﴿۳﴾ سحری کے وقت یہ عظیم القدر دعا پڑھے جو امام علی رضاؑ سے منقول ہے، آپؑ نے فرمایا کہ یہ وہی دعا ہے جسے امام محمد باقرؑ سحری کے وقت پڑھتے تھے اور وہ دعا یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ بَہَائِكَ بِٲَبْہَاھُ
1
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری روشنی میں سے جو روشن تر ہے
1
وَكُلُّ بَہَائِكَ بَھِیٌّ
2
جبکہ تیری تمام روشنی بڑی بھر پور روشنی ہے
2
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِبَہَائِكَ كُلِّہٖ
3
اے معبود! میں تجھ سے تیری تمام روشنی کے ذریعے سوال کرتا ہوں
3
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ جَمَالِكَ بِٲَجْمَلِہٖ
4
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے جمال میں سے جو بہت زیبا ہے
4
وَكُلُّ جَمَالِكَ جَمِیْلٌ
5
اور تیرا سارا جمال زیبا ہے
5
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِجَمَالِكَ كُلِّہٖ۔
6
اے معبود! میں تجھ سے تیرے سارے جمال کے ذریعے سوال کرتا ہوں
6
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ جَلَالِكَ بِٲَجَلِّہٖ
7
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے جلال میں سے اس کی پوری جلالت کے ساتھ
7
وَكُلُّ جَلَالِكَ جَلِیْلٌ
8
اور تیرا سارا جلال پُر جلالت ہے
8
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِجَلَالِكَ كُلِّہٖ
9
اے معبود! میں تجھ سے تیرے پورے جلال کے ذریعے سوال کرتا ہوں
9
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ عَظَمَتِكَ بِٲَعْظَمِہَا
10
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری عظمت کے ذریعے جو بڑی ہی عظیم ہے
10
وَكُلُّ عَظَمَتِكَ عَظِیْمَۃٌ
11
اور تیری تمام عظمتیں بڑی ہی عظیم ہیں
11
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِعَظَمَتِكَ كُلِّہَا۔
12
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری عظمت کے واسطے
12
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ نُوْرِكَ بِٲَنْوَرِھٖ
13
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نور کے پُر نور ہونے سے
13
وَكُلُّ نُوْرِكَ نَیِّرٌ
14
اور تیرا سارا نور تاباں ہے
14
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِنُوْرِكَ كُلِّہٖ۔
15
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے بواسطہ تیرے تمام نور کے
15
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ رَحْمَتِكَ بِٲَوْسَعِہَا
16
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری رحمت میں سے اس کی وسعتوں کے ساتھ
16
وَكُلُّ رَحْمَتِكَ وَاسِعَۃٌ
17
اور تیری ساری رحمت وسیع ہے
17
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِرَحْمَتِكَ كُلِّہَا۔
18
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے بواسطہ تیری تمام رحمت کے
18
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ كَلِمَاتِكَ بِٲَتَمِّہَا
19
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے کلمات میں سے جو کامل تر ہیں
19
وَكُلُّ كَلِمَاتِكَ تَامَّۃٌ
20
اور تیرے تمام کلمات کامل تر ہیں
20
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِكَلِمَاتِكَ كُلِّہَا۔
21
اے معبود! میں تجھ سے تیرے تمامی کلمات کے ذریعے سوال کرتا ہوں
21
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ كَمَالِكَ بِٲَكْمَلِہٖ
22
