معتبر سند کے ساتھ روایت ہوئی ہے کہ امام العصرؑ کے پہلے وکیل شیخ ابو عمرو نے یہ دعا ابو علی محمد بن ہمام کو لکھوائی اور اس کے پڑھنے کی ہدایت بھی فرمائی۔ سید بن طاؤس نے جمال الاسبوع میں روز جمعہ کی نماز عصر کے بعد پڑھنے کی دعائیں نقل کیں اور اس دعا کو بھی ان میں ذکر کیا، اور فرمایا ہے کہ جو دعائیں ہم نے نقل کی ہیں اگر ان سب کو پڑھنے میں تمہیں کوئی عذر ہو تو بھی اس دعا کو ترک کرنے سے ڈرنا کیونکہ اسے ہم نے اللہ تعالیٰ کا خاص فضل تصور کیا ہے جو اس نے ہمارے لیے مخصوص فرمایا ہے، پس اس دعا پر اعتماد کرنا اور اسے پڑھنا۔ وہ دعا یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ عَرِّفْنِیْ نَفْسَكَ
1
اے معبود مجھ کو اپنی ذات کی معرفت کرا
1
فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِیْ نَفْسَكَ
2
کہ یقیناً اگر تو نے مجھے اپنی معرفت نہ کرائی
2
لَمْ ٲَعْرِفْ رَسُوْلَكَ۔
3
تو میں تیرے رسولؐ کو نہ پہچان سکوں گا
3
اَللّٰھُمَّ عَرِّفْنِیْ رَسُوْلَكَ
4
اے معبود مجھے اپنے رسولؐ کی معرفت کرا
4
فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِیْ رَسُوْلَكَ
5
کہ یقیناً اگر تو نے مجھے اپنے رسولؐ کی معرفت نہ کرائی
5
لَمْ ٲَعْرِفْ حُجَّتَكَ۔
6
تو میں تیری حجت کو نہ پہچان پاؤں گا
6
اَللّٰھُمَّ عَرِّفْنِیْ حُجَّتَكَ
7
اے معبود مجھے اپنی حجتؑ کی معرفت کرا
7
فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِیْ حُجَّتَكَ
8
یقیناً اگر تو نے مجھے اپنی حجت کی معرفت نہ کرائی
8
ضَلَلْتُ عَنْ دِیْنِیْ۔
9
تو میں دین سے بھٹک جاؤں گا
9
اَللّٰھُمَّ لَا تُمِتْنِیْ مِیْتَۃً جَاھِلِیَّۃً
10
اے معبود مجھے جاہلیت کی موت نہ دے
10
وَلَا تُزِغْ قَلْبِیْ بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنِیْ۔
11
اور میرے دل کو ٹیڑھا نہ ہونے دے جب کہ تو نے مجھے ہدایت دی
11
اَللّٰھُمَّ فَكَمَا ھَدَیْتَنِیْ
12
اے معبود جیسے تو نے مجھے آگاہ کیا
12
لِوِلَایَۃِ مَنْ فَرَضْتَ عَلَیَّ طَاعَتَہٗ
13
ان کی ولایت سے جن کی پیروی مجھ پر واجب کی ہے
13
مِنْ وِلَایَۃِ وُلَاۃِ ٲَمْرِك بَعْدَ رَسُوْلِكَ صَلَوَاتُكَ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
14
ان کی ولایت جو تیرے رسولؐ کے بعد تیرے والیان امرؑ ہیں، تیری رحمتیں ہوں ان پر اور ان کی آلؑ پر
14
حَتّٰی وَالَیْتُ وُلَاۃَ ٲَمْرِكَ
15
یہ اس لیے کیا کہ میں تیرے والیان امرؑ کی ولایت قبول کروں
15
ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلِیَّ بْنَ ٲَبِیْ طَالِبٍ
16
اور وہ ہیں امیر المؤمنین علیؑ بن ابی طالبؑ
16
وَالْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ وَعَلِیًّا وَمُحَمَّدًا
17
اور حسنؑ، حسینؑ، علیؑ، محمدؑ،
17
وَجَعْفَرًا وَمُوْسٰی وَعَلِیًّا وَمُحَمَّدًا
18
جعفرؑ، موسیٰؑ، علیؑ، محمدؑ،
18
وَعَلِیًّا وَالْحَسَنَ وَالْحُجَّۃَ الْقَائِمَ الْمَھْدِیَّ
19
علیؑ، حسنؑ اور حجۃ القائم مہدی ہادیؑ
19
