِیْنَ
400
ہمیں اپنے شکر گزاروں میں رکھ دے، اور اپنے احسانوں کا ذکر کرنے والوں میں رکھ
400
اٰمِیْنَ اٰمِیْنَ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ
401
ایسا ہی ہو ایسا ہی ہو اے جہانوں کے پروردگار
401
اَللّٰھُمَّ یَا مَنْ مَلَكَ فَقَدَرَ، وَقَدَرَ فَقَھَرَ
402
اے اللہ، اے وہ مالک جو باقدرت ہے، اے با قدرت جو غالب ہے
402
وَعُصِیَ فَسَتَرَ، وَاسْتُغْفِرَ فَغَفَرَ
403
اے وہ جو نافرمانی کو ڈھانپتا ہے اور بخشش چاہنے پر بخشتا ہے
403
یَا غَایَۃَ الطَّالِبِیْنَ الرَّاغِبِیْنَ
404
اے طلبگاروں توجہ کرنے والوں کی امیدگاہ
404
وَمُنْتَھٰی ٲَمَلِ الرَّاجِیْنَ
405
اور آرزومندوں کے مقام آرزو
405
یَا مَنْ ٲَحَاطَ بِكُلِّ شَیْءٍ عِلْمًا
406
اے وہ کہ جس کا علم ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے
406
وَوَسِعَ الْمُسْتَقِیْلِیْنَ رَٲْفَۃً وَرَحْمَۃً وَحِلْمًا۔
407
اور توبہ کرنے والوں کے لئے محبت و مہربانی اور ملائمت سے جس کا دامن وسیع ہے
407
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَتَوَجَّہُ اِلَیْكَ
408
اے اللہ ہم نے توجہ کی ہے تیری طرف
408
فِیْ ھٰذِہِ الْعَشِیَّۃِ الَّتِیْ شَرَّفْتَھَا وَعَظَّمْتَھَا
409
آج کی رات میں جسے تو نے بزرگی اور بڑائی دی
409
بِمُحَمَّدٍ نَبِیِّكَ وَرَسُوْلِكَ، وَخِیَرَتِكَ مِنْ خَلْقِكَ
410
حضرت محمدؐ کے ذریعے جو تیرے نبیؐ، تیرے رسولؐ اور مخلوقات میں سے تیرے چنے ہوئے ہیں
410
وَٲَمِیْنِكَ عَلٰی وَحْیِكَ، الْبَشِیْرِ النَّذِیْرِ السِّرَاجِ الْمُنِیْرِ
411
تیری وحی کے امانتدار، بشارت دینے والے، ڈرانے والے، روشن چراغ ہیں
411
الَّذِیْ ٲَنْعَمْتَ بِہٖ عَلَی الْمُسْلِمِیْنَ
412
جن کے وجود کو تو نے مسلمانوں کیلئے نعمت بنایا
412
وَجَعَلْتَہٗ رَحْمَۃً لِلْعَالَمِیْنَ۔
413
اور ان کو سارے جہانوں کے لئے رحمت قرار دیا
413
اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
414
اے اللہ محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور ان کی آل پر
414
كَمَا مُحَمَّدٌ ٲَھْلٌ لِذٰلِكَ مِنْكَ، یَا عَظِیْمُ
415
جیسا کہ حضرت محمدؐ تیری طرف سے اس کے لائق ہیں، اے بزرگ تر
415
فَصَلِّ عَلَیْہِ وَعَلٰی اٰلِہِ الْمُنْتَجَبِیْنَ
416
ان پر اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل کر
416
الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ ٲَجْمَعِیْنَ
417
جو سب کے سب بلند تر، نیک نہاد اور پاک ہیں
417
وَتَغَمَّدْنَا بِعَفْوِكَ عَنَّا
418
اور ہمیں معافی دے کر ہماری پردہ پوشی کر
418
فَاِلَیْكَ عَجَّتِ الْاَصْوَاتُ بِصُنُوْفِ اللُّغَاتِ
419
کیونکہ تیرے حضور فریادیں ہو رہی ہیں ہر ہر دیس کی زبان میں
419
فَاجْعَلْ لَنَا اَللّٰھُمَّ فِیْ ھٰذِہِ الْعَشِیَّۃِ
420
پس اے اللہ آج کی رات میں ہمارے لئے قرار دے
420
نَصِیْبًا مِنْ كُلِّ خَیْرٍ تَقْسِمُہٗ بَیْنَ عِبَادِكَ
421
ہر نیکی میں سے حصہ جو تو نے اپنے بندوں کے درمیان تقسیم کی
421
وَنُوْرٍ تَھْدِیْ بِہٖ، وَرَحْمَۃٍ تَنْشُرُھَا
422
نور میں جس سے ہدایت فرمائی، رحمت میں جو عام کی
422
وَبَرَكَۃٍ تُنْزِلُھَا، وَعَافِیَۃٍ تُجَلِّلُھَا
423
برکت میں جو تو نے نازل کی، عافیت کے لباس میں جو تو نے پہنایا
423
وَرِزْقٍ تَبْسُطُہٗ، یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
424
رزق میں جو وسیع کیا، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
424
اَللّٰھُمَّ ٲَقْلِبْنَا فِیْ ھٰذَا الْوَقْتِ مُنْجِحِیْنَ
425
اے اللہ اس وقت ہمیں بدل کر بنا دے کامیاب ہونے والے،
425
مُفْلِحِیْنَ، مَبْرُوْرِیْنَ، غَانِمِیْنَ
426
فلاح پانے والے، پسندیدہ عمل والے اور نفع اٹھانے والے
426
