(۱۴) یہ وہی بابرکت دعا ہے جو نماز وتر میں پڑھی جاتی ہے، اسے علامہ مجلسیؒ نے بحار میں کتاب ”اختیار“ سے نقل کیا ہے۔ فرماتے ہیں کہ اپنا ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر یہ دعا پڑھے:

اِلٰهِیْ كَیْفَ أَصْدُر عَنْ بَابِكَ بِخَیْبَةٍ مِنْكَ
1
اے معبود! کیونکر تیرے درسے نامراد ہوکر پلٹ جاؤں
1
وَقَصَدْتُهٗ عَلٰی ثِقَةٍ بِكَ
2
جب کہ میں تجھ پر بھروسہ کر کے یہاں آیا تھا
2
اِلٰهِیْ كَیْفَ تُؤْیِسُنِیْ مِنْ عَطَائِكَ وَأَمَرْتَنِیْ بِدُعَاءِ
3
اے معبود ! تو کیونکر مجھے اپنی عطا سے مایوس کرے گا جب کہ تو نے مجھے دعا کا حکم دیا ہے
3
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
4
رحمت فرما محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر
4
وَارْحَمْنِیْ اِذَا اشْتَدَّ الْاَنِیْنُ
5
اور مجھ پر رحم کر جب میں بہت زاری کروں
5
وَحُظِرَ عَلَیَّ الْعَمَلُ، وَانْقَطَعَ مِنِّی الْاَمَل
6
معاملہ ہاتھ سے نکل جائے ، میری آس ٹوٹ گئی ہو
6
وَأَفْضَیْتُ اِلَی الْمَنُوْنِ، وَبَكَتْ عَلَیَّ الْعُیُوْن
7
موت کےدروازے تک پہنچ جاؤں، آنکھیں مجھ پر رو رہی ہوں
7
وَوَدَّعَنِی الْاَهْلُ وَالْاَحْبَابُ، وَحُثِیَ عَلَیَّ التُّرَابُ
8
میرے اہل خاندان اور احباب مجھے چھوڑ چکے ہوں، مجھ پر مٹی ڈال دی گئی ہو
8
وَنُسِیَ اسْمِیْ وَبَلِیَ جِسْمِیْ
9
میرا نام بھلا دیا گیا ہو، میرا جسم گل چکا ہو
9
وَانْطَمَسَ ذِكْرِیْ وَهُجِرَ قَبْرِیْ
10
میرا ذکر مٹ چکا ہو، میری قبر نامعلوم ہو گئی ہو
10
فَلَمْ یَزُرْنِیْ زَائِرٌ وَلَمْ یَذْكُرْنِیْ ذَاكِرٌ
11
کوئی اسے دیکھنے نہ آئے، نہ کوئی مجھے یاد کر
11
وَظَهَرَتْ مِنِّی الْمَاٰثِمُ، وَاسْتَوْلَتْ عَلَیَّ الْمَظَالِمُ
12
میرے گناہ عیاں ہو چکے ہوں، میری ناانصافیاں مجھے گھیرے ہوئے ہوں
12
وَطَالَتْ شِكَایَةُ الْخُصُوْمِ، وَأَتَّصَلَتْ دَعْوَةُ الْمَظْلُوْمِ
13
میرے خلاف شکایات طولانی ہوں، مظلوموں کے دعوے جاری ہوں۔
13
صَلِّ اَللّٰهُمَّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
14
ایسے میں اے معبود! محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت فرما
14
وَأَرْضِ خُصُوْمِیْ عَنِّیْ بِفَضْلِكَ وَاِحْسَانِكَ
15
اور اپنے فضل و کرم سے میرے دعویداروں کو مجھ سے راضی کر دے
15
وَجُد عَلَیَّ بِعَفْوِكَ وَرِضْوَانِكَ
16
مجھے اپنی بخشش و خوشنودی عطا فرما
16
اِلٰهِیْ ذَهَبَتْ أَیَّام لَذَّاتِیْ وَبَقِیَتْ مَاٰثِمِیْ وَتَبِعَاتِیْ
17
میرے معبود! میری لذتوں کے دن گزر گئے، میرے گناہ اور ان کا انجام رہ گیا ہے۔
17
وَأَتَیْتُكَ مُنِیْبًا تَائِبًا، فَلَا تَرُدَّنِیْ مَحْرُوْمًا وَلَا خَائِبًا
18
اب میں توبہ کے ساتھ تیرے پاس آیا ہوں، پس مجھےمحرومی و ناکامی کے ساتھ واپس نہ پلٹا۔
18
اَللّٰهُمَّ اٰمِنْ رَوْعَتِیْ وَاغْفِرْ زَلَّتِیْ
19
اے معبود! میرے خوف کو امن میں بدل دے، خطائیں معاف فرما
19
وَتُبْ عَلَیَّ اِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ
20
اور میری توبہ قبول کر، بے شک تو بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔
20