صَلَوَاتُكَ عَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِیْنَ
20
ان سب پر تیری رحمتیں ہوں
20
اَللّٰھُمَّ فَثَبِّتْنِیْ عَلٰی دِیْنِكَ
21
اے معبود مجھے اپنے دین پر ثابت و قائم رکھ
21
وَاسْتَعْمِلْنِیْ بِطَاعَتِكَ
22
مجھے اپنی اطاعت میں لگا دے
22
وَلَیِّنْ قَلْبِیْ لِوَلِیِّ ٲَمْرِكَ
23
اپنے ولی امرؑ کیلئے میرے دل کو نرم کر دے
23
وَعَافِنِیْ مِمَّا امْتَحَنْتَ بِہٖ خَلْقَكَ
24
مجھے اس چیز سے بچا کہ جس سے تو اپنی مخلوق کو آزماتا ہے
24
وَثَبِّتْنِیْ عَلٰی طَاعَۃِ وَلِیِّ ٲَمْرِكَ
25
مجھے اپنی ولی امرؑ کی پیروی پر قائم رکھ
25
الَّذِیْ سَتَرْتَہٗ عَنْ خَلْقِكَ
26
جسے تو نے اپنی مخلوق سے پوشیدہ کر دیا
26
وَبِاِذْنِكَ غَابَ عَنْ بَرِیَّتِكَ وَٲَمْرَكَ یَنْتَظِرُ
27
اسے اپنے حکم سے خلق کی نگاہوں سے اوجھل کیا اور وہ تیرے فرمان کا منتظر ہے
27
وَٲَنْتَ الْعَالِمُ غَیْرُ الْمُعَلَّمِ بِالْوَقْتِ
28
اور تو بغیر بتانے والے کے اس وقت کو جانتا ہے
28
الَّذِیْ فِیْہِ صَلَاحُ ٲَمْرِ وَلِیِّكَ
29
جس میں تیرے ولی امرؑ کے لیے بہتری ہے
29
فِی الْاِذْنِ لَہٗ بِاِظْہَارِ ٲَمْرِھٖ وَكَشْفِ سِتْرِھٖ
30
کہ تو اسے اپنے امر کو ظاہر کرنے کا حکم دے اسے پردے سے باہر لائے
30
فَصَبِّرْنِیْ عَلٰی ذٰلِكَ
31
پس مجھے اس معاملے میں صبر عطا فرما
31
حَتّٰی لَا ٲُحِبَّ تَعْجِیْلَ مَا ٲَخَّرْتَ
32
تاکہ جس کام میں تو دیر کرے میں جلدی نہ کروں
32
وَلَا تَٲْخِیْرَ مَا عَجَّلْتَ
33
اور جس میں تو جلدی کرے اس میں دیر نہ کروں
33
وَلَاكَشْفَ مَا سَتَرْتَ
34
جسے تو پوشدہ رکھے اسے ظاہر نہ کروں
34
وَلَا الْبَحْثَ عَمَّا كَتَمْتَ
35
اور جسے تو چھپائے اس کا ذکر نہ کروں
35
وَلَا ٲُنَازِعَكَ فِیْ تَدْبِیْرِكَ
36
تیرے طریق کار میں تکرار نہ کروں
36
وَلَا ٲَقُوْلَ لِمَ وَكَیْفَ
37
اور کیوں اور کیسے کا سوال نہ کروں
37
وَمَا بَالُ وَلِیِّ الْاَمْرِ لَا یَظْھَرُ
38
کہ کیوں ولی امرؑ ظہور نہیں فرماتے
38
وَقَدِ امْتَلَأْتِ الْاَرْضُ مِنَ الْجَوْرِ
39
جب کہ زمین ظلم وجور سے بھری ہوئی ہے۔
39
وَٲُفَوِّضُ ٲُمُوْرِیْ كُلَّہَا اِلَیْكَ۔
40
بلکہ میں اپنے تمام امور تیرے سپرد کر دوں
40
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُرِیَنِیْ وَلِیَّ ٲَمْرِكَ
41
اے معبود تجھ سے سوال ہے کہ اپنے ولی امرؑ کا دیدار کرا
41
ظَاھِرًا نَافِذَ الْاَمْرِ مَعَ عِلْمِیْ
42
ظاہر بظاہر جب اس کا حکم جاری ہو اور مجھے اس کا علم ہو
42
بِٲَنَّ لَكَ السُّلْطَانَ وَالْقُدْرَۃَ وَالْبُرْہَانَ
43
کیونکہ تو ہی ہے اختیار وقوت والا اور تو مالک ہے دلیل،
43
وَالْحُجَّۃَ وَالْمَشِیَّۃَ وَالْحَوْلَ وَالْقُوَّۃَ
44
حجت، ارادے، حرکت اور قوت کا
44
فَافْعَلْ ذٰلِكَ بِیْ وَبِجَمِیْعِ الْمُؤْمِنِیْنَ
45
پس ایسا ہی کر میرے لیے اور تمام مومنوں کیلئے
45
حَتّٰی نَنْظُرَ اِلٰی وَلِیِّ ٲَمْرِكَ صَلَوَاتُكَ عَلَیْہِ
46