وَلَا تَجْعَلْنَا مِنَ الْقَانِطِیْنَ
427
اور ہمیں مایوس ہونے والوں میں قرار نہ دے
427
وَلَا تُخْلِنَا مِنْ رَحْمَتِكَ
428
ہمیں اپنی رحمت سے دور نہ کر
428
وَلَا تَحْرِمْنَا مَا نُؤَمِّلُہٗ مِنْ فَضْلِكَ
429
ہمیں اس چیز میں سے محروم نہ فرما جس کی تیرے فضل میں سے امید کریں
429
وَلَا تَجْعَلْنَا مِنْ رَحْمَتِكَ مَحْرُوْمِیْنَ
430
اور ہم کو اپنی رحمت سے محروم و خالی قرار نہ دے
430
وَلَا لِفَضْلِ مَا نُؤَمِّلُہٗ مِنْ عَطَائِكَ قَانِطِیْنَ
431
تیری عطا میں سے جس عنایت کی امید کریں اس سے مایوس نہ فرما
431
وَلَا تَرُدَّنَا خَائِبِیْنَ، وَلَا مِنْ بَابِكَ مَطْرُوْدِیْنَ
432
ہمیں ناکام کر کے نہ پلٹا اور اپنی بارگاہ سے دھتکارے ہوئے قرار نہ دے
432
یَا ٲَجْوَدَ الْاَجْوَدِیْنَ، وَٲَكْرَمَ الْاَكْرَمِیْنَ
433
اے بہت عطا والوں میں بڑی عطا والے اور عزت داروں میں بڑی عزت والے
433
اِلَیْكَ ٲَقْبَلْنَا مُوْقِنِیْنَ
434
ہم تیری درگاہ میں لوٹ کے آئے ہیں معتقد بن کر
434
وَلِبَیْتِكَ الْحَرَامِ اٰمِّیْنَ قَاصِدِیْنَ
435
ہم تیرے محترم گھر کعبہ میں پکار کرتے ہوئے آئے ہیں
435
فَٲَعِنَّا عَلٰی مَنَاسِكِنَا، وَٲَكْمِلْ لَنَا حَجَّنَا
436
پس اعمال حج میں ہماری مدد فرما اور ہمارا حج مکمل کرا دے
436
وَاعْفُ عَنَّا وَعَافِنَا، فَقَدْ مَدَدْنَا اِلَیْكَ ٲَیْدِیَنَا
437
ہمیں معاف فرما، پناہ دے کہ ہم نے اپنے ہاتھ تیرے آگے پھیلائے ہیں
437
فَھِیَ بِذِلَّۃِ الْاِعْتِرَافِ مَوْسُوْمَۃٌ۔
438
کہ جن پر گناہوں کے اقرارو اعتراف کے نشان ہیں
438
اَللّٰھُمَّ فَٲَعْطِنَا فِیْ ھٰذِہِ الْعَشِیَّۃِ مَا سَٲَلْنَاكَ
439
اے اللہ، پس ہمیں آج کی رات میں جو ہم نے تجھ سے مانگا عطا فرما
439
وَاكْفِنَا مَا اسْتَكْفَیْنَاكَ
440
تمام کاموں میں ہماری مدد کر
440
فَلَا كَافِیَ لَنَا سِوَاكَ وَلَا رَبَّ لَنَا غَیْرُكَ
441
کہ تیرے سوا کوئی ہماری کفایت کرنے والا نہیں اور سوائے تیرے کوئی ہمارا رب نہیں
441
نَافِذٌ فِیْنَا حُكْمُكَ، مُحِیْطٌ بِنَا عِلْمُكَ
442
کہ تیرا حکم ہی ہم پر جاری ہے ، تیرا علم ہمیں گھیرے ہوئے ہے
442
عَدْلٌ فِیْنَا قَضَاؤُكَ، اقْضِ لَنَا الْخَیْرَ
443
ہمارے لئے تیرا فیصلہ درست ہے، ہمارے لئے اچھا فیصلہ کر
443
وَاجْعَلْنَا مِنْ ٲَھْلِ الْخَیْرِ۔
444
اور ہمیں نیکوکارں میں سے قرار دے
444
اَللّٰھُمَّ ٲَوْجِبْ لَنَا بِجُوْدِكَ عَظِیْمَ الْاَجْرِ
445
اے اللہ، ہمارے لئے اپنی عطا سے واجب کر دے بہت بڑا اجر،
445
وَكَرِیْمَ الذُّخْرِ، وَدَوَامَ الْیُسْرِ
446
بہترین ذخیرہ اور ہمیشہ کی آسائش۔
446
وَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا ٲَجْمَعِیْنَ
447
ہمارے سارے کے سارے گناہ بخش دے
447
وَلَا تُھْلِكْنَا مَعَ الْھَالِكِیْنَ
448
اور ہمیں تباہ ہونے والوں کے ساتھ تباہ نہ کر
448
وَلَا تَصْرِفْ عَنَّا رَٲْفَتَكَ وَرَحْمَتَكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
449
اور اپنی مہربانی اور رحمت ہم سے دور نہ فرما، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
449
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنَا فِیْ ھٰذَا الْوَقْتِ مِمَّنْ سَئَلَكَ فَٲَعْطَیْتَہٗ
450
اے اللہ اس وقت ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جنہوں نے تجھ سے مانگا تو نے عطا کیا
450
وَشَكَرَكَ فَزِدْتَہٗ، وَثَابَ اِلَیْكَ فَقَبِلْتَہٗ
451
جنہوں نے شکر کیا تو نے زیادہ دیا، تیری طرف پلٹے تو نے انہیں قبول کیا
451
وَتَنَصَّلَ اِلَیْكَ مِنْ ذُنُوْبِہٖ كُلِّھَا فَغَفَرْتَھَا لَہٗ
452
اپنے گناہوں کے ساتھ تیری طرف آئے تو ان کے سبھی گناہ معاف کر دیئے
452
یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ۔
453
