(۲۰) مروی ہے کہ امام موسیٰ کاظمؑ رات کو جب محراب عبادت میں کھڑے ہوتے تو اسے پڑھا کرتے تھے اور یہ صحیفہ کاملہ کی پچاسویں دعا ہے:
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ خَلَقْتَنِیْ سَوِیًّا
1
اے معبود! بے شک تو نے مجھے صحیح و سالم پیدا کیا
1
وَرَبَّیْتَنِیْ صَغِیْرًا وَرَزَقْتَنِیْ مَكْفِیًّا
2
کم سنی میں میری پرورش کی اور بلا زحمت رزق دیا۔
2
اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ وَجَدْتُ فِیْمَا أَنْزَلْتَ مِنْ كِتَابِكَ
3
اے معبود! تو نے جو کتاب نازل کی اس میں دیکھا
3
وَبَشَّرْتَ بِهٖ عِبَادَكَ
4
کہ تو نے اپنے بندوں کو مژدہ دیا ہے،
4
أَنْ قُلْتَ یَا عِبَادِیَ الَّذِیْنَ أَسْرَفُوْا عَلٰی أَنْفُسِهِمْ
5
یہ کہہ کر کہ اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنے اوپر زیادتی کی ہے
5
لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ ﷲ
6
تم اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہونا،
6
اِنَّ ﷲ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًا
7
یقیناً اللہ تمہارے سبھی گناہ معاف کر دے گا۔
7
وَتَقَدَّمَ مِنِّیْ مَا عَلِمْتَ
8
مجھ سے ایسے گناہ ہوئے ہیں جن سے تو واقف ہے
8
وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهٖ مِنِّیْ
9
اور تو انہیں مجھ سے زیادہ جانتا ہے
9
فَیَاسَوْأَتَاهُ مِمَّا أَحْصَاهُ عَلَیَّ كِتَابُكَ
10
پس رسوائی ہے ان گناہوں سے جو تو نے میرے نام لکھے ہوئے ہیں
10
فَلَوْلَا الْمَوَاقِفُ الَّتِیْ أُؤَمِّلُ مِنْ عَفْوِكَ
11
لہٰذا اگر تیرے اس عفو و درگذر کے واقع نہ ہوتے
11
الَّذِیْ شَمِلَ كُلَّ شَیْءٍ، لَاَلْقَیْتُ بِیَدِیْ
12
کہ جس نے ہر چیز کو گھیرا ہوا ہے، تو میں خود کو ہلاک کر چکا تھا
12
وَلَوْ أَنَّ أَحَدًا اسْتَطَاعَ الْهَرَبَ مِنْ رَبِّهِ
13
اگر کوئی اپنے رب کی گرفت سے نکل جانے پر قادر ہوتا
13
لَكُنْتُ أَنَا أَحَقُّ بِالْهَرَبِ مِنْكَ
14
تو میں تیرے ہاں سے بھاگنے کا زیادہ سزاوار تھا
14
وَأَنْتَ لَا تَخْفٰی عَلَیْكَ خَافِیَةٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ
15
اور تو وہ ہے جس پر زمین و آسمان میں پوشیدہ کوئی چیز پنہاں و مخفی نہیں
15
اِلَّا أَتَیْتَ بِہَا وَكَفٰی بِكَ جَازِیًا وَكَفٰی بِكَ حَسِیْبًا
16
مگر تو اسے عیاں کر دے گا، اور تو حساب لینے اور بدلہ دینے میں کافی ہے
16
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ طَالِبِیْ اِنْ أَنَا هَرَبْتُ
17
اے معبود! اگر میں بھاگوں تو بھی مجھے ڈھونڈلے گا
17
وَمُدْركِیْ اِنْ أَنَا فَرَرْتُ
18
اور دوڑ جاؤں تو مجھے پا لے گا
18
فَہَا أَنَا ذَا بَیْنَ یَدَیْكَ خَاضِعٌ ذَلِیْلٌ رَاغِمٌ
19
یہ ہوں میں، تیرے سامنے عاجز، پست، سرنگوں، کھڑا ہوں
19