تاکہ ہم ولی امرؑ کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں، تیری رحمتیں ہوں اس پر
46
ظَاھِرَ الْمَقَالَۃِ وَاضِحَ الدَّلَالَۃِ
47
جب وہ ظاہراً گفتگو کرے روشن دلائل دے
47
ہَادِیًا مِنَ الضَّلَالَۃِ شَافِیًا مِنَ الْجَہَالَۃِ
48
گمراہی سے نکالے اور جہالت سے بچائے
48
ٲَبْرِزْ یَارَبِّ مُشَاھَدَتَہٗ وَثَبِّتْ قَوَاعِدَھٗ
49
اے پروردگار اس کا کھلا دیدار کرا ان کے قانون کو محکم بنا
49
وَاجْعَلْنَا مِمَّنْ تَقِرُّ عَیْنُہٗ بِرُؤْیَتِہٖ
50
اور ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جن کی آنکھیں ان کے دیدار سے ٹھنڈی ہوں
50
وَٲَقِمْنَا بِخِدْمَتِہٖ
51
ہمیں ان کی خدمت میں کمربستہ رکھ
51
وَتَوَفَّنَا عَلٰی مِلَّتِہٖ
52
ہمیں ان کے دین پر موت دے
52
وَاحْشُرْنَا فِیْ زُمْرَتِہٖ۔
53
اور ہمیں ان کے گروہ میں محشور فرما
53
اَللّٰھُمَّ ٲَعِذْھُ مِنْ شَرِّ جَمِیْعِ مَا خَلَقْتَ
54
اے معبود امامؑ کو ہر چیز کے شر سے بچا جو تو نے پیدا فرمائی
54
وَذَرَٲْتَ وَبَرَٲْتَ وَٲَنْشَٲْتَ وَصَوَّرْتَ
55
جسے رواں کیا، جسے برآمد کیا، جسے ایجاد کیا اور جسے صورت دی ہے
55
وَاحْفَظْہُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖ
56
اور امامؑ کی حفاظت کر سامنے سے، پیچھے سے
56
وَعَنْ یَمِیْنِہٖ وَعَنْ شِمَالِہٖ
57
اس کے دائیں سے، اس کے بائیں سے
57
وَمِنْ فَوْقِہٖ وَمِنْ تَحْتِہٖ
58
اس کے اوپر سے اور اس کے پاؤں کے نیچے سے
58
بِحِفْظِكَ الَّذِیْ لَا یَضِیْعُ مَنْ حَفِظْتَہٗ بِہٖ
59
اپنی حفاظت کے ساتھ کہ جس کی تو حفاظت کرے وہ ضائع نہیں ہوتا
59
وَاحْفَظْ فِیْہِ رَسُوْلَكَ وَوَصِیَّ رَسُوْلِكَ عَلَیْہِ وَاٰلِہِ السَّلَامُ
60
امامؑ کی ذات میں اپنے رسولؐ اور اپنے رسولؐ کے وصی کی حفاظت فرما، ان پر اور ان کی آلؑ پر سلام
60
اَللّٰھُمَّ وَمُدَّ فِیْ عُمْرِھٖ، وَزِدْ فِیْ ٲَجَلِہٖ
61
اے معبود امام عصرؑ کی عمر دراز کر، ان کے عہد کو طول دے
61
وَٲَعِنْہٗ عَلٰی مَا وَلَّیْتَہٗ وَاسْتَرْعَیْتَہٗ
62
اس کی مدد کر اس کام میں جس کیلئے اسے والی و حاکم بنایا ہے
62
وَزِدْ فِیْ كَرَامَتِكَ لَہٗ
63
اور اس پر اپنی مہربانیوں میں اضافہ کر
63
فَاِنَّہُ الْہَادِی الْمَھْدِیُّ، وَالْقَائِمُ الْمُھْتَدِیْ
64
کہ بے شک وہ رہبرہے، راہ یافتہ، قائمؑ، ہدایت پایا ہوا،
64
وَالطَّاھِرُ التَّقِیُّ، الزَّكِیُّ النَّقِیُّ
65
پاکیزہ ہے، باتقویٰ ، پاک شدہ ہے، باصفا،
65
الرَّضِیُّ الْمَرْضِیُّ
66
راضی ہے، راضی کیا ہوا
66
الصَّابِرُ الشَّكُوْرُ الْمُجْتَھِدُ۔
67
صبر والا ہے، شکر گزار اور کوشش کرنے والا
67
اَللّٰھُمَّ وَلَا تَسْلُبْنَا الْیَقِیْنَ لِطُوْلِ الْاَمَدِ فِیْ غَیْبَتِہٖ
68
اے معبود امامؑ پر ہمارا یقین زائل نہ ہو اس کی غیبت کی مدت طول پکڑنے سے
68
وَانْقِطَاعِ خَبَرِہٖ عَنَّا
69
اور ہم تک اس کی خبر نہ آنے کی وجہ سے
69
وَلَا تُنْسِنَا ذِكْرَھٗ وَانْتِظَارَھٗ وَالْاِیْمَانَ بِہٖ
70
ہم بھول نہ جائیں اس کا ذکر، اس کا انتظار اور اس پر ایمان رکھنا