اے جلالت و عزت کے مالک
453
اَللّٰھُمَّ وَنَقِّنَا، وَسَدِّدْنَا، وَاقْبَلْ تَضَرُّعَنَا
454
اے اللہ، ہمیں پاک کر، ہماری رہنمائی فرما اور ہماری زاری قبول کر
454
یَا خَیْرَ مَنْ سُئِلَ، وَیَا ٲَرْحَمَ مَنِ اسْتُرْحِمَ
455
اے بہترین سوال شدہ اور طلب رحمت پر زیادہ رحمت کرنے والے
455
یَا مَنْ لَا یَخْفٰی عَلَیْہِ اِغْمَاضُ الْجُفُوْنِ
456
اے وہ جس پر پوشیدہ نہیں ہے پلک کا جھپکنا
456
وَلَا لَحْظُ الْعُیُوْنِ، وَلَا مَا اسْتَقَرَّ فِی الْمَكْنُوْنِ
457
نہ آنکھوں کا اشارہ، نہ وہ چیز جو پردے کے نیچے ہو
457
وَلَا مَا انْطَوَتْ عَلَیْہِ مُضْمَرَاتُ الْقُلُوْبِ
458
اور نہ وہ بات جو دلوں کے پردوں میں لپٹی ہوئی ہو
458
ٲَلَا كُلُّ ذٰلِكَ قَدْ ٲَحْصَاہُ عِلْمُكَ، وَوَسِعَہٗ حِلْمُكَ
459
ہاں ان سب کو تیرے علم نے شمار کر رکھا ہے اور تیری نرمی ان پر چھائی ہوئی ہے
459
سُبْحَانَكَ وَتَعَالَیْتَ عَمَّا یَقُوْلُ الظَّالِمُوْنَ عُلُوًّا كَبِیْرًا
460
تو پاک تر اور بلند تر ہے اس سے جو ناحق کہنے والے کہتے ہیں، تو بلند تر بزرگ تر ہے
460
تُسَبِّحُ لَكَ السَّمَاوَاتُ السَّبْعُ وَالْاَرَضُوْنَ وَمَنْ فِیْھِنَّ
461
تیری پاکیزگی بیان کرتے ہیں ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں اور جو کچھ ان میں ہے
461
وَاِنْ مِنْ شَیْءٍ اِلَّا یُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ
462
نہیں کوئی چیز موجود ہے مگر وہ تیری حمد کر رہی ہے
462
فَلَكَ الْحَمْدُ وَالْمَجْدُ وَعُلُوُّ الْجَدِّ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
463
پس حمد تیرے لئے ہے اے بزرگی، بلند شان، اے جلالت و عزت کے مالک
463
وَالْفَضْلِ وَالْاِنْعَامِ، وَالْاَیَادِی الْجِسَامِ
464
فضل کرنے والے، نعمت دینے والے، بڑی بڑی عطائیں کرنے والے
464
وَٲَنْتَ الْجَوَادُ الْكَرِیْمُ، الرَّؤُوْفُ الرَّحِیْمُ۔
465
اور تو بخشش کرنے والا، کرم کرنے والا، نرمی کرنے والا، مہربان ہے
465
اَللّٰھُمَّ ٲَوْسِعْ عَلَیَّ مِنْ رِزْقِكَ الْحَلَالِ
466
اے اللہ میرے لئے اپنا رزق حلال وسیع فرما
466
وَعَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ وَدِیْنِیْ
467
میرے بدن اور میرے دین کی حفاظت فرما
467
وَاٰمِنْ خَوْفِیْ، وَٲَعْتِقْ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ۔
468
مجھے خوف سے بچا اور میری گردن کو جہنم کی آگ سے آزاد کر دے
468
اَللّٰھُمَّ لَا تَمْكُرْ بِیْ، وَلَا تَسْتَدْرِجْنِیْ، وَلَا تَخْدَعْنِیْ
469
اے اللہ مجھے غلط فہمی میں نہ ڈال، دھوکے میں نہ رکھ، مجھے فریب نہ کھانے دے
469
وَادْرَٲْ عَنِّیْ شَرَّ فَسَقَۃِ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ۔
470
اور نابکار جنّوں اور انسانوں کو مجھ سے دور کر دے۔
470
پھر آپ نے اپنے سر اور انکھوں کو آسمان کی طرف بلند کیا جبکہ آپ کی انکھوں سے آنسو رواں تھے اور آپ با آواز بلند عرض کر رہے تھے:
مؤلف کہتے ہیں کہ بلدالامین میں کفعمی نے امام حسینؑ کی دعائے عرفہ اسی قدر نقل کی ہے جو اوپر ذکر ہوئی ہے اور زاد المعاد میں علامہ مجلسی نے بھی کفعمی کی روایت کے مطابق یہ دعا یہیں تک ذکر کی ہے۔ لیکن ابن طاؤس نے یَا رَبّ یَا رَبّ کے بعد یہ اضافی کلمات بھی تحریر فرمائے ہیں۔
اِلٰھِیْ ٲَنَا الْفَقِیْرُ فِیْ غِنَایَ
481
میرے اللہ میں اپنی تونگری میں بھی محتاج ہوں
481
فَكَیْفَ لَا ٲَكُوْنُ فَقِیْرًا فِیْ فَقْرِیْ
482
تو اپنے فقر کی حالت میں کیوں نہ محتاج ہوں گا
482
اِلٰھِیْ ٲَنَا الْجَاھِلُ فِیْ عِلْمِیْ
483
میرے اللہ میں علم رکھتے ہوئے بھی جاہل ہوں
483
فَكَیْفَ لَا ٲَكُوْنُ جَھُوْلًا فِیْ جَھْلِیْ
484
تو اپنی جہالت میں کیوں نہ جاہل ہوں گا
484
