امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ بچے کے ختنے کے وقت یہ دعا پڑھی جائے، اگر اس وقت نہ پڑھی جا سکے تو لڑکے کے بالغ ہونے تک جب بھی موقع ملے دعا پڑھی جائے، کہ اس طرح گرم لوہے سے مرنے اور اس سے پہنچنے والی دوسری تکلیفوں سے محفوظ رہتا ہے۔ وہ دعا یہ ہے:
اَللّٰهُمَّ هٰذِهِ سُنَّتُكَ وَسُنَّةُ نَبِیِّكَ صَلَوَاتُكَ عَلَیْهِ وَاٰلِهِ
1
اے معبود یہ تیرا طریقہ ہے اورتیرے نبیؐ کی سنت ہے تیری رحمت ہو انؐ پر اور ان کی آلؑ پر
1
وَاتِّبَاعٌ مِنَّا لَكَ وَلِنَبِیِّكَ
2
ہماری طرف سے تیری اور تیرے نبیؐ کی اتباع ہے
2
بِمَشِیَّتِكَ وَبِاِرَادَتِكَ وَقَضَائِكَ
3
تیری مشیت اور تیرے ارادے اور تیرا حکم بجا لانے کے لئے
3
اَمْرٍ أَرَدْتَهٗ وَقَضَاءِ حَتَمْتَهٗ وَأَمْرٍ أَنْفَذْتَهٗ
4
جس کا تو نے ارادہ کیا، فیصلے کو یقینی بنایا اور حکم جاری کر دیا
4
وَأَذَقْتَهٗ حَرَّ الْحَدِیْدِ فِیْ خِتَانِهٖ وَحِجَامَتِهٖ
5
اور اس سے لوہے کی کاٹ اور زخم کی اذیت کا ذائقہ چکھایا
5
بِأَمْرٍ أَنْتَ أَعْرَفُ بِهٖ مِنِّیْ
6
اس حکم سے جسے تو مجھ سے زیادہ پہچانتاہے
6
اَللّٰهُمَّ فَطَهِّرْهُ مِنَ الذُّنُوْبِ، وَزِدْ فِیْ عُمْرِهٖ
7
اے معبود پس اسے گناہوں سے پاک کر، اس کی عمر میں اضافہ فرما
7
وَادْفَعِ الْأٰفَاتِ عَنْ بَدَنِهٖ وَالْاَوْجَاعَ عَنْ جِسْمِهٖ
8
اس کے بدن سے آفتیں اور دکھ درد دور کر دے
8
وَزِدْهُ مِنَ الْغِنٰی وَادْفَعْ عَنْهُ الْفَقْرَ
9
اس کو زیادہ مال عطا کر اور محتاجی کو اس سے دور رکھ
9
فَاِنَّكَ تَعْلَمُ وَلَا نَعْلَمُ
10
کہ یقیناً تو جانتا ہے اور ہم نہیں جانتے۔
10