یہ حرز اور دعائیں رضی الدین سید ابن طاؤس قدس سرہ کی کتابوں مہج الدعوات اور مجتبیٰ سے منتخب کی گئی ہیں اور وہ چند ایک ہیں۔
امام موسیٰ کاظمؑ سے مروی ہے کہ حضرت رسولؐ خدا نے حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالبؑ سے فرمایا کہ جب تمہیں کوئی مشکل معاملہ پیش آئے تو یہ پڑھا کرو:
اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْأَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
1
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں محمد وآلؑ محمد کے حق کے ساتھ
1
أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
2
کہ تو رحمت نازل فرما محمد و آلؑ محمد پر
2
وَأَن تُنْجِیَنِیْ مِنْ هٰذَا الْغَمِّ
3
اور یہ کہ مجھے اس غم و اندوہ سے نجات عطا فرما۔
3