اِلٰھِیْ اِنَّ اخْتِلَافَ تَدْبِیْرِكَ وَسُرْعَۃَ طَوَاءِ مَقَادِیْرِكَ
485
اے اللہ بے شک تیری تدبیر کے تغیر و تبدل اور تیری جلد وارد ہونے والی تقدیر نے
485
مَنَعَا عِبَادَكَ الْعَارِفِیْنَ بِكَ
486
روکا ہوا ہے تیری معرفت رکھنے والے بندوں کو
486
عَنِ السُّكُوْنِ اِلٰی عَطَاءٍ وَالْیَٲْسِ مِنْكَ فِیْ بَلَاءٍ
487
تیری عطا کی امید نہ رکھنے اور مشکل کے وقت تجھ سے مایوس ہو جانے سے
487
اِلٰھِیْ مِنِّیْ مَا یَلِیْقُ بِلُؤْمِیْ
488
میرے اللہ، میں نے وہ کیا جو میری پستی کا تقاضا ہے
488
وَمِنْكَ مَا یَلِیْقُ بِكَرَمِكَ۔
489
اور تو وہ کرے گا جو تیری بڑائی کے لائق ہے
489
اِلٰھِیْ وَصَفْتَ نَفْسَكَ بِاللُّطْفِ وَالرَّٲْفَۃِ لِیْ قَبْلَ وُجُوْدِ ضَعْفِیْ
490
میرے اللہ، میری کمزوری سے پہلے ہی تیری ذات لطف و کرم کے اوصاف رکھتی ہے
490
ٲَفَتَمْنَعُنِیْ مِنْھُمَا بَعْدَ وُجُوْدِ ضَعْفِیْ
491
تو کیا میری کمزوری کے بعد مجھ سے تو یہ مہربانیاں روک دے گا
491
اِلٰھِیْ اِنْ ظَھَرَتِ الْمَحَاسِنُ مِنِّیْ فَبِفَضْلِكَ
492
میرے اللہ اگر مجھ سے نیکیاں ظاہر ہوئیں تو یہ تیرا فضل ہے
492
وَلَكَ الْمِنَّۃُ عَلَیَّ
493
اور مجھ پر یہ تیرا احسان ہے
493
وَاِنْ ظَھَرَتِ الْمَسَاوِیُٔ مِنِّیْ
494
اور اگر مجھ سے برائیوں کا ظہور ہوا ہے
494
فَبِعَدْلِكَ وَلَكَ الْحُجَّۃُ عَلَیَّ۔
495
تو یہ تیرا عدل ہے اور مجھ پر تیری حجت قائم ہو گئی ہے
495
اِلٰھِیْ كَیْفَ تَكِلُنِیْ وَقَدْ تَكَفَّلْتَ لِیْ
496
میرے اللہ کیسے تو مجھ کو چھوڑ دے گا جب کہ تو میرا کفیل ہے
496
وَكَیْفَ ٲُضَامُ وَٲَنْتَ النَّاصِرُ لِیْ
497
کیونکر میں روند دیا جاؤں جب کہ تو میرا مددگار ہے
497
ٲَمْ كَیْفَ ٲَخِیْبُ وَٲَنْتَ الْحَفِیُّ بِیْ
498
یا کیسے بے آس ہو جاؤں جب کہ تو مجھ پر مہربان ہے
498
ھَا ٲَنَا ٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ بِفَقْرِیْ اِلَیْكَ
499
اب میں تیری درگاہ میں اپنے فقر کے ساتھ آیا ہوں
499
وَكَیْفَ ٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ بِمَا ھُوَ مَحَالٌ ٲَنْ یَصِلَ اِلَیْكَ
500
اور کس طرح تجھے اپنا وسیلہ بناؤں جب کہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی تجھ تک پہنچ پائے
500
ٲَمْ كَیْفَ ٲَشْكُوْ اِلَیْكَ حَالِیْ وَھُوَ لَا یَخْفٰی عَلَیْكَ
501
یا کیونکر تجھ سے اپنے حالات کی شکایت کروں جب کہ وہ تجھ سے پوشیدہ نہیں ہیں
501
ٲَمْ كَیْفَ ٲُتَرْجِمُ بِمَقَالِیْ وَھُوَ مِنْكَ بَرَزٌ اِلَیْكَ
502
یا کس طرح اپنی زبان سے ان کی تشریح کروں جب کہ وہ تیری طرف سے اور تجھ پر عیاں ہیں
502
ٲَمْ كَیْفَ تُخَیِّبُ اٰمَالِیْ وَھِیَ قَدْ وَفَدَتْ اِلَیْكَ
503
یا کیونکر میری آرزوئیں ناکام رہیں گی جب کہ یہ تیرے جناب میں پیش کی جا چکی ہیں
503
ٲَمْ كَیْفَ لَا تُحْسِنُ ٲَحْوَالِیْ وَبِكَ قَامَتْ
504
یا کیونکر میرے حالات بہتر نہ ہوں گے جب کہ میں تیری وجہ سے قائم ہوں
504
اِلٰھِیْ مَا ٲَلْطَفَكَ بِیْ مَعَ عَظِیْمِ جَھْلِیْ
505
میرے اللہ، تیرا کتنا لطف ہے مجھ پر جبکہ میں بڑا ہی نادان ہوں
505
وَمَا ٲَرْحَمَكَ بِیْ مَعَ قَبِیْحِ فِعْلِیْ
506
اور تو کس قدر مہربان ہے مجھ پر جبکہ میں خطاکار ہوں
506
اِلٰھِیْ مَا ٲَقْرَبَكَ مِنِّیْ وَٲَبْعَدَنِیْ عَنْكَ
507
میرے اللہ، تو کتنا نزدیک ہے مجھ سے جبکہ میں تجھ سے بہت دور ہوں
507
وَمَا ٲَرْٲَفَكَ بِیْ فَمَا الَّذِیْ یَحْجُبُنِیْ عَنْكَ
508
اور کتنا مہربان ہے تو مجھ پر پھر کس نے مجھے تجھ سے ہٹا دیا ہے
508
اِلٰھِیْ عَلِمْتُ بِاِخْتِلَافِ الْاٰثَارِ وَتَنَقُّلَاتِ الْاَطْوَارِ
509
میرے اللہ، دنیا کے حالات کی تبدیلیوں اور طریقوں کے تغیرات کے ذریعے میں جان گیا
509
