اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
1
اے معبود محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
1
وَبَلِّغْ بِاِیْمَانِیْ ٲَكْمَلَ الْاِیْمَانِ
2
اور میرے ایمان کو سب سے اعلیٰ درجے پر پہنچا
2
وَاجْعَلْ یَقِیْنِیْ ٲَفْضَلَ الْیَقِیْنِ
3
میرے یقین کو بہترین یقین بنا دے
3
وَانْتَہِ بِنِیَّتِیْ اِلٰی ٲَحْسَنِ النِّیَّاتِ
4
میری نیت کو بہترین نیتوں کی حد تک پہنچا دے
4
وَبِعَمَلِیْ اِلٰی ٲَحْسَنِ الْاَعْمَالِ۔
5
اور میرے عمل کو بہترین اعمال کے ساتھ ملا دے
5
اَللّٰھُمَّ وَفِّرْ بِلُطْفِكَ نِیَّتِیْ
6
اے معبود اپنی مہربانی سے میری نیت کو بڑھا دے
6
وَصَحِّحْ بِمَا عِنْدَكَ یَقِیْنِیْ
7
میرے یقین کو اپنے ہاں درست قرار دے
7
وَاسْتَصْلِحْ بِقُدْرَتِكَ مَا فَسَدَ مِنِّیْ۔
8
اور جو کچھ میں نے بگاڑ دیا اسے اپنی قدرت سے بہتر بنا دے
8
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
9
اے معبود محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
9
وَاكْفِنِیْ مَا یَشْغَلُنِی الْاِھْتِمَامُ بِہٖ
10
اور جس چیز کی طرف میں نے توجہ کی ہے اس میں میری مدد فرما
10
وَاسْتَعْمِلْنِیْ بِمَا تَسْٲَلُنِیْ غَدًا عَنْہُ
11
مجھے اس عمل پر کاربند کر دے جس کے بارے کل تو مجھ سے بازپرس کرے گا
11
وَاسْتَفْرِغْ ٲَیَّامِیْ فِیْمَا خَلَقْتَنِیْ لَہٗ
12
وہ کام کرنے کی مہلت دے جس کے لیے مجھے پیدا کیا ہے
12
وَٲَغْنِنِیْ وَٲَوْسِعْ عَلَیَّ فِیْ رِزْقِكَ
13
مجھے مال عطا کر اور میرے رزق میں فراوانی کر دے
13
وَلَا تَفْتِنِّیْ بِالنَّظَرِ وَٲَعِزَّنِیْ
14
مجھے بے خبری میں نہ ڈال اور عزت دار بنا
14
وَلَا تَبْتَلِیَنِّیْ بِالْكِبْرِ، وَعَبِّدْنِیْ لَكَ
15
مجھ کو خود پسندی سے بچا، اپنا عبادت گذار بنا
15
وَلَا تُفْسِدْ عِبَادَتِیْ بِالْعُجْبِ
16
اور غرور سے میری عبادت ضائع نہ ہونے دے
16
وَٲَجْرِ لِلنَّاسِ عَلٰی یَدَیَّ الْخَیْرَ
17
لوگوں کے لیے میرے ہاتھوں سے بھلائی کرا
17
وَلَا تَمْحَقْہٗ بِالْمَنِّ
18
اور اسے احسان جتانے سے غارت نہ ہونے دے
18
وَھَبْ لِیْ مَعَالِیَ الْاَخْلَاقِ
19
مجھے بلندئ اخلاق عطا فرما
19
وَاعْصِمْنِیْ مِنَ الْفَخْرِ۔
20
اور گھمنڈ کرنے سے محفوظ رکھ
20
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
21
اے معبود محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل کر
21
وَلَا تَرْفَعْنِیْ فِی النَّاسِ دَرَجَۃً
22
مجھے لوگوں میں بلند مرتبہ نہ کر
22
اِلَّا حَطَطْتَنِیْ عِنْدَ نَفْسِیْ مِثْلَہَا
23
مگر یہ کہ میں خود کو اتنا ہی کمتر بنا دوں
23
وَلَا تُحْدِثْ لِیْ عِزًّا ظَاھِرًا
24
مجھے ظاہری طور پر بڑائی نہ دے
24
اِلَّا ٲَحْدَثْتَ لِیْ ذِلَّۃً بَاطِنَۃً عِنْدَ نَفْسِیْ بِقَدَرِہَا۔
25
مگر یہ کہ مجھ کو باطنی طور پر اپنے نفس کے نزدیک اتنا ہی پست کر دے
25
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
26
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل کر
