سید ابن طاؤسؒ مہج الدعوات میں کہتے ہیں کہ ایک روایت میں آیا ہے کہ ایک شخص بڑی مدت سے شام میں قید تھا، اس نے عالم خواب میں سیدہ فاطمہؑ کو دیکھا کہ فرماتی ہیں: اس دعا کو پڑھو اور پھر اسے یہ دعا تعلیم فرمائی۔ پس جب اس نے یہ دعا پڑھی تو اس کو قید سے رہائی مل گئی اور وہ اپنے گھر لوٹ آیا۔ وہ دعا یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ بِحَقِّ الْعَرْشِ وَمَنْ عَلَاھُ
1
اے معبود واسطہ ہے عرش کا اور جو کچھ اس پر ہے
1
وَبِحَقِّ الْوَحْیِ وَمَنْ ٲَوْحَاھُ
2
واسطہ ہے وحی کا اور جس نے وحی کی
2
وَبِحَقِّ النَّبِیِّ وَمَنْ نَبَّاھُ
3
واسطہ ہے پیغمبرؐ کا اور جس پیغمبرؐنے خبر دی ہے
3
وَبِحَقِّ الْبَیْتِ وَمَنْ بَنَاھُ
4
واسطہ ہے کعبے کا اور اسے تعمیر کرنے والے کا
4
یَا سَامِعَ كُلِّ صَوْتٍ، یَا جَامِعَ كُلِّ فَوْتٍ
5
اے ہر آواز کے سننے والے، اے ہر گمشدہ کو لانے والے
5
یَا بَارِیَٔ النُّفُوْسِ بَعْدَ الْمَوْتِ
6
اے موت کے بعد نفسوں کو پیدا کرنے والے
6
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَٲَھْلِ بَیْتِہٖ
7
محمدؐ اور ان کے اہل بیتؑ پر رحمت نازل فرما
7
وَاٰتِنَا وَجَمِیْعَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ فِیْ مَشَارِقِ الْاَرْضِ وَمَغَارِبِہَا
8
اور ہمیں اور سب مومنین و مومنات کو زمین کے ہر مشرق اور ہر مغرب میں
8
فَرَجًا مِنْ عِنْدِكَ عَاجِلًا
9
کشادگی و فراخی عطا فرما اپنی جناب سے جلد تر واسطے سے
9
بِشَہَادَۃِ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ
10
اس گواہی کے ساتھ کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
10
وَٲَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ
11
اور یہ کہ محمدؐ تیرے بندے اور تیرے رسولؐ ہیں
11
صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَعَلٰی ذُرِّیَّتِہِ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ
12
رحمت ہو خدا کی ان پر ان کی آلؑ اور اولاد پر جو پاک ہیں طاہرہیں
12
وَسَلَّمَ تَسْلِیْمًا كَثِیْرًا
13
اور سلام ہو ان پر بہت بہت سلام
13