شیخ کلینیؒ اور دیگر بزرگان نے امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ آپؑ نے زرارہ کو یہ دعا تعلیم فرمائی کہ ہمارے شیعہ امام العصرؑ کی غیبت میں اور پھر ان کی کشائش کے وقت یہ دعا پڑھا کریں:
اَللّٰهُمَّ عَرِّفْنِیْ نَفْسَكَ
1
اے معبود تو مجھے اپنی معرفت عطا کر
1
فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِیْ نَفْسَكَ لَمْ أَعْرِفْ نَبِیَّكَ
2
کہ یقیناً اگر تو نے مجھے اپنی معرفت عطا نہ فرمائی تو میں تیرے نبی کو نہ پہچان پاؤں گا
2
اَللّٰهُمَّ عَرِّفْنِیْ رَسُوْلَكَ
3
اے معبود مجھے اپنے رسول کی معرفت عطا کر
3
فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِیْ رَسُوْلَكَ لَمْ أَعْرِفْ حُجَّتَك
4
کہ یقیناً اگر تو نے مجھے اپنے رسول کی معرفت نہ کرائی تو میں تیری حجتؑ کو نہ پہچان پاؤں گا
4
اَللّٰهُمَّ عَرِّفْنِیْ حُجَّتَكَ
5
اے معبود مجھے اپنی حجت کی معرفت عطا کر
5
فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِیْ حُجَّتَكَ ضَلَلْتُ عَنْ دِیْنِیْ
6
کہ اگر تو نے مجھے اپنی حجت کی پہچان نہ کرائی تو میں اپنے دین سے گمراہ ہو جاؤں گا۔
6