26
وَمَتِّعْنِیْ بِھُدًى صَالِحٍ لَا ٲَسْتَبْدِلُ بِہٖ
27
اور میری بہترین رہنمائی فرما کہ اس میں تبدیل نہ کروں
27
وَطَرِیْقَۃِ حَقٍّ لَا ٲَزِیْغُ عَنْہَا
28
درست روش پر رکھ کہ اس سے ہٹوں نہیں
28
وَنِیَّۃِ رُشْدٍ لَا ٲَشُكُّ فِیْہَا
29
اچھی نیت عطا کر کہ اس میں شک نہ کروں
29
وَعَمِّرْنِیْ مَا كَانَ عُمْرِیْ بِذْلَۃً فِیْ طَاعَتِكَ
30
مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک تیری فرمانبرداری میں رہوں
30
فَاِذَا كَانَ عُمْرِیْ مَرْتَعًا لِلشَّیْطَانِ
31
اور جب میری زندگی پر شیطان حاوی ہو جائے
31
فَاقْبِضْنِیْ اِلَیْكَ قَبْلَ ٲَنْ یَسْبِقَ مَقْتُكَ اِلَیَّ
32
تو مجھے اپنی طرف اٹھا لے اس سے پہلے کہ تو مجھ سے ناخوش ہو
32
ٲَوْ یَسْتَحْكِمَ غَضَبُكَ عَلَیَّ۔
33
یا میں تیرے غضب کے تحت آ جاؤں
33
اَللّٰھُمَّ لَا تَدَعْ خَصْلَۃً تُعَابُ مِنِّیْ اِلَّا ٲَصْلَحْتَہَا
34
اے معبود میرے اندر کوئی بری عادت نہ رہنے دے مگر یہ کہ تو اسے بہتر بنا دے
34
وَلَا عَایِبَۃً ٲُؤَنَّبُ بِہَا اِلَّا حَسَّنْتَہَا
35
نہ کوئی عیب رہنے دے جس پر مجھے پکڑا جائے مگر یہ کہ تو اسے خوبی میں بدل دے
35
وَلَا ٲُكْرُوْمَۃً فِیَّ نَاقِصَۃً اِلَّا ٲَتْمَمْتَہَا۔
36
اور نہ مجھے ادھورا مرتبہ دے مگر یہ کہ اسے کامل کر دے
36
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
37
اے معبود محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت فرما
37
وَٲَبْدِلْنِیْ مِنْ بُغْضَۃِ ٲَھْلِ الشَّنَانِ الْمَحَبَّۃَ
38
اور دشمنی کرنے والوں کو میرے انیس اور محبت کرنے والے بنا دے
38
وَمِنْ حَسَدِ ٲَھْلِ الْبَغْیِ الْمَوَدَّۃَ
39
سرکشوں کے حسد کو میرے لیے دوستی میں بدل دے
39
وَمِنْ ظِنَّۃِ ٲَھْلِ الصَّلَاحِ الثِّقَۃَ
40
نیک لوگوں کی بدگمانی کو میرے لیے حسن ظن میں تبدیل کر دے
40
وَمِنْ عَدَاوَۃِ الْاَدْنَیْنَ الْوَلَایَۃَ
41
جن و انس کی عداوت کو دوستی میں بدل دے
41
وَمِنْ عُقُوْقِ ذَوِی الْاَرْحَامِ الْمَبَرَّۃَ
42
مجھے رشتہ داروں کی بدسلوکی سے بچائے رکھ
42
وَمِنْ خِذْلَانِ الْاَقْرَبِیْنَ النُّصْرَۃَ
43
اور قریبی عزیزوں کی علیٰحدگی کو یاوری میں تبدیل کر دے
43
وَمِنْ حُبِّ الْمُدَارِیْنَ تَصْحِیْحَ الْمِقَۃِ
44
اچھا برتاؤں کرنے والوں کی محبت کو دفاع کا ذریعہ بنا
44
وَمِنْ رَدِّ الْمُلَابِسِیْنَ كَرَمَ الْعِشْرَۃِ
45
مکاروں کی کنارہ کشی کو بہترین دوستی میں بدل دے
45
وَمِنْ مَرَارَۃِ خَوْفِ الظَّالِمِیْنَ حَلَاوَۃَ الْاَمَنَۃِ۔
46
ظالموں سے خوف کی کڑواہٹ کو امن کی مٹھاس سے تبدیل فرما دے
46
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
47
اے معبود محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما
47
وَاجْعَلْ لِیْ یَدًا عَلٰی مَنْ ظَلَمَنِیْ
48
اور مجھ کو ظلم کرنے والے پر غلبہ عطا فرما
48
وَلِسَانًا عَلٰی مَنْ خَاصَمَنِیْ
49
دشمن کے خلاف بولنے کی ہمت دے
49
