(۱۳)
اَللّٰهُمَّ اِنْ كَانَتْ ذُنُوْبِیْ قَدْ أَخْلَقَتْ وَجْهِیْ عِنْدَكَ 
 1
اے معبود! اگر میرے گناہوں نے میرے چہرے کو تیرے سامنے بدنما کر دیا ہے 
  1
فَاِنِّیْ أَتَوَجَّهُ اِلَیْكَ بِنَبِیِّكَ نَبِیِّ الرَّحْمَةِ 
 2
تو میں تیری طرف متوجہ ہوں تیرے نبی کے وسلیے سے جو پیغمبر رحمت 
  2
مُحَمَّدٍ صَلَّی ﷲُ عَلَیْهِ وَاٰلِهِ وَعَلِیٍّ وَفَاطِمَةَ 
 3
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ ہیں اور علیؑ و فاطمہؑ 
  3
وَالْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ وَالْاَئِمَّةِ عَلَیْهِمُ السَّلَامُ 
 4
اور حسنؑ و حسینؑ اور بعد والے ائمہ کو وسیلہ بنایا ہے۔ 
   4
اور معلوم ہونا چاہیئے کہ سختیوں اور مصیبتوں سے چھٹکارا پانے کے لیے بہت سی دعائیں ہیں اور ان میں سے ایک دعا یہ بھی ہے: اِلٰهِیْ طُمُوْحِ الْاٰمَالُ قَدْ خَابَتْ اِلَّا لَدَیْكَ ...... الخ جو مفاتیح الجنان میں شب جمعہ کے اعمال میں ذکر ہوچکی ہے، وہاں ملاحظہ ہو۔