کتاب عدۃ الداعی میں ہے کہ امیر المؤمنینؑ سے روایت ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص سونے کا ارادہ کرے تو اپنادایاں ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے رکھے اور یہ کہے:
بِسْمِ ﷲِ وَضَعْتُ جَنْبِیْ لِلّٰهِ
1
اللہ کے نام سے، میں نے اپنا پہلو اللہ کے لئے رکھ دیا ہے
1
عَلٰی مِلَّةِ اِبْرَاهِیْمَ وَدِیْنِ مُحَمَّدٍ صَلَّی ﷲُ عَلَیْهِ وَاٰلِهٖ
2
ملت ابراہیم اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین پر
2
وَوِلَایَةِ مَنِ افْتَرَضﷲُ طَاعَتَهٗ
3
اور ان کی ولایت پرجن کی اطاعت اللہ نے واجب ٹھہرائی ہے
3
مَا شَاءَ ﷲُ كَانَ وَمَا لَمْ یَشَأْ لَمْ یَكُنْ
4
جو اللہ چاہے ہو جاتا ہے اور جو وہ نہ چاہے نہیں ہوتا۔
4
پس جو شخص سوتے وقت اس دعا کو پڑھے اللہ تعالی اسے چور، ڈاکو اور چھت تلے دبنے سے محفوظ رکھے گا اور فرشتے اس کے لئے مغفرت طلب کریں گے۔