ٲَنَّ مُرَادَكَ مِنِّیْ ٲَنْ تَتَعَرَّفَ اِلَیَّ فِیْ كُلِّ شَیْءٍ
510
کہ تیری مراد یہ ہے کہ تو ہر چیز سے مجھے اپنی شناسائی کرائے
510
حَتّٰی لَا ٲَجْھَلَكَ فِیْ شَیْءٍ۔
511
تاکہ میں کسی چیز کے ضمن میں تیری قدرت سے ناواقف نہ رہوں
511
اِلٰھِیْ كُلَّمَا ٲَخْرَسَنِیْ لُؤْمِیْ ٲَنْطَقَنِیْ كَرَمُكَ
512
میرے اللہ، جب میری پستی مجھے گنگ کر دیتی ہے تو تیرا کرم مجھے گویا کر دیتا ہے
512
وَكُلَّمَا اٰیَسَتْنِیْ ٲَوْصَافِیْ ٲَطْمَعَتْنِیْ مِنَنُكَ۔
513
جب بھی میرے برے اوصاف مجھے مایوس کرتے ہیں تیرے احسان مجھے حوصلہ دیتے ہیں
513
اِلٰھِیْ مَنْ كَانَتْ مَحَاسِنُہٗ مَسَاوِیَٔ
514
میرے اللہ، جس شخص کی خوبیاں بھی برائیاں ہوں
514
فَكَیْفَ لَا تَكُوْنُ مَسَاوِئُہٗ مَسَاوِیَٔ
515
تو اس کی برائیاں کیوں نہ برائیاں شمار کی جائیں گی
515
وَمَنْ كَانَتْ حَقَائِقُہٗ دَعَاوِیَ
516
اور جس شخص کی حقیقت ہی محض کھوکھلی باتیں ہوں
516
فَكَیْفَ لَا تَكُوْنُ دَعَاوَاہُ دَعَاوِیَ
517
تو اس کی خالی خولی باتیں کیوں نہ محض باتیں تصور کی جائیں گی
517
اِلٰھِیْ حُكْمُكَ النَّافِذُ وَمَشِیَّتُكَ الْقَاھِرَۃُ
518
میرے اللہ، تیرا حکم جاری ہے اور تیری مرضی قاہر و غالب ہے
518
لَمْ یَتْرُكًا لِذِیْ مَقَالٍ مَقَالًا
519
کہ ان کے مقابل بولنے والا بول نہیں سکتا
519
وَلَا لِذِیْ حَالٍ حَالًا۔
520
اور نہ کوئی صاحب حال کچھ کر سکتا ہے
520
اِلٰھِیْ كَمْ مِنْ طَاعَۃٍ بَنَیْتُھَا وَحَالَۃٍ شَیَّدْتُھَا
521
میرے اللہ کتنی ہی بار میں نے اطاعت کرتے ہوئے عبادت کی شکل بنائی ہے
521
ھَدَمَ اعْتِمَادِیْ عَلَیْھَا عَدْلُكَ
522
مگر تیرے عدل کے خوف سے اس پر میرا بھروسہ نہ رہا
522
بَلْ ٲَقَالَنِیْ مِنْھَا فَضْلُكَ۔
523
بلکہ وہ تیرے فضل سے میری بخشش کا ذریعہ بنی
523
اِلٰھِیْ اِنَّكَ تَعْلَمُ ٲَنِّیْ
524
میرے اللہ، بے شک تو جانتا ہے
524
وَاِنْ لَمْ تَدُمِ الطَّاعَۃُ مِنِّیْ فِعْلًا جَزْمًا
525
اگرچہ میں عبادت میں مستقلاً مشغول نہیں ہوں
525
فَقَدْ دَامَتْ مَحَبَّۃً وَعَزْمًا۔
526
تو بھی تجھ سے میری محبت ہمیشہ راسخ ہے
526
اِلٰھِیْ كَیْفَ ٲَعْزِمُ وَٲَنْتَ الْقَاھِرُ
527
میرے اللہ کس قدر بندگی کا ارادہ کروں جب کہ تو غالب ہے
527
وَكَیْفَ لَا ٲَعْزِمُ وَٲَنْتَ الْاٰمِرُ
528
اور کیونکر ارادہ نہ کروں جب کہ تو حکم دیتا ہے
528
اِلٰھِیْ تَرَدُّدِیْ فِی الْاٰثَارِ یُوْجِبُ بُعْدَ الْمَزَارِ
529
میرے اللہ، تیری قدرت کے آثار میں غور کرنا تیرے دیدار سے دوری کا سبب ہے
529
فَاجْمَعْنِیْ عَلَیْكَ بِخِدْمَۃٍ تُوْصِلُنِیْ اِلَیْكَ
530
پس مجھے اپنے حضور حاضر رکھ کہ تیری سرکار میں پہنچ پاؤں
530
كَیْفَ یُسْتَدَلُّ عَلَیْكَ بِمَا ھُوَ فِیْ وُجُوْدِہٖ مُفْتَقِرٌ اِلَیْكَ
531
کیونکر وہ چیز تیری طرف رہنمائی کر سکتی ہے جو اپنے وجود ہی میں تیری محتاج ہے
531
ٲَیَكُوْنُ لِغَیْرِكَ مِنَ الظُّھُوْرِ مَا لَیْسَ لَكَ
532
آیا تیرے غیر کیلئے ایسا ظہور ہے جو تیرے لئے نہیں ہے
532
حَتّٰی یَكُوْنَ ھُوَ الْمُظْھِرَ لَكَ
533
یہاں تک کہ وہ تجھے ظاہر کرنے والا بن جائے
533
مَتٰی غِبْتَ حَتّٰی تَحْتَاجَ اِلٰی دَلِیْلٍ یَدُلُّ عَلَیْكَ
534
تو کب غائب تھا کہ کسی ایسے نشان کی حاجت ہو جو تیری دلیل ٹھہرے
534
وَمَتٰی بَعُدْتَ حَتّٰی تَكُوْنَ الْاٰثَارُ ھِیَ الَّتِیْ تُوْصِلُ اِلَیْكَ
535
اور تو کب دور تھا کہ آثار اور نشان تجھ تک پہنچانے کا ذریعہ و وسیلہ بنیں
535
عَمِیَتْ عَیْنٌ لَا تَرَاكَ عَلَیْہَا رَقِیْبًا
536
اندھی ہے وہ آنکھ جو تجھ کو اپنا نگہبان نہیں پاتی
536
وَخَسِرَتْ صَفْقَۃُ عَبْدٍ لَمْ تَجْعَلْ لَہٗ مِنْ حُبِّكَ نَصِیْبًا۔
537
اس بندے کا سودا خسارے والا ہے جس کو تو نے اپنی محبت کا حصہ نہیں دیا
537
