﴿۴﴾ شیخ نے مصباح میں ابو حمزہ ثمالی کی روایت نقل کی ہے کہ امام زین العابدینؑ رمضان مبارک کی راتیں نماز میں گزارتے اور سحری کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے:

اِلٰھِیْ لَا تُؤَدِّبْنِیْ بِعُقُوْبَتِكَ
1
میرے اللہ! مجھے اپنے عذاب میں گرفتار نہ کر
1
وَلَا تَمْكُرْ بِیْ فِیْ حِیْلَتِكَ
2
اور مجھے اپنی قدرت کے ساتھ نہ آزما
2
مِنْ ٲَیْنَ لِیَ الْخَیْرُ یَا رَبِّ وَلَا یُوْجَدُ اِلَّا مِنْ عِنْدِكَ
3
مجھے کہاں سے بھلائی حاصل ہو سکتی ہے اے پالنے والے جب کہ وہ تیرے سوا کہیں موجود نہیں
3
وَمِنْ ٲَیْنَ لِیَ النَّجَاۃُ وَلَا تُسْتَطَاعُ اِلَّا بِكَ
4
مجھے کہاں سے نجات مل سکے گی جبکہ اس پر تیرے سوا کسی کو قدرت نہیں
4
لَا الَّذِیْ ٲَحْسَنَ اسْتَغْنٰی عَنْ عَوْنِكَ وَرَحْمَتِكَ
5
نہ نیکی کرنے والا تیری مدد اور رحمت سے بے نیاز ہے
5
وَلَا الَّذِیْ ٲَسَاءَ وَاجْتَرَٲَ عَلَیْكَ
6
اور نہ ہی کوئی برائی کرنے والا تیرے سامنے جرأت کرنے والا
6
وَلَمْ یُرْضِكَ خَرَجَ عَنْ قُدْرَتِكَ
7
اور تیری رضا جوئی نہ کرنے والا تیرے قابو سے باہر ہے
7
یَا رَبِّ یَا رَبِّ یَا رَبِّ .....
8
اے پالنے والے، اے پالنے والے، اے پالنے والے ......
8

یَا رَبِّ کو اتنی مرتبہ کہے کہ سانس ٹوٹ جائے اور اس کے بعد کہے:

بِكَ عَرَفْتُكَ، وَٲَنْتَ دَلَلْتَنِیْ عَلَیْكَ، وَدَعَوْتَنِیْ اِلَیْكَ
9
میں نے تیرے ہی ذریعے تجھے پہچانا، تو نے اپنی طرف میری راہنمائی کی اور مجھے اپنی طرف بلایا ہے
9
وَلَوْ لَا ٲَنْتَ لَمْ ٲَدْرِ مَا ٲَنْتَ۔
10
اور اگر تو مجھے نہ بلاتا تو میں سمجھ ہی نہ سکتا کہ تو کون ہے
10
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ٲَدْعُوْھُ فَیُجِیْبُنِیْ
11
حمد ہے اس خدا کیلئے جسے پکارتا ہوں تو جواب دیتا ہے
11
وَاِنْ كُنْتُ بَطِیْئًا حِیْنَ یَدْعُوْنِیْ
12
اگرچہ جب وہ مجھے پکارے تو میں سستی کرتا ہوں
12
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ٲَسْٲَلُہٗ فَیُعْطِیْنِیْ
13
حمد ہے اس اللہ کیلئے کہ جس سے مانگتا ہوں تو مجھے عطا کرتا ہے
13
وَاِنْ كُنْتُ بَخِیْلًا حِیْنَ یَسْتَقْرِضُنِیْ
14
اگرچہ وہ مجھ سے قرض کا طالب ہو تو کنجوسی کرتا ہوں
14
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ٲُنَادِیْہِ كُلَّمَا شِئْتُ لِحَاجَتِیْ
15
حمد ہے اس اللہ کیلئے کہ جب چاہوں اسے اپنی حاجت کیلئے پکارتا ہوں
15
وَٲَخْلُوْ بِہٖ حَیْثُ شِئْتُ لِسِرِّیْ بِغَیْرِ شَفِیْعٍ
16
اور جب چاہوں تنہائی میں بغیر کسی سفارشی کے اس سے راز و نیاز کرتا ہوں
16
فَیَقْضِیْ لِیْ حَاجَتِیْ
17
تو وہ میری حاجت پوری کرتا ہے
17
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَا ٲَدْعُوْ غَیْرَھٗ
18
حمد ہے اس اللہ کیلئے کہ جس کے سوا میں کسی کو نہیں پکارتا
18
وَلَوْ دَعَوْتُ غَیْرَھٗ لَمْ یَسْتَجِبْ لِیْ دُعَائِیْ
19
اور اگر اس کے غیر سے دعا کروں تو وہ میری دعا قبول نہیں کرے گا
19
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَا ٲَرْجُوْ غَیْرَھٗ
20
حمد ہے اس اللہ کیلئے جس کے غیر سے میں امید نہیں رکھتا
20
وَلَوْ رَجَوْتُ غَیْرَھٗ لَاَخْلَفَ رَجَائِیْ
21
اور اگر امید رکھوں بھی تو وہ میری امید پوری نہ کرے گا
21
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ وَكَلَنِیْ اِلَیْہِ فَٲَكْرَمَنِیْ
22
حمد ہے اس اللہ کیلئے جس نے اپنی سپردگی میں لے کر مجھے عزت دی
22
وَلَمْ یَكِلْنِیْ اِلَی النَّاسِ فَیُھِیْنُوْنِیْ
23
اور مجھے لوگوں کے سپرد نہ کیا کہ مجھے ذلیل کرتے
23
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ تَحَبَّبَ اِلَیَّ وَھُوَ غَنِیٌّ عَنِّیْ
24
حمد ہے اس اللہ کے لئے جو مجھ سے محبت کرتا ہے اگرچہ وہ مجھ سے بے نیاز ہے
24
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ یَحْلُمُ عَنِّیْ حَتّٰی كَٲَنِّیْ لَا ذَنْبَ لِیْ
25
حمد ہے اس اللہ کیلئے جو مجھ سے اتنی نرمی کرتا ہے جیسے میں نے کوئی گناہ نہ کیا ہو
25
فَرَبِّیْ ٲَحْمَدُ شَیْءٍ عِنْدِیْ وَٲَحَقُّ بِحَمْدِیْ
26
پس میرا رب میرے نزدیک ہر شے سے زیادہ قابل تعریف ہے اور وہ میری حمد کا زیادہ حقدار ہے۔
26
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَجِدُ سُبُلَ الْمَطَالِبِ اِلَیْكَ مُشْرَعَۃً
27
اے معبود! میں اپنے مقاصد کی راہیں تیری طرف کھلی ہوئی پاتا ہوں
27
وَمَنَاھِلَ الرَّجَاءِ لَدَیْكَ مُتْرَعَۃً
28
اور امیدوں کے چشمے تیرے ہاں بھرے پڑے ہیں
28
وَالْاِسْتِعَانَۃَ بِفَضْلِكَ لِمَنْ ٲَمَّلَكَ مُبَاحَۃً
29
ہر امید وار کے لئے تیرے فضل سے مدد چاہنا آزاد و روا ہے
29
وَٲَبْوَابَ الدُّعَاءِ اِلَیْكَ لِلصَّارِخِیْنَ مَفْتُوْحَۃً
30
اور فریاد کرنے والوں کی دعاؤں کیلئے تیرے دروازے کھلے ہیں
30
وَٲَعْلَمُ ٲَنَّكَ لِلرَّاجِیْن بِمَوْضِعِ اِجَابَۃٍ
31
اور میں جانتا ہوں کہ تو امیدوار کی جائے قبولیت ہے
31
وَلِلْمَلْھُوْفِیْنَ بِمَرْصَدِ اِغَاثَۃٍ
32
تو مصیبت زدوں کے لئے فریاد رسی کی جگہ ہے
32
وَٲَنَّ فِی اللَّھْفِ اِلٰی جُوْدِكَ وَالرِّضَا بِقَضَائِكَ
33
میں جانتا ہوں کہ تیری سخاوت کی پناہ لینا اور تیرے فیصلے پر راضی رہنا
33
عِوَضًا مِنْ مَنْعِ الْبَاخِلِیْنَ
34
کنجوسوں کی روک ٹوک سے بچنے
34
وَمَنْدُوْحَۃً عَمَّا فِیْ ٲَیْدِی الْمُسْتَٲْثِرِیْنَ
35
اور خود غرض مالداروں سے محفوظ رہنے کا ذریعہ ہے
35
وَٲَنَّ الرَّاحِلَ اِلَیْكَ قَرِیْبُ الْمَسَافَۃِ
36
نیز یہ کہ تیری طرف آنے والے کی منزل قریب ہے
36
وَٲَنَّكَ لَا تَحْتَجِبُ عَنْ خَلْقِكَ
37
اور تو اپنی مخلوق سے اوجھل نہیں ہے
37
اِلَّا ٲَنْ تَحْجُبَھُمُ الْاَعْمَالُ دُوْنَكَ
38
مگر ان کے برے اعمال نے ہی انہیں تجھ سے دور کر رکھا ہے
38
وَقَدْ قَصَدْتُ اِلَیْكَ بِطَلِبَتِیْ
39
میں اپنی طلب لے کر تیری بارگاہ میں آیا
39
وَتَوَجَّھْتُ اِلَیْكَ بِحَاجَتِیْ
40
اور اپنی حاجت کے ساتھ تیری طرف متوجہ ہوا ہوں
40
وَجَعَلْتُ بِكَ اسْتِغَاثَتِیْ
41
میری فریاد تیرے حضور میں ہے
41
وَبِدُعَائِكَ تَوَسُّلِیْ مِنْ غَیْرِ اسْتِحْقَاقٍ لِاسْتِمَاعِكَ مِنِّیْ
42
میری دعا کا وسیلہ تیری ہی ذات ہے جبکہ میں اس کا حقدار نہیں کہ تو میری سنے
42
وَلَا اسْتِیْجَابٍ لِعَفْوِكَ عَنِّیْ
43
اور نہ اس قابل ہوں کہ تو مجھے معاف کرے
43
بَلْ لِثِقَتِیْ بِكَرَمِكَ، وَسُكُوْنِیْ اِلٰی صِدْقِ وَعْدِكَ
44
البتہ مجھے تیرے کرم پر بھروسہ اور تیرے سچے وعدے پر اعتماد ہے
44
وَلَجَائِیْ اِلَی الْاِیْمَانِ بِتَوْحِیْدِكَ
45
تیری توحید پر ایمان میری پکی سچی پناہ ہے
45
وَیَقِیْنِیْ بِمَعْرِفَتِكَ مِنِّیْ ٲَنْ لَا رَبَّ لِیْ غَیْرُكَ
46
اور تیرے بارے میں مجھے اپنی معرفت پر یقین ہے تیرے سوا میرا کوئی پالنے والا نہیں
46
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ
47
اور تو ہی صرف یگانہ ہے تیرا کوئی شریک نہیں۔
47
اَللّٰھُمَّ ٲَنْتَ الْقَائِلُ وَقَوْلُكَ حَقٌّ وَوَعْدُكَ صِدْقٌ:
48
اے معبود! یہ تیرا فرمان ہے اور تیرا کہنا درست اور تیرا وعدہ سچا ہے
48
وَاسْٲَلُوا ﷲَ مِنْ فَضْلِہٖ، اِنَّ ﷲَ كَانَ بِكُمْ رَحِیْمًا
49
کہ اللہ سے اس کا فضل مانگو، بے شک اللہ تم پر بڑا مہربان ہے
49
وَلَیْسَ مِنْ صِفَاتِكَ یَا سَیِّدِیْ
50
اور اے میرے سردار ! یہ بات تیری شان سے بعید ہے
50
ٲَنْ تَٲْمُرَ بِالسُّؤَالِ وَتَمْنَعَ الْعَطِیَّۃَ
51
کہ تو مانگنے کا حکم دے تو عطا نہ فرمائے
51
وَٲَنْتَ الْمَنَّانُ بِالْعَطِیَّاتِ عَلٰی ٲَھْلِ مَمْلَكَتِكَ
52
تو اپنی مملکت کے باشندوں کو بہت بہت عطا کرنے والا ہے
52
وَالْعَائِدُ عَلَیْھِمْ بِتَحَنُّنِ رَٲْفَتِكَ
53
اور اپنی مہربانی و نرمی سے ان کی طرف متوجہ ہے
53
اِلٰھِیْ رَبَّیْتَنِیْ فِیْ نِعَمِكَ وَاِحْسَانِكَ صَغِیْرًا
54
اے اللہ جب میں بچہ تھا تو نے مجھے اپنی نعمت اور احسان کے ساتھ پالا
54
وَنَوَّھْتَ بِاسْمِیْ كَبِیْرًا
55
اور جب میں بڑا ہوا تو مجھے شہرت عطا کی
55
فَیَا مَنْ رَبَّانِیْ فِی الدُّنْیَا بِاِحْسَانِہٖ وَتَفَضُّلِہٖ وَنِعَمِہٖ
56
پس اے وہ ذات جس نے دنیا میں مجھے اپنے احسان نعمت اور عطا سے پالا
56
وَٲَشَارَ لِیْ فِی الْاٰخِرَۃِ اِلٰی عَفْوِھٖ وَكَرَمِہٖ
57
اور آخرت میں مجھے اپنے عفو و کرم کا اشارہ دیا ہے
57
مَعْرِفَتِیْ یَا مَوْلَایَ دَلِیْلِیْ عَلَیْكَ
58
اے میرے مولا! میری معرفت ہی تیری طرف میری رہنما ہے
58
وَحُبِّیْ لَكَ شَفِیْعِیْ اِلَیْكَ
59
اور میری تجھ سے محبت تیرے سامنے میری سفارشی ہے
59
وَٲَنَا وَاثِقٌ مِنْ دَلِیْلِیْ بِدَلَالَتِكَ
60
اور مجھے تیری طرف لے جانے والے اپنے اس رہبر پر بھروسہ ہے
60
وَسَاكِنٌ مِنْ شَفِیْعِیْ اِلٰی شَفَاعَتِكَ
61
اور تیرے حضور شفاعت کرنے والے اپنے شفیع پر اطمینان ہے
61
ٲَدْعُوْكَ یَا سَیِّدِیْ بِلِسَانٍ قَدْ ٲَخْرَسَہٗ ذَنْبُہٗ
62
اے میرے سردار !میں تجھے اس زبان سے پکارتا ہوں جو بوجہ گناہ کے لکنت کرتی ہے
62
رَبِّ ٲُنَاجِیْكَ بِقَلْبٍ قَدْ ٲَوْبَقَہٗ جُرْمُہٗ
63
پالنے والے میں اس دل سے راز گوئی کرتا ہوں جسے اس کے جرم نے تباہ کر دیا
63
ٲَدْعُوْكَ یَا رَبِّ رَاھِبًا رَاغِبًا رَاجِیًا خَائِفًا
64
اے پالنے والے میں تجھے پکارتا ہوں لیکن سہما ہوا، ڈرا ہوا، چاہتا ہوا، امید رکھتا ہوا
64
اِذَا رَٲَیْتُ مَوْلَایَ ذُنُوْبِیْ فَزِعْتُ
65
اے میرے مولا! جب میں اپنے گناہوں کو دیکھتا ہوں تو گھبراتا ہوں
65
وَاِذَا رَٲَیْتُ كَرَمَكَ طَمِعْتُ
66
اور تیرے کرم پر نگاہ ڈالتا ہوں تو آرزو بڑھتی ہے
66
فَاِنْ عَفَوْتَ فَخَیْرُ رَاحِمٍ
67
پس اگر تو مجھے معاف کرے تو بہترین رحم کرنے والا ہے
67
وَاِنْ عَذَّبْتَ فَغَیْرُ ظَالِمٍ
68
اور عذاب دے تو بھی ظلم کرنے والا نہیں
68
حُجَّتِیْ یَا ﷲُ فِیْ جُرْٲَتِیْ عَلٰی مَسْٲَلَتِكَ
69
اے اللہ تجھ سے سوال کرنے کی جرأت میں میری حجت
69
مَعَ اِتْیَانِیْ مَا تَكْرَھُ جُوْدُكَ وَكَرَمُكَ
70
بس تیرا جود و کرم ہی ہے، وہ کام انجام دینے کے باوجود جو تجھے نا پسند ہیں
70
وَعُدَّتِیْ فِیْ شِدَّتِیْ مَعَ قِلَّۃِ حَیَائِیْ رَٲْفَتُكَ وَرَحْمَتُكَ
71
اور حیا کی کمی کے با وجود سختی کے وقت میں میرا سہارا تیری ہی مہربانی و نرم روی ہے
71
وَقَدْ رَجَوْتُ ٲَنْ لَا تَخِیْبَ بَیْنَ ذَیْنِ وَذَیْنِ مُنْیَتِیْ
72
اور میں امید رکھتا ہوں کہ ایسی ویسی باتوں کے ہوتے ہوئے بھی تو مجھے مایوس نہ کرے گا
72
فَحَقِّقْ رَجَائِیْ، وَاسْمَعْ دُعَائِیْ
73
پس میری امید بر لا اور میری دعا سن لے
73
یَا خَیْرَ مَنْ دَعَاھُ دَاعٍ
74
اے پکارے جانے والوں میں سب سے بہتر