وَظَفَرًا بِمَنْ عَانَدَنِیْ
50
مخالف پر فتح نصیب فرما
50
وَھَبْ لِیْ مَكْرًا عَلٰی مَنْ كَایَدَنِیْ
51
بری تدبیر کرنے والے کا توڑ کرنے کی قوت دے
51
وَقُدْرَۃً عَلٰی مَنِ اضْطَھَدَنِیْ
52
زیر کرنے والے پر مجھ کو غلبہ دے
52
وَتَكْذِیْبًا لِمَنْ قَصَبَنِیْ
53
عیب جوئی کرنے والے کو جھٹلانے کی ہمت دے
53
وَسَلَامَۃً مِمَّنْ تَوَعَّدَنِیْ
54
دھمکی دینے والے سے بچائے رکھ
54
وَوَفِّقْنِیْ لِطَاعَۃِ مَنْ سَدَّدَنِیْ
55
سیدھی راہ پر چلانے والے کی اطاعت کی توفیق دے
55
وَمُتَابَعَۃِ مَنْ ٲَرْشَدَنِیْ۔
56
اور رہنمائی کر نے والے کی پیروی کی ہمت دے
56
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
57
اے معبود محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما
57
وَسَدِّدْنِیْ لِأَنْ ٲُعَارِضَ مَنْ غَشَّنِیْ بِالنُّصْحِ
58
اور دھوکہ دینے والے شخص کی خیر خواہی کرنے میں میری مدد کر
58
وَٲَجْزِیَ مَنْ ھَجَرَنِیْ بِالْبِرِّ
59
جو دوری کرے اس سے نیکی کرنے کی ہمت دے
59
وَٲُثِیْبَ مَنْ حَرَمَنِیْ بِالْبَذْلِ
60
جو مجھے محروم کرے اس پر بخشش کرنے کا حوصلہ دے
60
وَٲُكَافِیَٔ مَنْ قَطَعَنِیْ بِالصِّلَۃِ
61
قطع تعلق کرنے والوں کے نزدیک ہونے
61
وَٲُخَالِفَ مَنِ اغْتَابَنِیْ اِلٰی حُسْنِ الذِّكْرِ
62
اور غیبت کرنے والوں کو اچھائی سے یاد کرنے کی توفیق دے
62
وَٲَنْ ٲَشْكُرَ الْحَسَنَۃَ وَٲُغْضِیَ عَنِ السَّیِّئَۃِ۔
63
نیز نیکی پر شکریہ اور بدی پر چشم پوشی کی ہمت دے
63
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
64
اے معبود محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت کر
64
وَحَلِّنِیْ بِحِلْیَۃِ الصَّالِحِیْنَ
65
مجھے نیکوکاروں کے اخلاق سے آراستہ کر
65
وَٲَلْبِسْنِیْ زِیْنَۃَ الْمُتَّقِیْنَ
66
اور پرہیزگاروں کے اطوار کا لباس پہنا
66
فِیْ بَسْطِ الْعَدْلِ، وَكَظْمِ الْغَیْظِ
67
عدل کو پھیلانے میں، غصے کو پینے میں
67
وَاِطْفَاءِ النَّائِرَۃِ، وَضَمِّ ٲَھْلِ الْفُرْقَۃِ
68
جھگڑا ختم کرانے میں، بکھرے ہوؤں کو اکٹھا کرنے میں
68
وَاِصْلَاحِ ذَاتِ الْبَیْنِ، وَاِفْشَاءِ الْعَارِفَۃِ
69
دشمنوں میں صلح کرانے میں، نیکی کو فروغ دینے میں
69
وَسِتْرِ الْعَائِبَۃِ، وَلِیْنِ الْعَرِیْكَۃِ
70
عیبوں کی پردہ پوشی کرنے میں، نیز نرم روی میں
70
وَخَفْضِ الْجَنَاحِ، وَحُسْنِ السِّیْرَۃِ
71
اور خاطر داری میں، خوش کرداری کرنے میں
71
وَسُكُوْنِ الرِّیْحِ، وَطِیْبِ الْمُخَالَقَۃِ
72
اور کسر نفسی کرنے میں، اچھے اطوار اختیار کرنے
72
وَالسَّبْقِ اِلَی الْفَضِیْلَۃِ، وَاِیْثَارِ التَّفَضُّلِ
73
نیکی و خوبی میں آگے رہنے اور زیادہ بخشش کرنے کی توفیق دے
73
وَتَرْكِ التَّعْیِیْرِ، وَالْاِفْضَالِ عَلٰی غَیْرِ الْمُسْتَحِقِّ
74
کسی کو شرمندہ کرنے اور غیر مستحق کو دینے سے بچا
74
وَالْقَوْلِ بِالْحَقِّ وَاِنْ عَزَّ
75
اور سچی بات کہنے کی ہمت دے اگر چہ یہ مشکل ہو
75
وَاسْتِقْلَالِ الْخَیْرِ وَاِنْ كَثُرَ
