ابو حمزہ ثمالی سے روایت ہے کہ میں نے امام محمد باقرؑ سے شرفیاب ہو نے کی اجازت طلب کی تو آپؑ گھر سے باہر آئے جب کہ آپؑ کے ہونٹ ہل رہے تھے۔ آپؑ نے فرمایا کیا تمہیں معلوم ہے کہ میں کیا پڑھ رہا تھا؟ میں نے عرض کی جی ہاں قربان جاؤں، میں نے سن لیا ہے۔ فرمایا میں وہ کلمات پڑھ رہا تھا کہ جو شخص بھی یہ کلمات زبان پر لائے تو حق تعالیٰ اس کی ہر مشکل آسان اور ہر حاجت پوری فرمائے گا، خواہ وہ دینی ہو یا دنیوی ہو۔میں نے عرض کیا قربان جاؤں، وہ کلمات مجھے بھی بتائیے۔ آپؑ نے فرمایا کہ جو شخص اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ کلمات اپنی زبان پر جاری کرے تو اس کی سبھی مشکلیں حل ہوں گی۔ وہ دعا یہ ہے:

بِسْمِ ﷲ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
1
حَسْبِیَ ﷲُ تَوَكَّلْتُ عَلَی ﷲِ
2
مجھے اللہ کافی ہے میں اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں
2
اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْأَلُكَ خَیْرَ أُمُوْرِیْ كُلِّہَا
3
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے سب کام سنور جائیں
3
وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَةِ
4
اور تیری پناہ لیتا ہوں دنیا کی رسوائی اورآخرت کے عذاب سے۔
4