74
وَٲَفْضَلَ مَنْ رَجَاھُ رَاجٍ
75
اور جن سے امید کی جاتی ہے ان میں سب سے بلند تر
75
عَظُمَ یَا سَیِّدِیْ ٲَمَلِیْ وَسَاءَ عَمَلِیْ
76
اے میرے آقا ! میری آرزو بڑی اور میرا عمل برا ہے
76
فَٲَعْطِنِیْ مِنْ عَفْوِكَ بِمِقْدَارِ ٲَمَلِیْ
77
پس اپنے عفو سے کام لے کر میری آرزو پوری فرما
77
وَلَا تُؤَاخِذْنِیْ بِٲَسْوَءِ عَمَلِیْ
78
اور برے عمل پر میری گرفت نہ کر
78
فَاِنَّ كَرَمَكَ یَجِلُّ عَنْ مُجَازَاۃِ الْمُذْنِبِیْنَ
79
کیونکہ تیرا کرم گناہگاروں کی سزاؤں سے بہت بلند و بالا ہے
79
وَحِلْمَكَ یَكْبُرُ عَنْ مُكَافٲَۃِ الْمُقَصِّرِیْنَ
80
اور تیرا حلم کوتاہی کرنے والوں کی سزاؤں سے عظیم تر ہے
80
وَٲَنَا یَا سَیِّدِیْ عَائِذٌ بِفَضْلِكَ، ہَارِبٌ مِنْكَ اِلَیْكَ
81
اور اے میرے سردار ! میں تیرے خوف سے بھاگ کر تیرے فضل کی پناہ لیتا ہوں
81
مُتَنَجِّزٌ مَا وَعَدْتَ مِنَ الصَّفْحِ عَمَّنْ ٲَحْسَنَ بِكَ ظَنًّا
82
میں چاہتا ہوں کہ جس نے تجھ سے اچھا گمان رکھا ہے اس سے در گزر کا وعدہ پورا فرما
82
وَمَا ٲَنَا یَا رَبِّ وَمَا خَطَرِیْ
83
اور اے میرے پروردگار! میں کیا اور میری اوقات کیا
83
ھَبْنِیْ بِفَضْلِكَ، وَتَصَدَّقْ عَلَیَّ بِعَفْوِكَ
84
تو ہی اپنے فضل سے مجھے بخش دے اور اپنے عفو سے مجھ پر عنایت فرما
84
ٲَیْ رَبِّ جَلِّلْنِیْ بِسِتْرِكَ
85
اے میرے رب ! مجھے اپنی پردہ پوشی سے ڈھانپ
85
وَاعْفُ عَنْ تَوْبِیْخِیْ بِكَرَمِ وَجْھِكَ
86
اور اپنے خاص کرم سے میری سرزنش ٹال دے
86
فَلَوِ اطَّلَعَ الْیَوْمَ عَلٰی ذَنْبِیْ غَیْرُكَ مَا فَعَلْتُہٗ
87
اگر آج تیرے سوا کوئی دوسرا میرے گناہ کو جان لیتا تو میں یہ کبھی نہ کرتا
87
وَلَوْ خِفْتُ تَعْجِیْلَ الْعُقُوْبَۃِ لَاجْتَنَبْتُہٗ
88
اور اگر مجھے جلد سزا ملنے کا خوف ہوتا تو ضرور گناہ سے دور رہتا
88
لَا لِاَنَّكَ ٲَھْوَنُ النَّاظِرِیْنَ اِلَیَّ
89
لیکن اس کی وجہ یہ نہیں کہ تو دیکھنے والوں میں کمتر
89
وَٲَخَفُّ الْمُطَّلِعِیْنَ عَلَیَّ
90
اور جاننے والوں میں کم رتبہ ہے
90
بَلْ لِاَنَّكَ یَا رَبِّ خَیْرُ السَّاتِرِیْنَ
91
بلکہ اس وجہ یہ ہے اے پروردگار کہ تو بہترین پردہ پوش،
91
وَٲَحْكَمُ الْحَاكِمِیْنَ، وَٲَكْرَمُ الْاَكْرَمِیْنَ
92
سب سے بڑا حاکم اور سب سے زیادہ کرم کرنے والا،
92
سَتَّارُ الْعُیُوْبِ، غَفَّارُ الذُّنُوْبِ، عَلَّامُ الْغُیُوْبِ
93
عیبوں کو ڈھانپنے والا، گناہوں کا معاف کرنے والا، چھپی باتوں کا جاننے والا ہے
93
تَسْتُرُ الذَّنْبَ بِكَرَمِكَ
94
تو اپنے کرم سے گناہ کو ڈھانپتا
94
وَتُؤَخِّرُ الْعُقُوْبَۃَ بِحِلْمِكَ
95
اور اپنی نرم خوئی سے سزا میں تاخیر کرتا ہے
95
فَلَكَ الْحَمْدُ عَلٰی حِلْمِكَ بَعْدَ عِلْمِكَ
96
پس حمد ہے تیرے لئے کہ جانتے ہوئے نرمی سے کام لیتا ہے
96
وَعَلٰی عَفْوِكَ بَعْدَ قُدْرَتِكَ
97
تیری حمد ہے کہ تو توانا ہوتے ہوئے معاف کرتا ہے
97
وَیَحْمِلُنِیْ وَیُجَرِّئُنِیْ عَلٰی مَعْصِیَتِكَ حِلْمُكَ عَنِّیْ
98
اور وہ میرے ساتھ تیری نرم روی ہے جس نے مجھے تیری نا فرمانی پر آمادہ کیا ہے
98
وَیَدْعُوْنِیْ اِلٰی قِلَّۃِ الْحَیَاءِ سَتْرُكَ عَلَیَّ
99
تیرا میری پردہ پوشی کرنا مجھ میں حیا کی کمی کا موجب بنا ہے
99
وَیُسْرِعُنِیْ اِلَی التَّوَثُّبِ عَلٰی مَحَارِمِكَ
100
اور میں تیرے حرام کیے ہوئے کاموں کی طرف جلدی کرتا ہوں
100
مَعْرِفَتِیْ بِسَعَۃِ رَحْمَتِكَ وَعَظِیْمِ عَفْوِكَ
101
تیری وسیع رحمت اور عظیم عفو کی معرفت کے باعث
101
یَا حَلِیْمُ یَا كَرِیْمُ، یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ
102
اے نرم خو، اے مہربان، اے زندہ، اے نگہبان
102
یَا غَافِرَ الذَّنْبِ، یَا قَابِلَ التَّوْبِ
103
اے گناہ معاف کرنے والے، اے توبہ قبول کرنے والے
103
یَا عَظِیْمَ الْمَنِّ، یَا قَدِیْمَ الْاِحْسَانِ
104
اے عظیم عطا والے، اے قدیم احسان والے
104
ٲَیْنَ سَتْرُكَ الْجَمِیْلُ، ٲَیْنَ عَفْوُكَ الْجَلِیْلُ
105
کہاں ہے تیری بہترین پردہ پوشی، کہاں ہے تیرا بلند تر عفو
105
ٲَیْنَ فَرَجُكَ الْقَرِیْبُ، ٲَیْنَ غِیَاثُكَ السَّرِیْعُ
106
کہاں ہے تیری قریب تر کشائش، کہاں ہے تیری فوری فریاد رسی
106
ٲَیْنَ رَحْمَتُكَ الْوَاسِعَۃُ، ٲَیْنَ عَطَایَاكَ الْفَاضِلَۃُ
107
کہاں ہے تیری وسیع تر رحمت، کہاں ہیں تیری بہترین عطائیں
107
ٲَیْنَ مَوَاھِبُكَ الْھَنِیْئَۃُ، ٲَیْنَ صَنَائِعُكَ السَّنِیَّۃُ
108
کہاں ہیں تیری خوشگوار بخششیں، کہاں ہیں تیرے شاندار انعامات
108
ٲَیْنَ فَضْلُكَ الْعَظِیْمُ، ٲَیْنَ مَنُّكَ الْجَسِیْمُ
109
کہاں ہے تیرا با عظمت فضل، کہاں ہے تیری عظیم بخشش
109
ٲَیْنَ اِحْسَانُكَ الْقَدِیْمُ، ٲَیْنَ كَرَمُكَ یَا كَرِیْمُ
110
کہاں ہے تیرا قدیم احسان، کہاں ہے تیری مہربانی
110
بِہٖ وَبِمُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ فَاسْتَنْقِذْنِیْ
111
اے مہربان، اپنی مہربانی سے اور محمدؐ وآلؑ محمدؐ کے صدقے مجھے عذاب سے نکال
111
وَبِرَحْمَتِكَ فَخَلِّصْنِیْ
112
اور اپنی رحمت سے مجھے اس سے رہائی دے
112
یَا مُحْسِنُ یَا مُجْمِلُ یَا مُنْعِمُ یَا مُفْضِلُ
113
اے نیکوکار، اے خوش صفات، اے نعمت دینے والے، اے بلندی دینے والے
113
لَسْتُ ٲَتَّكِلُ فِی النَّجَاۃِ مِنْ عِقَابِكَ عَلٰی ٲَعْمَالِنَا
114
تیری سزا سے بچنے میں مجھے اپنے اعمال پر کچھ بھی بھروسہ نہیں
114
بَلْ بِفَضْلِكَ عَلَیْنَا
115
بلکہ تیرے فضل کا سہارا ہے جو ہم پر ہے
115
لِاَنَّكَ ٲَھْلُ التَّقْوٰی وَٲَھْلُ الْمَغْفِرَۃِ
116
کیونکہ تو گناہ سے بچا لینے والا اور گناہ بخش دینے والا ہے
116
تُبْدِیُٔ بِالْاِحْسَانِ نِعَمًا
117
تو احسان کے ساتھ نعمتوں کا آغاز کرتا
117
وَتَعْفُوْ عَنِ الذَّنْبِ كَرَمًا
118
اور مہربانی کرتے ہوئے گناہ کی معافی دیتا ہے
118
فَمَا نَدْرِیْ مَا نَشْكُرُ
119
پس ہم نہیں جانتے کہ کس بات پر شکر کریں
119
ٲَجَمِیْلَ مَا تَنْشُرُ، ٲَمْ قَبِیْحَ مَا تَسْتُرُ
120
آیا تیرے نیکی ظاہر کرنے پر یا برائی کی پردہ پوشی پر
120
ٲَمْ عَظِیْمَ مَا ٲَبْلَیْتَ وَٲَوْلَیْتَ
121
یا بہت بڑی غم خواری اور عطائے نعمت پر شکر کریں
121
ٲَمْ كَثِیْرَ مَا مِنْہُ نَجَّیْتَ وَعَافَیْتَ
122
یا بہت چیزوں سے تیرے نجات عطا کرنے اور امن دینے پر شکر کریں
122
یَا حَبِیْبَ مَنْ تَحَبَّبَ اِلَیْكَ
123
اے اس کے دوست جو تجھ سے دوستی کرے
123
وَیَا قُرَّۃَ عَیْنِ مَنْ لَاذَ بِكَ وَانْقَطَعَ اِلَیْكَ
124
اور اے اس کا نور چشم جو تیری پناہ لے اور سب سے کٹ کر تیرا ہی ہو جائے
124
ٲَنْتَ الْمُحْسِنُ وَنَحْنُ الْمُسِیْئُوْنَ
125
تو بھلائی کرنے والا اور ہم برائی کرنے والے ہیں
125
فَتَجَاوَزْ یَا رَبِّ عَنْ قَبِیْحِ مَا عِنْدَنَا بِجَمِیْلِ مَا عِنْدَكَ
126
پس اے پالنے والے اپنی بھلائی سے کام لیتے ہوئے ہماری برائی سے درگزر فرما
126
وَٲَیُّ جَھْلٍ یَا رَبِّ لَا یَسَعُہٗ جُوْدُكَ
127
اے پالنے والے وہ کون سی نادانی ہے جس پر تیرا کرم وسعت نہ رکھتا ہو
127
ٲَوْ ٲَیُّ زَمَانٍ ٲَطْوَلُ مِنْ ٲَنَاتِكَ
128
یا وہ کون سا زمانہ ہے جو تیری مہلت سے دراز ہو
128
وَمَا قَدْرُ ٲَعْمَالِنَا فِیْ جَنْبِ نِعَمِكَ
129
اور تیری نعمتوں کے سامنے ہمارے اعمال کی کیا وقعت ہے
129
وَكَیْفَ نَسْتَكْثِرُ ٲَعْمَالًا نُقَابِلُ بِہَا كَرَمَكَ
130
کس طرح ہم اپنے اعمال میں اضافہ کریں کہ انہیں تیرے کرم کے سامنے لا سکیں
130
بَلْ كَیْفَ یَضِیْقُ عَلَی الْمُذْنِبِیْنَ مَا وَسِعَھُمْ مِنْ رَحْمَتِكَ
131
بلکہ تیری وہ رحمت گنہگاروں پر کیسے تنگ ہو جائے گی جو ان پر چھائی ہوئی ہے
131
یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَۃِ، یَا بَاسِطَ الْیَدَیْنِ بِالرَّحْمَۃِ
132
اے وسیع بخشش والے، اے مہربانی سے بہت زیادہ دینے والے
132
فَوَعِزَّتِكَ یَا سَیِّدِیْ لَوْ نَھَرْتَنِیْ مَا بَرِحْتُ مِنْ بَابِكَ
133
پس تیری عزت کی قسم اے میرے آقا ! تو دھتکارے تب بھی میں تیرے دروازے سے نہ ہٹوں گا
133
وَلَا كَفَفْتُ عَنْ تَمَلُّقِكَ
134
اور میں اپنی زبان کو تیری تعریف و توصیف سے نہ روکوں گا
134
لِمَا انْتَہٰی اِلَیَّ مِنَ الْمَعْرِفَۃِ بِجُوْدِكَ وَكَرَمِكَ
135
چونکہ مجھے تیرے جود و کرم کی معرفت ہے
135
وَٲَنْتَ الْفَاعِلُ لِمَا تَشَاءُ
136
تو جو چاہے کر گزرتا ہے
136
تُعَذِّبُ مَنْ تَشَاءُ بِمَا تَشَاءُ كَیْفَ تَشَاءُ
137
تو جسے چاہے، جس چیز سے چاہے اور جیسے چاہے عذاب دیتا ہے
137
وَتَرْحَمُ مَنْ تَشَاءُ بِمَا تشَاءُ كَیْفَ تَشَاءُ
138
اور جس پر چاہے، جس چیز سے چاہے، جیسے چاہے رحم کرتا ہے
138
لَا تُسْٲَلُ عَنْ فِعْلِكَ وَلَا تُنَازَعُ فِیْ مُلْكِكَ
139
تیرے فعل پر پوچھ گچھ نہیں کی جا سکتی، تیری سلطنت پر جھگڑا نہیں ہو سکتا
139
وَلَا تُشَارَكُ فِیْ ٲَمْرِكَ، وَلَا تُضَادُّ فِیْ حُكْمِكَ
140
اور تیرے کام میں کوئی شریک نہیں، تیرے حکم میں کوئی ضدیت نہیں
140
وَلَا یَعْتَرِضُ عَلَیْكَ ٲَحَدٌ فِیْ تَدْبِیْرِكَ
141
اور تیری تدبیر میں کوئی تجھ پر اعتراض نہیں کر سکتا
141
لَكَ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُ، تَبَارَكَ ﷲُ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ۔
142
تیرے ہی لئے پیدا کرنا اور حکم فرمانا، با برکت ہے وہ اللہ جو جہانوں کا پالنے والا ہے
142
یَا رَبِّ ہٰذَا مَقَامُ مَنْ لَاذَ بِكَ
143
اے پروردگار ! یہ ہے اس شخص کا مقام جس نے تیری پناہ لی
143
وَاسْتَجَارَ بِكَرَمِكَ، وَٲَلِفَ اِحْسَانَكَ وَنِعَمَكَ
144
تیرے سایۂ کرم میں آیا اور تیرے ہی احسان اور نعمت کا خواہاں ہوا ہے
144
وَٲَنْتَ الْجَوَادُ الَّذِیْ لَا یَضِیْقُ عَفْوُكَ
145
اور تو ایسا سخی ہے کہ تیرا دامن عفو تنگ نہیں ہوتا
145
وَلَا یَنْقُصُ فَضْلُكَ، وَلَا تَقِلُّ رَحْمَتُكَ
146
تیرے فضل میں کمی نہیں آتی اور تیری رحمت میں کمی نہیں پڑتی
146
وَقَدْ تَوَثَّقْنَا مِنْكَ بِالصَّفْحِ الْقَدِیْمِ
147
ہم نے اعتماد کیا ہے تجھ پر تیری دیرینہ در گزر،
147
وَالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ، وَالرَّحْمَۃِ الْوَاسِعَۃِ
148
عظیم تر فضل و کرم اور تیری کشادہ تر رحمت کے ساتھ
148
ٲَفَتُرَاكَ یَا رَبِّ تُخْلِفُ ظُنُوْنَنَا ٲَوْ تُخَیِّبُ اٰمَالَنَا
149
تو اے میرے پالنے والے ! کیا تو ہمارے اچھے گمان کے خلاف کرے گا یا ہماری کوشش ناکام بنائے گا
149
كَلَّا یَا كَرِیْمُ فَلَیْسَ ہٰذَا ظَنُّنَا بِكَ
150
نہیں اے مہربان تجھ سے ہم یہ گمان نہیں رکھتے
150
وَلَا ہٰذَا فِیْكَ طَمَعُنَا یَا رَبِّ
151
اور نہ تجھ سے ہماری یہ خواہش تھی اے پالنے والے!