76
اپنی نیکی کو کم تر سمجھوں اگرچہ وہ زیادہ ہو
76
مِنْ قَوْلِیْ وَفِعْلِیْ وَٲَكْمِلْ ذٰلِكَ لِیْ
77
میرے قول و فعل میں تو بھی میری نیکی میں اضافہ کر
77
بِدَوَامِ الطَّاعَۃِ وَلُزُوْمِ الْجَمَاعَۃِ
78
کہ ہمیشہ تیری اطاعت کروں، امت اسلامی کے ساتھ رہوں
78
وَرَفْضِ ٲَھْلِ الْبِدَعِ
79
اہل بدعت سے الگ ہو جاؤں
79
وَمُسْتَعْمِلِی الرَّٲْیِ الْمُخْتَرَعِ۔
80
اور نئی باتیں گھڑنے والوں سے بے تعلق ہوں
80
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
81
اے معبود محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما
81
وَاجْعَلْ ٲَوْسَعَ رِزْقِكَ عَلَیَّ اِذَا كَبِرْتُ
82
اور قرار دے میرے لیے وسیع رزق جب میں بوڑھا ہو جاؤں
82
وَٲَقْوٰی قُوَّتِكَ فِیَّ اِذَا نَصِبْتُ
83
زیادہ طاقت دے جب میں ناتواں ہو جاؤں
83
وَلَا تَبْتَلِیَنِّیْ بِالْكَسَلِ عَنْ عِبَادَتِكَ
84
اور مجھے اپنی عبادت میں سست نہ ہونے دے
84
وَلَا الْعَمٰی عَنْ سَبِیْلِكَ
85
اور مجھ کو راہ راست سے گمراہ نہ ہونے دے
85
وَلَا بِالتَّعَرُّضِ لِخِلَافِ مَحَبَّتِكَ
86
تاکہ تیری محبت کے خلاف کام نہ کروں
86
وَلَا مُجَامَعَۃِ مَنْ تَفَرَّقَ عَنْكَ
87
جو تجھ سے دور ہو اس سے نہ ملوں
87
وَلَا مُفَارَقَۃِ مَنِ اجْتَمَعَ اِلَیْكَ۔
88
اور جو تیرے قریب ہو اس سے دور نہ ہو جاؤں
88
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ ٲَصُوْلُ بِكَ عِنْدَ الضَّرُوْرَۃِ
89
اے معبود! مجھے ایسا بنا کہ ضرورت کے وقت تیری طرف آؤں
89
وٲَسْٲَلُكَ عِنْدَ الْحَاجَۃِ
90
اپنی حاجت تجھ سے طلب کروں
90
وَٲَتَضَرَّعُ اِلَیْكَ عِنْدَ الْمَسْكَنَۃِ
91
بے چارگی میں تیرے آگے زاری کروں
91
وَلَا تَفْتِنِّیْ بِالْاِسْتِعَانَۃِ بِغَیْرِكَ اِذَا اضْطُرِرْتُ
92
اور مجھ کو اپنے سوا کسی سے مدد مانگنے کی الجھن میں نہ ڈال جب مجھے پریشانی ہو
92
وَلَا بِالْخُضُوْعِ بِسُؤَالِ غَیْرِكَ اِذَا افْتَقَرْتُ
93
حاجت کے وقت اپنے سوا کسی سے سوال کی ذلت نہ دکھا
93
وَلَا بِالتَّضَرُّعِ اِلٰی مَنْ دُوْنَكَ اِذَا رَھِبْتُ
94
خوف کی حالت میں اپنے سوا کسی کے آگے زاری نہ کرنے دے
94
فَٲَسْتَحِقَّ بِذٰلِكَ خِذْلَانَكَ
95
کہ اس طرح کہیں سزاوار نہ بن جاؤں تیری بے توجہی،
95
وَمَنْعَكَ وَاِعْرَاضَكَ، یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
96
تیری نعمت کی بندش اور تیری بے رخی کا۔ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
96
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ مَا یُلْقِی الشَّیْطَانُ فِیْ رُوْعِیْ
97
اے معبود! ایسا کر کہ شیطان میرے دل میں جو پیدا کرتا ہے
97
مِنَ التَّمَنِّیْ وَالتَّظَنِّیْ وَالْحَسَدِ
98
جھوٹی آرزوئیں، بدگمانیاں اور حسد
98
ذِكْرًا لِعَظَمَتِكَ وَتَفَكُّرًا فِیْ قُدْرَتِكَ
99
وہ تیری بڑائی کی یاد، تیری قدرت میں غور
99
وَتَدْبِیْرًا عَلٰی عَدُوِّكَ
100
اور تیرے دشمن کے خلاف اقدام کا ذریعہ بن جائیں
