مسجد کی طرف چلتے ہوئے کہے:

بِسْمِ ﷲ الَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَھُوَ یَھْدِیْنِیْ
1
اس خدا کے نام سے جس نے مجھے پیدا کیا پس وہی ہدایت دیتا ہے
1
وَالَّذِیْ ھُوَ یُطْعِمُنِیْ وَیَسْقِیْنِیْ
2
وہی مجھے کھلاتا پلاتا ہے
2
وَاِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنِیْ
3
اور بیمار ہو جاؤں تو مجھے شفا بخشتا ہے
3
وَالَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِیْ
4
وہی مجھے موت دے گا پھر مجھے زندہ کرے گا
4
وَالَّذِیْ ٲَطْمَعُ ٲَنْ یَغْفِرَلِیْ خَطِیْئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِ
5
اور اسی سے امید ہے کہ روز قیامت میری خطائیں معاف کرے گا
5
رَبِّ ھَبْ لِیْ حُكْمًا وَٲَلْحِقْنِیْ بِالصَّالِحِیْنَ
6
پالنے والے مجھے حکمت عطا فرما اور نیکوکاروں میں شامل کر دے۔
6
وَاجْعَلْ لِیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَ
7
بعد میں آنے والوں میں میرے حق میں سچ بولنے والی زبان قرار دے
7
وَاجْعَلْنِیْ مِنْ وَرَثَۃِ جَنَّۃِ النَّعِیْمِ وَاغْفِرْ لِاَبِیْ۔
8
مجھے نعمتوں بھری جنت کے وارثوں میں شامل کر اور میرے والد کو بخش دے۔
8

جب مسجد میں داخل ہونے لگے تو اپنے جوتوں کے تلووں کو اچھی طرح دیکھ لے کہ ان پر نجاست نہ لگی ہو پھر پہلے دایاں پاؤں اندر رکھے اور یہ دعا پڑھے:

بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ وَمِنَ ﷲِ وَاِلَی ﷲُ
9
خدا کے نام سے اور خدا کے سہارے سے، خدا کی طرف سے
9
وَخَیْرُ الْاَسْمَاءِ كُلِّہَا لِلّٰہِ، تَوَكَّلْتُ عَلَی ﷲِ
10
تمام بہترین نام خدا کے لیے ہیں، میں خدا پر بھروسہ کرتا ہوں
10
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ
11
نہیں کوئی حرکت و قوت مگر خدا ہی کی طرف سے ہے۔
11
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
12
اے معبود! رحمت فرما محمدؐ و آلؑ محمد پر
12
وَافْتَحْ لِیْ ٲَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَتَوْبَتِكَ
13
میرے لیے اپنی رحمت اور توبہ کے دروازے کھول دے
13
وَٲَغْلِقْ عَنِّیْ ٲَبْوَابَ مَعْصِیَتِكَ
14
اور میرے لیے نافرمانی کے دروازے بند کر دے
14
وَاجْعَلْنِیْ مِنْ زُوَّارِكَ وَعُمَّارِ مَسَاجِدِكَ
15
مجھے اپنے پاک گھر کے زائروں اور مسجدیں آباد کرنے والوں میں رکھ
15
وَمِمَّنْ یُنَاجِیْكَ فِی اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ
16
اور ان میں جو رات دن تجھ سے دعا کرتے ہیں
16
وَمِنَ الَّذِیْنَ ھُمْ فِیْ صَلَاتِھِمْ خَاشِعُوْن
17
ان میں سے جو نماز میں عاجزی و خوف کا اظہار کرتے ہیں
17
وَادْحَرْ عَنِّی الشَّیْطَانَ الرَّجِیْمَ وَجُنُوْدَ اِبْلِیْسَ ٲَجْمَعِیْنَ۔
18
اور راندے ہوئے شیطان اور اس کے تمام لشکروں کو مجھ سے دور کر دے۔
18