شیخ کفعمی نے بلد الامین میں ایک دعا امیر المؤمنینؑ سے روایت کی ہے کہ جب بھی کوئی مصیبت زدہ، گرفتارِ غم اور خائف اس دعا کو پڑھے گا تو حق تعالیٰ اس کیلئے فرج و کشائش فرمائے گا

یَا عِمَادَ مَنْ لَا عِمَادَ لَہٗ
1
اے بے سہاروں کے سہارے
1
وَیَا ذُخْرَ مَنْ لَا ذُخْرَ لَہٗ
2
اے بے ذخیروں کے ذخیرے
2
وَیَا سَنَدَ مَنْ لَا سَنَدَ لَہٗ
3
اے بے آسروں کے آسرا
3
وَیَا حِرْزَ مَنْ لَا حِرْزَ لَہٗ
4
اے پناہ سے محروموں کی پناہ
4
وَیَا غِیَاثَ مَنْ لَا غِیَاثَ لَہٗ
5
اے داد رس نہ رکھنے والوں کے داد رس
5
وَیَا كَنْزَ مَنْ لَا كَنْزَ لَہٗ
6
اے بے خزانوں کے خزانے
6
وَیَا عِزَّ مَنْ لَا عِزَّ لَہٗ
7
اے عزت نہ رکھنے والوں کی عزت
7
یَا كَرِیْمَ الْعَفْوِ، یَا حَسَنَ التَّجَاوُزِ
8
اے کرم کرنے اور معاف کرنے والے، اے بہترین درگزر کرنے والے
8
یَا عَوْنَ الضُّعَفَاءِ، یَا كَنْزَ الْفُقَرَاءِ، یَا عَظِیْمَ الرَّجَاءِ
9
اے کمزوروں کے مددگار، اے محتاجوں کے خزانے، اے بڑی امید گاہ
9
یَا مُنْقِذَ الْغَرْقٰی، یَا مُنْجِیَ الْھَلْكٰی
10
اے ڈوبتوں کو بچانے والے، اے تباہ ہونے والوں کو بچانے والے
10
یَا مُحْسِنُ یَا مُجْمِلُ یَا مُنْعِمُ یَا مُفْضِلُ
11
اے احسان کرنے والے، اے آرام دینے والے، اے نعمت دینے والے، اے عطا کرنے والے
11
ٲَنْتَ الَّذِیْ سَجَدَ لَكَ سَوَادُ اللَّیْلِ، وَنُوْرُ النَّہَارِ
12
تو وہ ہے کہ تیرے لیے سجدہ ریز ہے رات کی تاریکی، دن کی روشنی
12
وَضَوْءُ الْقَمَرِ، وَشُعَاعُ الشَّمْسِ
13
چاند کی چاندنی، سورج کی کرن
13
وَحَفِیْفُ الشَّجَرِ، وَدَوِیُّ الْمَاءِ
14
درخت کی سرسراہٹ اور پانی کی آواز
14
یَا اللہُ یَا اللہُ یَا اللہُ
15
یا اللہ یا اللہ یا اللہ
15
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ
16
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو یکتا و لاثانی ہے
16
یَا رَبَّاھُ یَا اللہُ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
17
اے پروردگار اے اللہ، محمدؐ وآلؑ محمد پر رحمت نازل فرما
17
وَافْعَلْ بِنَا مَا ٲَنْتَ ٲَھْلُہٗ
18
اور ہمارے ساتھ وہ سلوک کر جو تیرے شایان شان ہے۔
18

اس کے بعد جو حاجت بھی رکھتا ہو طلب کرے

مؤلف کہتے ہیں کہ سختی وغم کے دور ہونے اور آسودگی کے لئے اس ذکر کا ہمیشہ پڑھنا بہت مفید ہے اور یہ وہی ذکر ہے جو امام محمد تقیؑ نے تعلیم فرمایا ہے:

یَا مَنْ یَّكْفِیْ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ
19
اے وہ جو ہر چیز سے بڑھ کر کفایت کرتا ہے
19
وَّ لَا یَكْفِیْ مِنْہُ شَیْءٌ
20
اور اس سے کوئی چیز کفایت نہیں کرتی
20
اِكْفِنِیْ مَا اَھَمَّنِیْ
21
میرے اہم کاموں میں میری کفایت کر
21