151
اِنَّ لَنَا فِیْكَ ٲَمَلًا طَوِیْلًا كَثِیْرًا
152
بے شک تیری بارگاہ سے ہماری بہت سی لمبی امیدیں ہیں
152
اِنَّ لَنَا فِیْكَ رَجَاءً عَظِیْمًا
153
بے شک ہم تیری بارگاہ سے بڑی بڑی آرزوئیں رکھتے ہیں
153
عَصَیْنَاكَ وَنَحْنُ نَرْجُوْ ٲَنْ تَسْتُرَ عَلَیْنَا
154
ہم تیری نافرمانی کرتے ہیں تو بھی ہمیں آس ہے تو ہماری پردہ پوشی کرے گا
154
وَدَعَوْنَاكَ نَرْجُوْ ٲَنْ تَسْتَجِیْبَ لَنَا
155
اور ہم تجھ سے دعا مانگتے ہیں تو امید کرتے ہیں کہ تو ہماری دعا قبول کرے گا
155
فَحَقِّقْ رَجَائَنَا مَوْلَانَا
156
پس اے ہمارے مولا ہماری امیدیں پوری فرما
156
فَقَدْ عَلِمْنَا مَا نَسْتَوْجِبُ بِٲَعْمَالِنَا
157
اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے اعمال کی سزا کیا ہے
157
وَلٰكِنْ عِلْمُكَ فِیْنَا وَعِلْمُنَا بِٲَنَّكَ
158
لیکن تیرا علم ہمارے بارے میں ہے اور ہمیں اس کا علم ہے
158
لَا تَصْرِفُنَا عَنْكَ حَثَّنَا عَلَی الرَّغْبَۃِ اِلَیْكَ
159
کہ تو ہمیں اپنے ہاں سے پلٹائے گا نہیں
159
وَاِنْ كُنَّا غَیْرَ مُسْتَوْجِبِیْنَ لِرَحْمَتِكَ
160
چاہے ہم تیری رحمت کے حقدار نہ بھی ہوئے
160
فَٲَنْتَ ٲَھْلٌ ٲَنْ تَجُوْدَ عَلَیْنَا
161
پس تو اس کا اہل ہے کہ ہم پر داد و دہش کرے
161
وَعَلَی الْمُذْنِبِیْنَ بِفَضْلِ سَعَتِكَ
162
اور دوسرے گنہگاروں پر بھی، اپنے وسیع تر فضل سے۔
162
فَامْنُنْ عَلَیْنَا بِمَا ٲَنْتَ ٲَھْلُہٗ
163
پس ہم پر ایسا احسان فرما کہ جس کا تو اہل ہے
163
وَجُدْ عَلَیْنَا فَاِنَّا مُحْتَاجُوْنَ اِلٰی نَیْلِكَ
164
اور سخاوت کر کیونکہ ہم تیرے انعام کے محتاج ہیں
164
یَا غَفَّارُ بِنُوْرِكَ اھْتَدَیْنَا وَبِفَضْلِكَ اسْتَغْنَیْنَا
165
اے بخشنے والے، تیرے ہی نور سے ہمیں ہدایت ملی تیرے فضل سے ہم مالامال ہوئے
165
وَبِنِعْمَتِكَ ٲَصْبَحْنَا وَٲَمْسَیْنَا
166
اور تیری نعمت کے ساتھ ہم صبح و شام کرتے ہیں
166
ذُنُوْبُنَا بَیْنَ یَدَیْكَ
167
ہمارے گناہ تیرے سامنے ہیں
167
نَسْتَغْفِرُكَ اَللّٰھُمَّ مِنْہَا وَنَتُوْبُ اِلَیْكَ
168
اے اللہ! ہم تجھ سے ان کی بخشش چاہتے اور تیرے حضور توبہ کرتے ہیں
168
تَتَحَبَّبُ اِلَیْنَا بِالنِّعَمِ، وَنُعَارِضُكَ بِالذُّنُوْبِ
169
تو نعمتوں کے ذریعے ہم سے محبت کرتا ہے اور اس کے مقابل ہم تیری نافرمانی کرتے ہیں
169
خَیْرُكَ اِلَیْنَا نَازِلٌ، وَشَرُّنَا اِلَیْكَ صَاعِدٌ
170
تیری بھلائی ہماری طرف آرہی ہے اور ہماری برائی تیری طرف جا رہی ہے
170
وَلَمْ یَزَلْ وَلَا یَزَالُ مَلَكٌ كَرِیْمٌ
171
تو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے عزت والا بادشاہ ہے
171
یَٲْتِیْكَ عَنَّا بِعَمَلٍ قَبِیْحٍ
172
تیرے پاس ہمارے برے اعمال جاتے ہیں
172
فَلَا یَمْنَعُكَ ذٰلِكَ مِنْ ٲَنْ تَحُوْطَنَا بِنِعَمِكَ
173
تو بھی تجھے ہم پر اپنی نعمتوں کی بارش سے روک نہیں سکتے
173
وتَتَفَضَّلَ عَلَیْنَا بِاٰلَائِكَ
174
اور تو ہم پر اپنی عطائیں بڑھاتا رہتا ہے
174
فَسُبْحَانَكَ مَا ٲَحْلَمَكَ وَٲَعْظَمَكَ
175
پس تو پاک تر ہے، تو کیسا بردبار ہے، کتنا عظیم ہے
175
وَٲَكْرَمَكَ مُبْدِئًا وَمُعِیْدًا
176
کتنا معزز ہے ابتداء کرنے اور پلٹانے میں
176
تَقَدَّسَتْ ٲَسْمَاؤُكَ وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ
177
تیرے نام پاک تر ہیں، تیری ثناء برتر ہے
177
وَكَرُمَ صَنَائِعُكَ وَفِعَالُكَ
178
اور تیری نعمتیں اور تیرے کام بلند تر ہیں
178
ٲَنْتَ اِلٰھِیْ ٲَوْسَعُ فَضْلًا وَٲَعْظَمُ حِلْمًا
179
اے معبود! تو فضل میں وسعت والا اور برد باری میں عظیم تر ہے
179
مِنْ ٲَنْ تُقَایِسَنِیْ بِفِعْلِیْ وَخَطِیْئَتِیْ
180
اس سے کہ تو میرے فعل اور خطا کے بارے میں قیاس کرے
180
فَالْعَفْوَ الْعَفْوَ الْعَفْوَ
181
پس معافی دے، معافی دے، معافی دے
181
سَیِّدِیْ سَیِّدِیْ سَیِّدِیْ۔
182
میرے سردار، میرے سردار، میرے سردار
182
اَللّٰھُمَّ اشْغَلْنَا بِذِكْرِكَ، وَٲَعِذْنَا مِنْ سَخَطِكَ
183
اے اللہ! ہمیں اپنے ذکر میں مشغول رکھ، ہمیں اپنی ناراضگی سے پناہ دے
183
وَٲَجِرْنَا مِنْ عَذَابِكَ، وَارْزُقْنَا مِنْ مَوَاھِبِكَ
184
ہمیں اپنے عذاب سے امان دے، ہمیں اپنی عطاؤں سے رزق دے
184
وَٲَنْعِمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلِكَ
185
ہمیں اپنے فضل سے انعام دے
185
وَارْزُقْنَا حَجَّ بَیْتِكَ وَزِیَارَۃَ قَبْرِ نَبِیِّكَ
186
ہمیں اپنے گھر ﴿کعبہ﴾ کا حج نصیب فرما اور ہمیں اپنے نبیؐ کے روضہ کی زیارت کرا
186
صَلَوَاتُكَ وَرَحْمَتُكَ وَمَغْفِرَتُكَ وَرِضْوَانُكَ عَلَیْہِ
187
تیرا درود، تیری رحمت، تیری بخشش اور تیری رضا ہو تیرے نبیؐ کیلئے
187
وَعَلٰی ٲَھْلِبَیْتِہٖ، اِنَّكَ قَرِیْبٌ مُجِیْبٌ
188
اور ان کے اہل بیتؑ کیلئے، بے شک تو نزدیک تر قبول کرنے والا ہے
188
وَارْزُقْنَا عَمَلًا بِطَاعَتِكَ
189
اور ہمیں اپنی عبادت بجا لانے کی توفیق دے
189
وَتَوَفَّنَا عَلٰی مِلَّتِكَ وَسُنَّۃِ نَبِیِّكَ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ۔
190
ہمیں اپنی ملت اور اپنے نبیؐ کی سنت پر موت دے، انؐ پر اور ان کی آلؑ پر خدا تعالیٰ کی رحمت ہو
190
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ
191
اے معبود! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی
191
وَارْحَمْھُمَا كَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا
192
اور دونوں پر رحم کر جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا
192
اجْزِھِمَا بِالْاِحْسَانِ اِحْسَانًا وَبِالسَّیِّئَاتِ غُفْرَانًا۔
193
اے اللہ! انہیں احسان کا بدلہ احسان اور گناہوں کے بدلے بخشش عطا فرما
193
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ
194
اے معبود! بخش دے مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو
194
الْاَحْیَاءِ مِنْھُمْ وَالْاَمْوَاتِ
195
جو ان میں زندہ اور مردہ ہیں سبھی کو بخش دے
195
وَتَابِعْ بَیْنَنَا وَبَیْنَھُمْ بِالْخَیْرَاتِ
196
اور ان کے اور ہمارے درمیان نیکیوں کے ذریعے تعلق بنا دے
196
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا
197
اے معبود! بخش دے ہمارے زندہ، مردہ، حاضر، غائب
197
ذَكَرِنَا وَٲُنْثَانَا، صَغِیْرِنَا وَكَبِیْرِنَا، حُرِّنَا وَمَمْلُوْكِنَا
198
اور مرد و عورت، خورد و بزرگ اور ہمارے آزاد اور غلام سبھی کو۔
198
كَذَبَ الْعَادِلُوْنَ بِاللّٰهِ وَضَلُّوْا ضَلَالًا بَعِیْدًا
199
خدا سے پھر جانے والے جھوٹے ہیں، وہ گمراہ گمراہی میں دور نکل گئے ہیں
199
وَخَسِرُوْا خُسْرَانًا مُبِیْنًا۔
200
اور وہ نقصان اٹھانے والے ہیں کھلا نقصان
200
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
201
اے معبود! حضرت محمدؐ اور آل محمدؐ پر رحمت فرما
201
وَاخْتِمْ لِیْ بِخَیْرٍ
202
اور میرا خاتمہ بخیر فرما
202
وَاكْفِنِیْ مَا ٲَھَمَّنِیْ مِنْ ٲَمْرِ دُنْیَایَ وَاٰخِرَتِیْ
203
اور دنیا و آخرت میں میرے اہم کاموں میں میری حمایت فرما
203
وَلَا تُسَلِّطْ عَلَیَّ مَنْ لَا یَرْحَمُنِیْ
204
اور مجھ پر اسے مسلط نہ کر جو مجھ پر رحم نہ کرے
204
وَاجْعَلْ عَلَیَّ مِنْكَ وَاقِیَۃً بَاقِیَۃً
205
اور میرے لئے اپنی طرف سے باقی رہنے والا نگہبان قرار دے
205
وَلَا تَسْلُبْنِیْ صَالِحَ مَا ٲَنْعَمْتَ بِہٖ عَلَیَّ
206
اپنی دی ہوئی اچھی نعمتیں مجھ سے چھین نہ لے
206
وَارْزُقْنِیْ مِنْ فَضْلِكَ رِزْقًا وَاسِعًا حَلَالًا طَیِّبًا
207
اور مجھے اپنے فضل سے روزی عطا کر جو کشادہ حلال اور پاک ہو
207
اَللّٰھُمَّ احْرُسْنِیْ بِحَرَاسَتِكَ
208
اے معبود! مجھے اپنی پاسداری میں زیر نگاہ رکھ
208
وَاحْفَظْنِیْ بِحِفْظِكَ، وَاكْلَاْنِیْ بِكَلَائَتِكَ
209
اور اپنی حفاظت میں محفوظ فرما، اپنی حمایت میں مجھے امان دے
209
وَارْزُقْنِیْ حَجَّ بَیْتِكَ الْحَرَامِ
210
اور مجھے اپنے بیت الحرام کعبہ کا حج نصیب فرما
210
فِیْ عَامِنَا ہٰذَا وَفِیْ كُلِّ عَامٍ
211
ہمارے اس سال اور آئندہ سالوں میں بھی
211
وَزِیَارَۃَ قَبْرِ نَبِیِّكَ وَالْاَئِمَّۃِ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ
212
اور اپنے نبیؐ و ائمہؑ کے مزاروں کی زیارت نصیب فرما کہ ان سب پر سلام ہو
212
وَلَا تُخْلِنِیْ یَا رَبِّ
213
اے پروردگار! مجھے برکنار نہ رکھ
213
مِنْ تِلْكَ الْمَشَاھِدِ الشَّرِیْفَۃِ وَالْمَوَاقِفِ الْكَرِیْمَۃِ۔
214
ان بلند مرتبہ بارگاہوں اور ان با برکت مقامات سے۔
214
اَللّٰھُمَّ تُبْ عَلَیَّ حَتّٰی لَا ٲَعْصِیَكَ
215
اے معبود! مجھے ایسی توبہ کی توفیق دے کہ پھر تیری نا فرمانی نہ کروں
215
وَٲَلْھِمْنِی الْخَیْرَ وَالْعَمَلَ بِہٖ
216
میرے دل میں نیکی و عمل کا جذبہ ابھار دے
216
وَخَشْیَتَكَ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ مَا ٲَبْقَیْتَنِیْ
217
اور جب تک مجھے زندہ رکھے دن رات اپنا خوف میرے قلب میں ڈالے رکھ
217
یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
218
اے جہانوں کے پالنے والے
218
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ كُلَّمَا قُلْتُ قَدْ تَھَیَّٲْتُ وَتَعَبَّٲْتُ
219
اے معبود! جب بھی میں کہتا ہوں کہ میں آمادہ و تیار ہوں
219
وَقُمْتُ لِلصَّلَاۃِ بَیْنَ یَدَیْكَ وَنَاجَیْتُكَ
220
اور تیرے حضور نماز گزارنے کو کھڑا ہوتا ہوں اور تجھ سے مناجات کرتا ہوں
220
ٲَلْقَیْتَ عَلَیَّ نُعَاسًا اِذَا ٲَنَا صَلَّیْتُ
221
تو مجھے اونگھ آلیتی ہے جب کہ میں نماز میں ہوتا ہوں
221
وَسَلَبْتَنِیْ مُنَاجَاتَكَ اِذَا ٲَنَا نَاجَیْتُ
222
اور جب میں تجھ سے راز و نیاز کرنے لگوں تو اس حال میں بر قرار نہیں رہتا
222
مَالِیْ كُلَّمَا قُلْتُ قَدْ صَلُحَتْ سَرِیْرَتِیْ
223
مجھے کیا ہو گیا، میں کہتا ہوں کہ میرا باطن صاف ہے
223
وَقَرُبَ مِنْ مَجَالِسِ التَّوَّابِیْنَ مَجْلِسِیْ
224
میں توبہ کرنے والوں کی صحبت میں بیٹھتا ہوں