70
وَقُوَّۃَ الْیَقِیْنِ فِیْ ظُھُوْرِھٖ
71
اس کے ظہور پر ہمارا یقین محکم رہے،
71
وَالدُّعَاءَ لَہٗ وَالصَّلَاۃَ عَلَیْہِ
72
ہم اس کیلئے دعا کریں اور اس پر درود بھیجیں
72
حَتّٰی لَا یُقَنِّطَنَا طُوْلُ غَیْبَتِہٖ مِنْ قِیَامِہٖ
73
تا کہ ہم ان کے طول غیبت کے باعث ان کے قیام سے مایوس نہ ہوں
73
وَیَكُوْنَ یَقِیْنُنَا فِیْ ذٰلِكَ
74
اور اس پر ہمارا یقین ایسا ہی ہو
74
كَیَقِیْنِنَا فِیْ قِیَامِ رَسُوْلِكَ صَلَوَاتُكَ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
75
جیسے تیرے رسولؐ کے قیام پر یقین ہے، تیرا ان پر اور ان کی آلؑ پر درود و سلام ہو
75
وَمَا جَاءَ بِہٖ مِنْ وَحْیِكَ وَتَنْزِیْلِكَ
76
اور اس کلام پر بھی جو تیری وحی و تنزیل کے ذریعے ان پر اترا ہے
76
فَقَوِّ قُلُوْبَنَا عَلَی الْاِیْمَانِ بِہٖ
77
پس ہمارے دلوں کو امامؑ پر ایمان میں محکم کر دے
77
حَتّٰی تَسْلُكَ بِنَا عَلٰی یَدَیْہِ مِنْہَاجَ الْھُدٰی
78
تاکہ تم ہمیں ان کے ذریعے سے راہ ہدایت پر رواں کرے
78
وَالْمَحَجَّۃَالْعُظْمٰی، وَالطَّرِیْقَۃَ الْوُسْطٰی
79
کشادہ تر شاہراہ پر اور درمیانی راستے پر
79
وَقَوِّنَا عَلٰی طَاعَتِہٖ، وَثَبِّتْنَا عَلٰی مُتَابَعَتِہٖ
80
نیز ہمیں امامؑ کی پیروی کی ہمت دے اور اس کے نقش قدم پر قائم رکھ
80
وَاجْعَلْنَا فِیْ حِزْبِہٖ وَٲَعْوَانِہٖ وَٲَنْصَارِھٖ
81
اور ہمیں اس کے گروہ میں قرار دے اور اس کے ساتھیوں میں ،اس کے مددگاروں میں
81
وَالرَّاضِیْنَ بِفِعْلِہٖ
82
اور اس کے فعل کو پسند کرنے والوں میں قرار دے
82
وَلَا تَسْلُبْنَا ذٰلِكَ فِیْ حَیَاتِنَا
83
اور یہ عقیدہ ہم سے نہ چھوٹے ہماری زندگی میں
83
وَلَا عِنْدَ وَفَاتِنَا حَتّٰی تَتَوَفَّانَا
84
اور نہ ہماری موت کے وقت یہاں تک کہ تو ہمیں وفات دے
84
وَنَحْنُ عَلٰی ذٰلِكَ لَا شَاكِّیْنَ وَلَا نَاكِثِیْنَ
85
اور ہم اسی عقیدے پر ہوں نہ اس میں شک لائیں نہ عہد کو توڑیں
85
وَلَا مُرْتَابِیْنَ وَلَا مُكَذِّبِیْنَ۔
86
نہ اس میں آمیزش کریں اور نہ ہی جھٹلائیں
86
اَللّٰھُمَّ عَجِّلْ فَرَجَہُ وَٲَیِّدْھُ بِالنَّصْرِ
87
اے معبود ! امامؑ کی جلد کشائش فرما مدد دے کر اس کو طاقتور بنا
87
وَانْصُرْ نَاصِرِیْہِ وَاخْذُلْ خَاذِلِیْہِ
88
اس کے دوستوں کی مدد فرما، اسے چھوڑ جانے والوں کو چھوڑ دے
88
وَدَمْدِمْ عَلٰی مَنْ نَصَبَ لَہٗ وَكَذَّبَ بِہٖ
89
عذاب بھیج اس پر جو اس سے دشمنی کرے اور اسے جھٹلائے
89
وَٲَظْھِرْ بِہِ الْحَقَّ وَٲَمِتْ بِہِ الْجَوْرَ
90
اس کے ہاتھوں حق کو ظاہر کر، اس کے ذریعے ظلم کو مٹا دے
90
وَاسْتَنْقِذْ بِہٖ عِبَادَكَ الْمُؤْمِنِیْنَ مِنَ الذُّلِّ
91
اور اس کے وسیلے سے اپنے باایمان بندوں کو ذلت اور پستی سے نجات دلا
91
وَانْعَشْ بِہِ الْبِلَادَ
92
اور شہروں کو آباد کر
92
وَاقْتُلْ بِہٖ جَبَابِرَۃَ الْكُفْرِ
93
اس کی تلوار سے کفر کے سرداروں کو قتل کرا
93
وَاقْصِمْ بِہٖ رُؤُوْسَ الضَّلَالَۃِ
94
اور گمراہی کے سالاروں کا زور توڑ دے