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے کمال میں سے جو بہت کامل ہے
22
وَكُلُّ كَمَالِكَ كَامِلٌ
23
اور تیرا ہر کمال ہی کامل تر ہے
23
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِكَمَالِكَ كُلِّہٖ
24
اے معبود! میں تجھ سے تیرے تمامی کمال کے ذریعے سوال کرتا ہوں
24
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ ٲَسْمَائِكَ بِٲَكْبَرِہَا
25
اے معبود! میں تجھ سے تیرے ناموں میں سے بڑے نام کے ذریعے سے سوال کرتا ہوں
25
وَكُلُّ ٲَسْمَائِكَ كَبِیْرَۃٌ
26
اور تیرے سبھی نام بزرگ تر ہیں
26
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِٲَسْمَائِكَ كُلِّہَا۔
27
اے معبود! میں تجھ تیرے سبھی ناموں کے ذریعے سوال کرتا ہوں
27
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ عِزَّتِكَ بِٲَعَزِّہَا
28
اے معبود! میں تجھ سے تیری عزت میں سے بلند تر عزت کے ذریعے سوال کرتا ہوں
28
وَكُلُّ عِزَّتِكَ عَزِیْزَۃٌ
29
اور تیری عزت ہی بلند تر ہے
29
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِعِزَّتِكَ كُلِّہَا۔
30
اے معبود! میں تجھ سے تیری تمامی عزت کے ذریعے سوال کرتا ہوں
30
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ مَشِیَّتِكَ بِٲَمْضَاہَا
31
اے معبود! میں تجھ سے تیری نافذ ہونے والی مرضی کے ذریعے سوال کرتا ہوں
31
وَكُلُّ مَشِیَّتِكَ مَاضِیَۃٌ
32
اور تیری ہر مرضی نافذ ہونے والی ہے
32
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِمَشِیَّتِكَ كُلِّہَا۔
33
اے معبود! میں تجھ سے تیری ہر مرضی کے ذریعے سوال کرتا ہوں
33
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ قُدْرَتِكَ بِالْقُدْرَۃِ الَّتِی اسْتَطَلْتَ بِہَا عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ
34
اے معبود! میں تجھ سے تیری اس قدرت کے ذریعے سے سوال کرتا ہوں جس سے تو ہر چیز پر تسلط رکھتا ہے
34
وَكُلُّ قُدْرَتِكَ مُسْتَطِیْلَۃٌ
35
اور تیری تمامی قدرت تسلط رکھنے والی ہے
35
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِقُدْرَتِكَ كُلِّہَا۔
36
اے معبود! میں تجھ سے تیری کلی قدرت کے ذریعے سوال کرتا ہوں۔
36
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ عِلْمِكَ بِٲَنْفَذِھٖ
37
اے معبود! میں تجھ سے تیرے بہت نفوذ کرنے والے علم کے ذریعے سوال کرتا ہوں
37
وَكُلُّ عِلْمِكَ نَافِذٌ
38
اور تیرا تمامی علم نافذ تر ہے
38
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِعِلْمِكَ كُلِّہٖ۔
39
اے معبود! میں تجھ سے تیرے سارے ہی علم کے ذریعے سوال کرتا ہوں
39
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ قَوْ لِكَ بِٲَرْضَاھُ
40
اے معبود! میں تجھ سے تیرے قول سے سوال کرتا ہوں جو پسندیدہ تر ہے
40
وَكُلُّ قَوْ لِكَ رَضِیٌّ
41
اور تیرا ہر قول پسندیدہ ہے
41
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِقَوْ لِكَ كُلِّہٖ
42
اے معبود! میں تجھ سے تیرے ہر قول کے ذریعے سوال کرتا ہوں
42
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ مَسَائِلِكَ بِٲَحَبِّہَا اِلَیْكَ
43
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے محبوب تر مسائل سے
43
وَكُلُّ مَسَائِلِكَ اِلَیْكَ حَبِیْبَۃٌ
44
کہ وہ سب کے سب تیرے نزدیک محبوب و مطلوب ہیں
44
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِمَسَائِلِكَ كُلِّہَا
45
