پھر کہیں:
ٲَصْبَحْتُ اَللّٰھُمَّ مُعْتَصِمًا بِذِمَامِكَ الْمَنِیْعِ
1
اے معبود میں نے تیری عظیم نگہبانی میں صبح کی ہے
1
الَّذِیْ لَا یُطَاوَلُ وَلَا یُحَاوَلُ
2
جس تک کسی کا ہاتھ نہیں پہنچتا، نہ کوئی نیرنگ بار شب میں اس پر یورش کر پاتا ہے
2
مِنْ شَرِّ كُلِّ غَاشِمٍ وَطَارِقٍ
3
تیری پناہ میں آتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے شر سے
3
مِنْ سَائِرِ مَنْ خَلَقْتَ وَمَا خَلَقْتَ
4
اس مخلوق میں سے جو تو نے خلق فرمائی ہے
4
مِنْ خَلْقِكَ الصَّامِتِ وَالنَّاطِقِ
5
اور اس مخلوق سے جسے تو نے زبان دی اور جسے زبان نہیں دی
5
فِیْ جُنَّۃٍ مِنْ كُلِّ مَخُوْفٍ
6
ہر خوف میں تیری پناہ
6
بِلِبَاسٍ سَابِغَۃٍ وَلَاءِ ٲَھْلِ بَیْتِ نَبِیِّكَ
7
میں تیرے نبیؐ کے اہلبیتؑ کی ولا سے ساختہ لباس میں ملبوس
7
مُحْتَجِبًا مِنْ كُلِّ قَاصِدٍ لِیْ اِلٰی ٲَذِیَّۃٍ بِجِدَارٍ حَصِیْنِ الْاِخْلَاصِ
8
ہر چیز سے محفوظ جو میرے اخلاص کی مضبوط دیوار میں رخنہ ڈالنا چاہے
8
فِی الْاِعْتِرَافِ بِحَقِّھِمْ وَالتَّمَسُّكِ بِحَبْلِھِمْ
9
یہ مانتے ہوئے کہ وہ حق ہیں ان کی رسی سے وابستگی رکھتا ہوں
9
مُوْقِنًا ٲَنَّ الْحَقَّ لَھُمْ وَمَعَھُمْ وَفِیْھِمْ وَبِھِمْ
10
اس یقین سے کہ حق ان کیلئے ان کے ساتھ اور ان میں ہے،
10
ٲُوَالِیْ مَنْ وَالَوْا، وَٲُجَانِبُ مَنْ جَانَبُوْا
11
جو ان کو چاہے میں اسے چاہتا ہوں جو ان سے دور ہو میں اس سے دور ہوں
11
فَٲَعِذْنِیْ اَللّٰھُمَّ بِھِمْ مِنْ شَرِّ كُلِّ مَا ٲَتَّقِیْہِ
12
پس اے خدا ان کے طفیل مجھے ہر اس شر سے پناہ دے جس کا مجھے خوف ہے
12
یَا عَظِیْمُ حَجَزْتُ الْاَعَادِیَ عَنِّیْ بِبَدِیْعِ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
13
اے بلند ذات، زمین و آسمان کی پیدائش کے واسطے سے دشمنوں کو مجھ سے دور کر دے
13
اِنَّا جَعَلْنَا مِنْ بَیْنِ ٲَیْدِیْھِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِھِمْ سَدًّا
14
بے شک ہم نے ایک دیوار ان کے سامنے اور ایک دیوار ان کے پیچھے بنا دی
14
فَٲَغْشَیْنَاھُمْ فَھُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ
15
پس ان کو ڈھانپ دیا کہ وہ دیکھتے نہیں ہیں
15
یہ امیر المؤمنینؑ امام علیؑ کی دعائے لیلۃ المبیت ہے اور ہر صبح وشام پڑھی جاتی ہے.