حضرت امام سجاد زین العابدینؑ کی دعا جو توبہ اور اس کی طلب کے بارے میں ہے۔
اَللّٰهُمَّ یَا مَنْ لَا یَصِفُهٗ نَعْتُ الْوَاصِفِیْنَ
1
اے معبود اے وہ کہ تعریف کرنے والے جس کی تعریف سے قاصر ہیں
1
وَیَا مَنْ لَا یُجَاوِزُهٗ رَجَاءُ الرَّاجِیْنَ
2
اے وہ کہ امیدواروں کی امید اس سے آگے نہیں جاتی
2
وَیَا مَنْ لَا یَضِیْعُ لَدَیْهِ أَجْرُ الْمُحْسِنِیْنَ
3
اے وہ کہ جس کے ہاں نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں ہوتا
3
وَیَا مَنْ هُوَ مُنْتَهٰی خَوْفِ الْعَابِدِیْنَ
4
اے وہ جو عبادت گزاروں کے خوف کی آخری منزل ہے
4
وَیَا مَنْ هُوَ غَایَةُ خَشْیَةِ الْمُتَّقِیْنَ
5
اور اے وہ جو پرہیزگار کے ہراس کی حد آخر ہے
5
هٰذَا مَقَامُ مَنْ تَدَاوَلَتْهُ أَیْدِی الذُّنُوْبِ
6
یہ کھڑا ہے وہ شخص جو گناہوں کے ہاتھوں میں کھیلتا ہے
6
وَقَادَتْهُ أَزِمَّةُ الْخَطَیَا
7
اور خطاؤں کی باگیں جسے کھینچ رہی ہیں
7
وَاسْتَحْوَذَ عَلَیْهِ الشَّیْطَانُ
8
جس پر شیطان نے غلبہ کر لیا ہے
8
فَقَصَّرَ عَمَّا أَمَرْتَ بِہٖ تَفْرِیْطًا
9
لہٰذا اس نے تیرے حکم کی پروا نہ کی اور فرض پورا نہ کیا
9
وَتَعَاطٰی مَا نَهَیْتَ عَنْهُ تَعْزِیْرًا
10
فریب خوردہ ہو کر تیری منہیات کا مرتکب ہوتا ہے
10
كَالْجَاهِلِ بِقُدْرَتِكَ عَلَیْهِ
11
گویا خود کو تیرے قبضۂ قدرت میں تصور نہیں کرتا
11
أَوْ كَالْمُنْكِرِ فَضْلَ اِحْسَانِكَ اِلَیْهِ
12
یا جو احسان تو نے اس پر کیے وہ انہیں مانتا نہیں ہے
12
حَتّٰی اِذَا انْفَتَحَ لَهٗ بَصَرُ الْهُدٰی
13
مگر جب اس کی بصیرت کی آنکھ کھلی
13
وَتَقَشَّعَتْ عَنْهُ سَحَائِبُ الْعَمٰی
14
اور اندھیرے کے بادل اس کے آگے سے ہٹے
14
أَحْصٰی مَا ظَلَمَ بِہٖ نَفْسَهٗ
15
تو اس نے اپنے نفس پر کیے ہوئے مظالم کا جائزہ لیا
15
وَفَكَّرَ فِیْمَا خَالَفَ بِہٖ رَبَّهٗ
16
اپنے پرورگار سے مخالفتوں پر نظر کی
16
فَرَأَی كَبِیْرَ عِصْیَانِهِ كَبِیْرًا
17
تو اس نے دیکھا کہ اس نے بڑے بڑے گناہ کیے
17
وَجَلِیْلَ مُخَالَفَتِهِ جَلِیْلًا
18
اور کھلی ہوئی مخالفتیں کی ہیں
18
فَأَقْبَل نَحْوَكَ مُؤَمِّلًا لَكَ مُسْتَحْیِئًا مِنْكَ
19
پس وہ تیری طرف آیا جب کہ امیدوار ہے اور شرمسار بھی ہے
19
وَوَجَّهَ رَغْبَتَهٗ اِلَیْكَ ثِقَةً بِكَ
20
وہ تیری طرف بڑھا تجھ پر اعتماد کرتے ہوئے
20
فَأَمَّكَ بِطَمَعِهٖ یَقِیْنًا وَقَصَدَكَ بِخَوْفِهٖ اِخْلَاصًا
21
تیری طرف جھک پڑا ہے یقین کے ساتھ اور ڈرتا ہوا سچے دل سے تیری طرف چلا
21
قَدْ خَلَا طَمَعُهٗ مِنْ كُلِّ مَطْمُوْعٍ فِیْهِ غَیْرُكَ
22
