شیخ کفعمی فرماتے ہیں ہر نماز کے بعد یہ کہیں:
رَضِیْتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا 
 1
میں راضی ہوں اس پر کہ اللہ میرا رب، اسلام میرا دین، 
  1
وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ نَبِیًّا 
 2
محمدؐ میرے نبی 
  2
وَبِعَلِیٍّ اِمَامًا وَبِالْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ 
 3
اور علیؑ میرے امام ہیں۔ نیز حضرت حسنؑ و حسینؑ 
  3
وَعَلِیٍّ وَمُحَمَّدٍ وَجَعْفَرٍ وَمُوْسٰی 
 4
و سجادؑ و محمد باقرؑ و جعفر صادقؑ و موسیٰ کاظمؑ 
  4
وَعَلِیٍّ وَمُحَمَّدٍ وَعَلِیٍّ وَالْحَسَنِ 
 5
و علی رضاؑ و محمد تقیؑ و علی نقیؑ وحسن عسکریؑ 
  5
وَالْخَلَفِ الصَّالِحِ عَلَیْھِمُ السَّلَامُ 
 6
اور حضرت مہدی القائمؑ 
  6
ٲَئِمَّۃً وَسَادَۃً وَقَادَۃً 
 7
میرے امام، سردار اور رہبر ہیں 
  7
بِھِمْ ٲَتَوَلّٰی، وَمِنْ ٲَعْدَائِھِمْ ٲَتَبَرَّٲُ 
 8
اور میں ان سے محبت رکھتا ہوں اور ان کے دشمنوں سے بیزار ہوں۔ 
   8
پھر تین مرتبہ کہیں:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ 
 9
خداوندا! میں تجھ سے عفو و درگزر ، صحت وعافیت 
  9
وَالْمُعَافَاۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ 
 10
اور دنیا وآخرت میں بخشش کا طلبگار ہوں 
   10