100
وَمَا ٲَجْرٰی عَلٰی لِسَانِیْ مِنْ لَفْظَۃِ فُحْشٍ
101
اور میری زبان پر جو دشنام و گالی آئے
101
ٲَوْ ھَجْرٍ ٲَوْ شَتْمِ عِرْضٍ ٲَوْ شَہَادَۃِ بَاطِلٍ
102
یا فضول بات یا بد گوئی یا جھوٹی گواہی
102
ٲَوِ اغْتِیَابِ مُؤْمِنٍ غَائِبٍ ٲَوْ سَبِّ حَاضِرٍ
103
یا کسی غیر حاضر مومن کی غیبت یا کسی حاضر کے لیے گالی زبان پر آئے
103
وَمَا ٲَشْبَہَ ذٰلِكَ نُطْقًا بِالْحَمْدِ لَكَ
104
اور ایسی کوئی اور بات کروں تو اس کی بجائے تیری حمد کرنے لگوں
104
وَاِغْرَاقًا فِی الثَّنَاءِ عَلَیْكَ
105
تیری تعریف میں مگن ہو جاؤں
105
وَذَہَابًا فِیْ تَمْجِیْدِكَ، وَشُكْرًا لِنِعْمَتِكَ
106
تیری بزرگی بیان کروں اور نعمتوں پر شکر بجالاؤں
106
وَاعْتِرَافًا بِاِحْسَانِكَ، وَاِحْصَاءً لِمِنَنِكَ۔
107
تیری مہربانیوں کا اقرار کروں اور تیرے احسان گناؤں
107
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
108
اے معبود! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل کر
108
وَلَا ٲُظْلَمَنَّ وَٲَنْتَ مُطِیْقٌ لِلدَّفْعِ عَنِّیْ
109
اور لوگ مجھ پر ستم نہ کریں کہ تو ان کو مجھ سے دور کر سکتا ہے
109
وَلَا ٲَظْلِمَنَّ وَٲَنْتَ الْقَادِرُ عَلَی الْقَبْضِ مِنِّیْ
110
میں بے انصافی نہ کروں کہ مجھے اس سے روک سکتا ہے
110
وَلَا ٲَضِلَّنَّ وَقَدْ ٲَمْكَنَتْكَ ھِدَایَتِیْ
111
میں گمراہی میں نہ پڑوں کہ تو مجھے ہدایت دے سکتا ہے
111
وَلَا ٲَفْتَقِرَنَّ وَمِنْ عِنْدِكَ وُسْعِیْ
112
میں محتاج نہ رہوں کہ تو کشادگی دے سکتا ہے
112
وَلَا ٲَطْغَیَنَّ وَمِنْ عِنْدِكَ وُجْدِیْ۔
113
میں سرکشی نہ کروں کہ مجھے سب کچھ تو نے دیا ہے
113
اَللّٰھُمَّ اِلٰی مَغْفِرَتِكَ وَفَدْتُ، وَاِلٰی عَفْوِكَ قَصَدْتُ
114
اے معبود! بخشش کی خواہش لے آیا ہوں، معافی لینے کو حاضر ہوا ہوں
114
وَاِلٰی تَجَاوُزِكَ اشْتَقْتُ، وَبِفَضْلِكَ وَثِقْتُ
115
تیری طرف سے درگذر چاہتا ہوں، تیرے کرم پر بھروسہ رکھتا ہوں
115
وَلَیْسَ عِنْدِیْ مَا یُوْجِبُ لِیْ مَغْفِرَتَكَ
116
اور میرے پاس کوئی ذریعہ نہیں کہ جس سے تو مجھے بخشے
116
وَلَا فِیْ عَمَلِیْ مَا ٲَسْتَحِقُّ بِہٖ عَفْوَكَ
117
میرا عمل ایسا نہیں کہ تو مجھے معافی دے
117
وَمَا لِیْ بَعْدَ ٲَنْ حَكَمْتُ عَلٰی نَفْسِیْ اِلَّا فَضْلُكَ
118
اور جب میں خود کو قابل سزا سمجھتا ہوں تو پھر تیرے فضل کا سہارا ہے
118
فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ وَتَفَضَّلْ عَلَیَّ۔
119
پس محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما اور مجھ پر اپنا فضل و کرم کر
119
اَللّٰھُمَّ وَٲَنْطِقْنِیْ بِالْھُدٰی، وَٲَلْھِمْنِی التَّقْوٰی
120
اور اے معبود میری زبان کو ہدایت سے گویا فرما، مجھے پرہیزگاری سکھا دے
120
وَوَفِّقْنِیْ لِلَّتِیْ ھِیَ ٲَزْكٰی
121
مجھے اس کام کی توفیق دے جو پسندیدہ ہے
121
وَاسْتَعْمِلْنِیْ بِمَا ھُوَ ٲَرْضٰی۔
122
اور اس عمل کی ہمت دے جس پر تو راضی ہو
122