جب کہ تیرے علاوہ اسے کسی سے غرض و مطلب نہیں ہے
22
وَأَفْرَخَ رَوْعُهٗ مِنْ كُلِّ مَحْذُوْرٍ مِنْهُ سِوَاكَ
23
اس نے تیرے سوا ہر ایک کا خوف دل سے نکال دیا جس سے خوف کرتا تھا۔
23
فَمَثَلَ بَیْنَ یَدَیْكَ مُتَضَرِّعًا
24
چنانچہ وہ تیرے سامنے عاجزانہ طور پر آ کھڑا ہے
24
وَغَمَّضَ بَصَرَهٗ اِلَی الْاَرْضِ مُتَخَشِّعًا
25
اس نے ڈر کے مارے اپنی نگاہیں زمین پر گاڑ دی ہیں
25
وَطَأْطَأَ رَأْسَهٗ لِعِزَّتِكَ مُتَذَلِّلًا
26
تیری عزت کے سامنے عاجزی سے سر جھکا لیا ہے
26
وَأَبَثَّكَ مِنْ سِرِّهٖ مَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهٖ مِنْهُ خُضُوْعًا
27
اس نے عجز سے اپنے چھپے راز تیرے آگے کھول دیئے جن کو تو اس سے زیادہ جانتا ہے
27
وَعَدَّدَ مِنْ ذُنُوْبِهٖ مَا أَنْتَ أَحْصٰی لَهَا خُشُوْعًا
28
عاجزی کے ساتھ اپنے وہ گناہ گنوائے جن کو تو نے خوب شمار کیا ہوا ہے۔
28
وَاسْتَغَاثَ بِكَ مِنْ عَظِیْمِْ مَا وَقَعَ بِہٖ فِیْ عِلْمِكَ
29
وہ تجھ سے فریاد کرتا ہے اپنے بڑے بڑے گناہوں پر جو تیرے علم میں ہیں
29
وَقَبِیْحِ مَا فَضَحَهٗ فِیْ حُكْمِكَ مِنْ ذُنُوْبٍ
30
اور تیرے فیصلے میں اس کے لیے رسوا کن ہیں
30
أَدْبَرَتْ لَذَّاتُہَا فَذَهَبَتْ وَأَقَامَتْ تَبِعَاتِهَا فَلَزِمَتْ
31
وہ گناہ جو اس نے کیے ان کی لذتیں جاتی رہیں اور ان کا وبال اس کی گردن پر باقی رہ گیا ہے۔
31
لَا یُنْكِرُ یَا اِلٰهِیْ عَدْلَكَ اِنْ عَاقَبْتَهٗ
32
اے معبود! اگر تو اسے سزا دے تو وہ تیرے عدل سے منکر نہیں ہو گا
32
وَلَا یَسْتَعْظِمُ عَفْوَكَ اِنْ عَفَوْتَ عَنْهُ وَرَحِمْتَهٗ
33
اور اگر تو اسے معاف کر دے اور ترس کھائے تو وہ تیرے عفو کو عیب نہیں سمجھے گا
33
لِاَنَّكَ الرَّبُّ الْكَرِیْمُ الَّذِیْ لَا یَتَعَاظَمُهُ غُفْرَانُ الذَّنْبِ العَظِیْمِ
34
کیونکہ تو وہ رب کریم ہے جس کیلئے کسی بڑے سے بڑے گناہ کا بخشنا کچھ مشکل نہیں
34
اَللّٰهُمَّ فَہَا أَنَا ذَا قَدْجِئْتُكَ
35
تو اے معبود! یہ ہوں میں جو تیری بارگاہ میں آیا ہوں
35
مُطِیْعًا لِاَمْرِكَ فِیْمَا أَمَرْتَ بِہٖ مِنَ الدُّعَاءِ
36
تیرے اس حکم پر عمل کرتے ہوئے جس میں تو نے دعا کی تاکید کی ہے
36
مُتَنَجِّزًا وَعْدَكَ فِیْمَا وَعَدْتَ بِہٖ مِنَ الْاِجَابَةِ
37
تیرے اس وعدے کا ایفا چاہتا ہوں جس میں تو نے قبولیت دعا کایقین دلایا
37
اِذْ تَقُوْلُ ادْعُوْنِیْ أَستَجِبْ لَكُمْ
38
جب یہ فرمایا کہ مجھ سے دعا مانگ، میں اسے قبول کروں گا۔
38
اَللّٰهُمَّ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ
39
