مؤلف کہتے ہیں کہ شیخ کفعمی نے بلد الامین میں ایک دعا نقل کی ہے جس کا نام دعائے فرج ہے اور اس کے ذیل میں یہ دعا توسل بھی مذکور ہے۔ اس بارے میں میرا گمان یہ ہے کہ خواجہ نصیر الدین طوسیؒ کے مُرَتَّبَہ بارہ امام یہی دعائے توسل ہے کہ جس میں حججِ طاہرہ پرصلوات بھی ساتھ ہی ذکر ہوئی ہے۔یہ دعا پُر معنی خطبہ میں موجود ہے کہ جس کو کفعمی نے مصباح کے آخر میں ذکر کیا ہے سید علی خان نے کلم طیب میں شیخ صہرشتی کی کتاب قبس المصباح سے ایک دعائے توسل نقل فرمائی ہے کہ جس کے متعلق ان کی لکھی ہوئی تشریح و تفصیل کی یہاں گنجائش نہیں اور وہ دعا یہ ہے۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلَی ابْنَتِہٖ وَعَلَی ابْنَیْہَا
1
اے معبود حضرت محمدؐ پر رحمت فرما ان کی دختر اور ان کے بیٹوں پر
1
وَٲَسْٲَلُكَ بِھِمْ ٲَنْ تُعِیْنَنِیْ عَلٰی طَاعَتِكَ وَرِضْوَانِكَ
2
اور میں ان کے ذریعے سوال کرتا ہوں کہ میری مدد فرما تاکہ میں اطاعت و رضا پاؤں
2
وَٲَنْ تُبَلِّغَنِیْ بِھِمْ ٲَفْضَلَ مَا بَلَّغْتَ ٲَحَدًا مِنْ ٲَوْلِیَائِكَ
3
ان کے ذریعے سے تو مجھ کو بہترین مقام پر پہنچا جو تیرے ولیوں کے لیے مقرر ہے
3
اِنَّكَ جَوَادٌ كَرِیْم
4
بے شک تو سخی و مہربان ہے
4
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِحَقِّ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلِیِّ بْنِ ٲَبِیْ طَالِبٍ
5
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں امیر المؤمنین علیؑ ابن ابیطالبؑ کے واسطے کے ساتھ
5
اِلَّا انْتَقَمْتَ بِہٖ مِمَّنْ ظَلَمَنِیْ
6
کہ تو اس شخص سے بدلہ لے جس نے مجھ پر ظلم کیا
6
وَغَشَمَنِیْ وَاٰذَانِیْ وَانْطَوٰی عَلٰی ذٰلِكَ
7
دھوکہ دیا، دکھ پہنچایا اور ایسا کرنے پر آمادہ ہے
7
وَكَفَیْتَنِیْ بِہٖ مَؤُوْنَۃَ كُلِّ ٲَحَدٍ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
8
اور ہر ایسے شخص سے میری کفایت فرما اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
8
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِحَقِّ وَلِیِّكَ عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ
9
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے ولی علیؑ بن الحسینؑ کے حق کے واسطے سے
9
اِلَّا كَفَیْتَنِیْ بِہٖ مَؤُوْنَۃَ كُلِّ شَیْطَانٍ مَرِیْدٍ وَسُلْطَانٍ عَنِیْدٍ
10
کہ تو میری کفایت فرما ہر سرکش شیطان اور ہر ستمگر بادشاہ سے
10
یَتَقَوّٰی عَلَیَّ بِبَطْشِہٖ وَیَنْتَصِرُ عَلَیَّ بِجُنْدِہٖ
11
جو مجھ پر قبضہ کی قوت رکھتا ہے اور اپنے لشکر سے مجھ پر غالب آسکتا ہے
11
اِنَّكَ جَوَادٌ كَرِیْمٌ، یَا وَہَّابُ
12
بے شک تو سخی و مہربان ہے اے بہت دینے والے
12
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِحَقِّ وَلِیَّیْكَ
13
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے دونوں ولیوں
13
مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ وَجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمَا اَلسَّلَامُ
14
محمدؑ ابن علیؑ اور جعفرؑ ابن محمدؑ کے حق کے واسطے سے
14
اِلَّا ٲَعَنْتَنِیْ بِھِمَا عَلٰی ٲَمْرِ اٰخِرَتِیْ بِطَاعَتِكَ وَرِضْوَانِكَ
15
کہ ان کے طفیل آخرت کے معاملے میں میری مدد فرما کہ میں تیری عبادت سے تیری رضا حاصل کر سکوں
15
وَبَلَّغْتَنِیْ بِھِمَا مَا یُرْضِیْكَ
16
اور ان کے وسیلے سے مجھے پسندیدہ مقام تک پہنچا دے
16
اِنَّكَ فَعَّالٌ لِمَا تُرِیْدُ
17
بے شک تو جو چاہے کر سکتا ہے
17
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِحَقِّ وَلِیِّكَ مُوْسَی بْنِ جَعْفَرٍ
18
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے ولی موسیٰ بن جعفرؑ کے حق کے واسطے سے
18
اِلَّا عَافَیْتَنِیْ بِہٖ فِیْ جَمِیْعِ جَوَارِحِیْ
19
کہ میرے اعضائے بدن کو صحت و سلامتی سے ہمکنار کر دے
19
مَا ظَھَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ یَا جَوَادُ یَا كَرِیْمُ
20
وہ ظاہری ہوں یا باطنی، اے سخی اے مہربان
20
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِحَقِّ وَلِیِّكَ الرِّضَا عَلِیِّ بْنِ مُوْسٰی
21
