شیخ ابن فہد نے روایت کی ہے کہ ایک روز ابو درداء کو بتایا گیا کہ تمہارا گھر جل گیا ہے۔ اس نے کہا وہ نہیں جلا۔ پھر ایک شخص نے بھی آ کر یہی کہا اور اس نے وہی جواب دیا۔ پھر ایک تیسرا شخص آیا اور اس نے بھی گھر جلنے کی خبر دی لیکن ابو درداء نے وہی جواب دیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ اس کے گھر کے اطراف میں سب گھر جل چکے تھے لیکن اس کا گھر محفوظ رہ گیا تھا۔ لوگوں نے پوچھا تمہیں کہاں سے پتہ چلا کہ تمہارا گھر نہیں جلا؟ اس نے کہا اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے حضرت رسول اللہ سے سنا ہے کہ جو شخص صبح کے وقت یہ دعا پڑھے گا تو دن میں اس کا اور اگر شام کو پڑھے گا تو رات کو اس کا کوئی نقصان نہیں ہو گا اور میں آج صبح کو یہ دعا پڑھ چکا تھا:
اَللّٰهُمَّ أَنْتَ رَبِّیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ
1
اے معبود تو میرا رب ہے، نہیں کوئی معبود مگر تو ہے
1
عَلَیْكَ تَوَكَّلْتُ وَأَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
2
میں تجھ پربھروسہ کرتا ہوں، تو عظمت والے عرش کا مالک ہے
2
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
3
نہیں ہے طاقت و قوت مگر جو بلند و بزرگ خدا سے ہے
3
مَا شَاءَ ﷲ كَانَ وَمَا لَمْ یَشَأْ لَمْ یَكُنْ
4
خدا جو چاہے ہو جاتا ہے اور جو وہ نہ چاہے نہیں ہوتا
4
أَعْلَمُ أَنَّ ﷲَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
5
میں جانتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے
5
وَأَنَّ ﷲّ أَحَاطَ بِكُلِّ شَیْءٍ عِلْمًا
6
اور یقیناً اللہ کے علم نے ہر چیز کو گھیرا ہوا ہے
6
اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ
7
اے معبود میں تیری پناہ لیتا ہوں اپنے نفس کے شر سے
7
وَمِنْ شَرِّ قَضَاءِ السُّوْءِ
8
ہر بری شدنی کے شر سے
8
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ ذِیْ شَرٍّ، وَمِنْ شَرِّ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ
9
ہر شریر کے شر سے، جنوں اور انسانوں کے شر سے
9
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ دَابَّةٍ أَنْتَ اٰخِذٌ بِنَاصِیَتِہَا
10
اور ہرحیوان کے شر سے کہ جس کی مہار تیرے ہاتھ میں ہے
10
اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُسْتَقِیْمٍ
11
یقیناً میرا رب سیدھے راستے پر ملتا ہے۔
11