اَللّٰھُمَّ اسْلُكْ بِیَ الطَّرِیْقَۃَ الْمُثْلٰی
123
اے معبود مجھ کو سیدھی راہ پر ڈال دے
123
وَاجْعَلْنِیْ عَلٰی مِلَّتِكَ ٲَمُوْتُ وَٲَحْیَا
124
مجھے اپنے دین پر رکھ کہ اسی پر مروں اور جیوں
124
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
125
اے معبود! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما
125
وَمَتِّعْنِیْ بِالْاِقْتِصَادِ
126
اور مجھے میانہ روی کی توفیق دے
126
وَاجْعَلْنِیْ مِنْ ٲَھْلِ السَّدَادِ
127
مجھے ان لوگوں میں رکھ جو نیک کردار،
127
وَمِنْ ٲَدِلَّۃِ الرَّشَادِ، وَمِنْ صَالِحِی الْعِبَادِ
128
ہدایت کے رہنما اور لوگوں میں سب سے زیادہ خوش اطوار ہیں
128
وَارْزُقْنِیْ فَوْزَ الْمَعَادِ، وَسَلَامَۃَ الْمِرْصَادِ۔
129
نیز مجھے آخرت میں کامیابی اور قیامت میں امن عطا کر
129
اَللّٰھُمَّ خُذْ لِنَفْسِكَ مِنْ نَفْسِیْ مَا یُخَلِّصُہَا
130
اے معبود میرے نفس میں سے وہ حصہ لے لے جو پاکیزہ و خالص ہے
130
وَٲَبْقِ لِنَفْسِیْ مِنْ نَفْسِیْ مَا یُصْلِحُہَا
131
اور میرے لیے نفس کا وہ حصہ رہنے دے جو اسے سنوارے
131
فَاِنَّ نَفْسِیْ ہَالِكَۃٌ ٲَوْ تَعْصِمَہَا۔
132
میرا نفس خرابی میں پڑنے والاہے مگر تو اُسے بچانے والا ہے
132
اَللّٰھُمَّ ٲَنْتَ عُدَّتِیْ اِنْ حَزِنْتُ
133
اے معبود! تو میرا آسرا ہے اگر مجھے غم آئے
133
وَٲَنْتَ مُنْتَجَعِیْ اِنْ حُرِمْتُ
134
تو مجھے دینے والا ہے اگر میں محروم رہ جاؤں
134
وَبِكَ اسْتِغَاثَتِیْ اِنْ كَرَثْتُ
135
تجھ سے فریاد کرتا ہوں اگر مصیبت آ پڑے
135
وَعِنْدَكَ مِمَّا فَاتَ خَلَفٌ
136
اور تو دیتا ہے اس کی بجائے جو کچھ ضائع ہو جائے
136
وَلِمَا فَسَدَ صَلَاحٌ، وَفِیْمَا ٲَنْكَرْتَ تَغْیِیْرٌ
137
اور تو بناتا ہے وہ کام جو بگڑ جائے اور جو ناپسند ہو اسے بدل دیتا ہے
137
فَامْنُنْ عَلَیَّ قَبْلَ الْبَلَاءِ بِالْعَافِیَۃِ
138
پس مجھ پر احسان فرما کہ بلا آنے سے پہلے امان دے
138
وَقَبْلَ الطَّلَبِ بِالْجِدَۃِ، وَقَبْلَ الضَّلَالِ بِالرَّشَادِ
139
مانگنے سے پہلے عطا کر دے، گمراہی سے پہلے ہدایت بخش دے
139
وَاكْفِنِیْ مَؤُوْنَۃَ مَعَرَّۃَ الْعِبَادِ
140
لوگوں کے سامنے شرمندگی سے بچائے رکھ
140
وَھَبْ لِیْ ٲَمْنَ یَوْمِ الْمَعَادِ
141
قیامت کے دن آسائش عطا فرما
141
وَامْنِحْنِیْ حُسْنَ الْاِرْشَادِ۔
142
اور بہترین رہبری سے بہرہ ور کر دے
142
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
143
اے معبود! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما
143
وَادْرَٲْ عَنِّیْ بِلُطْفِكَ، وَاغْذُنِیْ بِنِعْمَتِكَ
144
اور اپنے کرم سے میری تکلیف دور کر، اپنی نعمتوں سے رزق دے
144
وَٲَصْلِحْنِیْ بِكَرَمِكَ، وَدَاوِنِیْ بِصُنْعِكَ
145
اپنی مہربانی سے بھلائی عطا کر، اپنی توجہ سے شفا عطا کر
145
وَٲَظِلَّنِیْ فِیْ ذَرَاكَ، وَجَلِّلْنِیْ رِضَاكَ
146
اپنے بلند مقام کے سائے میں رکھ، اپنی رضا کا لباس پہنا
146