اے معبود! پس رحمت فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
39
وَالْقَنِیْ بِمَغْفِرَتِكَ كَمَا لَقِیْتُكَ بِاِقْرَارِیْ
40
اور اپنی مغفرت میرے شامل حال فرما جیسے میں نے اپنے گناہوں کا اقرار کیا ہے
40
وَارْفَعْنِیْ عَنْ مَصَارِعِ الذُّنُوْبِ كَمَا وَضَعْتُ لَكَ نَفْسِیْ
41
مجھے گناہوں کی قتل گاہ سے بچالے جیسا کہ میں نے خود کو تیرے در پر لا ڈالا ہے
41
وَاسْتُرْنِیْ بِسِتْرِكَ كَمَا تَأَنَّیْتَنِیْ عَنِ الْاِنْتِقَامِ مِنِّیْ
42
اپنے دامن سے میری پردہ پوشی فرما جیسے انتقام لینے میں صبر و تحمل کیا ہے۔
42
اَللّٰهُمَّ وَثَبِّتْ فِیْ طَاعَتِكَ نِیَّتِیْ
43
اے معبود! میری نیت کو اپنی اطاعت میں استوار کر دے
43
وَأَحْكِمْ فِیْ عِبَادَتِكَ بَصِیْرَتِیْ
44
اور اپنی عبادت کو میری بصیرت میں محکم بنا دے
44
وَوَفِّقْنِیْ مِنَ الْاَعْمَالِ لِمَا تَغْسِلُ بِهٖ دَنَسَ الْخَطَایَا عَنِّیْ
45
مجھے ان اعمال کی توفیق دے جن سے تو میرے گناہوں کا میل کچیل دھو ڈالے
45
وَتَوَفَّنِیْ عَلٰی مِلَّتِكَ وَمِلَّةِ نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ عَلَیْهِ اَلسَّلَامُ اِذَا تَوَفَّیْتَنِیْ
46
اور جب تو مجھے اس دنیا سے اٹھائے تو اپنے دین اور اپنے نبی حضرت محمدؐ کے آئین پر اٹھانا۔
46
اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَتُوْبُ اِلَیْكَ فِیْ مَقَامِیْ هٰذَا
47
اے معبود! میں اس مقام پر تیرے حضور توبہ کرتا ہوں
47
مِنْ كَبَائِرِ ذُنُوْبِیْ وَصَغَائِرِهَا
48
اپنے بڑے گناہوں اور چھوٹے گناہوں سے
48
وَبَوَاطِنِ سَیِّئَاتِیْ وَظَوَاهِرِهَا
49
اپنی پوشیدہ برائیوں سے
49
وَسَوَالِفِ زَلَّاتِیْ وَحَوَادِثِہَا
50
پچھلی غلطیوں سے اور موجودہ غلطیوں سے
50
تَوْبَةَ مَنْ اَیُحَدِّثُ نَفْسَهٗ بِمَعْصِیَةٍ
51
اس شخص کی سی توبہ جو دل میں گناہ کا خیال بھی نہ لائے
51
وَلَا یُضْمِرُ أَنْ یَعُوْدَ فِیْ خَطِیْئَةٍ
52
اور گناہ کی طرف واپسی کا تصور بھی نہ کرے
52
وَقَدْ قُلْتَ یَا اِلٰهِیْ فِیْ مُحْكَمِ كِتَابِكَ
53
اے میرے معبود یقیناً تو نے اپنی محکم کتاب میں فرمایا ہے
53
اِنَّكَ تَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِكَ
54
کہ تو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے
54
وَتَعْفُوْ عَنِ السَّیِّئَاتِ وَتُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ
55
ان کے گناہ معاف کرتا ہے اور توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
55
فَاقْبَلْ تَوْبَتِیْ كَمَا وَعَدْتَ
56
پس میری توبہ قبول فرما جیسے تو نے وعدہ کیا ہے
56
