سید ابن طاؤسؒ نے امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ جو شخص ایسی حالت میں صبح کرے کہ اس کے دائیں ہاتھ میں عقیق کی انگوٹھی ہو تو وہ کسی اور چیز کی طرف نظر کرنے سے پہلے انگوٹھی کے نگینے کو ہتھیلی کی طرف پھیرے اور اس پر نگاہ رکھ کر سورۂ قدر کو پڑھے اور اس کے بعد کہے:

اٰمَنْتُ بِاللّٰهِ وَحْدَهٗ لَا شَرِیْكَ لَهٗ
1
میں ایمان رکھتا ہوں اللہ پر جو یکتا ہے، کوئی اس کا شریک نہیں
1
وَكَفَرْتُ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوْتِ
2
انکار کرتا ہوں بت اور طاغوت کا
2
وَاٰمَنْتُ بِسِرِّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَعَلَانِیَتِهِمْ
3
ایمان رکھتا ہوں آلؑ محمدؐ کے نہاں و عیاں پر
3
وَظَاهِرِهِمْ وَبَاطِنِهِمْ وَأَوَّلِهِمْ وَاٰخِرِهِمْ
4
ان کے ظاہر پر اور ان کے باطن پر، ان کے اول پر اور ان کے آخری پر۔
4

پس جو شخص یہ عمل کرے گا تو خدائے تعالیٰ اس دن کی شام تک آسمان سے اترنے والی چیزوں اور آسمان کی طرف جانے والی چیزوں، زمین میں داخل ہونے والی چیزوں اور زمین سے نکلنے والی چیزوں کے شر سے محفوظ رکھے گا اور خدا اور دوستان خدا کی حفاظت میں رہے گا۔