224
عَرَضَتْ لِیْ بَلِیَّۃٌ ٲَزَالَتْ قَدَمِیْ
225
ایسے میں کوئی آفت آ پڑتی ہے جس سے میرے قدم ڈگمگا جاتے ہیں
225
وَحَالَتْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ خِدْمَتِكَ سَیِّدِیْ
226
اور میرے اور تیری حضوری کے درمیان کوئی چیز آڑ بن جاتی ہے
226
لَعَلَّكَ عَنْ بَابِكَ طَرَدْتَنِیْ
227
میرے سردار ! شاید کہ تو نے مجھے اپنی بارگاہ سے ہٹا دیا ہے
227
وَعَنْ خِدْمَتِكَ نَحَّیْتَنِیْ
228
اور اپنی خدمت سے دور کر دیا ہے
228
ٲَوْ لَعَلَّكَ رَٲَیْتَنِیْ مُسْتَخِفًّا بِحَقِّكَ فَٲَقْصَیْتَنِیْ
229
یا شاید تو دیکھتا ہے کہ میں تیرے حق کو سبک سمجھتا ہوں پس مجھے ایک طرف کر دیا
229
ٲَوْ لَعَلَّكَ رَٲَیْتَنِیْ مُعْرِضًا عَنْكَ فَقَلَیْتَنِیْ
230
یا شاید تو نے دیکھا کہ میں تجھ سے روگرداں ہوں تو مجھے برا سمجھ لیا
230
ٲَوْ لَعَلَّكَ وَجَدْتَنِیْ فِیْ مَقَامِ الْكَاذِبِیْنَ فَرَفَضْتَنِیْ
231
یا شاید تو نے دیکھا کہ میں جھوٹوں میں سے ہوں تو مجھے میرے حال پر چھوڑ دیا
231
ٲَوْ لَعَلَّكَ رَٲَیْتَنِیْ غَیْرَ شَاكِرٍ لِنَعْمَائِكَ فَحَرَمْتَنِیْ
232
یا شاید تو دیکھتا ہے کہ میں تیری نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتا تو مجھے محروم کر دیا
232
ٲَوْ لَعَلَّكَ فَقَدْتَنِیْ مِنْ مَجَالِسِ الْعُلَمَاءِ فَخَذَلْتَنِیْ
233
یا شاید کہ تو نے مجھے علماء کی مجالس میں نہیں پایا تو اس بنا پر مجھے ذلیل کر دیا ہے
233
ٲَوْ لَعَلَّكَ رَٲَیْتَنِیْ فِی الْغَافِلِیْنَ فَمِنْ رَحْمَتِكَ اٰیَسْتَنِیْ
234
یا شاید تو نے مجھے غافل دیکھا تو اس پر مجھے اپنی رحمت سے مایوس کر دیا ہے
234
ٲَوْ لَعَلَّكَ رَٲَیْتَنِیْ اٰلِفَ مَجَالِسِ الْبَطَّالِیْنَ
235
یا شاید تو نے مجھے بے کار باتیں کرنے والوں میں دیکھا
235
فَبَیْنِیْ وَبَیْنَھُمْ خَلَّیْتَنِیْ
236
تو مجھے انہیں میں رہنے دیا
236
ٲَوْ لَعَلَّكَ لَمْ تُحِبَّ ٲَنْ تَسْمَعَ دُعَائِیْ فَبَاعَدْتَنِیْ
237
یا شاید تو میری دعا کو سننا پسند نہیں کیا تو مجھے دور کر دیا
237
ٲَوْ لَعَلَّكَ بِجُرْمِیْ وَجَرِیْرَتِیْ كَافَیْتَنِیْ
238
یا شاید تو نے مجھے میرے جرم اور گناہ کا بدلہ دیا ہے
238
ٲَوْ لَعَلَّكَ بِقِلَّۃِ حَیَائِیْ مِنْكَ جَازَیْتَنِیْ
239
یا شاید میں نے تجھ سے حیا کرنے میں کمی کی تو مجھے یہ سزا ملی ہے
239
فَاِنْ عَفَوْتَ یَا رَبِّ فَطَالَمَا عَفَوْتَ عَنِ الْمُذْنِبِیْنَ قَبْلِیْ
240
پس اے پروردگار! مجھے معاف کر دے کہ مجھ سے پہلے تو نے بہت سے گناہگاروں کو معاف فرمایا ہے
240
لِاَنَّ كَرَمَكَ ٲَیْ رَبِّ یَجِلُّ عَنْ مُكَافَاۃِ الْمُقَصِّرِیْن
241
اس لئے کہ اے پالنے والے، تیری بخشش کوتاہی کرنے والوں کی سزا سے بزرگ ترہے
241
، وَٲَنَا عَائِذٌ بِفَضْلِكَ، ہَارِبٌ مِنْكَ اِلَیْكَ
242
اور میں تیرے فضل کی پناہ لے رہا ہوں اور تجھ سے تیری ہی طرف بھاگا ہوں
242
مُتَنَجِّزٌ مَا وَعَدْتَ
243
تیرے وعدے کی وفا چاہتا ہوں
243
مِنَ الصَّفْحِ عَمَّنْ ٲَحْسَنَ بِكَ ظَنًّا۔
244
کہ جو تجھ سے اچھا گمان رکھتا ہے اسے معاف کر دے
244
اِلٰھِیْ ٲَنْتَ ٲَوْسَعُ فَضْلًا
245
میرے معبود! تیرا فضل وسیع تر
245
وَٲَعْظَمُ حِلْمًا مِنْ ٲَنْ تُقَایِسَنِیْ بِعَمَلِیْ
246
اور تیری بردباری عظیم تر ہے اس سے کہ تو مجھے میرے عمل کے ساتھ تولے
246
ٲَوْ ٲَنْ تَسْتَزِلَّنِیْ بِخَطِیْئَتِیْ
247
یا میرے گناہ کے باعث مجھے گرا دے
247
وَمَا ٲَنَا یَا سَیِّدِیْ وَمَا خَطَرِیْ
248
اور اے میرے آقا ! میں کیا اور میری اوقات کیا
248
ھَبْنِیْ بِفَضْلِكَ سَیِّدِیْ
249
مجھے اپنے فضل سے بخش دے میرے سردار
249
وَتَصَدَّقْ عَلَیَّ بِعَفْوِكَ وَجَلِّلْنِیْ بِسَتْرِكَ
250
اور اپنے عفو کے صدقے میں مجھے اپنے پردے میں لے لے
250
وَاعْفُ عَنْ تَوْبِیْخِیْ بِكَرَمِ وَجْھِكَ
251
اور اپنے خاص کرم سے مجھے سرزنش سے معاف رکھ
251
سَیِّدِیْ ٲَنَا الصَّغِیْرُالَّذِیْ رَبَّیْتَہٗ
252
میرے سردار ! میں وہی بچہ ہوں جسے تو نے پالا
252
وَٲَنَا الْجَاھِلُ الَّذِیْ عَلَّمْتَہٗ
253
میں وہی کورا ہوں جسے تو نے علم دیا
253
وَٲَنَا الضَّالُّ الَّذِیْ ھَدَیْتَہٗ
254
میں وہی گمراہ ہوں جسے تو نے راہ دکھائی
254
وَٲَنَا الْوَضِیْعُ الَّذِیْ رَفَعْتَہٗ
255
میں وہ پست ہوں جسے تو نے بلند کیا
255
وَٲَنَا الْخَائِفُ الَّذِیْ اٰمَنْتَہٗ
256
میں وہ خوف زدہ ہوں جسے تو نے امن دیا
256
وَالْجَائِعُ الَّذِیْ ٲَشْبَعْتَہٗ
257
میں بھوکا ہوں جسے تو نے سیر کیا
257
وَالْعَطْشَانُ الَّذِیْ ٲَرْوَیْتَہٗ
258
اور وہ پیاسا ہوں جسے تو نے سیراب کیا
258
وَالْعَارِی الَّذِیْ كَسَوْتَہٗ
259
میں وہ عریاں ہوں جسے تو نے لباس دیا
259
وَالْفَقِیْرُ الَّذِیْ ٲَغْنَیْتَہٗ
260
میں وہ محتاج ہوں جسے تو نے غنی بنایا
260
وَالضَّعِیْفُ الَّذِیْ قَوَّیْتَہٗ
261
میں وہ کمزور ہوں جسے تو نے قوت بخشی
261
وَالذَّلِیْلُ الَّذِیْ ٲَعْزَزْتَہٗ
262
میں وہ پست ہوں جسے تو نے عزت عطا فرمائی
262
وَالسَّقِیْمُ الَّذِیْ شَفَیْتَہٗ
263
میں وہ بیمار ہوں جسے تو نے صحت عطا فرمائی
263
وَالسَّائِلُ الَّذِیْ ٲَعْطَیْتَہٗ
264
میں وہ سائل ہوں جسے تو نے بہت کچھ عطا کیا
264
وَالْمُذْنِبُ الَّذِیْ سَتَرْتَہٗ
265
میں وہ گناہگار ہوں جسے تو نے ڈھانپ لیا
265
وَالْخَاطِیُٔ الَّذِیْ ٲَقَلْتَہٗ
266
میں وہ خطاکار ہوں جسے تو نے معاف کیا
266
وَٲَنَا الْقَلِیْلُ الَّذِیْ كَثَّرْتَہٗ
267
میں وہ کمتر ہوں جسے تو نے بڑھا دیا ہے
267
وَالْمُسْتَضْعَفُ الَّذِیْ نَصَرْتَہٗ
268
میں وہ کمزور ہوں جس کی تو نے مدد کی
268
وَٲَنَا الطَّرِیْدُ الَّذِیْ اٰوَیْتَہٗ
269
اور میں وہ نکالا ہوا ہوں جسے تو نے پناہ دی
269
ٲَنَا یَا رَبِّ الَّذِیْ لَمْ ٲَسْتَحْیِكَ فِی الْخَلَاءِ
270
اے پرودگار میں وہی ہوں جس نے خلوت میں تجھ سے حیا نہیں کی
270
وَلَمْ ٲُرَاقِبْكَ فِی الْمَلَاءِ
271
اور جلوت میں تیرا لحاظ نہیں رکھا
271
ٲَنَا صَاحِبُ الدَّوَاھِی الْعُظْمٰی
272
میں بہت بھاری مصیبتوں والا ہوں
272
ٲَنَا الَّذِیْ عَلٰی سَیِّدِھِ اجْتَرٲَ
273
میں وہ ہوں جس نے اپنے سردار پر جرأت کی
273
ٲَنَا الَّذِیْ عَصَیْتُ جَبَّارَ السَّمَاءِ
274
میں وہ ہوں جس نے اس کی نافرمانی کی جو آسمانوں پر مسلط ہے
274
ٲَنَا الَّذِیْ ٲَعْطَیْتُ عَلٰی مَعَاصِی الْجَلِیْلِ الرُّشٰی
275
میں وہ ہوں جس نے رب جلیل کی نا فرمانی کیلئے رشوت دی
275
ٲَنَا الَّذِیْ حِیْنَ بُشِّرْتُ بِہَا خَرَجْتُ اِلَیْہَا ٲَسْعٰی
276
میں وہ ہوں جب مجھے اس کی خوشخبری ملی تو میں دوڑتا ہوا اس کی طرف گیا
276
ٲَنَا الَّذِیْ ٲَمْھَلْتَنِیْ فَمَا ارْعَوَیْتُ
277
میں وہ ہوں جسے تو نے ڈھیل دی تو ہوش میں نہ آیا
277
وَسَتَرْتَ عَلَیَّ فَمَا اسْتَحْیَیْتُ
278
اور تو نے میری پردہ پوشی کی تو میں نے حیا سے کام نہ لیا
278
وَعَمِلْتُ بِالْمَعَاصِیْ فَتَعَدَّیْتُ
279
اور گناہوں میں حد سے گزر گیا
279
وَٲَسْقَطْتَنِیْ مِنْ عَیْنِكَ فَمَا بَالَیْتُ
280
تو نے مجھے نظروں سے گرایا تو میں نے کچھ پروا نہیں کی
280
فَبِحِلْمِكَ ٲَمْھَلْتَنِیْ
281
پس تو نے اپنی نرمی سے مجھے ڈھیل دی
281
وَبِسِتْرِكَ سَتَرْتَنِیْ حَتّٰی كَٲَنَّكَ ٲَغْفَلْتَنِیْ
282
اور اپنے حجاب سے میری پردہ پوشی کی جیسا کہ تو میری طرف سے بے خبر ہے
282
وَمِنْ عُقُوْبَاتِ الْمَعَاصِیْ جَنَّبْتَنِیْ
283
تو نے مجھے نا فرمانیوں کی سزاؤں سے بر کنار رکھا
283
حَتّٰی كَٲَنَّكَ اسْتَحْیَیْتَنِیْ۔
284
گویا تو مجھ سے شرم کھاتا یے
284
اِلٰھِیْ لَمْ ٲَعْصِكَ حِیْنَ عَصَیْتُكَ
285
میرے معبود! جب میں نے تیری نا فرمانی کی تو وہ اس لئے نہیں کی
285
وَٲَنَا بِرُبُوْبِیَّتِكَ جَاحِدٌ
286
کہ میں تیری پرودگاری سے انکاری تھا
286
وَلَا بِٲَمْرِكَ مُسْتَخِفٌّ
287
یا تیرے حکم کو سبک سمجھ رہا تھا
287
وَلَا لِعُقُوْبَتِكَ مُتَعَرِّضٌ
288
یا خود کو تیرے عذاب کی طرف کھینچ رہا تھا
288
وَلَا لِوَعِیْدِكَ مُتَہَاوِنٌ
289
یا تیرے ڈراوے کو کمتر سمجھتا تھا
289
لٰكِنْ خَطِیْئَۃٌ عَرَضَتْ وَسَوَّلَتْ لِیْ نَفْسِیْ
290
بلکہ حقیقت یہ تھی کہ خطا یوں ابھری کہ میرے نفس نے میرے لئے مزین کر دیا تھا
290
وَغَلَبَنِیْ ھَوَایَ، وَٲَعَانَنِیْ عَلَیْہَا شِقْوَتِیْ
291
میری خواہش مجھ پر غالب آگئی تھی، میری بدبختی نے اس پر میرا ساتھ دیا
291
وَغَرَّنِیْ سِتْرُكَ الْمُرْخٰی عَلَیَّ
292
تیری پردہ پوشی نے مجھے مغرور کر دیا
292
فَقَدْ عَصَیْتُكَ وَخَالَفْتُكَ بِجُھْدِیْ
293
یوں میں تیری نافرمانی اور تیرے حکم کی مخالفت میں کوشاں ہوا
293
فَالْاٰنَ مِنْ عَذَابِكَ مَنْ یَسْتَنْقِذُنِیْ
294
پس اب مجھے تیرے عذاب سے کون رہائی دے گا
294
وَمِنْ ٲَیْدِی الْخُصَمَاءِ غَدًا مَنْ یُخَلِّصُنِیْ
295
کل کو مجھے دشمنوں کے ہاتھوں سے کون چھڑائے گا
295
وَبِحَبْلِ مَنْ ٲَتَّصِلُ اِنْ ٲَنْتَ قَطَعْتَ حَبْلَكَ عَنِّیْ
296
اور اگر تو نے اپنی رسی مجھ سے کاٹ دی تو پھر میں کس کی رسی کو تھاموں گا
296
فَوَا سَوْٲَتَا عَلٰی مَا ٲَحْصٰی كِتَابُكَ مِنْ عَمَلِیْ
297
ہائے افسوس کہ تیری کتاب میں میرے ایسے ایسے اعمال درج ہو گئے
297
الَّذِیْ لَوْ لَا مَا ٲَرْجُوْ مِنْ كَرَمِكَ وَسَعَۃِ رَحْمَتِكَ
298
کہ اگر میں تیرے فضل و کرم اور تیری وسیع رحمت کا امید وار نہ ہوتا
298
وَنَھْیِكَ اِیَّایَ عَنِ الْقُنُوْطِ
299
اور نا امیدی سے تیری ممانعت کو نہ جانتا
299
لَقَنَطْتُ عِنْدَمَا ٲَتَذَكَّرُہَا
300
تو جب میں اپنے اعمال کو یاد کرتا تو ضرور نا امید ہو جاتا
300
یَا خَیْرَ مَنْ دَعَاھُ دَاعٍ
301
اے پکارے جانے والوں میں بہترین
301
وَٲَفْضَلَ مَنْ رَجَاھُ رَاجٍ۔
302
اور امید کیے جانے والوں میں برتر
302
اَللّٰھُمَّ بِذِمَّۃِ الْاِسْلَامِ ٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ
303
اے معبود! میں اسلام کی پناہ میں تجھ کو اپنا وسیلہ بناتا ہوں