94
وَذَلِّلْ بِہِ الْجَبَّارِیْنَ وَالْكَافِرِیْنَ
95
امامؑ کے ہاتھوں سرکشوں اور کافروں کو ذلت دے
95
وَٲَبِرْ بِہِ الْمُنَافِقِیْنَ وَالنَّاكِثِیْنَ
96
اس کے ذریعے منافقوں کی جڑ کاٹ دے
96
وَجَمِیْعَ الُمخَالِفِیْنَ وَالْمُلْحِدِیْنَ
97
عہد شکنوں کی اور تمام مخالفوں اور بے دینوں کی بیخ کنی کر
97
فِیْ مَشَارِقِ الْاَرْضِ وَمَغَارِبِہَا
98
جو موجود ہیں زمین کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں
98
وَبَرِّہَا وَبَحْرِہَا وَسَھْلِہَا وَجَبَلِہَا
99
میدانوں میں، سمندروں میں، جنگلوں اور پہاڑوں میں
99
حَتّٰی لَا تَدَعَ مِنْھُمْ دَیَّارًا
100
یہاں تک کہ ان کی کوئی بستی نہ رہنے دے
100
وَلَا تُبْقِیَ لَھُمْ اٰثَارًا
101
اور ان کا نشان تک نہ چھوڑ
101
طَہِّرْ مِنْھُمْ بِلَادَكَ
102
یعنی اپنے شہروں کو ان سے پاک کر
102
وَاشْفِ مِنْھُمْ صُدُوْرَ عِبَادِكَ
103
اور ان کی نابودی سے اپنے بندوں کے دل ٹھنڈے کر دے
103
وَجَدِّدْ بِہٖ مَا امْتَحی مِنْ دِیْنِكَ
104
امامؑ کے ذریعے اس چیز کو زندہ کر جو تیرے دین میں سے مٹ گئی
104
وَٲَصْلِحْ بِہٖ مَا بُدِّلَ مِنْ حُكْمِكَ وَغُیِّرَ مِنْ سُنَّتِكَ
105
اور درستی کر اس کی جو تیرے حکم اور تیرے طریقے میں سے رد وبدل ہوا ہے
105
حَتّٰی یَعُوْدَ دِیْنُكَ بِہٖ وَعَلٰی یَدَیْہِ
106
یہاں تک کہ امامؑ کے ذریعے تیرا دین پلٹ آئے
106
غَضًّا جَدِیْدًا صَحِیْحًا
107
اور وہ تازہ و درست و صحیح ہو جائے
107
لَا عِوَجَ فِیْہِ وَلَا بِدْعَۃَ مَعَہٗ
108
کہ جس میں نہ کوئی کجی ہو اور نہ کوئی بدعت ہو
108
حَتّٰی تُطْفِیَ بِعَدْلِہٖ نِیْرَانَ الْكَافِرِیْنَ
109
یہاں تک کہ تو امامؑ کے ہاتھوں کافروں کی بھڑکائی ہو ئی آگ بجھا دے
109
فَاِنَّہٗ عَبْدُكَ الَّذِی اسْتَخْلَصْتَہٗ لِنَفْسِكَ
110
کیونکہ وہ تیرا ایسا بندہ ہے کہ جس کو تو نے اپنے لئے خاص اور مخصوص کیا ہے
110
وَارْتَضَیْتَہٗ لِنَصْرِ دِیْنِكَ، وَاصْطَفَیْتَہٗ بِعِلْمِكَ
111
اسے اپنے دین کی نصرت کے لئے پسند کیا اور اپنے علوم دے کر برگزیدہ بنایا
111
وَعَصَمْتَہٗ مِنَ الذُّنُوْبِ، وَبَرَّٲْتَہٗ مِنَ الْعُیُوْبِ
112
تو نے اس کو گناہوں سے محفوظ کیا، نقائص سے پاک و صاف رکھا
112
وَٲَطْلَعْتَہٗ عَلَی الْغُیُوْبِ، وَٲَنْعَمْتَ عَلَیْہِ
113
اور اپنے رازوں سے مطلع کیا، تو نے اس پر انعام کیا
113
وَطَہَّرْتَہٗ مِنَ الرِّجْسِ، وَنَقَّیْتَہٗ مِنَ الدَّنَسِ۔
114
پلیدی کو اس سے دور رکھا اور آلودگی سے پاک فرمایا
114
اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلَیْہِ وَعَلٰی اٰبَائِہِ الْاَئِمَّۃِ الطَّاھِرِیْنَ
115
پس اے معبود! اس پر اور اس کے بزرگان پاک ائمہؑ پر رحمت بھیج
115
وَعَلٰی شِیْعَتِہِ الْمُنْتَجَبِیْنَ
116
اس کے پاک دل شیعوں پر رحمت کر
116
وَبَلِّغْھُمْ مِنْ اٰمَالِھِمْ مَا یَٲْمُلُوْنَ
117
اور ان کی وہ آرزوئیں پوری کر جو وہ رکھتے ہیں
117
وَاجْعَلْ ذٰلِكَ مِنَّا خَالِصًا مِنْ كُلِّ شَكٍّ وَشُبْھَۃٍ
