شیخ کفعمی نے بلدالامین میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے مروی ایک دعا نقل کی ہے اور فرمایا ہے کہ یہ دعا عظیم الشان اور جلد قبول ہونے والی ہے اور وہ یہ ہے۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَطَعْتُكَ فِیْ ٲَحَبِّ الْاَشْیَاءِ اِلَیْكَ وَھُوَ التَّوْحِیْدُ
1
اے معبود میں نے تیری اطاعت کی اس چیز میں جو تجھے بہت پسند ہے اور وہ تیری توحید ہے
1
وَلَمْ ٲَعْصِكَ فِیْ ٲَبْغَضِ الْاَشْیَاءِ اِلَیْكَ وَھُوَ الْكُفْرُ
2
اور تیری نافرمانی نہیں کی اس چیز میں جو تجھے سخت ناپسند ہے اور وہ کفر ہے
2
فَاغْفِر لِیْ مَا بَیْنَھُمَا
3
پس بخش دے جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے
3
یَا مَنْ اِلَیْہِ مَفَرِّیْ
4
اے وہ جس تک میری دوڑ ہے
4
اٰمِنِّیْ مِمَّا فَزِعْتُ مِنْہُ اِلَیْكَ۔
5
مجھے امن دے اس سے جس کے ڈر سے میں تیری طرف آیا ہوں
5
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیَ الْكَثِیْرَ مِنْ مَعَاصِیْكَ
6
اے معبود معاف کر دے جو میں نے تیری بہت ہی نافرمانیاں کی ہیں
6
وَاقْبَلْ مِنِّیْ الْیَسِیْرَ مِنْ طَاعَتِكَ
7
اور قبول فرما میری تھوڑی اطاعت جو میں نے کی ہے
7
یَا عُدَّتِیْ دُوْنَ الْعُدَدِ ، وَیَا رَجَائِیْ وَالْمُعْتَمَدَ
8
اے ذخیروں کے مقابل میرے ذخیرہ اور میری امید گاہ اور سہارے
8
وَیَا كَھْفِیْ وَالسَّنَدَ، وَیَا وَاحِدُ یَا ٲَحَدُ
9
اے میری پناہ گاہ اور اے پشت پناہ، اور اے یگانہ، اے یکتا
9
یَا قُلْ ھُوَ ﷲُ ٲَحَدٌ ﷲُ الصَّمَدُ
10
اے کہ تیری شان ہے کہو اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے
10
لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَكُنْ لَہٗ كُفُوًا ٲَحَدٌ
11
نہ کوئی اس کا بیٹا ہے اور نہ وہ کسی کا فرزند ہے اور نہ اس کا کوئی ہمسر ہے
11
ٲَسْٲَلُكَ بِحَقِّ مَنِ اصْطَفَیْتَھُمْ مِنْ خَلْقِكَ
12
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس کے واسطے سے جسے تو نے اپنی مخلوق میں سے چنا ہے
12
وَلَمْ تَجْعَلْ فِیْ خَلْقِكَ مِثْلَھُمْ ٲَحَدًا
13
اور اپنی خلقت میں سے کسی کو ویسا قرار نہیں دیا
13
ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
14
کہ تو محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما
14
وَتَفْعَلَ بِیْ مَا ٲَنْتَ ٲَھْلُہٗ۔
15
اور مجھ سے وہ سلوک کر جو تیرے شایانِ شان ہے
15
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِالْوَحْدَانِیَّۃِ الْكُبْرٰی
16
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں بواسطہ عظیم یکتائی کے
16
وَالْمُحَمَّدِیَّۃِ الْبَیْضَاءِ، وَالْعَلَوِیَّۃِ العُلْیَا
17
اور بواسطہ محمدیت کی تابانی اور علویت کی بلندی کے
17
وَبِجَمِیْعِ مَا احْتَجَجْتَ بِہٖ عَلٰی عِبَادِكَ
18
اور ان سب کے واسطے سے جن کو تو نے حجت قرار دیا ہے اپنے بندوں پر
18
وَبِالْاِسْمِ الَّذِیْ حَجَبْتَہٗ عَنْ خَلْقِكَ
19
اور اس نام کے واسطے سے جو تو نے اپنی مخلوق سے پوشیدہ رکھا
19
فَلَمْ یَخْرُجْ مِنْكَ اِلَّا اِلَیْكَ
20
پس وہ ظاہر نہ ہوا تیرے سوا کسی پر
20
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
21
محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
21
وَاجْعَلْ لِیْ مِنْ ٲَمْرِیْ فَرَجًا وَمَخْرَجًا
22
اور میرے کام میں کشادگی پیدا کر اور راستہ بنا دے
22
وَارْزُقْنِیْ مِنْ حَیْثُ ٲَحْتَسِبُ وَمِنْ حَیْثُ لَا ٲَحْتَسِبُ
23
اور مجھے رزق دے جہاں سے مجھے توقع ہے اور جہاں سے مجھے توقع نہیں ہے
23
اِنَّكَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ۔
24
بے شک تو جسے چاہے بے حساب رزق دیتا ہے۔
24

اس کے بعد اپنی حاجت طلب کرے۔