303
وَبِحُرْمَۃِ الْقُرْاٰنِ ٲَعْتَمِدُ عَلَیْكَ
304
احترام قرآن کے ساتھ مجھے تجھ پر بھروسہ ہے
304
وَبِحُبِّی النَّبِیَّ الْاُمِّیَّ الْقُرَشِیَّ الْہَاشِمِیَّ
305
اور میں تیرے نبیؐ امی، قرشی، ہاشمی،
305
الْعَرَبِیَّ التِّہَامِیَّ الْمَكِّیَّ الْمَدَنِیَّ
306
عربی، تہامی، مکی، مدنی سے محبت کے واسطے سے
306
ٲَرْجُوْ الزُّلْفَۃَ لَدَیْكَ
307
تیرے تقرب کا امیدوار ہوں
307
فَلَا تُوْحِشْ اسْتِیْنَاسَ اِیْمَانِیْ
308
پس میری اس ایمانی انسیت کو وحشت میں نہ ڈال
308
وَلَا تَجْعَلْ ثَوَابِیْ ثَوَابَ مَنْ عَبَدَ سِوَاكَ
309
اور میرے ثواب کو اپنے غیر کے عبادت گزار کا ثواب قرار نہ دے
309
فَاِنَّ قَوْمًا اٰمَنُوْا بِٲَلْسِنَتِھِمْ
310
کیونکہ ایک گروہ زبانی کلامی مومن ہے
310
لِیَحْقِنُوْا بِہٖ دِمَائَھُمْ فَٲَدْرَكُوْا مَا ٲَمَّلُوْا
311
تاکہ اس کے ذریعے ان کا خون محفوظ رہے تو انہوں نے اپنا مقصد پا لیا
311
وَاِنَّا اٰمَنَّا بِكَ بِٲَلْسِنَتِنَا وَقُلُوْبِنَا
312
لیکن ہم تجھ پر اپنی زبانوں اور دلوں سے ایمان لائے ہیں
312
لِتَعْفُوَ عَنَّا، فَٲَدْرِكْنَا مَا ٲَمَّلْنَا
313
تاکہ تو ہمیں معاف کر دے، پس ہماری امید پوری فرما
313
وَثَبِّتْ رَجَائَكَ فِیْ صُدُوْرِنَا
314
اور اپنی آرزو ہمارے سینوں میں بسا دے
314
وَلَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا
315
اور ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ فرما اس کے بعد کہ جب تو نے ہمیں ہدایت دی ہے
315
وَھَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَۃً
316
اور اپنی طرف سے ہم پر رحمت فرما
316
اِنَّكَ ٲَنْتَ الْوَہَّابُ
317
کہ بے شک تو بہت دینے والا ہے
317
فَوَعِزَّتِكَ لَوِ انْتَھَرْتَنِیْ
318
پس قسم ہے تیری عزت کی کہ اگر تو مجھے جھڑک دے
318
مَا بَرِحْتُ مِنْ بَابِكَ
319
تو بھی میں تیری بارگاہ سے نہ ہٹوں گا
319
وَلَا كَفَفْتُ عَنْ تَمَلُّقِكَ
320
اور تیری توصیف کرنے سے زبان نہ روکوں گا
320
لِمَا ٲُلْھِمَ قَلْبِیْ مِنَ الْمَعْرِفَۃِ بِكَرَمِكَ وَسَعَۃِ رَحْمَتِكَ
321
کیونکہ میرا دل تیرے فضل و کرم اور تیری وسیع رحمت کی معرفت سے بھرا ہوا ہے
321
اِلٰی مَنْ یَذْھَبُ الْعَبْدُ اِلَّا اِلٰی مَوْلَاھُ
322
تو غلام اپنے مولا و آقا کے سوا کس کی طرف جا سکتا ہے
322
وَاِلٰی مَنْ یَلْتَجِیُٔ الْمَخْلُوْقُ اِلَّا اِلٰی خَالِقِہٖ۔
323
اور مخلوق کو اپنے خالق کے علاوہ کہاں پناہ مل سکتی ہے
323
اِلٰھِیْ لَوْ قَرَنْتَنِیْ بِالْاَصْفَادِ
324
میرے اللہ! اگر تو نے مجھے زنجیروں میں جکڑ دیا
324
وَمَنَعْتَنِیْ سَیْبَكَ مِنْ بَیْنِ الْاَشْہَادِ
325
اور دیکھتی آنکھوں مجھ سے اپنا فیض روک دیا
325
وَدَلَلْتَ عَلٰی فَضَائِحِیْ عُیُوْنَ الْعِبَادِ
326
اور لوگوں کے سامنے میری رسوائیاں عیاں کر دیں
326
وَٲَمَرْتَ بِیْ اِلَی النَّارِ
327
اور میرے جہنم کا حکم صادر کر دیا
327
وَحُلْتَ بَیْنِیْ وَبَیْنَ الْاَبْرَارِ
328
اور تو میرے اور نیک لوگوں کے درمیان حائل ہو جائے
328
مَا قَطَعْتُ رَجَائِیْ مِنْكَ
329
تو بھی میں تجھ سے امید نہ توڑوں گا
329
وَمَا صَرَفْتُ تَٲْمِیْلِیْ لِلْعَفْوِ عَنْكَ
330
تجھ سے عفو درگزر کی امید رکھنے سے باز نہ آؤں گا
330
وَلَا خَرَجَ حُبُّكَ مِنْ قَلْبِیْ
331
اور میرے دل سے تیری محبت ختم نہ ہو گی
331
ٲَنَا لَا ٲَنْسٰی ٲَیَادِیَكَ عِنْدِیْ
332
میں ہرگز نہیں بھول سکتا تیری نعمتوں کو
332
وَسَتْرَكَ عَلَیَّ فِیْ دَارِ الدُّنْیَا
333
جو دنیا میں دی گئییں اور گناہوں پر تیری پردہ پوشی کو
333
سَیِّدِیْ ٲَخْرِجْ حُبَّ الدُّنْیَا مِنْ قَلْبِیْ
334
میرے آقا ! میرے دل سے دنیا کی محبت نکال دے
334
وَاجْمَعْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ الْمُصْطَفٰی وَاٰلِہٖ خِیَرَتِكَ مِنْ خَلْقِكَ
335
اور مجھے اپنی مخلوق میں سب سے بہتر کے قرب میں جگہ عنایت فرما
335
وَخَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ مُحَمَّدٍ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
336
نبیوں کے خاتم محمدؐ مصطفی اور ان کی آلؑ کے قریب
336
وَانْقُلْنِیْ اِلٰی دَرَجَۃِ التَّوْبَۃِ اِلَیْكَ
337
اور مجھے اپنے حضور توبہ کے مقام کی طرف پلٹا دے
337
وَٲَعِنِّیْ بِالْبُكَاءِ عَلٰی نَفْسِیْ
338
اور مجھے خود اپنے آپ پر رونے کی توفیق دے
338
فَقَدْ ٲَفْنَیْتُ بِالتَّسْوِیْفِ وَالْاٰمَالِ عُمْرِیْ
339
کیونکہ میں نے اپنی عمر ٹال مٹول اور جھوٹی آرزوؤں میں گنوا دی ا
339
وَقَدْ نَزَلْتُ مَنْزِلَۃَ الْاٰیِسِیْنَ مِنْ خَیْرِیْ
340
ور اب میں اپنی بہبودی سے مایوس ہو جانے کو ہوں
340
فَمَنْ یَكُوْنُ ٲَسْوَٲَحَالًا مِنِّیْ
341
تو مجھ سے برا حال اور کس کا ہو گا
341
اِنْ ٲَنَا نُقِلْتُ عَلٰی مِثْلِ حَالِیْ اِلٰی قَبْرٍ
342
اگر میں اسی حال کے ساتھ ہی اپنی قبر میں اتار دیا جاؤں
342
لَمْ ٲُمَہِّدْھٗ لِرَقْدَتِیْ
343
جب کہ میں نے قبر کیلئے کچھ سامان نہیں کیا
343
وَلَمْ ٲَفْرُشْہٗ بِالْعَمَلِ الصَّالِحِ لِضَجْعَتِیْ
344
اور نیک اعمال کا بستر نہیں بچھایا کہ آرام پاؤں
344
وَمَا لِیْ لَا ٲَبْكِیْ وَلَا ٲَدْرِیْ اِلٰی مَا یَكُوْنُ مَصِیْرِیْ
345
ایسے میں کیوں زاری نہ کروں کہ مجھے نہیں معلوم میرا انجام کیا ہو گا
345
وَٲَرٰی نَفْسِیْ تُخَادِعُنِیْ، وَٲَیَّامِیْ تُخَاتِلُنِیْ
346
میں دیکھتا ہوں کہ نفس مجھے دھوکہ دیتا ہے اور حالات مجھے فریب دیتے ہیں
346
وَقَدْ خَفَقَتْ عِنْدَ رَٲْسِیْ ٲَجْنِحَۃُ الْمَوْتِ
347
اور اب موت نے میرے سر پر اپنے پر آن پھیلائے ہیں
347
فَمَا لِیْ لَا ٲَبْكِیْ ٲَبْكِیْ لِخُرُوْجِ نَفْسِیْ
348
تو کیسے گریہ نہ کروں میں جان کے نکل جانے پر گریہ کرتا ہوں
348
ٲَبْكِیْ لِظُلْمَۃِ قَبْرِیْ، ٲَبْكِیْ لِضِیْقِ لَحْدِیْ
349
قبر کی تاریکی اور اس کے پہلو کی تنگی پر گریہ کرتا ہوں
349
ٲَبْكِیْ لِسُؤَالِ مُنْكَرٍ وَنَكِیْرٍ اِیَّایَ
350
منکر نکیر کے سوالات کے ڈر سے گریہ کرتا ہوں
350
ٲَبْكِیْ لِخُرُوْجِیْ مِنْ قَبْرِیْ عُرْیَانًا ذَلِیْلًا
351
خاص کر اس لئے گریہ کرتا ہوں کہ مجھے قبر سے اٹھنا ہے کہ عریانی وخواری کے ساتھ
351
حَامِلًا ثِقْلِیْ عَلٰی ظَھْرِیْ
352
اپنے گناہوں کا بار لئے ہوئے
352
ٲَنْظُرُ مَرَّۃً عَنْ یَمِیْنِیْ وَٲُخْرٰی عَنْ شِمَالِیْ
353
دائیں بائیں دیکھوں گا
353
اِذِ الْخَلَائِقُ فِیْ شَٲْنٍ غَیْرِ شَٲْنِیْ
354
جب دوسرے لوگ ایسے حال میں ہوں گے جو میرے حال سے مختلف ہو گا
354
لِكُلِّ امْرِیٍٔ مِنْھُمْ یَوْمَئِذٍ شَٲْنٌ یُغْنِیْہِ
355
ان میں سے ہر شخص دوسروں سے بے خبر اپنے حال میں مگن ہو گا
355
وُجُوْہٌ یَوْمَئِذٍ مُسْفِرَۃٌ ضَاحِكَۃٌ مُسْتَبْشِرَۃٌ
356
اس روز بعض چہرے کشادہ خنداں اور خوش ہوں گے
356
وَوُجُوْہٌ یَوْمَئِذٍ عَلَیْہَا غَبَرَۃٌ تَرْھَقُہَا قَتَرَۃٌ وَذِلَّۃٌ
357
اور بعض چہرے ایسے ہوں گے جن پر گرد و غبار اور تنگی و ذلت کا غلبہ ہو گا
357
سَیِّدِیْ عَلَیْكَ مُعَوَّلِیْ
358
میرے سردار تو ہی میرا سہارا ہے
358
وَمُعْتَمَدِیْ وَرَجَائِیْ وَتَوَكُّلِیْ
359
تو ہی میری ٹیک ہے، تو ہی میری امید گاہ ہے، تجھی پر مجھے بھروسہ ہے
359
وَبِرَحْمَتِكَ تَعَلُّقِیْ تُصِیْبُ بِرَحْمَتِكَ مَنْ تَشَاءُ
360
اور تیری رحمت سے تعلق ہے، تو جسے چاہے رحمت سے نوازتا ہے
360
وَتَھْدِیْ بِكَرَامَتِكَ مَنْ تُحِبُّ
361
اور جسے تو پسند کرے اس کو اپنی مہربانی کی راہ دکھاتا ہے
361
فَلَكَ الْحَمْدُ عَلٰی مَا نَقَّیْتَ مِنَ الشِّرْكِ قَلْبِیْ
362
پس حمد تیرے ہی لئے کہ تو نے میرے دل کو شرک سے پاک کیا ت
362
وَلَكَ الْحَمْدُ عَلٰی بَسْطِ لِسَانِیْ
363
یرے ہی لئے حمد ہے کہ تو نے میری زبان کو گویا کیا
363
ٲَفَبِلِسَانِیْ ہٰذَا الْكَالُّ ٲَشْكُرُكَ
364
آیا میں اس کج زبان سے تیرا شکر ادا کر سکتا ہوں
364
ٲَمْ بِغَایَۃِ جُھْدِیْ فِیْ عَمَلِیْ ٲُرْضِیْكَ
365
یا عمل میں کوشش کر کے تجھے راضی کر سکتا ہوں
365
وَمَا قَدْرُ لِسَانِیْ یَا رَبِّ فِیْ جَنْبِ شُكْرِكَ
366
اے پروردگار! تیری حمد کے برابر میری زبان کی کیا حیثیت ہے
366
وَمَا قَدْرُ عَمَلِیْ فِیْ جَنْبِ نِعَمِكَ وَاِحْسَانِكَ
367
اور تیری نعمتوں اور احسانوں کے سامنے میرے عمل کا کیا وزن ہ
367
اِلٰھِیْ اِنَّ جُوْدَكَ بَسَطَ ٲَمَلِیْ
368
ے میرے معبود! تیری سخاوت نے میری آرزو کو بڑھایا
368
وَشُكْرَكَ قَبِلَ عَمَلِیْ
369
اور تیری قدر دانی نے میرے عمل کو قبول فرمایا ہے
369
سَیِّدِیْ اِلَیْكَ رَغْبَتِیْ، وَاِلَیْكَ رَھْبَتِیْ
370
میرے سردار میری رغبت تیری طرف اور خوف بھی تجھی سے ہے
370
وَاِلَیْكَ تَٲْمِیْلِیْ، وَقَدْ سَاقَنِیْ اِلَیْكَ ٲَمَلِیْ
371
میری امید تیری ذات سے ہے اور یہ مجھے تیرے حضور کھینچ لائی ہے
371
وَعَلَیْكَ یَا وَاحِدِیْ عَكَفَتْ ھِمَّتِیْ
372
اے خدائے یکتا میری ہمت تیرے حضور پہنچ کے ختم ہو گئی
372
وَفِیْمَا عِنْدَكَ انْبَسَطَتْ رَغْبَتِیْ
373
اور میری رغبت تیرے خزانے کے گرد گھوم رہی ہے
373
وَلَكَ خَالِصُ رَجَائِیْ وَخَوْفِیْ
374
میری امید اور میرا خوف خاص تیرے لئے ہے
374
وَبِكَ ٲٰنَسَتْ مَحَبَّتِیْ
375
میری محبت تیرے ساتھ لگی ہوئی ہے
375
وَاِلَیْكَ ٲَلْقَیْتُ بِیَدِیْ
376
میرے ہاتھ نے تیرا دامن تھام رکھا ہے
376
وَبِحَبْلِ طَاعَتِكَ مَدَدْتُ رَھْبَتِیْ
377
میرے خوف نے مجھے تیری اطاعت کی طرف بڑھایا ہے
377
یَا مَوْلَایَ بِذِكْرِكَ عَاشَ قَلْبِیْ
378
اے میرے آقا ! میرا دل تیرے ذکر سے زندہ ہے
378
وَبِمُنَاجَاتِكَ بَرَّدْتُ ٲَلَمَ الْخَوْفِ عَنِّیْ
379
اور تیری مناجات کے ذریعے میں نے اپنا خوف دور کیا ہے
379
فَیَا مَوْلَایَ وَیَا مُؤَمَّلِیْ وَیَا مُنْتَہٰی سُؤْلِیْ
380
پس اے میرے مولا! اور میری امید گاہ، اے میرے سوال کی انتہا
380
فَرِّقْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ ذَنْبِیَ
381