اِلٰھِیْ ٲَمَرْتَ بِالرُّجُوْعِ اِلَی الْاٰثَارِ
538
میرے اللہ تو نے اپنی قدرت کے آثار پر توجہ کا حکم کیا
538
فَٲَرْجِعْنِیْ اِلَیْكَ بِكِسْوَۃِ الْاَنْوَارِ وَھِدَایَۃِ الْاِسْتِبْصَارِ
539
پس مجھ کو اپنے نور کے پردوں اور بصیرت کے راستوں کی طرف لے چل
539
حَتّٰی ٲَرْجِعَ اِلَیْكَ مِنْھَا كَمَا دَخَلْتُ اِلَیْكَ مِنْھَا
540
تاکہ اس کے ذریعے تیری درگاہ میں آؤں، جس طرح انہی کے ذریعے تیری طرف راہ پائی
540
مَصُوْنَ السِّرِّ عَنِ النَّظَرِ اِلَیْھَا
541
انہیں دیکھ کر راز حقیقت کی خبر پاؤں
541
وَمَرْفُوْعَ الْھِمَّۃِ عَنِ الْاِعْتِمَادِ عَلَیْھَا
542
اور ان کے سہارے اپنی ہمت کو بلند کروں
542
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
543
بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
543
اِلٰھِیْ ھٰذَا ذُلِّیْ ظَاھِرٌ بَیْنَ یَدَیْكَ
544
میرے اللہ، یہ ہے میری پستی جو تیرے آگے عیاں ہے
544
وَھٰذَا حَالِیْ لَا یَخْفٰی عَلَیْكَ
545
اور یہ ہے میری بری حالت جو تجھ سے پوشیدہ نہیں
545
مِنْكَ ٲَطْلُبُ الْوُصُوْلَ اِلَیْكَ
546
میں تیری بارگاہ میں پہنچنا چاہتا ہوں
546
وَبِكَ ٲَسْتَدِلُّ عَلَیْكَ
547
اور تجھ پر تجھی کو دلیل ٹھہراتا ہوں
547
فَاھْدِنِیْ بِنُوْرِكَ اِلَیْكَ
548
پس اپنے نور سے میری اپنی طرف سے رہنمائی کر
548
وَٲَقِمْنِیْ بِصِدْقِ الْعُبُوْدِیَّۃِ بَیْنَ یَدَیْكَ
549
اور اپنے حضور مجھے سچی بندگی پر قائم رکھ
549
اِلٰھِیْ عَلِّمْنِیْ مِنْ عِلْمِكَ الْمَخْزُوْنِ
550
میرے اللہ، مجھے اپنے پوشیدہ علوم میں سے تعلیم دے
550
وَصُنِّیْ بِسِتْرِكَ الْمَصُوْنِ۔
551
اور اپنے محکم پردے کے ساتھ میری حفاظت کر
551
اِلٰھِیْ حَقِّقْنِیْ بِحَقَائِقِ ٲَھْلِ الْقُرْبِ
552
میرے اللہ، مجھے اپنے اہل قرب کے حقائق سے بہرہ ور فرما
552
وَاسْلُكْ بِیْ مَسْلَكَ ٲَھْلِ الْجَذْبِ۔
553
اور ان کی راہ پر ڈال جو تیری طرف کھنچتے چلے جاتے ہیں
553
اِلٰھِیْ ٲَغْنِنِیْ بِتَدْبِیْرِكَ لِیْ عَنْ تَدْبِیْرِیْ
554
میرے اللہ، اپنے تدبر کے ذریعے مجھے میرے تدبر سے بے نیاز کر دے
554
وَبِاخْتِیَارِكَ عَن اِخْتِیَارِیْ
555
اور اپنی پسند کے ذریعے مجھے میری پسند سے بے نیاز کر دے
555
وَٲَوْقِفْنِیْ عَلٰی مَرَاكِزِ اضْطِرَارِیْ۔
556
اور پریشانی کے عالم میں مجھے ثابت قدم رکھ
556
اِلٰھِیْ ٲَخْرِجْنِیْ مِنْ ذُلِّ نَفْسِیْ
557
میرے معبود مجھے میرے نفس کی پستی سے نکال لے
557
وَطَہِّرْنِیْ مِنْ شَكِّیْ وَشِرْكِیْ قَبْلَ حُلُوْلِ رَمْسِیْ
558
مجھے شک اور شرک سے پاک کر دے قبل اس کے کہ میں قبر میں جاؤں
558
بِكَ ٲَنْتَصِرُ فَانْصُرْنِیْ
559
تجھ سے مدد چاہتا ہوں میری مدد فرما
559
وَعَلَیْكَ ٲَتَوَكَّلُ فَلَا تَكِلْنِیْ
560
تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں پس مجھے چھوڑ نہ دے
560
وَاِیَّاكَ ٲَسْئَلُ فَلَا تُخَیِّبْنِیْ
561
تجھ سے مانگتا ہوں پس ناامید نہ کر
561
وَفِیْ فَضْلِكَ ٲَرْغَبُ فَلَا تَحْرِمْنِیْ
562
تیرے فضل کی آس لگائی ہے پس مجھے محروم نہ کر
562
وَبِجَنَابِكَ ٲَنْتَسِبُ فَلَا تُبْعِدْنِیْ
563
تیری بارگاہ سے تعلق جوڑا ہے پس مجھے دور نہ فرما
563
وَبِبَابِكَ ٲَقِفُ فَلَا تَطْرُدْنِیْ۔
564
تیرا دروازہ کھٹکھٹاتا ہوں پس مجھے بھگا نہ دے
564
اِلٰھِیْ تَقَدَّسَ رِضَاكَ ٲَنْ یَكُوْنَ لَہٗ عِلَّۃٌ مِنْكَ
565
میرے اللہ، تیری رضا پاک ہے، ممکن نہیں اس میں تیری طرف سے نقص آئے
565
فَكَیْفَ یَكُوْنُ لَہٗ عِلَّۃٌ مِنِّیْ
566
پھر کیسے ممکن ہے کہ میں اسے نقص دار کہوں
566
اِلٰھِیْ ٲَنْتَ الْغَنِیُّ بِذَاتِكَ ٲَنْ یَصِلَ اِلَیْكَ النَّفْعُ مِنْكَ
567
میرے اللہ، تو اپنی ذات میں بے نیاز ہے اس سے کہ تجھے اپنی ذات سے نفع پہنچے