اِنْ تُعَذِّبْنِیْ فَاِنِّیْ لِذٰلِكَ أَهْلٌ وَهُوَ یَا رَبِّ مِنْكَ عَدْلٌ
20
اگر تو مجھے عذاب کرے تو میں اس کے لائق ہوں اور اے رب یہ تیرا عدل ہے
20
وَاِنْ تَعْفُ عَنِّیْ فَقَدِیْمًا شَمَلَنِیْ عَفْوُكَ وَأَلْبَسْتَنِیْ عَافِیَتَكَ
21
اور اگر تو معاف کر دے تو ہمیشہ تیری معافی میرے لیے رہی ہے اور تو نے مجھے بچائے رکھا ہے
21
فأَسْأَلُكَ اَللّٰهُمَّ بِالْمَخْزُوْنِ مِنْ أَسْمَائِكَ
22
پس سوال کرتا ہوں اے معبود! تیرے پوشیدہ ناموں کے وسیلے سے
22
وَبِمَا وَارَتْهُ الْحُجُبُ مِنْ بَهَائِكَ
23
اور تیری بزرگی کے وسیلے جوپردوں میں چھپی ہے
23
اِلَّا رَحِمْتَ هٰذِهِ النَّفْسَ الْجَزُوْعَةَ
24
ہاں رحم فرما اس بے قرار جان پر
24
وَهٰذِهِ الرِّمَّةَ الْهَلُوْعَةَ
25
اور ہڈیوں کے اس کمزور ڈھانچے پر
25
الَّتِیْ لَا تَسْتَطِیْعُ حَرَّ شَمْسِكَ
26
کہ جو تیرے سورج کی تپش نہیں جھیل سکتا
26
فَكَیْفَ تَسْتَطِیْعُ حَرَّ نَارِكَ
27
تو وہ کس طرح تیرے جہنم کی آگ کو برداشت کرے گا
27
وَالَّتِیْ لَا تَسْتَطِیْعُ صَوْتَ رَعْدِكَ
28
اور وہ جو تیری بجلی کی کڑک کی تاب نہیں لا سکتا
28
فَكَیْفَ تَسْتَطِیْعُ صَوْتَ غَضَبِكَ
29
تو کس طرح تیرے غضب کی آواز سن سکے گا
29
فَارْحَمْنِیْ اَللّٰهُمَّ فَاِنِّی امْرُءٌ حَقِیْرٌ وَخَطَرِیْ یَسِیْرٌ
30
پس مجھ پر رحم کر اے معبود! کہ میں حقیر فرد ہوں، میرے قدم کوتاہ ہیں
30
وَلَیْسَ عَذَابِیْ مِمَّا یَزِیْدُ فِیْ مُلْكِكَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ
31
مجھ پر عذاب کرنے میں تیری حکومت میں ذرہ بھر اضافہ نہیں ہو گا
31
وَلَوْ أَنَّ عَذَابِیْ لَسَأَلْتُكَ الصَّبْرَ عَلَیْهِ
32
اور اگر مجھے عذاب کرنے میں تیری حکومت میں اضافہ ہوتا تو میں تجھ سے صبر مانگتا
32
وَأَحْبَبْتُ أَنْ یَكُوْنَ ذٰلِكَ لَكَ
33
اور یہ چاہتاکہ تجھے یہ اضافہ حاصل ہو جائے
33
وَلٰكِنْ سُلْطَانُكَ اَللّٰهُمَّ أَعْظَمُ
34
لیکن تیری حکومت اے معبود بہت بڑی ہے
34
وَمُلْكُكَ أَدْوَمُ مِنْ أَنْ تَزِیْدَ فِیْهِ طَاعَةُ الْمُطِیْعِیْنَ
35
اور تیرا ملک بے نیاز ہے اس سے کہ حکم ماننے والوں کی اطاعت سے بڑھتا ہو
35
أَوْ تَنْقُصَ مِنْهُ مَعْصِیَةُ الْمُذْنِبِیْنَ
36
یا گناہگاروں کی نافرمانی سے گھٹ جاتا ہو
36
فَارْحَمْنِیْ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
37
پس مجھ پر رحم فرما اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
37
وَتَجَاوَزْ عَنِّیْ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
38
مجھے معاف کر دے اے دبدبے والے، عزت والے
38
وَتُبْ عَلَیَّ اِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ
39
اور میری توبہ قبول کر کہ تو بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔
39