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے ولی علیؑ رضا بن موسٰیؑ کے حق کے واسطے سے
21
اِلَّا سَلَّمْتَنِیْ بِہٖ فِیْ جَمِیْعِ ٲَسْفَارِیْ
22
کہ ان کے طفیل مجھے تمام سفروں میں محفوظ فرما
22
فِی الْبَرَارِیْ وَالْبِحَارِ وَالْجِبَالِ
23
جو میدانوں اور دریاؤں، پہاڑوں
23
وَالْقِفَارِ وَالْاَوْدِیَۃِ وَالْغِیَاضِ
24
اور صحراؤں اور وادیوں اور جنگلوں میں ہوں
24
مِنْ جَمِیْعِ مَا ٲَخَافُہٗ وَٲَحْذَرُہٗ
25
ہر خوفناک اور خطرناک چیز سے
25
اِنَّكَ رَؤُوْفٌ رَحِیْمٌ
26
بے شک تو نرمی کرنے والا مہربان ہے
26
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِحَقِّ وَلِیِّكَ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ
27
اے معبود میں تجھ سے تیرے ولی محمدؑ بن علیؑ کے حق کے واسطے سے سوال کرتا ہوں
27
اِلَّا جُدْتَ بِہٖ عَلَیَّ مِنْ فَضْلِكَ
28
کہ ان کے طفیل مجھ پر اپنا فضل اور کرم فرما
28
وَتَفَضَّلْتَ بِہٖ عَلَیَّ مِنْ وُسْعِكَ وَوَسَّعْتَ عَلَیَّ رِزْقَكَ
29
اپنی وسعت سے میرے رزق میں فراخی کر دے
29
وَٲَغْنَیْتَنِیْ عَمَّنْ سِوَاكَ
30
اور اپنے علاوہ ہر ایک سے بے نیاز فرما
30
وَجَعَلْتَ حَاجَتِیْ اِلَیْكَ وَقَضَائَہَا عَلَیْكَ
31
اور صرف اپنی ذات کا محتاج رکھ اور حاجتیں پوری فرما
31
اِنَّكَ لِمَا تَشَاءُ قَدِیْرٌ
32
بے شک تو جو چاہے کر سکتا ہے
32
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِحَقِّ وَلِیِّكَ عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمَا اَلسَّلَامُ
33
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے ولی علی بن محمدؑ کے حق کے واسطے سے
33
اِلَّا ٲَعَنْتَنِیْ بِہٖ عَلٰی تَٲْدِیَۃِ فُرُوْضِكَ
34
کہ ان کی خاطر میری مدد فرما کہ میں اپنے فرائض ادا کر سکوں
34
وَبِرِّ اِخْوَانِیَ الْمُؤْمِنِیْنَ
35
اور اپنے مومن بھائیوں سے نیکی کر سکوں
35
وَسَھِّلْ ذٰلِكَ لِیْ وَاقْرُنْہُ بِالْخَیْرِ
36
یہ کام مجھ پر آسان کر دے، نیکی پر قائم رکھ
36
وَٲَعِنِّیْ عَلٰی طَاعَتِكَ بِفَضْلِكَ یَا رَحِیْمُ
37
اور اپنے کرم سے مجھے توفیق دے کہ تیری عبادت کر سکوں اے مہربان
37
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِحَقِّ وَلِیِّكَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ عَلَیْھِمَا اَلسَّلَامُ
38
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے ولی حسنؑ بن علی علیہما السلام کے حق کے واسطے سے
38
اِلَّا ٲَعَنْتَنِیْ بِہٖ عَلٰی ٲَمْرِ اٰخِرَتِیْ بِطَاعَتِكَ وَرِضْوَانِكَ
39
کہ ان کے طفیل میری مدد فرما امر آخرت میں تاکہ میں تیری بندگی کر سکوں اور تیری رضا پا سکوں
39
وَسَرَرْتَنِیْ فِیْ مُنْقَلَبِیْ وَمَثْوَایَ
40
اور مجھے خوشی دے میری بازگشت اور میرے مقام میں
40
بِرَحْمَتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
41
اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
41
اَللّٰهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُكَ بِحَقِّ وَلِيِّكَ وَحُجَّتِكَ صَاحِبِ الزَّمَانِ عَلَيْهِ السَّلَامُ
42
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے دوست اور تیری حجت صاحب زمانؑ کے حق کے واسطے سے
42
اِلَّا أَعَنْتَنِیْ بِهٖ عَلٰى جَمِیْعِ أُمُوْرِی‏ْ
43
کہ ان کے طفیل میرے تمام کاموں میں میری مدد فرما
43
وَكَفَيْتَنِی بِهٖ مَؤُوْنَۃَ كُلِّ مُوْذٍ وَطَاغٍ وَبَاغٍ
44
اور ان کے ذریعے میری کفایت فرما ہر اذیت دینے والے، سرکش اور باغی سے
44
وَأَعَنْتَنِیْ بِهٖ فَقَدْ بَلَغَ مَجْهُودِی‏ْ
45
اور ان کی خاطر حمایت فرما کہ اب مجھ میں تاب نہیں رہی
45
وَكَفَيْتَنِیْ بِهٖ كُلَّ عَدُوٍّ وَهَمٍّ وَغَمٍّ وَدَيْنٍ
46
اور کفایت کر ہر دشمن سے، ہر غم و اندیشے اور قرض سے
46
وَعَنِّیْ وَعَنْ وَلَدِیْ وَجَمِیْعَ أَهْلِیْ وَاِخْوَانِی‏ْ
47
میری اور میری اولاد کی اور میرے اہل کی اور میرے بھائیوں کی
47
وَمَنْ يَعْنِیْنِیْ أَمْرُهٗ وَخَاصَّتِیْ
48
اور اس کی جس کا مجھ سے تعلق ہے اور میرے قریب ہے
48
اٰمِیْنَ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ
49
ایسا ہی کر اے عالمین کے پروردگار۔
49