(۱) مکہ مکرمہ ، بیت اللہ ، مسجد الحرام ، مسجد النبیؐ حرم مطہر و مزارات چہاردہ معصومینؑ مخصوصاً حرم مطہر امام حسینؑ۔
(۲) وہ خاص مساجد جن مین انبیاءؑ و آئمہ معصومینؑ اور اولیاء خدا نے نماز و عبادت انجام دی ہے جیسے مسجد اقصیٰ، مسجد کوفہ، مسجد صعصعہ، مسجد سہلہ، سرداب سامرہ، مسجد جمکران۔
(۳) مذکورہ خاص مقامات کے علاوہ ہر مسجد قبولیت دعا کیلئے بہترین مقام ہے
اہم نکتہ:حالات اوقات اور مقامات دعا کے انتخاب میں مہم ترین نکتہ یہ ہے کہ ایسا وقت اور مقام انتخاب کرنا چاہیے جس میں انسان ریاکاری تظاہر اور دکھاوے جیسی آفت کا شکار نہ ہو۔ اور خلوص تواضع و انکساری اور رقت قلب زیادہ سے زیادہ حاصل ہو یہی وجہ ہے کہ روایات میں سفارش کی گئی ہے کہ رات کی تاریکی میں اور سحر کے وقت دعا مانگی جائے خدا فرماتا ہے۔
يَا بْنَ عِمْرَان … وَاَدْعُنِیْ فِیْ الظُلُمِ اللَّیلِ فَاِنَّكَ تَجِدُنِیْ قَرِیْبًا مُجَیْبًا
1
اے موسیٰ مجھے رات کی تاریکی میں پکارو تو مجھے اپنے قریب اور دعا قبول کرنے والا پاؤ گے۔ (وسائل الشیعہ ابواب دعا باب ٣٠ حدیث ٢)
1