میرے گناہ کے درمیان جدائی ڈال دے
381
الْمَانِعِ لِیْ مِنْ لُزُوْمِ طَاعَتِكَ
382
مجھے اپنی اطاعت میں لگا کر مجھے گناہ سے روک دے
382
فَاِنَّمَا ٲَسْٲَلُكَ لِقَدِیْمِ الرَّجَاءِ فِیْكَ
383
پس میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ازلی امید
383
وَعَظِیْمِ الطَّمَعِ مِنْكَ
384
اور بڑی خواہش رکھتے ہوئے
384
الَّذِیْ ٲَوْجَبْتَہٗ عَلٰی نَفْسِكَ مِنَ الرَّٲْفَۃِ وَالرَّحْمَۃِ
385
اس مہربانی اور عنایت کا جو تو نے اپنی ذات پر واجب کی ہوئی ہے
385
فَالْاَمْرُ لَكَ وَحْدَكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ
386
پس حکم تیرا ہی ہے، تو یکتا ہے تیرا کوئی ثانی نہیں ہے
386
وَالْخَلْقُ كُلُّھُمْ عِیَالُكَ وَفِیْ قَبْضَتِكَ
387
اور ساری مخلوق تیرا کنبہ ہے جو تیرے اختیار میں ہے
387
وَكُلُّ شَیْءٍ خَاضِعٌ لَكَ
388
اور ہر چیز تیرے سامنے جھکی ہوئی ہے
388
تَبَارَكْتَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ
389
تو با برکت ہے اے جہانوں کے پالنے والے
389
اِلٰھِیْ ارْحَمْنِیْ اِذَا انْقَطَعَتْ حُجَّتِیْ
390
میرے اللہ! مجھ پر رحم فرما جب میرے پاس عذر نہ رہے
390
وَكَلَّ عَنْ جَوَابِكَ لِسَانِیْ
391
تیرے حضور بولنے میں میری زبان گنگ ہو جائے
391
وَطَاشَ عِنْدَ سُؤَالِكَ اِیَّایَ لُبِّیْ
392
اور تیرے سوال پر میری عقل گم ہو جائے
392
فَیَا عَظِیْمَ رَجَائِیْ
393
پس میری سب سے بڑی امید گاہ
393
لَا تُخَیِّبْنِیْ اِذَا اشْتَدَّتْ فَاقَتِیْ
394
مجھے اس وقت ناامید نہ کر جب میری حاجت سخت ہو
394
وَلَا تَرُدَّنِیْ لِجَھْلِیْ، وَلَا تَمْنَعْنِیْ لِقِلَّۃِ صَبْرِیْ
395
مجھے نادانی پر دور نہ فرما، میری کم صبری پر محروم نہ رکھ
395
ٲَعْطِنِیْ لِفَقْرِیْ، وَارْحَمْنِیْ لِضَعْفِیْ
396
میری حاجت کے مطابق عطا کر اور میری کمزوری پر رحم فرما
396
سَیِّدِیْ عَلَیْكَ مُعْتَمَدِیْ
397
میرے سردار! تو ہی میرا آسرا ہے
397
وَمُعَوَّلِیْ وَرَجَائِیْ وَتَوَكُّلِیْ
398
تجھ پر بھروسہ ہے، تجھی سے امید ہے، تجھی پر توکل ہے
398
وَبِرَحْمَتِكَ تَعَلُّقِیْ
399
اور تیری رحمت سے تعلق ہے
399
وَبِفِنَائِكَ ٲَحُطُّ رَحْلِیْ
400
تیری ڈیوڑھی پر ڈیرا ڈالے ہوئے ہوں
400
وَبِجُوْدِكَ ٲَقْصِدُ طَلِبَتِیْ
401
تیری سخاوت سے اپنی حاجت برآری چاہتا ہوں
401
وَبِكَرَمِكَ ٲَیْ رَبِّ ٲَسْتَفْتِحُ دُعَائِیْ
402
اے میرے رب تیرے کرم سے اپنی دعا کی ابتداء کرتا ہوں
402
وَلَدَیْكَ ٲَرْجُوْ فَاقَتِیْ
403
تجھ سے تنگی دور کرنے کی امید کرتا ہوں
403
وَبِغِنَاكَ ٲَجْبُرُ عَیْلَتِیْ
404
تیرے خزانوں سے اپنی عسرت دور کرانا چاہتا ہوں
404
وَتَحْتَ ظِلِّ عَفْوِكَ قِیَامِیْ
405
تیرے عفو کے سائے میں آیا کھڑا ہوں
405
وَاِلٰی جُوْدِكَ وَكَرَمِكَ ٲَرْفَعُ بَصَرِیْ
406
میری نگاہیں تیری عطا و سخاوت کی طرف اٹھتی ہیں
406
وَاِلٰی مَعْرُوْفِكَ ٲُدِیْمُ نَظَرِیْ
407
اور ہمیشہ تیرے احسان کی طرف نظر جمائے رکھتا ہوں
407
فَلَا تُحْرِقْنِیْ بِالنَّارِ وَٲَنْتَ مَوْضِعُ ٲَمَلِیْ
408
پس مجھے جہنم میں نہ جلانا کہ تو میری امید کا مرکز ہے
408
وَلَا تُسْكِنِّی الْہَاوِیَۃَ فَاِنَّكَ قُرَّۃُ عَیْنِیْ
409
اور مجھے ہاویۂ دوزخ میں نہ ٹھہرانا کیونکہ تو میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے
409
یَا سَیِّدِیْ لَا تُكَذِّبْ ظَنِّیْ بِاِحْسَانِكَ وَمَعْرُوْفِكَ
410
اے میرے آقا! تیرے احسان اور بھلائی سے مجھے جو گمان ہے اس کو نہ جھٹلا
410
فَاِنَّكَ ثِقَتِیْ
411
کیونکہ تو ہی میری جائے اعتماد ہے
411
وَلَا تَحْرِمْنِیْ ثَوَابَكَ
412
اور مجھے اپنی طرف کے ثواب سے محروم نہ فرما
412
فَاِنَّكَ الْعَارِفُ بِفَقْرِیْ۔
413
تو میری محتاجی سے واقف ہے
413
اِلٰھِیْ اِنْ كَانَ قَدْ دَنَا ٲَجَلِیْ
414
میرے اللہ ! اگر میری موت قریب آگئی ہے
414
وَلَمْ یُقَرِّبْنِیْ مِنْكَ عَمَلِیْ
415
اور میرے عمل نے مجھے تیرے نزدیک نہیں کیا
415
فَقَدْ جَعَلْتُ الْاِعْتِرَافَ اِلَیْكَ بِذَنْبِیْ وَسَائِلَ عِلَلِیْ۔
416
تو میں اپنے گناہوں کے اقرار کو تیرے حضور اپنے گناہوں کا عذر قرار دیتا ہوں
416
اِلٰھِیْ اِنْ عَفَوْتَ فَمَنْ ٲَوْلٰی مِنْكَ بِالْعَفْوِ
417
میرے معبود! اگر تو معاف کر دے تو کون تجھ سے زیادہ معاف کرنے والا ہے
417
وَاِنْ عَذَّبْتَ فَمَنْ ٲَعْدَلُ مِنْكَ فِی الْحُكْمِ
418
اور اگر تو عذاب دے تو کون ہے جو فیصلہ کرنے میں تجھ سے زیادہ عادل ہے
418
ارْحَمْ فِیْ ہٰذِھِ الدُّنْیَا غُرْبَتِیْ
419
اس دنیا میں میری بے کسی پر رحم فرما
419
وَعِنْدَ الْمَوْتِ كُرْبَتِیْ
420
اور موت کے وقت میری تکلیف پر
420
وَفِی الْقَبْرِ وَحْدَتِیْ، وَفِی اللَّحْدِ وَحْشَتِیْ
421
اور قبر میں میری تنہائی اور پہلوئے قبر میں میری خوفزدگی پر رحم فرما
421
وَاِذَا نُشِرْتُ لِلْحِسَابِ بَیْنَ یَدَیْكَ ذُلَّ مَوْقِفِیْ
422
جب میں حساب کیلئے اٹھایا جاؤں تو اپنے حضور میرے بیان کو نرم فرما
422
وَاغْفِرْ لِیْ مَا خَفِیَ عَلَی الْْاٰدَمِیِّیْنَ مِنْ عَمَلِیْ
423
میرے اعمال میں سے جو لوگوں سے مخفی ہیں ان پر معافی فرما
423
وَٲَدِمْ لِیْ مَا بِہٖ سَتَرْتَنِیْ
424
میری جو پردہ پوشی کی ہے اسے دائمی کر دے
424
وَارْحَمْنِیْ صَرِیْعًا عَلَی الْفِرَاشِ تُقَلِّبُنِیْ ٲَیْدِیْ ٲَحِبَّتِیْ
425
اور اس وقت رحم فرما جب میرے دوست بستر پر میرے پہلو بدل رہے ہوں گے
425
وَتَفَضَّلْ عَلَیَّ مَمْدُوْدًا عَلَی الْمُغْتَسَلِ یُقَلِّبُنِیْ صَالِحُ جِیْرَتِیْ
426
اس وقت رحم فرما جب میرے نیک ہمسائے تختۂ غسل پر مجھے ادھر سے ادھر کرتے ہوں گے
426
وَتَحَنَّنْ عَلَیَّ مَحْمُوْلًا
427
اس وقت مہربانی فرما جب اٹھائے ہوئے لے جائیں گے
427
قَدْ تَنَاوَلَ الْاَقْرِبَاءُ ٲَطْرَافَ جِنَازَتِیْ
428
میرے رشتہ دار میرا جنازہ چاروں طرف سے۔
428
وَجُدْ عَلَیَّ مَنْقُوْلًا قَدْ نَزَلْتُ بِكَ وَحِیْدًا فِیْ حُفْرَتِیْ
429
اور مجھ پر اس وقت بخشش کر جب تیرے حضور آؤں گا اور قبر میں تنہا ہوں گا
429
وَارْحَمْ فِیْ ذٰلِكَ الْبَیْتِ الْجَدِیْدِ غُرْبَتِیْ
430
اور اس نئے گھر میں میری بے کسی پر رحم و کرم فرما
430
حَتّٰی لَا ٲَسْتَٲْنِسَ بِغَیْرِكَ
431
یہاں تک کہ تیرے سوا کسی اور سے لگاؤ نہ ہو
431
یَا سَیِّدِیْ اِنْ وَكَلْتَنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ ھَلَكْتُ
432
اے میرے آقا! اگر تو نے مجھے میرے حال پر چھوڑ دیا تو میں تباہ ہو جاؤں گا
432
سَیِّدِیْ فَبِمَنْ ٲَسْتَغِیْثُ اِنْ لَمْ تُقِلْنِیْ عَثْرَتِیْ
433
میرے سردار ! اگر تو نے خطا معاف نہ کی تو کس سے مدد مانگوں
433
فَاِلٰی مَنْ ٲَفْزَعُ اِنْ فَقَدْتُ عِنَایَتَكَ فِیْ ضَجْعَتِیْ
434
اگر اس مصیبت میں مجھ پر تیری عنایت نہ ہو تو کس سے فریاد کروں
434
وَاِلٰی مَنْ ٲَلْتَجِیُٔ اِنْ لَمْ تُنَفِّسْ كُرْبَتِیْ
435
اور اگر تو میری تنگی دور نہ کرے تو کسے اپنا حال سناؤں
435
سَیِّدِیْ مَنْ لِیْ وَمَنْ یَرْحَمُنِیْ اِنْ لَمْ تَرْحَمْنِیْ
436
میرے سردار اگر تو مجھ پر رحم نہ کرے تو پھر میرا کون ہے جو مجھ پر رحم کرے گا
436
وَفَضْلَ مَنْ ٲُؤَمِّلُ اِنْ عَدِمْتُ فَضْلَكَ یَوْمَ فَاقَتِیْ
437
اگر اس ضرورت کے دن مجھ پر تیرا کرم نہ ہو تو کس سے اس کی امید کروں
437
وَاِلٰی مَنِ الْفِرَارُ مِنَ الذُّنُوْبِ اِذَا انْقَضٰی ٲَجَلِیْ
438
جب میرا وقت ختم ہو جائے تو گناہوں سے بھاگ کر کس کے پاس جاؤں
438
سَیِّدِیْ لَا تُعَذِّبْنِیْ وَٲَنَا ٲَرْجُوْكَ۔
439
میرے سردار مجھے عذاب نہ دینا کہ میں امید لے کر آیا ہوں
439
اِلٰھِیْ حَقِّقْ رَجَائِیْ، وَاٰمِنْ خَوْفِیْ
440
میرے اللہ! میری امید پوری فرما اور خوف سے امان دے
440
فَاِنَّ كَثْرَۃَ ذُنُوْبِیْ لَا ٲَرْجُوْ فِیْہَا اِلَّا عَفْوَكَ
441
پس گناہوں کی کثرت میں تیرے عفو کے سوا مجھے کسی سے امید نہیں
441
سَیِّدِیْ ٲَنَا ٲَسْٲَلُكَ مَا لَا ٲَسْتَحِقُّ
442
میرے آقا! میں تجھ سے وہ کچھ مانگتا ہوں جس کا حقدار نہیں ہوں
442
وَٲَنْتَ ٲَھْلُ التَّقْوٰی وَٲَھْلُ الْمَغْفِرَۃِ
443
اور تو ڈھانپنے والا اور بخشنے والا ہے
443
فَاغْفِرْلِیْ وَٲَلْبِسْنِیْ مِنْ نَظَرِكَ ثَوْبًا
444
پس مجھے بخش دے تو اپنی نظر کرم سے مجھے ایسا لباس دے
444
یُغَطِّیْ عَلَیَّ التَّبِعَاتِ
445
کہ جو میری خطاؤں کو چھپا لے
445
وَتَغْفِرُہَا لِیْ وَلَا ٲُطَالَبُ بِہَا
446
تو وہ خطائیں معاف کر دے کہ ان پر باز پرس نہ ہو
446
اِنَّكَ ذُوْ مَنٍّ قَدِیْمٍ، وَصَفْحٍ عَظِیْمٍ، وَتَجَاوُزٍ كَرِیْمٍ
447
بے شک تو قدیمی نعمت والا، بڑا درگزر کرنے والا اور مہربان معافی دینے والا ہے
447
اِلٰھِیْ ٲَنْتَ الَّذِیْ تُفِیْضُ سَیْبَكَ عَلٰی مَنْ لَا یَسْٲَلُكَ
448
میرے اللہ! تو وہ ہے جو سوال نہ کرنے والوں کو بھی اپنے فیض و کرم سے نوازتا ہے
448
وَعَلَی الْجَاحِدِیْنَ بِرُبُوْبِیَّتِكَ
449
اور اپنی ربوبیت کے منکر لوگوں کو بھی۔
449
فَكَیْفَ سَیِّدِیْ بِمَنْ سَٲَلَكَ
450
تو میرے سردار کیونکر وہ محروم رہے گا جو تجھ سے مانگتا ہے
450
وَٲَیْقَنَ ٲَنَّ الْخَلْقَ لَكَ وَالْاَمْرَ اِلَیْكَ
451
اور یقین رکھتا ہے کہ پیدا کرنا اور حکم دینا خاص تیرے ہی لیے ہے
451
تَبَارَكْتَ وَتَعَالَیْتَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ
452
بابرکت اور بلند تر ہے تو اے جہانوں کے پالنے والے
452
سَیِّدِیْ عَبْدُكَ بِبَابِكَ
453
اے میرے آقا! تیرا بندہ حاضر ہے
453
ٲَقَامَتْہُ الْخَصَاصَۃُ بَیْنَ یَدَیْكَ
454
جسے اس کی تنگی نے تیرے دروازے پر لا کھڑا کیا ہے
454
یَقْرَعُ بَابَ اِحْسَانِكَ بِدُعَائِہٖ
455
وہ اپنی دعا کے ذریعے تیرے احسان کا دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے
455
فَلَا تُعْرِضْ بِوَجْھِكَ الْكَرِیْمِ عَنِّیْ
456
پس اپنی ذات کے واسطے مجھے اپنی توجہ سے محروم نہ فرما
456
وَاقْبَلْ مِنِّیْ مَا ٲَقُوْلُ
457
اور میری عرض قبول کر لے