118
ہماری اس دعا کو پاک و خالص رکھ ہر طرح کے شک و آمیزیش
118
وَرِیَاءٍ وَسُمْعَۃٍ حَتّٰی لَا نُرِیْدَ بِہٖ غَیْرَكَ
119
اور دکھاوے اور شہرت طلبی سے یہاں کہ ہم صرف تجھی کو مانیں
119
وَلَا نَطْلُبَ بِہٖ اِلَّا وَجْھَكَ۔
120
اور اس میں تیرے سوا کسی کا تصور نہ کریں
120
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَشْكُوْ اِلَیْكَ فَقْدَ نَبِیِّنَا
121
اے معبود! ہم تجھ سے فریاد کرتے ہیں کہ ہمارا پیغمبرؐہو گزرا
121
وَغَیْبَۃَ اِمَامِنَا وَشِدَّۃَ الزَّمَانِ عَلَیْنَا
122
ہمارا امامؑ پوشیدہ ہے زمانہ ہم پر سختیاں کر رہا ہے
122
وَوُقُوْعَ الْفِتَنِ بِنَا وَتَظَاھُرَ الْاَعْدَاءِ عَلَیْنَا
123
فتنوں نے گھیر رکھا ہے اور دشمن ہم پر حاوی ہوئے جاتے ہیں
123
وَكَثْرَۃَ عَدُوِّنَا وَقِلَّۃَ عَدَدِنَا۔
124
جب کہ ہمارے دشمن زیادہ اور دوست کم ہیں
124
اَللّٰھُمَّ فَافْرُجْ ذٰلِكَ عَنَّا بِفَتْحٍ مِنْكَ تُعَجِّلُہٗ
125
پس اے معبود! ہماری یہ مصیبتیں دور فرما اپنی طرف سے فتح کے ساتھ اس میں جلدی کر
125
وَنَصْرٍ مِنْكَ تُعِزُّھٗ، وَاِمَامِ عَدْلٍ تُظْھِرُھٗ
126
اپنی مدد سے اسے غلبہ دے اور امامؑ عادل کو ظاہر فرما
126
اِلٰہَ الْحَقِّ اٰمِیْنَ۔
127
اے سچے معبود ایسا ہی ہو
127
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْٲَلُكَ ٲَنْ تَٲْذَنَ لِوَلِیِّكَ
128
اے معبود! ہم تجھ سے عرض کرتے ہیں کہ تو اپنے ولیؑ کو اجازت دے
128
فِیْ اِظْہَارِ عَدْلِكَ فِیْ عِبَادِكَ
129
تاکہ وہ تیرے بندوں میں اصول ِعدل کو رائج کرے
129
وَقَتْلِ ٲَعْدَائِكَ فِیْ بِلَادِكَ
130
اور تیرے شہروں میں جو لوگ تیرے دشمن ہیں ان کو قتل کرے
130
حَتّٰی لَا تَدَعَ لِلْجَوْرِ یَا رَبِّ دِعَامَۃً اِلَّا قَصَمْتَہَا
131
تاکہ اے پروردگار تو کسی ستم کرنے والے کو نہ چھوڑے مگر یہ کہ اس کی کمر توڑ دے
131
وَلَا بَقِیَّۃً اِلَّا ٲَفْنَیْتَہَا
132
نہ کوئی باقی رہے مگر تو اسے نابود کر دے
132
وَلَا قُوَّۃً اِلَّا ٲَوْھَنْتَہَا
133
کوئی طاقتور نہ ہو مگر تو اسے پست کر دے
133
وَلَا رُكْنًا اِلَّا ھَدَمْتَہٗ
134
کوئی عمارت نہ ہو مگر تو اسے ویران کر دے
134
وَلَا حَدًّا اِلَّا فَلَلْتَہٗ
135
کوئی تلوار نہ ہو مگر تو اسے ناکارہ بنا دے
135
وَلَا سِلَاحًا اِلَّا ٲَكْلَلْتَہٗ
136
کوئی ہتھیار نہ ہو مگر تو اسے بیکار کر دے
136
وَلَا رَایَۃً اِلَّا نَكَّسْتَہَا
137
کوئی جھنڈا نہ ہو مگر تو اسے گرا دے
137
وَلَا شُجَاعًا اِلَّا قَتَلْتَہٗ
138
کوئی بہادر نہ ہو مگر تو اسے قتل کر دے
138
وَلَا جَیْشًا اِلَّا خَذَلْتَہٗ
139
کوئی لشکر نہ ہو مگر تو اسے تباہ کر دے
139
وَارْمِھِمْ یَا رَبِّ بِحَجَرِكَ الدَّامِغِ
140
اور اے پروردگار اپنی قدرت سے ان پر بڑے بڑے پتھر برسا
140
وَاضْرِبْھُمْ بِسَیْفِكَ الْقَاطِعِ
141
ان لوگوں کو اپنی کاٹ دھار تلوار سے مار
141
وَبَٲْسِكَ الَّذِیْ لَا تَرُدُّھٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ
