﴿۷﴾ یہ دعا پڑھے کہ جو سحری کی دعاؤں میں سب سے مختصر ہے اور سید کی کتاب اقبال میں ہے وہ دعا یہ ہے:

یَا مَفْزَعِیْ عِنْدَ كُرْبَتِیْ، وَیَا غَوْثِیْ عِنْدَ شِدَّتِیْ
1
اے مصیبت میں میری پناہ گاہ، اے سختی میں میرے فریاد رس
1
اِلَیْكَ فَزِعْتُ، وَبِكَ اسْتَغَثْتُ
2
ڈرا ہوا تیرے پاس آیا ہوں اور تجھ سے فریاد کرتا ہوں
2
وَبِكَ لُذْتُ لَا ٲَلُوْذُ بِسِوَاكَ
3
تیری طرف دوڑا ہوں اور تیرے غیر کی پناہ نہیں لیتا
3
وَلَا ٲَطْلُبُ الْفَرَجَ اِلَّا مِنْكَ
4
تیرے سوا کسی سے کشائش کا طالب نہیں ہوں
4
فَٲَغِثْنِیْ وَفَرِّجْ عَنِّیْ
5
پس میری فریاد سن اور کشائش عطا کر
5
یَا مَنْ یَقْبَلُ الْیَسِیْرَ، وَیَعْفُوْ عَنِ الْكَثِیْرِ
6
اے وہ جو تھوڑا عمل قبول کرتا ہے اور بہت سے گناہ معاف کرتا ہے
6
اقْبَلْ مِنِّی الْیَسِیْرَ، وَاعْفُ عَنِّی الْكَثِیْرَ
7
مجھ سے بھی تھوڑا عمل قبول فرما اور بہت سے گناہوں کو معاف کر دے
7
اِنَّكَ ٲَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔
8
بے شک تو ہی بہت بخشنے والا مہربان ہے
8
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ اِیْمَانًا تُبَاشِرُ بِہٖ قَلْبِیْ
9
اے معبود! میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوالی ہوں جو میرے دل میں جما رہے
9
وَیَقِیْنًا حَتّٰی ٲَعْلَمَ ٲَنَّہٗ لَنْ یُصِیْبَنِیْ اِلَّا مَا كَتَبْتَ لِیْ
10
اور ایسا یقین کہ جس سے میں یہ سمجھنے لگوں کہ مجھے وہی پہنچے گا جو تو نے میرے لیے لکھا ہے
10
وَرَضِّنِیْ مِنَ الْعَیْشِ بِمَا قَسَمْتَ لِیْ
11
اور مجھے اس زندگی پر شاد رکھ جو تو نے مجھے دی ہے
11
یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
12
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
12
یَا عُدَّتِیْ فِیْ كُرْبَتِیْ، وَیَا صَاحِبِیْ فِیْ شِدَّتِیْ
13
اے مصیبت میں میرے سرمایہ، اے سختی میں میرے ساتھی
13
وَیَا وَلِیِّیْ فِیْ نِعْمَتِیْ، وَیَا غَایَتِیْ فِیْ رَغْبَتِیْ
14
اے نعمت میں میرے سرپرست، اور اے میری چاہت کے مرکز
14
ٲَنْتَ السَّاتِرُ عَوْرَتِیْ، وَالْاٰمِنُ رَوْعَتِیْ
15
تو میرے عیبوں کا چھپانے والا، خوف میں امان دینے والا
15
وَالْمُقِیْلُ عَثْرَتِیْ، فَاغْفِرْلِیْ خَطِیْئَتِیْ
16
اور میری غلطیاں معاف کرنے والا ہے، پس میری خطائیں بخش دے
16
یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
17
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
17