457
فَقَدْ دَعَوْتُ بِہٰذَا الدُّعَاءِ
458
میں نے اس دعا کے ذریعے تجھے پکارا ہے
458
وَٲَنَا ٲَرْجُوْ ٲَنْ لَا تَرُدَّنِیْ
459
اور امید رکھتا ہوں کہ تو اسے رد نہ کرے گا
459
مَعْرِفَۃً مِنِّیْ بِرَٲْفَتِكَ وَرَحْمَتِكَ۔
460
کیونکہ مجھے مہربانی اور رحمت کی معرفت ہے
460
اِلٰھِیْ ٲَنْتَ الَّذِیْ لَا یُحْفِیْكَ سَائِلٌ
461
میرے معبود! تو وہ ہے جس سے سائل کو اصرار نہیں کرنا پڑتا
461
وَلَا یَنْقُصُكَ نَائِلٌ
462
اور عطا کرنے سے تجھ میں کمی نہیں آتی
462
ٲَنْتَ كَمَا تَقُوْلُ وَفَوْقَ مَا نَقُوْلُ
463
تو ایسا ہے جیسا تو بتاتا ہے اور اس سے بلند ہے جیسا ہم کہتے ہیں
463
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ صَبْرًا جَمِیْلًا
464
اے معبود! میں مانگتا ہوں تجھ سے بہترین صبر،
464
وَفَرَجًا قَرِیْبًا، وَقَوْلًا صَادِقًا، وَٲَجْرًا عَظِیْمًا
465
جلد تر کشائش، سچ بولنے کی توفیق اور بیشتر ثواب کی عطائیگی
465
ٲَسْٲَلُكَ یَا رَبِّ مِنَ الْخَیْرِ كُلِّہٖ
466
اے پروردگار! میں تجھ سے ہر بھلائی کا سوالی ہوں
466
مَا عَلِمْتُ مِنْہُ وَمَا لَمْ ٲَعْلَمْ
467
جسے تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا
467
ٲَسْٲَلُكَ اَللّٰھُمَّ مِنْ خَیْرِ مَا سَٲَلَكَ مِنْہُ عِبَادُكَ الصَّالِحُوْنَ
468
اے اللہ! میں تجھ سے وہ چیز مانگتا ہوں جو تیرے نیک بندے تجھ سے مانگتے ہیں
468
یَا خَیْرَ مَنْ سُئِلَ، وَٲَجْوَدَ مَنْ ٲَعْطٰی
469
اے بہترین مسئول اور عطا کرنے والوں میں بہترین
469
ٲَعْطِنِیْ سُؤْلِیْ فِیْ نَفْسِیْ وَٲَھْلِیْ
470
میں جو چاہتا ہوں عطا فرما اپنے لیے، اپنے کنبے کے لیے،
470
وَوَالِدَیَّ وَوُلْدِیْ وَٲَھْلِ حُزَانَتِیْ وَاِخْوَانِیْ فِیْكَ
471
اپنے والدین کے لیے، اپنی اولاد، تعلق داروں اور دینی بھائیوں کے لیے
471
وَٲَرْغِدْ عَیْشِیْ وَٲَظْھِرْ مُرُوَّتِیْ
472
اور میری زندگی بہترین میری اچھائی ظاہر کر
472
وَٲَصْلِحْ جَمِیْعَ ٲَحْوَالِیْ
473
اور میرے تمام حالات کو سدھار دے
473
وَاجْعَلْنِیْ مِمَّنْ ٲَطَلْتَ عُمْرَھٗ وَحَسَّنْتَ عَمَلَہٗ
474
اور مجھے ان لوگوں میں قرار دے جن کو تو نے لمبی عمر دی، ان کے عمل کو نیک گردانا
474
وَٲَتْمَمْتَ عَلَیْہِ نِعْمَتَكَ، وَرَضِیْتَ عَنْہُ
475
ان کو اپنی بہت سی نعمتیں عطا کیں اور تو ان سے راضی ہو گیا
475
وَٲَحْیَیْتَہٗ حَیَاۃً طَیِّبَۃً فِیْ ٲَدْوَمِ السُّرُوْرِ
476
اور ان کو پاکیزہ زندگی بخشی جس میں وہ سدا خوش رہے
476
وَٲَسْبَغِ الْكَرَامَۃِ، وَٲَتَمِّ الْعَیْشِ
477
ان کو عزت دار بنایا اور روزگار کو مکمل فرما
477
اِنَّكَ تَفْعَلُ مَا تَشَاءُ وَلَا یَفْعَلُ مَا یَشَاءُ غَیْرُكَ۔
478
کیونکہ خود تو جو چاہے کرتا ہے اور جو تیرا غیر چاہے تو وہ نہیں کر سکتا
478
اَللّٰھُمَّ خُصَّنِیْ مِنْكَ بِخَاصَّۃِ ذِكْرِكَ
479
اے معبود! مجھے اپنے ذکر کے ساتھ خاص فرما
479
وَلَا تَجْعَلْ شَیْئًا مِمَّا ٲَتَقَرَّبُ بِہٖ
480
اور میں جس عمل سے تیرا تقرب چاہتا ہوں (اس میں نہ آنے دے)
480
فِیْ اٰنَاءِ اللَّیْلِ وَٲَطْرَافِ النَّہَارِ
481
رات کے وقتوں اور دن کے گوشوں میں
481
رِیَاءً وَلَا سُمْعَۃً وَلَا ٲَشَرًا وَلَا بَطَرًا
482
اس میں میری طرف سے ریا اور تعریف کی خواہش، خودستائی اور بڑائی کا احساس نہ آنے دے
482
وَاجْعَلْنِیْ لَكَ مِنَ الْخَاشِعِیْنَ۔
483
اور مجھے ان میں قرار دے جو تجھ سے ڈرتے ہیں
483
اَللّٰھُمَّ ٲَعْطِنِی السَّعَۃَ فِی الرِّزْقِ
484
اے معبود! مجھے روزی میں کشائش،
484
وَالْاَمْنَ فِی الْوَطَنِ
485
وطن میں امن
485
وَقُرَّۃَ الْعَیْنِ فِی الْاَھْلِ وَالْمَالِ وَالْوَلَدِ
486
اور میرے رشتہ داروں اور میرے مال اور میری اولاد کے بارے میں خنکئ چشم عطا فرما
486
وَالْمُقَامَ فِیْ نِعَمِكَ عِنْدِیْ
487
اور اپنی نعمتوں میں مجھے خصوصی حصہ دے
487
وَالصِّحَّۃَ فِی الْجِسْمِ، وَالْقُوَّۃَ فِی الْبَدَنِ
488
بدن میں صحت و درستی اور توانائی دے
488
وَالسَّلَامَۃَ فِی الدِّیْنِ
489
اور دین میں سلامتی عنایت فرما
489
وَاسْتَعْمِلْنِیْ بِطَاعَتِكَ
490
اور مجھے ایسے عمل کی توفیق دے کہ میں تیری بندگی
490
وَطَاعَۃِ رَسُوْلِكَ مُحَمَّدٍ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
491
اور تیرے رسول حضرت محمدؐ کی فرمانبرداری میں رہوں
491
ٲَبَدًا مَا اسْتَعْمَرْتَنِیْ
492
جب تک تو مجھے زندہ رکھے
492
وَاجْعَلْنِیْ مِنْ ٲَوْفَرِ عِبَادِكَ عِنْدَكَ نَصِیْبًا
493
مجھے اپنے ان بندوں میں قرار دے جن کا حصہ تیرے ہاں بہت زیادہ ہے
493
فِیْ كُلِّ خَیْرٍ ٲَنْزَلْتَہٗ
494
ان بھلائیوں میں جو تو نے نازل کیں
494
وَتُنْزِلُہٗ فِیْ شَھْرِ رَمَضَانَ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ
495
اور نازل کرتا ہے ماہ رمضان میں اور شب قدر میں
495
وَمَا ٲَنْتَ مُنْزِلُہٗ فِیْ كُلِّ سَنَۃٍ
496
اور جو تو ہر سال کے دوران نازل کرتا ہے
496
مِنْ رَحْمَۃٍ تَنْشُرُہَا
497
یعنی وہ رحمت جسے تو پھیلاتا ہے
497
وَعَافِیَۃٍ تُلْبِسُہَا، وَبَلِیَّۃٍ تَدْفَعُہَا
498
وہ آرام جو تو دیتا ہے، وہ سختی جسے تو دور کرتا ہے
498
وَحَسَنَاتٍ تَتَقَبَّلُہَا، وَسَیِّئَاتٍ تَتَجَاوَزُ عَنْہَا
499
وہ نیکیاں جو تو قبول کرتا ہے، اور وہ گناہ جو تو معاف فرماتا ہے
499
وَارْزُقْنِیْ حَجَّ بَیْتِكَ الْحَرَامِ
500
اور مجھے اپنے بیت الحرام کعبہ کا حج
500
فِیْ عَامِنَاہٰذَا وَفِیْ كُلِّ عَامٍ
501
اس سال اور آئندہ سالوں میں بھی نصیب فرما
501
وَارْزُقْنِیْ رِزْقًا وَاسِعًا مِنْ فَضْلِكَ الْوَاسِعِ
502
اور مجھ کو اپنے وسعت والے فضل سے کشادہ رزق دے
502
وَاصْرِفْ عَنِّیْ یَا سَیِّدِی الْاَسْوَاءَ
503
اور اے میرے سردار بری چیزوں کو مجھ سے دور رکھ
503
وَاقْضِ عَنِّی الدَّیْنَ وَالظُّلَامَاتِ
504
میرے قرض اور ناحق لی ہوئی چیزوں کو میرے طرف سے لوٹا دے
504
حَتّٰی لَا ٲَتَٲَذَّی بِشَیْءٍ مِنْہُ
505
حتیٰ کہ مجھ پر ایذا نہ رہے
505
وَخُذْ عَنِّیْ بِٲَسْمَاعِ وَٲَبْصَارِ ٲَعْدَائِیْ
506
اور میرے دشمنوں کے کان اور آنکھیں میری طرف سے بند کر دے
506
وَحُسَّادِیْ وَالْبَاغِیْنَ عَلَیَّ
507
اور حاسدوں اور مخالفوں کے۔
507
وَانْصُرْنِیْ عَلَیْھِمْ، وَٲَقِرَّ عَیْنِیْ وَفَرِّحْ قَلْبِیْ
508
اور ان کے مقابل میری مدد فرما، میری آنکھیں ٹھنڈی کر
508
وَاجْعَلْ لِیْ مِنْ ھَمِّیْ وَكَرْبِیْ فَرَجًا وَمَخْرَجًا
509
اور میرے دل کو فرحت دے، میری تکلیف اور پریشانی کے دور ہو جانے کا ذریعہ پیدا کر دے
509
وَاجْعَلْ مَنْ ٲَرَادَنِیْ بِسُوْءٍ
510
جو جو میرے لیے برا ارادہ رکھتا ہے
510
مِنْ جَمِیْعِ خَلْقِكَ تَحْتَ قَدَمَیَّ
511
تیری ساری مخلوقات میں سے، اسے میرے پاؤں تلے ڈال دے
511
وَاكْفِنِیْ شَرَّ الشَّیْطَانِ وَشَرَّ السُّلْطَانِ وَسَیِّئَاتِ عَمَلِیْ
512
اور شیطان و سلطان کے شر اور برے اعمال سے بچنے میں میری مدد فرما
512
وَطَہِّرْنِیْ مِنَ الذُّنُوْبِ كُلِّہَا
513
اور مجھے سب گناہوں سے پاک صاف کر دے
513
وَٲَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ بِعَفْوِكَ
514
اپنی درگذر کے ساتھ مجھے جہنم سے پناہ دے
514
وَٲَدْخِلْنِی الْجَنَّۃَ بِرَحْمَتِكَ
515
اپنی رحمت سے مجھے جنت میں داخل کر
515
وَزَوِّجْنِیْ مِنَ الْحُوْرِ الْعِیْنِ بِفَضْلِكَ
516
اپنے فضل سے حور العین کو میری بیوی بنا دے
516
وَٲَلْحِقْنِیْ بِٲَوْ لِیَائِكَ الصَّالِحِیْنَ
517
اور مجھے اپنے پیاروں اور نیکوکاروں کے ساتھ جگہ دے
517
مُحَمَّدٍ وَاٰلِہِ الْاَبْرَارِ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ الْاَخْیَارِ
518
جو حضرت محمدؐ اور ان کی خوش اطوار آلؑ ہیں اور پاکیزہ شفاف اور پاک دل
518
صَلَوَاتُكَ عَلَیْھِمْ وَعَلٰی ٲَجْسَادِھِمْ وَٲَرْوَاحِھِمْ
519
ان پر ان کے جسموں پر اور ان کی روحوں پر رحمت فرما
519
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
520
اور ان پر رحمت خدا اور اس کی برکتیں ہوں
520
اِلٰھِیْ وَسَیِّدِیْ وَعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ
521
میرے اللہ و میرے آقا! تیری عزت و جلال کی قسم
521
لَأِِنْ طَالَبْتَنِیْ بِذُنُوْبِیْ لَاُطَالِبَنَّكَ بِعَفْوِكَ
522
کہ اگر تو میرے گناہوں کی بازپرس کرے گا تو میں تیرے عفو کی خواہش کروں گا
522
وَلَأِنْ طَالَبْتَنِیْ بِلُؤْمِیْ لَاُطَالِبَنَّكَ بِكَرَمِك
523
اگر تو نے میرے پستی پر پوچھ گچھ کی تو میں تیری مہربانی کی تمنا کروں گا
523
وَلَأِنْ ٲَدْخَلْتَنِی النَّارَ
524
اگر تو مجھے دوزخ میں ڈالے گا
524
لَاُخْبِرَنَّ ٲَھْلَ النَّارِ بِحُبِّیْ لَكَ۔
525
تو میں وہاں کے لوگوں کو بتاؤں گا کہ میں تجھ سے محبت کرتا رہا ہوں
525
اِلٰھِیْ وَسَیِّدِیْ اِنْ كُنْتَ لَا تَغْفِرُ اِلَّا لِاَوْلِیَائِكَ وَٲَھْلِ طَاعَتِكَ
526
میرے معبود میرے سردار! اگر تو نے اپنے پیاروں اور فرمانبرداروں کے سوا کسی کو معافی نہ دی
526
فَاِلٰی مَنْ یَفْزَعُ الْمُذْنِبُوْنَ
527
تو گناہ گار لوگ کس سے فریاد کر سکیں گے
527
وَاِنْ كُنْتَ لَا تُكْرِمُ اِلَّا ٲَھْلَ الْوَفَاءِ بِكَ
528
اور اگر تو صرف اپنے وفا داروں کو عزت عطا فرمائے گا
528
فَبِمَنْ یَسْتَغِیْثُ الْمُسِیْئُوْنَ
529
تو پھر خطاکار لوگ کس سے داد وفریاد کریں گے
529
اِلٰھِیْ اِنْ ٲَدْخَلْتَنِی النَّارَ
530
میرے معبود! اگر تو مجھے جہنم میں ڈالے گا
530
فَفِیْ ذٰلِكَ سُرُوْرُ عَدُوِّكَ
531
تو اس میں تیرے دشمنوں ہی کو خوشی ہو گی
531
وَاِنْ ٲَدْخَلْتَنِی الْجَنَّۃَ
532
اور اگر تو نے مجھے جنت میں داخل کیا
532
فَفِیْ ذٰلِكَ سُرُوْرُ نَبِیِّكَ
533
تو اس میں تیرے نبیؐ کو مسرت ہو گی
533
وَٲَنَا وَﷲِ ٲَعْلَمُ ٲَنَّ سُرُوْرَ نَبِیِّكَ
534
اور قسم بخدا کہ میں یہ جانتا ہوں کہ اپنے نبیؐ کی خوشی
534
ٲَحَبُّ اِلَیْكَ مِنْ سُرُوْرِ عَدُوِّكَ۔
535
تجھے اپنے دشمن کی خوشی کی نسبت منظور ہے.