142
اور ان کی سخت گرفت کر کہ جس سے کوئی بدکار گروہ بچ نہیں سکتا
142
وَعَذِّبْ ٲَعْدَائَكَ وَٲَعْدَاءَ وَلِیِّكَ
143
پروردگار سخت عذاب دے اپنے دشمنوں کو اور اپنے ولی کے سشمنوں کو
143
وَٲَعْدَاءَ رَسُوْلِكَ صَلَوَاتُكَ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
144
اور اپنے رسولؐ ﴿تیرا درود ہو ان پر اور ان کی آل پر ﴾ کے دشمنوں کو
144
بِیَدِ وَلِیِّكَ وَٲَیْدِیْ عِبَادِكَ الْمُؤْمِنِیْنَ۔
145
اپنے ولیؑ اور مومن بندوں کے ہاتھوں (سخت عذاب دے)
145
اَللّٰھُمَّ اكْفِ وَلِیَّكَ وَحُجَّتَكَ فِیْ ٲَرْضِكَ
146
اے معبود! اپنے ولی حفاظت فرما اور اپنی حجتؑ کی حفاظت فرما روئے زمین پر
146
ھَوْلَ عَدُوِّھِ وَكَیْدَ مَنْ ٲَرَادَھٗ
147
دشمنوں کے خوف اور فریب کاروں کے فریب سے
147
وَامْكُرْ بِمَنْ مَكَرَ بِہٖ
148
اور دھوکا دینے والوں کو دھوکے میں رکھ
148
وَاجْعَلْ دَائِرَۃَ السَّوْءِ عَلٰی مَنْ ٲَرَادَ بِہٖ سُوْئًا
149
جو اس سے بدی کا ارادہ کرے اس کو بدیوں میں پھنسا دے
149
وَاقْطَعْ عَنْہُ مَادَّتَھُمْ
150
امامؑ کے ذریعے انہیں اپنے مرکز سے جدا کر دے
150
وَٲَرْعِبْ لَہٗ قُلُوْبَھُمْ
151
اس کا رعب ان کے دلوں پر جمادے
151
وَزَلْزِلْ ٲَقْدَامَھُمْ
152
ان کے قدم اکھیڑ دے
152
وَخُذْھُمْ جَھْرَۃً وَبَغْتَۃً
153
ان کو بیچ میدان اچانک پکڑ
153
وَشَدِّدْ عَلَیْھِمْ عَذَابَكَ
154
اور ان کو سخت ترین عذاب دے
154
وَٲَخْزِھِمْ فِیْ عِبَادِكَ
155
ان کو اپنے بندوں کے روبرو رسوا کر
155
وَالْعَنْھُمْ فِیْ بِلَادِكَ
156
ان کے شہروں میں ان پر لعنت بھیج
156
وَٲَسْكِنْھُمْ ٲَسْفَلَ نَارِكَ
157
ان کو دوزخ کے نچلے طبقے میں ڈال
157
وَٲَحِطْ بِھِمْ ٲَشَدَّ عَذَابِكَ، وَٲَصْلِھِمْ نَارًا
158
ان پر سخت عذاب مسلط کر دے، ان کو آگ میں پھینک دے
158
وَاحْشُ قُبُوْرَ مَوْتَاھُمْ نَارًا وَٲَصْلِھِمْ حَرَّ نَارِكَ
159
ان کے مردوں کی قبریں آگ سے بھر دے کہ آگ کے شعلے ان کو جلائیں
159
فَاِنَّھُمْ ٲَضَاعُوْا الصَّلَاۃَ وَاتَّبَعُوْا الشَّھَوَاتِ
160
کیونکہ انہوں نے نماز کی پروا نہ کی، خواہشوں کے پیچھے چلتے رہے
160
وَٲَضَلُّوْا عِبَادَكَ وَٲَخْرَبُوْا بِلَادَكَ۔
161
تیرے بندوں کو بھٹکاتے پھرتے اور تیرے شہروں کو اجاڑتے رہے
161
اَللّٰھُمَّ وَٲَحْیِ بِوَلِیِّكَ الْقُرْاٰنَ
162
اور اے معبود اپنے ولیؑ کے ذریعے قرآن کو زندہ کر
162
وَٲَرِنَا نُوْرَھٗ سَرْمَدًا لَا لَیْلَ فِیْہِ
163
امامؑ کے دائمی نور کا دیدار کرا کہ پھر وہ اوجھل نہ ہو
163
وَٲَحْیِ بِہِ الْقُلُوْبَ الْمَیِّتَۃَ
164
اس کے ذریعے بے نور دلوں کو زندہ کر
164
وَاشْفِ بِہِ الصُّدُوْرَ الْوَغِرَۃَ
165
اس سے دلوں میں بھرے کینے کو دور فرما
165
وَاجْمَعْ بِہِ الْاَھْوَاءَ الْمُخْتَلِفَۃَ عَلَی الْحَقِّ
166
امام کی برکت سے مختلف آراء کو حق پر متفق کر دے
166
وَٲَقِمْ بِہِ الْحُدُوْدَ الْمُعَطَّلَۃَ وَالْاَحْكَامَ الْمُھْمَلَۃَ
167