وَاعْفُ عَنْ سَیِّئَاتِیْ كَمَا ضَمِنْتَ
57
میرے گناہ معاف فرما جیسے تو نے ذمہ لیا ہے
57
وَأَوْجِبْ لِیْ مَحَبَّتَكَ كَمَا شَرَطْتَ
58
اور قرارداد کے مطابق اپنی محبت میرے لیے ضروری فرما دے۔
58
وَلَكَ یَارَبِّ شَرْطِیْ أَلَّا أَعُوْدَ فِیْ مَكْرُوْهِكَ
59
اے پروردگار! میں تجھ سے اقرار کرتا ہوں کہ تیری ناپسند چیزوں کی طرف رجوع نہیں کروں گا
59
وَضَمَانِیْ أَلَاّ أَرْجِعَ فِیْ مَذْمُوْمِكَ
60
اور تیری نفرت کی چیزوں کی طرف رخ نہیں کرو ں گا
60
وَعَهْدِیْ أَنْ أَهْجُرَ جَمِیْعَ مَعَاصِیْكَ
61
یہ عہد بھی کرتا ہوں کہ تیری نافرمانیاں چھوڑدوں گا
61
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ أَعْلَمُ بِمَا عَمِلْتُ
62
اے معبود! تو میرے عمل سے اچھی طرح آگاہ ہے
62
فَاغْفِرْ لِیْ مَا عَلِمْتَ
63
پس جو کچھ تیرے علم میں ہے وہ معاف کر دے
63
وَاصْرِفْنِیْ بِقُدْرَتِكَ اِلٰی مَا أَحْبَبْتَ
64
اور اپنی قدرت سے مجھے اس عمل کی طرف موڑدے جو تجھے پسند ہے۔
64
اَللّٰهُمَّ وَعَلَیَّ تَبِعَاتٌ قَدْحَفِظْتُهُنَّ
65
اے معبود! مجھ پر کتنے ہی حقوق میں جو مجھے یاد ہیں
65
وَتَبِعَاتٌ قَدْ نَسِیْتُهُنَّ
66
اور کتنے ہی حقوق ہیں جو میں بھول گیا ہوں
66
وَكُلُّهُنَّ بِعَیْنِكَ الَّتِیْ لَا تَنَامُ
67
وہ سب تیری آنکھ کے سامنے ہیں جو سوتی نہیں
67
وَعِلْمِكَ الَّذِیْ لَا یَنْسٰی
68
تیرے علم میں ہیں جو بھولتا نہیں
68
فَعَوِّضْ مِنْہَا أَهْلَہَا
69
پس وہ میری طرف سے حقداروں کو پہنچا دے
69
وَاحْطُطْ عَنِّیْ وِزْرَہَا
70
مجھ پر سےان کا بوجھ اتار دے
70
وَخَفِّفْ عَنِّیْ ثِقْلَہَا
71
ان کا بار مجھ سے ہلکا کر دے
71
وَاعْصِمْنِیْ مِنْ أَنْ أُقَارِفَ مِثْلَهَا
72
اور پھر مجھ کو ایسے گناہوں سے محفوظ فرما۔
72
اَللّٰهُمَّ وَاِنَّهٗ لَا وَفَاءَ لِیْ بِالتَّوْبَةِ اِلَّا بِعِصْمَتِكَ
73
اے معبود! میں توبہ پر قائم نہیں رہ سکتا مگر تیری حفاظت و نگہبانی کے ساتھ
73
وَلَا اسْتِمْسَاكَ بِیْ عَنِ الْخَطَایَا اِلَّا عَنْ قُوَّتِكَ
74
اور میں گناہوں سے باز نہیں رہ سکتا مگر تیری دی ہوئی طاقت سے
74
فَقَوِّنِیْ بِقُوَّةٍ كَافِیَةٍ، وَتَوَّلَنِیْ بِعِصْمَةٍ مَانِعَةٍ
75
مجھے اس کے لیے پوری قوت دے، مجھے گناہوں سے روکنے کا ذمہ لے
75
اَللّٰهُمَّ أَیُّمَا عَبْدٍ تَابَ اِلَیْكَ
76
اے معبود! وہ بندہ جو تیرے حضور توبہ کرلے،
76
وَهُوَ فِیْ عِلْمِ الْغَیْبِ عِنْدَكَ فَاسِخٌ لِتَوْبَتِهِ
77
تیرے علم غیب میں وہ توبہ کو توڑ نے والا ہو،
77
وَعَائِدٌ فِیْ ذَنْبِهٖ وَخَطِیْئَتِهٖ
78
اپنے گناہوں کی طرف واپس جانے اور خطاؤں کی طرف پلٹنے والا ہو