اے معبود! میں تجھ سے تیرے تمام مسائل کے ذریعے سوال کرتا ہوں
45
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ شَرَفِكَ بِٲَشْرَفِہٖ
46
اے معبود ! میں تجھ سے تیرے شرف میں سے اعلیٰ تر شرف کے ذریعے سوال کرتا ہوں
46
وَكُلُّ شَرَفِكَ شَرِیْفٌ
47
اور تیرا ہر شرف اعلیٰ تر ہے
47
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِشَرَفِكَ كُلِّہٖ۔
48
اے معبود! میں تجھ سے تیرے تمامی شرف کے ذریعے سوال کرتا ہوں
48
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ سُلْطَانِكَ بِٲَدْوَمِہٖ
49
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری سلطنت سے جو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہے
49
وَكُلُّ سُلْطَانِكَ دَائِمٌ
50
اور تیری سلطنت ہے ہی ہمیشگی والی
50
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِسُلْطَانِكَ كُلِّہٖ۔
51
اے معبود! میں تجھ سے تیری ساری سلطنت کے ذریعے سوال کرتا ہوں
51
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ مُلْكِكَ بِٲَفْخَرِھٖ
52
اے معبود! میں تجھ سے تیرے پُر فخر ملک کے ذریعے سوال کرتا ہوں
52
وَكُلُّ مُلْكِكَ فَاخِرٌ
53
اور تیرا تمام ملک ہی موجب فخر ہے
53
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِمُلْكِكَ كُلِّہٖ۔
54
اے معبود! میں تجھ سے تیرے تمام ملک کے ذریعے سوال کرتا ہوں
54
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ عُلُوِّكَ بِٲَعْلَاھُ
55
اے معبود! میں تجھ سے تیری بلند تر بلندی کے ذریعے سوال کرتا ہوں
55
وَكُلُّ عُلُوِّكَ عَالٍ
56
اور تیری ہر بلندی بلند تر ہے
56
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِعُلُوِّكَ كُلِّہٖ۔
57
اے معبود! میں تجھ سے تیری تمام تر بلندی کے ذریعے سوال کرتا ہوں
57
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ مَنِّكَ بِٲَقْدَمِہٖ
58
اے معبود! میں تجھ سے تیرے احسان کی قدامت کے ذریعے سوال کرتا ہوں
58
وَكُلُّ مَنِّكَ قَدِیْمٌ
59
اور تیرا ہر احسان قدیم ہے
59
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِمَنِّكَ كُلِّہٖ۔
60
اے معبود! میں تجھ سے تیرے تمام احسانات کے ذریعے سوال کرتا ہوں
60
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ مِنْ اٰیَاتِكَ بِٲَكْرَمِہَا
61
اے معبود! میں تجھ سے تیری آیات میں سے بزرگ تر آیت کے ذریعے سوال کرتا ہوں
61
وَكُلُّ اٰیَاتِكَ كَرِیْمَۃٌ
62
اور تیری سبھی آیات بزرگ ہیں
62
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِاٰیَاتِكَ كُلِّہَا۔
63
اے معبود! میں تجھ سے تیری تمام آیات کے ذریعے سوال کرتا ہوں
63
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِمَا ٲَنْتَ فِیْہِ مِنَ الشَّٲْنِ وَالْجَبَرُوْتِ
64
اے معبود! میں تجھ سے اس کے ذریعے سوال کرتا ہوں جس میں تو قدرت اور شان کے ساتھ ہے
64
وَٲَسْٲَلُكَ بِكُلِّ شَٲْنٍ وَحْدَھٗ وَجَبَرُوْتٍ وَحْدَہَا
65
اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ہر نرالی شان اور یکتا بزرگی کے ذریعے
65
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِمَا تُجِیْبُنِیْ بِہٖ حِیْنَ ٲَسْٲَلُكَ
66
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس چیز کے ذریعے جس سے تو حاجت پوری فرمائے۔
66
فَٲَجِبْنِیْ یَا ﷲُ۔
67
پس اے اللہ، میری حاجت پوری فرما
67
اس کے بعد اپنی ہر حاجت طلب کرے تاکہ خدائے تعالیٰ اسے بر لائے۔