شیخ کفعمی نے بلدالامین میں ایک دعا امام سجادؑ سے نقل کی اور کہا ہے کہ یہ دعا آنجنابؑ سے مقاتل بن سلمان نے روایت کی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی شخص اس دعا کو سو مرتبہ پڑھے اور اس کی دعا قبول نہ ہو تو مقاتل پر لعنت بھیجے اور وہ دعا یہ ہے:

اِلٰھِیْ كَیْفَ ٲَدْعُوْكَ وَٲَنَا ٲَنَا
1
میرے معبود میں تجھے کیسے پکاروں اور میں تو میں ہوں
1
وَكَیْفَ ٲَقْطَعُ رَجَائِیْ مِنْكَ وَٲَنْتَ ٲَنْتَ
2
اور کیونکر تجھ سے اپنی امید توڑوں جبکہ تو تو ہی ہے
2
اِلٰھِیْ اِذَا لَمْ ٲَسْٲَلْكَ فَتُعْطِیَنِیْ
3
میرے معبود جب میں تجھ سے نہ مانگوں کہ تو مجھے عطا کرتا ہے
3
فَمَنْ ذَا الَّذِیْ ٲَسْٲَلُہٗ فَیُعْطِیَنِیْ
4
اور کون ہے جس سے مانگوں تو وہ مجھے دے گا
4
اِلٰھِیْ اِذَا لَمْ ٲَدْعُوْكَ فَتَسْتَجِیْبُ لِیْ
5
میرے معبود جب میں تجھ سے دعا نہ کروں تو میری دعا قبول فرماتا ہے
5
فَمَنْ ذَا الَّذِیْ ٲَدْعُوْھُ فَیَسْتَجِیْبُ لِیْ
6
اور کون ہے جس سے دعا کروں تو وہ میری دعا قبول کرے گا
6
اِلٰھِیْ اِذَا لَمْ ٲَتَضَرَّعْ اِلَیْكَ فَتَرْحَمُنِیْ
7
میرے معبود جب میں تیرے حضور زاری نہ کروں تب بھی تو مجھ پر رحم کرتا ہے
7
فَمَنْ ذَا الَّذِیْ ٲَتَضَرَّعُ اِلَیْہِ فَیَرْحَمُنِیْ
8
اور کون ہے جس کے آگے زاری کروں تو وہ مجھ پر رحم کرے گا
8
اِلٰھِیْ فَكَمَا فَلَقْتَ الْبَحْرَ لِمُوْسٰی وَنَجَّیْتَہٗ
9
میرے معبود جیسے تو نے دریا کو شگافتہ کیا موسٰیؑ کیلیے اور انہیں نجات دی تھی
9
ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
10
تو میں بھی تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ وآلؑ محمد پر رحمت نازل فرما
10
وَٲَنْ تُنَجِّیَنِیْ مِمَّا ٲَنَا فِیْہِ
11
اور مجھے نجات دے اس مشکل سے جس میں گرفتار ہوں
11
وَتُفَرِّجَ عَنِّیْ فَرَجًا عَاجِلًا غَیْرَ اٰجِلٍ
12
اور مجھے کشادگی عطا فرماجلد تر کہ اس میں دیر نہ ہو
12
بِفَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
13
اپنے فضل سے اور اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
13