78
فَاِنِّیْ أَعُوْذُ بِكَ أَنْ أَكُوْنَ كَذٰلِكَ
79
تو تیری پناہ لیتا ہوں کہ میں ویسا بن جاؤں
79
فَاجْعَلْ تَوْبَتِیْ هٰذِهِ تَوْبَةً لَا أَحْتَاجُ بَعْدَہَا اِلٰی تَوْبَةٍ
80
پس تو میری اس توبہ کو ایسا بنا دے کہ اس کے بعد توبہ کرنے کی ضرورت نہ پڑے
80
تَوْبَةً مُوْجِبَةً لِمَحْوِ مَا سَلَفَ وَالسَّلَامَةِ فِیْمَا بَقِیَ
81
یہ ایسی توبہ بن جائے جس سے پچھلے گناہ مٹ جائیں اور آئندہ اس سے مجھے بچائے رکھ۔
81
اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَعْتَذِرُ اِلَیْكَ مِنْ جَهْلِیْ
82
اے معبود! میں جہالت کا عذر لاتا ہوں
82
وَأَسْتَوهِبُكَ سُوْءَ فِعْلِیْ
83
اور اپنے گناہوں پر بخشش طلب کرتا ہوں
83
فَاضْمُمْنِیْ اِلٰی كَنَفِ رَحْمَتِكَ تَطَوَّلًا
84
پس اپنے کرم سے مجھے اپنے دامن رحمت میں پناہ دے
84
وَاسْتُرنِیْ لِسَتْرِ عَافِیْتِكَ تَفَضُّلًا
85
مجھے اپنی مہربانی سے عافیت کے پردے میں چھپا لے
85
اَللّٰهُمَّ وَاِنِّیْ أَتُوْبُ اِلَیْكَ مِنْ كُلِّ مَا خَالَفَ اِرَادَتَكَ
86
اور اے معبود! میں تیرے حضور توبہ کرتا ہوں ان باتوں سے جو تیرے ارادہ کے خلاف ہوں
86
أَوْ زَالَ عَنْ مَحَبَّتِكَ مِنْ خَطَرَاتِ قَلْبِیْ
87
اور ان خیالوں سے جو تیری محبت سے باہر نکالتے ہوں
87
وَلَحَظَاتِ عَیْنِیْ، وَحِكَایَاتِ لِسَانِیْ
88
آنکھ کے اشاروں سے اور لغو باتوں سے
88
تَوْبَةً تَسْلَمُ بِہَا كُلُّ جَارِحَةٍ عَلٰی حِیَالِہَا مِنْ تَبِعَاتِكَ
89
توبہ کرتا ہوں جس سے میرا ہر عضو اپنی جگہ پر تیری سزاؤں سے محفوظ رہے،
89
وَتَأْمَنُ مِمَّا یَخَافُ الْمُعْتَدُوْنَ مِنْ أَلِیْمِ سَطَوَاتِكَ
90
ان سخت عذابوں سے بچا رہوں جن سے سرکش لوگ بہت ڈرتے ہیں۔
90
اَللّٰهُمَّ فَارْحَمْ وَحْدَتِیْ بَیْنَ یَدَیْكَ
91
پس اے معبود! رحم فرما کہ میں تیرے حضور تنہا ہوں
91
وَوَجِیْبَ قَلْبِیْ مِنْ خَشْیَتِكَ
92
میرا دل تیرے خوف سے کا نپتا ہے
92
وَاضْطِرَابَ أَرْكَانِیْ مِنْ هَیْبَتِكَ
93
میرے اعضاء تیرے دبدبہ سے تھراتے ہیں
93
قَدْ أَقَامَتْنِیْ یَا رَبِّ ذُنُوْبِیْ مَقَامَ الْخِزْیِ بِفِنَائِكَ
94
پس اے پروردگار میرے گناہوں نے مجھے تیرے سامنے رسوائی سے کھڑا کر دیا ہے
94
فَاِنْ سَكَتُّ لَمْ یَنْطِقْ عَنِّیْ أَحَدٌ
95
لہٰذا اگر چپ رہوں تو میری طرف سے کوئی بولنے والا نہیں
95
وَاِنْ شَفَعْتُ فَلَسْتُ بِأَهْلِ الشَّفَاعَةِ
96
اگر وسیلہ لاؤں تو اس کے لائق نہیں ہوں
96
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ
97
اے معبود! رحمت فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
