کتاب مجتنٰی ہی میں مذکور ہے کہ ایک شخص نے حضرت رسول اللہ کو خواب میں دیکھا تو آنحضرتؐ سے درخواست کی کہ مجھے ایسی دعا تعلیم فرمائیے کہ جس سے میرا دل زندہ ہو جائے۔ پس حضور اکرمؐ نے اسے یہ کلمات تعلیم فرمائے :
یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ یَا لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْت
1
اے زندہ اے پائندہ، اے وہ کہ نہیں معبود سوائے تیرے
1
أَسْأَلُكَ أَنْ تُحْیِیَ قَلْبِیْ
2
تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے دل کو زندہ کر دے
2
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
3
اےمعبود رحمت فرما محمدؐ و آلؑ محمد پر۔
3
وہ شخص بیان کرتا ہے کہ میں نے یہ کلمات تین مرتبہ کہے تو اللہ تعالی نے میرے دل کو زندہ کر دیا۔