اس کے ہاتھوں ترک شدہ حدیں قائم فرما اور بھولے ہوئے احکام نافذ کرا دے
167
حَتّٰی لَا یَبْقی حَقٌّ اِلَّا ظَھَرَ وَلَا عَدْلٌ اِلَّا زَھَرَ
168
یہاں تک کہ ہر حق ظاہر ہو جائے اور ہر عادلانہ حکم عیاں ہو کر رہے
168
وَاجْعَلْنَا یَا رَبِّ مِنْ ٲَعْوَانِہٖ
169
اور اے پروردگار ہمیں قرار دے اس کے ساتھیوں،
169
وَمُقَوِّیَۃِ سُلْطَانِہٖ
170
اس کی حکومت کو محکم کرنے والوں،
170
وَالْمُؤْتَمِرِیْنَ لِاَمْرِھٖ
171
اس کے حکم پر عمل کرنے والوں،
171
وَالرَّاضِیْنَ بِفِعْلِہٖ
172
اس کے فعل پر راضی ہونے والوں،
172
وَالْمُسَلِّمِیْنَ لِاَحْكَامِہٖ
173
اس کے احکام کو تسلیم کرنے والوں میں
173
وَمِمَّنْ لَا حَاجَۃَ بِہٖ اِلَی التَّقِیَّۃِ مِنْ خَلْقِكَ
174
اور ان لوگوں میں قرار دے جن کو مخلوق کے سامنے تقیہ کی حاجت نہیں
174
وَٲَنْتَ یَا رَبِّ الَّذِیْ تَكْشِفُ الضُّرَّ
175
اور اے پروردگار وہ تو ہی ہے جو سختی دور کرتا ہے
175
وَتُجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاكَ
176
اور بے چارے کی دعا قبول کرتا ہے جب وہ تجھے پکارے
176
وَتُنْجِیْ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ
177
اور اسے بہت بڑی مصیبت سے نجات دیتا ہے
177
فَاكْشِفْ الضُّرَّ عَنْ وَلِیِّكَ
178
پس اپنے ولی سے سختی دور فرما
178
وَاجْعَلْہُ خَلِیْفَۃً فِیْ ٲَرْضِكَ كَمَا ضَمِنْتَ لَہُ۔
179
اور اس کو زمین میں اپنا خلیفہ قرار دے جیسے تو نے اس کا ذمہ لیا ہے
179
اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْنِیْ مِنْ خُصَمَاءِ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمُ السَّلَامُ
180
اے معبود! مجھے آل محمدؑ کے مخالفوں میں سے قرار نہ دے
180
وَلَا تَجْعَلْنِیْ مِنْ ٲَعْدَاءِ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمُ السَّلَامُ
181
مجھے آلمحمد علیہم السلام کے دشمنوں میں سے قرار نہ دے
181
وَلَا تَجَعَلْنِیْ مِنْ ٲَھْلِ الْحَنَقِ وَالْغَیْظِ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمُ السَّلَامُ
182
اور مجھے آل محمد علیہم السلام کے ساتھ کینہ رکھنے اور ان پر غصہ کرنے والوں میں سے قرار نہ دے
182
فَاِنِّیْ ٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ ذٰلِكَ فَٲَعِذْنِیْ
183
پس میں ان باتوں سے تیری پناہ لیتا ہوں مجھے پناہ دے،
183
وَٲَسْتَجِیْرُ بِكَ فَٲَجِرْنِیْ۔
184
تیرے نزدیک ہوا ہوں مجھے نزدیک کر لے
184
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
185
اے معبود، محمدؐ و آل محمدؐ پر درود بھیج
185
وَاجْعَلْنِیْ بِھِمْ فَائِزًا عِنْدَكَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
186
اور ان کے واسطے سے مجھے اپنے ہاں کامیاب بنا دے دنیا اور آخرت میں
186
وَمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ اٰمِیْنَ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
187
اور اپنے نزدیکیوں میں رکھ، ایسا ہی ہو اے جہانوں کے پروردگار
187