97
وَشَفِّعْ فِیْ خَطَایَایَ كَرَمَكَ
98
اور اپنے کرم کو میری خطاؤں کا سفارشی بنا
98
وَعُدْ عَلٰی سَیِّئَاتِیْ بِعَفْوِكَ
99
اپنے فضل سے میرے گناہ معاف کر دے
99
وَلَا تُجْزِنِیْ جَزَائِیْ مِنْ عُقُوْبَتِكَ
100
جس سزا کے قابل ہوں مجھے وہ سزا نہ دے
100
وَابْسُطْ عَلَیَّ طَوْلَكَ وَجَلِّلْنِیْ بِسِتْرِكَ
101
اپنا دامن کرم مجھ پر پھیلا دے اور مجھے اپنے عفو سے ڈھانپ لے
101
وَافْعَلْ بِیْ فِعْلَ عَزِیْزٍ تَضَرَّعَ اِلَیْهِ عَبْدٌ ذَلِیْلٌ فَرَحِمَهٗ
102
مجھ سے اس بااقتدار کی طرح برتاؤ کر کہ جس کے سامنے کوئی کمتر بندہ گڑ گڑائے تو رحم کرتا ہے
102
أَوْ غَنِیٍّ تَعَرَّضَ لَهٗ عَبْدٌ فَقِیْرٌ فَنَعَشَهٗ
103
یا اس مالدار کی طرح جس سے محتاج سوال کرے تو اسے سہارا دیتا ہے
103
اَللّٰهُمَّ لَا خَفِیْرَ لِیْ مِنْكَ فَلْیَخْفُرْنِیْ عِزُّكَ
104
اے معبود! تیرے عذاب سے میرے لیے کوئی پناہ نہیں، تیری عزت ہی پناہ دے گی۔
104
وَلَا شَفِیْعَ لِیْ اِلَیْكَ فَلْیَشْفَعْ لِیْ فَضْلُكَ
105
تیرے حضور میرا کوئی شفیع نہیں پس اپنے کرم کو میرا شفیع بنادے
105
وَأَوْجَلَتْنِیْ خَطَایَایَ فَلْیُؤْمِنِّیْ عَفْوُكَ
106
میرے گناہوں نے مجھے ہراساں کر دیا ہے تو تیری درگزر ہی سکون دے گی
106
فَمَا كُلُّ مَا نَطَقْتُ بِہٖ عَنْ جَهْلٍ مِنِّیْ بِسُوْءِ أَثَرِیْ
107
یہ سب کچھ جو میں کہہ رہا ہوں اس لیے نہیں کہ اپنی برائیوں سے ناواقف ہوں
107
وَلَا نِسْیَانٍ لِمَا سَبَقَ مِنْ ذَمِیْمِ فِعْلِیْ
108
اور اپنے پچھلی بدیوں کو فراموش کیے ہوئے ہوں
108
لٰكِنْ لِتَسْمَعَ سَمَاؤُكَ وَمَنْ فِیْہَا وَأَرْضُكَ وَمَنْ عَلَیْہَا
109
بلکہ اس کے لیے سُن لیں تیرا آسمان اور اس میں رہنے والے، تیری زمین اور اس پر رہنے والے
109
مَا أَظْهَرْتُ لَكَ مِنَ النَّدَمِ وَلَجَأْتُ اِلَیْكَ فِیْهِ مِنَ التَّوْبَةِ
110
میرے اظہار و ندامت کو، تجھ سے جو پناہ مانگی ہے اسے اور میری توبہ کو بھی سن لیں
110
فَلَعَلَّ بَعْضَهُمْ بِرَحْمَتِكَ یَرْحَمُنِیْ لِسُوْءِ مَوْقِفِیْ
111
تاکہ تیری رحمت سے کسی کو میرے حال پر رحم آ جائے
111
أَوْ تُدْرِكُهُ الرِّقَّةُ عَلَیَّ لِسُوْءِ حَالِیْ
112
یا میری پریشان حالی پر اس کا دل نرم پڑے
112
فَیَنَالَنِیْ مِنْهُ بِدَعْوَةٍ هِیَ أَسْمَعُ لَدَیْكَ مِنْ دُعَائِیْ
113
تو میرے حق میں دعا کرے جس کی دعا تیرے ہاں میری دعا سے زیادہ مقبول ہو
113
أَوْ شَفَاعَةٍ أَوْكَدُ عِنْدَكَ مِنْ شَفَاعَتِیْ
114
یا کوئی سفارش پاؤں جو تیرے ہاں میری درخواست ہے زیادہ موثر ہو
114