535
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تَمْلَاَ قَلْبِیْ حُبًّا لَكَ
536
اے اللہ! میں سوالی ہوں تجھ سے کہ میرے دل کو بھر دے اپنی محبت سے
536
وَخَشْیَۃً مِنْكَ، وَتَصْدِیْقًا بِكِتَابِكَ
537
اپنے رعب سے اور اپنی کتاب کی تصدیق سے
537
وَاِیْمَانًا بِكَ، وَفَرَقًا مِنْكَ وَشَوْقًا اِلَیْكَ
538
نیز میرے دل کو ایمان، خوف اور شوق سے پر کر دے
538
یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
539
اے بزرگی اور عزت کے مالک!
539
حَبِّبْ اِلَیَّ لِقَائَكَ، وَٲَحْبِبْ لِقَائِیْ
540
میرے لیے اپنی حضوری محبوب بنا اور مجھ سے ملاقات کو محبوب رکھ
540
وَاجْعَلْ لِیْ فِیْ لِقَائِكَ الرَّاحَۃَ وَالْفَرَجَ وَالْكَرَامَۃَ۔
541
اور میرے لیے اپنی ملاقات کو خوشی کشادگی اور فخر و عزت کا ذریعہ بنا
541
اَللّٰھُمَّ ٲَلْحِقْنِیْ بِصَالِحِ مَنْ مَضٰی
542
اے معبود! مجھے گزرے ہوئے نیک لوگوں سے ملحق فرما دے
542
وَاجْعَلْنِیْ مِنْ صَالِحِ مَنْ بَقِیَ
543
اور موجودہ نیک لوگوں میں شامل کر دے
543
وَخُذْ بِیْ سَبِیْلَ الصَّالِحِیْنَ
544
میرے لیے نیکوکاروں کا راستہ مقرر کر دے
544
وَٲَعِنِّیْ عَلٰی نَفْسِیْ
545
اور میرے نفس کے بارے میں میری مدد کر
545
بِمَا تُعِیْنُ بِہِ الصَّالِحِیْنَ عَلٰی ٲَنْفُسِھِمْ
546
جیسے تو اپنے نیک بندوں کی ان کے نفسوں پر مدد فرماتا ہے
546
وَاخْتِمْ عَمَلِیْ بِٲَحْسَنِہٖ
547
میرے عمل کا انجام خیر کے ساتھ کر
547
وَاجْعَلْ ثَوَابِیْ مِنْہُ الْجَنَّۃَ بِرَحْمَتِكَ
548
اور اپنی رحمت سے اس کے ثواب میں مجھے جنت عطا فرما
548
وَٲَعِنِّیْ عَلٰی صَالِحِ مَا ٲَعْطَیْتَنِیْ
549
اور جو نیک عمل تو نے مجھے عطا کیا ہے
549
وَثَبِّتْنِیْ یَا رَبِّ
550
اس پر مجھ کو ثابت قدم رکھ اے پالنے والے
550
وَلَا تَرُدَّنِیْ فِیْ سُوْءٍ اسْتَنْقَذْتَنِیْ مِنْہُ
551
اور جس برائی سے مجھے نکالا ہے اس کی طرف نہ پلٹا
551
یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
552
اے جہانوں کے پروردگار!
552
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ اِیْمَانًا
553
اے معبود! میں تجھ سے وہ ایمان مانگتا ہوں
553
لَا ٲَجَلَ لَہٗ دُوْنَ لِقَائِكَ
554
جو تیرے حضور میری پیشی سے پہلے ختم نہ ہو
554
ٲَحْیِنِیْ مَا ٲَحْیَیْتَنِیْ عَلَیْہِ
555
مجھے زندہ رکھنا ہے تو اسی پر زندہ رکھ
555
وَتَوَفَّنِیْ اِذَا تَوَفَّیْتَنِیْ عَلَیْہِ
556
اور موت دینی ہے تو اسی پر دے
556
وَابْعَثْنِیْ اِذَا بَعَثْتَنِیْ عَلَیْہِ
557
جب مجھے اٹھائے تو اسی پر اٹھا کھڑا کر
557
وَٲَبْرِیْٔ قَلْبِیْ مِنَ الرِّیَاءِ وَالشَّكِّ وَالسُّمْعَۃِ فِیْ دِیْنِكَ
558
اور میرے دل کو دین میں دکھاوے، شک اور ستائش طلبی سے پاک رکھ
558
حَتّٰی یَكُوْنَ عَمَلِیْ خَالِصًا لَكَ۔
559
یہاں تک کہ میرا عمل تیرے لیے خاص ہو جائے
559
اَللّٰھُمَّ ٲَعْطِنِیْ بَصِیْرَۃً فِیْ دِیْنِكَ
560
اے معبود! مجھے اپنے دین کی پہچان،
560
وَفَھْمًا فِیْ حُكْمِكَ وَفِقْہًا فِیْ عِلْمِكَ
561
اپنے حکم کی سمجھ اور اپنے علم کی سوجھ بوجھ عنایت فرما
561
وَكِفْلَیْنِ مِنْ رَحْمَتِكَ
562
اور مجھے اپنی رحمت کے دونوں حصے دے
562
وَوَرَعًا یَحْجُزُنِیْ عَنْ مَعَاصِیْكَ
563
اور ایسی پرہیزگاری دے جو مجھے تیری نافرمانی سے روکے
563
وَبَیِّضْ وَجْھِیْ بِنُوْرِكَ
564
اور میرے چہرے کو اپنے نور سے روشن فرما
564
وَاجْعَلْ رَغْبَتِیْ فِیْمَا عِنْدَكَ
565
میری چاہت اس میں قرار دے جو تیرے پاس ہے
565
وَتَوَفَّنِیْ فِیْ سَبِیْلِكَ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِكَ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
566
اور مجھے اپنی راہ میں اور اپنے رسولؐ کے گروہ میں موت دے کہ ان پر اور ان کی آلؑ پر خدا کی رحمت ہو
566
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْفَشَلِ
567
اے معبود! میں تیری پناہ لیتا ہوں سستی، بددلی سے
567
وَالْھَمِّ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ
568
پریشانی، بزدلی، کنجوسی،
568
وَالْغَفْلَۃِ وَالْقَسْوَۃِ وَالْمَسْكَنَۃِ
569
غفلت، سنگدلی، خواری سے
569
وَالْفَقْرِ وَالْفَاقَۃِ وَكُلِّ بَلِیَّۃٍ
570
اور فقر و فاقہ سے اور تمام سختیوں سے
570
وَالْفَوَاحِشِ مَا ظَھَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ
571
اور بے حیائی کے ظاہر اور پوشیدہ کاموں سے تیری پناہ لیتا ہوں
571
وَٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ نَفْسٍ لَا تَقْنَعُ
572
اور تیری پناہ لیتا ہوں سیر نہ ہونے والے نفس سے
572
وَبَطْنٍ لَا یَشْبَعُ، وَقَلْبٍ لَا یَخْشَعُ
573
پُر نہ ہونے والے شکم سے، نہ ڈرنے والے دل سے،
573
وَدُعَاءٍ لَا یُسْمَعُ، وَعَمَلٍ لَا یَنْفَعُ
574
سنی نہ جانے والی دعا اور فائدہ نہ دینے والے کام سے
574
وَٲَعُوْذُ بِكَ یَا رَبِّ عَلٰی نَفْسِیْ وَدِیْنِیْ وَمَالِیْ
575
اور تیری پناہ لیتا ہوں اے پالنے والے اپنے نفس، اپنے دین، اپنے مال
575
وَعَلٰی جَمِیْعِ مَا رَزَقْتَنِیْ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ
576
اور جو تو نے مجھے دیا ہے اس میں راندے ہوئے شیطان سے
576
اِنَّكَ ٲَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔
577
بے شک تو سننے جاننے والا ہے
577
اَللّٰھُمَّ اِنَّہٗ لَا یُجِیْرُنِیْ مِنْكَ ٲَحَدٌ
578
اے معبود! سچ تو یہ ہے کہ تجھ سے مجھے کوئی پناہ نہیں دے سکتا
578
وَلَا ٲَجِدُ مِنْ دُوْنِكَ مُلْتَحَدًا
579
نہ ہی تیرے سوا کوئی پناہ گاہ پاتا ہوں
579
فَلَا تَجْعَلْ نَفْسِیْ فِیْ شَیْءٍ مِنْ عَذَابِكَ
580
پس میرے نفس کو اپنی طرف کے کسی عذاب میں نہ ڈال
580
وَلَا تَرُدَّنِیْ بِھَلَكَۃٍ
581
اور نہ مجھے کسی تباہی کی طرف پلٹا
581
وَلَا تَرُدَّنِیْ بِعَذَابٍ ٲَلِیْمٍ
582
اور نہ مجھے دردناک عذاب کی طرف روانہ کر
582
اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ وَٲَعْلِ ذِكْرِیْ
583
اے معبود! میرا عمل قبول فرما، میرے ذکر کو بلند کر
583
وَارْفَعْ دَرَجَتِیْ وَحُطَّ وِزْرِیْ
584
میرے مقام کو اونچا کر اور میرے گناہ مٹا دے
584
وَلَا تَذْكُرْنِیْ بِخَطِیْئَتِیْ
585
مجھے میرے گناہوں کے ساتھ یاد نہ فرما
585
وَاجْعَلْ ثَوَابَ مَجْلِسِیْ، وَثَوَابَ مَنْطِقِیْ
586
اور میرے بیٹھنے کا ثواب میری گفتگو کا ثواب
586
وَثَوَابَ دُعَائِیْ رِضَاكَ وَالْجَنَّۃَ
587
اور میری دعا کا ثواب اپنی خوشنودی و جنت کی شکل میں دے
587
وَٲَعْطِنِیْ یَا رَبِّ جَمِیْعَ مَا سَٲَلْتُكَ
588
اور اے پالنے والے! وہ سب کچھ دے جو میں نے مانگا ہے
588
وَزِدْنِیْ مِنْ فَضْلِكَ
589
اور اپنے فضل سے اس میں اضافہ کر دے
589
اِنِّیْ اِلَیْكَ رَاغِبٌ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
590
بے شک میں تیری چاہت رکھتا ہوں اے جہانوں کے پالنے والے
590
اَللّٰھُمَّ اِنَّكَ ٲَنْزَلْتَ فِیْ كِتَابِكَ
591
اے معبود! بے شک تو نے اپنی کتاب میں یہ حکم نازل کیا ہے
591
ٲَنْ نَعْفُوَ عَمَّنْ ظَلَمَنَا
592
کہ جو ہم پر ظلم کرے اسے معاف کر دیں
592
وَقَدْ ظَلَمْنَا ٲَنْفُسَنَا
593
ضرور ہم نے اپنے نفسوں پر ظلم کیا
593
فَاعْفُ عَنَّا فَاِنَّكَ ٲَوْلٰی بِذٰلِكَ مِنَّا
594
تو ہمیں معاف فرما، یقیناً تو ہم سے زیادہ اس کا اہل ہے
594
وَٲَمَرْتَنَا ٲَنْ لَا نَرُدَّ سَائِلًا عَنْ ٲَبْوَابِنَا
595
تو نے ہمیں حکم دیا کہ ہم سوالی کو اپنے دروازوں سے نہ ہٹائیں
595
وَقَدْ جِئْتُكَ سَائِلًا
596
اور میں تیرے حضور سوالی بن کے آیا ہوں
596
فَلَا تَرُدَّنِیْ اِلَّا بِقَضَاءِ حَاجَتِیْ
597
پس مجھے دور نہ کر مگر جب میری حاجت پوری کر دے
597
وَٲَمَرْتَنَا بِالْاِحْسَانِ اِلٰی مَا مَلَكَتْ ٲَیْمَانُنَا
598
تو نے ہمیں حکم دیا کہ جو افراد ہمارے غلام ہیں ہم ان پر احسان کریں
598
وَنَحْنُ ٲَرِقَّاؤُكَ فَٲَعْتِقْ رِقَابَنَا مِنَ النَّارِ
599
اور ہم تیرے غلام ہیں، پس ہماری گردنیں آگ سے آزاد فرما
599
یَا مَفْزَعِیْ عِنْدَ كُرْبَتِیْ
600
اے وقتِ مصیبت میری پناہ گاہ
600
وَیَا غَوْثِیْ عِنْدَ شِدَّتِیْ
601
اے سختی کے ہنگام میرے فریاد رس
601
اِلَیْكَ فَزِعْتُ، وَبِكَ اسْتَغَثْتُ
602
تجھ سے فریاد کرتا ہوں اور تجھ سے داد خواہ ہوں
602
وَلُذْتُ، لَا ٲَلُوْذُ بِسِوَاكَ
603
میں پناہ چاہتا ہوں تیری، نہ کسی اور کی
603
وَلَا ٲَطْلُبُ الْفَرَجَ اِلَّا مِنْكَ
604
اور سوائے تیرے کسی سے کشائش کا طالب نہیں ہوں
604
فَٲَغِثْنِیْ وَفَرِّجْ عَنِّیْ
605
پس میری فریاد سن اور رہائی دے
605
یَا مَنْ یَقْبَلُ الْیَسِیْرَ وَیَعْفُوْ عَنِ الْكَثِیْرِ
606
اے وہ جو قیدی کو چھڑاتا ہے اور بہت سارے گناہ معاف کرتا ہے
606
اقْبَلْ مِنِّی الْیَسِیْرَ وَاعْفُ عَنِّی الْكَثِیْرَ
607
میرے تھوڑے عمل کو قبول فرما اور میرے بہت سارے گناہ معاف کر دے
607
اِنَّكَ ٲَنْتَ الرَّحِیْمُ الْغَفُوْرُ۔
608
بے شک تو بہت رحم کرنے والا بہت بخشنے والا ہے
608
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ اِیْمَانًا تُبَاشِرُ بِہٖ قَلْبِیْ
609
اے معبود! میں تجھ سے ایسا ایمان مانگتا ہوں جو میرے دل میں جما رہے
609
وَیَقِیْنًا صَادِقًا حَتّٰی ٲَعْلَمَ
610
اور ایسا یقین یہاں تک کہ میں سمجھوں
610
ٲَنَّہٗ لَنْ یُصِیْبَنِیْ اِلَّا مَا كَتَبْتَ لِیْ
611
کہ مجھے کوئی چیز نہیں پہنچتی سوائے اس کے جو تو نے میرے لیے لکھی ہے
611
وَرَضِّنِیْ مِنَ الْعَیْشِ بِمَا قَسَمْتَ لِیْ
612
اور مجھے اس زندگی پر شاد رکھ جو تو نے میرے لیے قرار دی
612
یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
613
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
613