567
فَكَیْفَ لَا تَكُوْنُ غَنِیًّا عَنِّیْ
568
کیوں کر تو مجھ سے بے نیاز نہ ہو گا
568
اِلٰھِیْ اِنَّ الْقَضَاءَ وَالْقَدَرَ یُمَنِّیْنِیْ
569
میرے اللہ، قضا و قدر مجھ کو آرزومند بناتی ہے
569
وَاِنَّ الْھَوٰی بِوَثَائِقِ الشَّھْوَۃِ ٲَسَرَنِیْ
570
اور خواہش نفس مجھے آرزوؤں کا قیدی بنا لیتی ہے
570
فَكُنْ ٲَنْتَ النَّصِیْرَ لِیْ حَتّٰی تَنْصُرَنِیْ وَتُبَصِّرَنِیْ
571
پس تو میرا مددگار بن جا تاکہ کامیاب ہو جاؤں، بینا ہو جاؤں
571
وَٲَغْنِنِیْ بِفَضْلِكَ حَتّٰی ٲَسْتَغْنِیَ بِكَ عَنْ طَلَبِیْ
572
اور اپنے فضل سے مجھ کو بے نیاز کر دے تاکہ تیرے ذریعے حاجت سے بے نیاز ہو جاؤں
572
ٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَشْرَقْتَ الْاَ نْوَارَ فِیْ قُلُوْبِ ٲَوْلِیَائِكَ
573
تو وہ ہے جس نے اپنے دوستوں کے دلوں کو نور کی شعاؤں سے روشن کر دیا
573
حَتّٰی عَرَفُوْكَ وَوَحَّدُوْكَ
574
تو انہوں نے تجھے پہچانا اور تجھے ایک مانا
574
وَٲَنْتَ الَّذِیْ ٲَزَلْتَ الْاَغْیَارَ عَنْ قُلُوْبِ ٲَحِبَّائِكَ
575
اور تو وہ ہے جس نے اپنے دوستوں کے دلوں سے غیروں کو دور کر دیا
575
حَتّٰی لَمْ یُحِبُّوْا سِوَاكَ، وَلَمْ یَلْجَٲُوْا اِلٰی غَیْرِكَ
576
تو وہ سوائے تیرے کسی سے محبت نہیں رکھتے اور تیرے غیر کی پناہ نہیں لیتے
576
ٲَنْتَ الْمُؤْنِسُ لَھُمْ حَیْثُ ٲَوْحَشَتْھُمُ الْعَوَالِمُ
577
جب زمانہ ان کو ہراساں کرے اس وقت تو ہی ان کا ہمدم ہے
577
وَٲَنْتَ الَّذِیْ ھَدَیْتَھُمْ حَیْثُ اسْتَبَانَتْ لَھُمُ الْمَعَالِمُ
578
اور تو وہ ہے جس نے ان کی رہنمائی کی جب وہ تیرے نشان و برھان سے دور ہوئے
578
مَا ذَا وَجَدَ مَنْ فَقَدَكَ
579
اس نے کیا پایا جس نے تجھے کھویا
579
وَمَا الَّذِیْ فَقَدَ مَنْ وَجَدَكَ
580
اور اس نے کچھ نہ کھویا جس نے تجھ کو پایا
580
لَقَدْ خَابَ مَنْ رَضِیَ دُوْنَكَ بَدَلًا
581
اور یقیناً ناکام ہوا جو تیری بجائے کسی اور کو پسند کرنے لگا
581
وَلَقَدْ خَسِرَ مَنْ بَغٰی عَنْكَ مُتَحَوِّلًا
582
اور وہ گھاٹے میں پڑا جو سرکشی کے ساتھ تجھ سے پھر گیا
582
كَیْفَ یُرْجٰی سِوَاكَ وَٲَنْتَ مَا قَطَعْتَ الْاِحْسَانَ
583
کس طرح تیرے غیر سے امید رکھی جا سکتی ہے جبکہ تیرا احسان و کرم رکتا ہی نہیں
583
وَكَیْفَ یُطْلَبُ مِنْ غَیْرِكَ
584
اور کیونکر تیرے غیر سے سوال کیا جا سکتا ہے
584
وَٲَنْتَ مَا بَدَّلْتَ عَادَۃَ الْاِمْتِنَانِ
585
جبکہ تیرے فضل و احسان کرنے کی عادت میں تبدیلی نہیں آتی
585
یَا مَنْ ٲَذَاقَ ٲَحِبَّائَہٗ حَلَاوَۃَ الْمُؤَانَسَۃٖ
586
اے وہ جو اپنے دوستوں کو الفت کی مٹھاس چکھاتا ہے
586
فَقَامُوْا بَیْنَ یَدَیْہِ مُتَمَلِّقِیْنَ
587
پس وہ اس کے حضور تعریفیں کرتے کھڑے ہو جاتے ہیں
587
وَیَا مَنْ ٲَلْبَسَ ٲَوْلِیَائَہٗ مَلَابِسَ ھَیْبَتِہٖ
588
اے وہ جو اپنے دوستوں کو اپنی ہیبت کا لباس پہناتا ہے
588
فَقَامُوْا بَیْنَ یَدَیْہِ مُسْتَغْفِرِیْنَ
589
تو وہ اس کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں بخشش مانگتے ہوئے
589
ٲَنْتَ الذَّاكِرُ قَبْلَ الذَّاكِرِیْنَ
590
تُو یاد کرنے والوں سے پہلے ان کو یاد رکھنے والا ہے
590
وَٲَنْتَ الْبَادِیُٔ بِالْاِحْسَانِ قَبْلَ تَوَجُّہِ الْعَابِدِیْنَ
591
تُو احسان میں ابتدا کرنے والا ہے عبادت گزاروں کے توجہ کرنے سے پہلے
591
وَٲَنْتَ الْجَوَادُ بِالْعَطَاءِ قَبْلَ طَلَبِ الطَّالِبِیْنَ
592
تو عطا میں اضافہ کرنے والا ہے مانگنے والوں کے مانگنے سے پہلے
592
وَٲَنْتَ الْوَھَّابُ ثُمَّ لِمَا وَھَبْتَ لَنَا مِنَ الْمُسْتَقْرِضِیْنَ۔
593
تو بہت دینے والا ہے پھر اس میں سے بطور قرض مانگتا ہے جو کچھ تو نے ہمیں دیا ہے
593
