یہ وہ انیس کلمات ہیں جو ان کے ذریعے دعا مانگنے والے کی مصیبتوں کے دور ہونے کا سبب بنتے ہی۔ یہ کلمات حضرت رسولؐ نے امیر المؤمنینؑ کو تعلیم فرمائے اور شیخ صدوقؒ نے انہیں اپنی کتاب الخصال کے انیسویں باب میں ذکر کیا ہے اور وہ یہ ہیں۔
یَا عِمَادَ مَنْ لَا عِمَادَ لَهٗ
1
اے اس کے سہارے، جس کا کوئی سہارا نہیں
1
وَیَا ذُخْرَ مَنْ لَا ذُخْرَ لَهٗ
2
اے اس کی پونچی جس کی کوئی پونجی نہیں
2
وَیَا سَنَدَ مَنْ لَا سَنَدَ لَهٗ
3
اے اس کے آسرے جس کا کوئی آسرا نہیں
3
وَیَا حِرْزَ مَنْ لَا حِرْزَ لَهٗ
4
اے اس کی پناہ جس کی کوئی پناہ نہیں
4
وَیَا غِیَاثَ مَنْ لَا غِیَاثَ لَهٗ
5
اے اس کے فریاد رس جس کا کوئی فریاد رس نہیں
5
وَیَا كَرِیْمَ الْعَفْوِ وَیَا حَسَنَ الْبَلَاءِ
6
اے خوب معاف کرنے والے، اے بہتر آزمائش کرنے والے
6
وَیَا عَظِیْمَ الرَّجَاءِ وَیَا عِزَّ الضُّعَفَاءِ
7
اے بڑے امید دلانے والے، اے کمزوروں کی عزت
7
وَیَا مُنْقِذَ الْغَرْقٰی وَیَا مُنْجِیَ الْهَلْكٰی
8
اے ڈوبتوں کو بچانے والے، اے ہلاکتوں سے بچانے والے
8
یَا مُحْسِنُ یَا مُجْمِلُ یَا مُنْعِمُ یَا مُفْضِلُ
9
احسان، کرنے والے، اے خوش رفتار، اے نعمت دینے والے، اے عطا کرنے والے
9
أَنْتَ الَّذِیْ سَجَدَ لَكَ سَوَادُ اللَّیْلِ وَنُوْرُ النَّہَارِ
10
تو وہ ہے جسے سجدہ کرتے ہیں رات کی سیاہی، دن کی روشنی،
10
وَضَوْءُ الْقَمَرِ وَشُعَاعُ الشَّمْسِ
11
چاند کی چاندنی، سورج کی شعاعیں،
11
وَدَوِیُّ الْمَاءِ وَحَفِیْفُ الشَّجَرِ
12
پانی کی لہریں اور درختوں کی حرکت
12
یَاﷲُ یَا ﷲُ یَا ﷲُ
13
یا اللہ یا اللہ یا اللہ
13
أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ
14
تو ہی یکتا ہے تیرا کوئی شریک نہیں ہے
14
پھر کہے:
اَللّٰهُمَّ افْعَلْ بِیْ كَذَا وَكَذَا
15
اے معبود میری یہ اور یہ حاجت پوری فرما۔
15
(دعا میں كَذَا وَكَذَا کی بجائے اپنی حاجات بیان کرے)۔ ابھی وہ شخض اپنی جگہ سے اٹھا نہ ہو گا کہ دعا قبول ہو چکی ہو گی انشاء اللہ۔