وَوَفِّقْنِیْ اِذَا اشْتَكَلَتْ عَلَیَّ الْأُمُوْرُ لِأَھْدَاہَا
147
اور مشکل کاموں میں مجھے صحیح راہ اختیار کرنے کی توفیق دے
147
وَاِذَا تَشَابَھَتِ الْاَعْمَالُ لِأِزْكَاہَا
148
جب اعمال میں شک ہو تو ان میں بہترین عمل کی ہمت دے
148
وَاِذَا تَنَاقَضَتِ الْمِلَلُ لِأَرْضَاھَا۔
149
اور گروہوں کے اختلاف میں بہترین گروہ کے ساتھ رکھ
149
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
150
اے معبود! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل کر
150
وَتَوِّجْنِیْ بِالْكِفَایَۃِ، وَسُمْنِیْ حُسْنَ الْوِلَایَۃِ
151
اور مجھے کفایت کی عزت دے، مجھے اچھی دوستداری عطا کر
151
وَھَبْ لِیْ صِدْقَ الْھِدَایَۃِ
152
مجھے بہترین ہدایت سے بہرہ مند فرما
152
وَلَا تَفْتِنِّیْ بِالسَّعَۃِ
153
مجھے وسعت رزق سے نہ آزما
153
وَامْنِحْنِیْ حُسْنَ الدَّعَۃِ
154
مجھے آسانی و سہولت دے
154
وَلَا تَجْعَلْ عَیْشِیْ كَدًّا كَدًّا
155
اور میری زندگی کو سخت و دشوار نہ بنا
155
وَلَا تَرُدَّ دُعَائِیْ عَلَیَّ رَدًّا
156
میری دعا کو عدم قبول سے میری طرف نہ پلٹا
156
فَاِنِّیْ لَا ٲَجْعَلُ لَكَ ضِدًّا
157
کیونکہ میں کسی کو تیرا مقابل نہیں ٹھہراتا
157
وَلَا ٲَدْعُوْ مَعَكَ نِدًّا۔
158
اور تیرے ساتھ کسی اور کو نہیں پکارتا
158
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
159
اے معبود! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما
159
وَامْنَعْنِیْ مِنَ السَّرَفِ
160
اور مجھے فضول خرچی سے روکے رکھ
160
وَحَصِّنْ رِزْقِیْ مِنَ التَّلَفِ
161
میرے رزق کو ضائع ہونے سے محفوظ فرما
161
وَوَفِّرْ مَلَكَتِیْ بِالْبَرَكَۃِ فِیْہِ
162
میری ملکیتی چیزوں میں برکت عطا کر
162
وَٲَصِبْ بِیْ سَبِیْلَ الْھِدَایَۃِ لِلْبِرِّ فِیْمَا ٲُنْفِقُ مِنْہُ۔
163
اور مجھے راہ ہدایت پر چلا کہ اپنے مال کو تیرے نام پر خرچ کروں
163
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
164
اے معبود! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
164
وَاكْفِنِیْ مَؤُوْنَۃَ الْاِكْتِسَابِ
165
اور مجھے روزی کمانے میں سختی سے بچا
165
وَارْزُقْنِیْ مِنْ غَیْرِ احْتِسَابٍ
166
مجھے بے حساب رزق عنایت فرما
166
فَلَا ٲَشْتَغِلَ عَنْ عِبَادَتِكَ بِالطَّلَبِ
167
کہ اس کی طلب میں تیری عبادت کو نہ بھول جاؤں
167
وَلَا ٲَحْتَمِلَ اِصْرَ تَبِعَاتِ الْمَكْسَبِ۔
168
اور نہ یہ کہ حصول مال کی سختیوں میں گھرا رہوں
168
اَللّٰھُمَّ فَٲَطْلِبْنِیْ بِقُدْرَتِكَ مَا ٲَطْلُبُ
169
اے معبود! جس چیز کی مجھے طلب ہے وہ اپنی قدرت سے مجھے عطا کر
169
وَٲَجِرْنِیْ بِعِزَّتِكَ مِمَّا ٲَرْھَبُ۔
170
اور جس چیز سے ڈرتا ہوں اس سے اپنے غلبے کے ساتھ پناہ دے
170
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
171
اے معبود! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما
171
وَصُنْ وَجْھِیْ بِالْیَسَارِ
172
اور فراخی دے کر میری عزت کو بچا