اِلٰھِیْ اطْلُبْنِیْ بِرَحْمَتِكَ حَتّٰی ٲَصِلَ اِلَیْكَ
594
میرے اللہ، اپنی رحمت سے مجھ کو بلا لے تاکہ میں تیرے حضور پہنچ سکوں
594
وَاجْذِبْنِیْ بِمَنِّكَ حَتّٰی ٲُقْبِلَ عَلَیْكَ۔
595
مجھے اپنی طرف کھینچ لے تاکہ تیری بارگاہ میں آ سکوں
595
اِلٰھِیْ اِنَّ رَجَائِیْ لَا یَنْقَطِعُ عَنْكَ وَاِنْ عَصَیْتُكَ
596
میرے اللہ، بے شک میری آس تجھ سے نہیں ٹوٹے گی اگرچہ میں تیری نافرمانی کروں
596
كَمَا ٲَنَّ خَوْفِیْ لَا یُزَایِلُنِیْ وَاِنْ ٲَطَعْتُكَ
597
جیسا کہ میرا خوف دور نہ ہو گا اگرچہ میں تیری اطاعت بھی کروں
597
فَقَدْ دَفَعَتْنِی الْعَوَالِمُ اِلَیْكَ
598
پس زمانے کی سختیوں نے مجھ کو تیری طرف دھکیل دیا
598
وَقَدْ ٲَوْقَعَنِیْ عِلْمِیْ بِكَرَمِكَ عَلَیْكَ۔
599
اور تیری نوازش کے علم نے تیری بارگاہ میں پہنچا دیا
599
اِلٰھِیْ كَیْفَ ٲَخِیْبُ وَٲَنْتَ ٲَمَلِیْ
600
میرے اللہ، کیونکر ناامید ہو جاؤں جب کہ تو میری آرزو ہے
600
ٲَمْ كَیْفَ ٲُھَانُ وَعَلَیْكَ مُتَّكَلِیْ
601
یا کیسے پست ہوں گا جب کہ میرا بھروسہ تجھ پر ہے
601
اِلٰھِیْ كَیْفَ ٲَسْتَعِزُّ وَفِی الذِّلَّۃِ ٲَرْكَزْتَنِیْ
602
میرے اللہ، کیسے عزت کا دعویٰ کروں جب کہ اس خواری میں تو نے مجھے یاد کیا
602
ٲَمْ كَیْفَ لَا ٲَسْتَعِزُّ وَاِلَیْكَ نَسَبْتَنِیْ
603
یا کیسے عزت کا دعویٰ نہ کروں میری نسبت تیری طرف ہے
603
اِلٰھِیْ كَیْفَ لَا ٲَفْتَقِرُ
604
میرے اللہ کیونکر فقیر نہ بنوں
604
وَٲَنْتَ الَّذِیْ فِی الْفُقَرَاءِ ٲَقَمْتَنِیْ
605
جب کہ تو نے مجھے فقیروں کی صف میں رکھا ہے
605
ٲَمْ كَیْفَ ٲَفْتَقِرُ
606
یا کیسے میں فقیر بنوں
606
وَٲَنْتَ الَّذِیْ بِجُوْدِكَ ٲَغْنَیْتَنِیْ
607
جب کہ تو نے مجھ کو اپنی عطا سے غنی کیا ہوا ہے
607
وَٲَنْتَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ غَیْرُكَ
608
اور تو وہ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
608
تَعَرَّفْتَ لِكُلِّ شَیْءٍ فَمَا جَھِلَكَ شَیْءٌ
609
تو نے ہر چیز کو اپنی پہچان کرائی، پس کوئی چیز نہیں جو تجھے پہچانتی نہ ہو
609
وَٲَنْتَ الَّذِیْ تَعَرَّفْتَ اِلَیَّ فِیْ كُلِّ شَیْءٍ
610
اور تو وہ ہے جس نے ہر چیز کے ذریعے مجھے اپنی معرفت کرائی
610
فَرَٲَیْتُكَ ظَاھِرًا فِیْ كُلِّ شَیْءٍ
611
پس میں نے تجھے ہر چیز میں عیاں و نمایاں دیکھا
611
وَٲَنْتَ الظَّاھِرُ لِكُلِّ شَیْءٍ
612
اور تو ہر چیز پر ظاہر و آشکار ہے
612
یَا مَنِ اسْتَوٰی بِرَحْمَانِیَّتِہٖ
613
اے وہ جو اپنی رحمت عامہ کے ساتھ قائم ہے
613
فَصَارَ الْعَرْشُ غَیْبًا فِیْ ذَاتِہٖ
614
کہ عرش اس کی ذات میں نہاں ہو گیا ہے
614
مَحَقْتَ الْاٰثَارَ بِالْاٰثَارِ
615
تو نے اپنی نشانیوں سے دیگر نشانیوں کو مٹا دیا
615
وَمَحَوْتَ الْأَغْیَارَ بِمُحِیْطَاتِ ٲَفْلَاكِ الْاَنْوَارِ
616
تو نے اپنے غیروں کو نورانی آسمانوں کے حلقوں میں نابود کر دیا
616
یَا مَنِ احْتَجَبَ فِیْ سُرَادِقَاتِ عَرْشِہٖ
617
اے وہ جو اپنے عرش کی چلمنوں میں پنہاں ہو گیا
617
عَنْ ٲَنْ تُدْرِكَہُ الْاَبْصَارُ
618
کہ دیکھتی آنکھیں اسے دیکھ نہیں پاتیں
618
یَا مَنْ تَجَلّٰی بِكَمَالِ بَھَائِہٖ
619
اے وہ جس نے اپنے نور کامل کا جلوہ دکھایا
619
فَتَحَقَّقَتْ عَظَمَتُہٗ مِنَ الْاِسْتِوَاءَ
620
تو اس کی عظمت قائم و برقرار ہو گئی
620
كَیْفَ تَخْفٰی وَٲَنْتَ الظَّاھِرُ
621
کیونکر پوشیدہ ہے تو جب کہ آشکار ہے
621
ٲَمْ كَیْفَ تَغِیْبُ وَٲَنْتَ الرَّقِیْبُ الْحَاضِرُ
622
یا کیسے تو پنہاں ہے جبکہ تو نگہبان اور حاضر ہے
622
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَحْدَہٗ۔
623
بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، اور اللہ کیلئے حمد ہے جو یکتا ہے۔
623