تَكُوْنُ بِہَا نَجَاتِیْ مِنْ غَضَبِكَ وَفَوْزِیْ بِرِضَاكَ
115
کہ غضب سے نجات اور تیری خوشنودی کا پروانہ لے لوں۔
115
اَللّٰهُمَّ اِنْ یَكُنِ النَّدَمُ تَوْبَةً اِلَیْكَ فَأَنَا أَنْدَمُ النَّادِمِیْنَ
116
اے معبود! اگر تیرے یہ سامنے پشیمانی ہے تو میں پشیمان ہونے والوں میں ہوں
116
وَاِنْ یَكُنِ التَّرْكُ لِمَعْصِیَتِكَ اِنَابَةً فَأَنَا أَوَّلُ الْمُنِیْبِیْنَ
117
اگر تیری نافرمانی کو چھوڑنا توبہ ہے تو میں تیرے حضور توبہ کرنے والوں میں پہلا فرد ہوں
117
وَاِنْ یَكُنِ الْاسْتِغْفَارُ حِطَّةً لِلذُّنُوْبِ فَاِنِّیْ لَكَ مِنَ الْمُسْتَغْفِرِیْنَ
118
اگر طلب بخشش گناہوں کو مٹاتی ہے تو میں تجھ سے بخشش طلب کرنے والوں میں ہوں۔
118
اَللّٰهُمَّ فَكَمَا أَمَرْتَ بِالتَّوْبَةِ وَضَمِنْتَ الْقَبُوْلَ
119
اے معبود! جب کہ تو نے توبہ کرنے کا حکم دیا اور قبول کرنے کا ذمہ لیا
119
وَحَثَثْتَ عَلَی الدُّعَاءِ وَوَعَدْتَ الْاِجَابَةَ
120
دعا مانگنے پر آمادہ کیا اور اسے پورا کرنے کا وعدہ دیا ہے
120
فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَاقْبَلْ تَوْبَتِیْ
121
تو رحمت فرما محمدؐ پر اور آلؑ محمدؐ پر اور قبول فرما میری توبہ
121
وَلَا تَرْجِعْنِیْ مَرْجِعَ الْخَیْبَةِ مِنْ رَحْمَتِكَ
122
اپنی رحمت سے مجھے ناامیدی کے ساتھ نہ پلٹا
122
اِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ عَلَی الْمُذْنِبِیْنَ
123
کہ بے شک تو گناہگاروں کی توبہ قبول کرنے والا
123
وَالرَّحِیْمُ لِلْخَاطِیِئنَ الْمُنِیْبِیْن
124
رجوع کرنے والے خطاکاروں پر مہربان ہے۔
124
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ كَمَا هَدَیْتَنَا بِہٖ
125
اے معبود! رحمت فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر جن کے ذریعے ہمیں ہدایت دی
125
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ كَمَا اسْتَنْقَذْتَنَا بِہٖ
126
اور رحمت فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر جس طرح ان کے ذریعے گمراہی سے نکالا
126
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ
127
اور رحمت فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
127
صَلَاةً تَشْفَعُ لَنَا یَوْمَ الْقِیَامَةِ وَیَوْمَ الْفَاقَةِ اِلَیْكَ
128
ایسی رحمت جو ہماری سفارش کرے جب ہم تیرے ہی محتاج ہوں گے۔
128
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْر وَهُوَ عَلَیْكَ یَسِیْرٌ
129
بے شک تو ہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور یہ تیرے لیے آسان ہے۔
129