172
وَلَا تَبْتَذِلْ جَاھِیْ بِالْاِقْتَارِ
173
اور تنگدستی سے میری آبرو کو بٹہ نہ لگنے دے
173
فَٲَسْتَرْزِقَ ٲَھْلَ رِزْقِكَ
174
کہ مبادا تیرے رزق خوروں سے مانگوں
174
وَٲَسْتَعْطِیَ شِرَارَ خَلْقِكَ
175
اور تیری مخلوق میں بُرے لوگوں سے سوال کروں
175
فَٲَفْتَتِنَ بِحَمْدِ مَنْ ٲَعْطَانِیْ
176
تو دینے والے کی تعریف کرنے(میں لگا رہوں)
176
وَٲُبْتَلٰی بِذَمِّ مَنْ مَنَعَنِیْ
177
اور نہ دینے والے کی بُرائی کرنے میں پھنسا رہوں
177
وَٲَنْتَ مِنْ دُوْنِھِمْ وَلِیُّ الْاِعْطَاءِ وَالْمَنْعِ۔
178
جب کہ تو دینے اور نہ دینے میں ان سے زیادہ بااختیار ہے
178
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
179
اے معبود! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما
179
وَارْزُقْنِیْ صِحَّۃً فِیْ عِبَادَۃٍ، وَفَرَاغًا فِیْ زَہَادَۃٍ
180
اور مجھے نصیب کر عبادت میں صحت و سلامتی، زہد وقناعت میں خوشحالی
180
وَعِلْمًا فِی اسْتِعْمَالٍ، وَوَرَعًا فِیْ اِجْمَالٍ۔
181
علم کے ساتھ عمل کی ہمت اور امور دنیا میں پرہیزگاری عطا فرما۔
181
اَللّٰھُمَّ اخْتِمْ بِعَفْوِكَ ٲَجَلِیْ
182
اے معبود! میری زندگی کا خاتمہ بخشش پر کر
182
وَحَقِّقْ فِیْ رَجَاءِ رَحْمَتِكَ ٲَمَلِیْ
183
میری آرزو اپنی رحمت کی طرف لگا دے
183
وَسَہِّلْ اِلٰی بُلُوْغِ رِضَاكَ سُبُلِیْ
184
اپنی رضا تک پہنچنے کی راہیں آسان بنا دے
184
وَحَسِّنْ فِیْ جَمِیْعِ ٲَحْوَالِیْ عَمَلِیْ۔
185
اور میرے تمام اعمال میں بہتری پیدا کر دے
185
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
186
اے معبود! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما
186
وَنَبِّھْنِیْ لِذِكْرِكَ فِیْ ٲَوْقَاتِ الْغَفْلَۃِ
187
اور غفلت کی گھڑیوں میں مجھے اپنے ذکر کے لیے ہوشیار بنا
187
وَاسْتَعْمِلْنِیْ بِطَاعَتِكَ فِیْ ٲَیَّامِ الْمُھْلَۃِ
188
اور زندگی کے ایام میں مجھے اپنی فرمانبرداری میں لگا
188
وَانْھَجْ لِیْ اِلٰی مَحَبَّتِكَ سَبِیْلًا سَھْلَۃً
189
مجھے اپنی محبّت کی طرف آسان راستے پر چلا
189
ٲَكْمِلْ لِیْ بِہَا خَیْرَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔
190
اور اس سے مجھے دنیا و آخرت کی بھلائی عطا کر
190
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
191
اے معبود! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما
191
كَٲَفْضَلِ مَا صَلَّیْتَ عَلٰی ٲَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ قَبْلَہٗ
192
وہ بہترین رحمت جو تو نے ان سے پہلے اپنی مخلوق میں سے کسی ایک پر فرمائی ہو
192
وَٲَنْتَ مُصَلٍّ عَلٰی ٲَحَدٍ بَعْدَھٗ
193
اور جو ان کے بعد کسی پر فرمائے
193
وَاٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً
194
اور ہمیں بھلائی نصیب کر دنیا میں اور بھلائی عطا کر آخرت میں
194
وَقِنِیْ بِرَحْمَتِكَ عَذَابَ النَّارِ۔
195
اور مجھے اپنی رحمت کے ساتھ آتش جہنم سے بچائے رکھ۔
195