سید ابن طاؤس نے مہج الدعوات میں امیر المؤمنینؑ سے روایت کی ہے، کہ آپ نے فرمایا: رسولؐ اللہ نے مجھے یہ دعا تعلیم فرمائی اور یہ حکم بھی دیا کہ میں تنگی و فراخی میں اس دعا کو پڑھتا رہوں اور اپنے جانشین کو اس کی تعلیم دوں اور تا دم آخر اسے ترک نہ کروں۔ پھر فرمایا کہ اے علیؑ ہر مرد مومن صبح و شام یہ دعا پڑھے کیونکہ یہ عرش الٰہی کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ تب ابی بن کعب نے عرض کی کہ یا رسولؐ اللہ اس دعا کی فضیلت بیان فرمائیں۔ آنحضرتؐ نے اس کا اجر و ثواب اور بہت سے فضائل بیان فرمائے۔ پس جو شخص ان سے آگاہ ہونا چاہے وہ مہج الدعوات کی طرف رجوع کرے۔

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
1
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ
2
ساری تعریف خدا کیلئے ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں
2
الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ
3
وہ بادشاہ حق ظاہر بظاہر ہے
3
الْمُدَبِّرُ بِلَا وَزِیْرٍ
4
وہ بغیر وزیر کے نظم قائم کرنے والا
4
وَلَا خَلْقٍ مِنْ عِبَادِہٖ یَسْتَشِیْرُ
5
اور مخلوق میں سے کسی کے مشورے کے بغیر خدا ہے
5
الْاَوَّلُ غَیْرُ مَوْصُوْفٍ
6
وہ ایسا اول ہے جس کا بیان نہیں ہو سکتا
6
وَالْبَاقِیْ بَعْدَ فَنَاءِ الْخَلْقِ
7
اور مخلوق کی فنا کے بعد باقی رہنے والا ہے
7
الْعَظِیْمُ الرُّبُوْبِیَّۃِ، نُوْرُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرَضِیْنَ
8
وہ ہے بڑا پالنے والا، آسمانوں اور زمینوں کو روشن کرنے والا
8
وَفَاطِرُھُمَا وَمُبْتَدِعُھُمَا بِغَیْرِ عَمَدٍ
9
ان کا پیدا کرنے والا اور انہیں بغیر ستون کے بنانے والا ہے
9
خَلَقَھُمَا وَفَتَقَھُمَا فَتْقًا
10
اس نے ان دونوں کو پیدا کیا اور الگ الگ رکھا
10
فَقَامَتِ السَّمَاوَاتُ طَائِعَاتٍ بِٲَمْرِہٖ
11
پس آسمان اس کی اطاعت کرتے ہوئے اس کے حکم پر کھڑے ہو گئے
11
وَاسْتَقَرَّتِ الْأَرَضُوْنَ بِٲَوْتَادِھَا فَوْقَ الْمَاءِ
12
اور زمینیں اپنی میخوں کے سہارے پانی کے اوپر ٹھہر گئی ہیں
12
ثُمَّ عَلَا رَبُّنَا فِی السَّمَاوَاتِ الْعُلٰی
13
پھر ہمارا پروردگار اونچے آسمانوں پر مسلط ہو گیا
13
الرَّحْمٰنُ علَی الْعَرْشِ اسْتَوٰی
14
وہی رحمٰن ہر بلندی پر حاوی ہو گیا
14
لَہُ مَا فِی السَّمَاوَاتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ
15
اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے
15
وَمَا بَیْنَھُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرٰی
16
جو کچھ ان کے درمیان اور جو کچھ زیر زمین موجود ہے
16
فَٲَنَا ٲَشْھَدُ بِٲَنَّكَ ٲَنْتَ ﷲُ
17
پس میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے
17
لَا رَافِعَ لِمَا وَضَعْتَ
18
جسے تو پست کرے اسے کوئی بلند کرنے والا نہیں ہے
18
وَلَا وَاضِعَ لِمَا رَفَعْتَ
19
جسے تو بلند کرے اسے کوئی پست کرنے والا نہیں ہے
19
وَلَا مُعِزَّ لِمَنْ ٲَذْلَلْتَ
20
جسے تو ذلیل کرے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ہے
20
وَلَا مُذِلَّ لِمَنْ ٲَعْزَزْتَ
21
اور جسے تو عزت دے اسے کوئی ذلیل کرنے والا نہیں
21
وَلَا مَانِعَ لِمَا ٲَعْطَیْتَ
22
جسے تو عطا کرے اس سے کوئی روکنے والا نہیں ہے
22
وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ
23
اور جس سے تو روک لے اس کو کوئی عطا کرنے والا نہیں ہے
23
وَٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
24
اور تو ہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے
24
كُنْتَ اِذْ لَمْ تَكُنْ سَمَاءٌ مَبْنِیَّۃٌ
25
تو موجود تھا جب آسمان بلند نہیں کیا گیا تھا
25
وَلَا ٲَرْضٌ مَدْحِیَّۃٌ، وَلَا شَمْسٌ مُضِیْئَۃٌ
26
اور نہ زمین بچھائی گئی تھی اور نہ سورج چمکایا گیا تھا
26
وَلَا لَیْلٌ مُظْلِمٌ، وَلَا نَہَارٌ مُضِیْءٌ
27
نہ تاریک رات اور نہ روشن دن پیدا ہوا تھا
27
وَلَا بَحْرٌ لُجِّیٌّ، وَلَا جَبَلٌ رَاسٍ
28
نہ سمندر موجزن تھا، نہ کوئی اونچا پہاڑ تھا
28
وَلَا نَجْمٌ سَارٍ، وَلَا قَمَرٌ مُنِیْرٌ
29
نہ چلتا ہوا ستارہ تھا اور نہ چمکتا ہوا چاند
29
وَلَا رِیْحٌ تَھُبُّ، وَلَا سَحَابٌ یَسْكُبُ
30
اور نہ چلتی ہوئی ہوا تھی، نہ ہی برسنے والا بادل تھا
30
وَلَا بَرْقٌ یَلْمَعُ، وَلَا رَعْدٌ یُسَبِّحُ
31
نہ چمکنے والی بجلی اور نہ کڑکنے والے بادل
31
وَلَا رُوْحٌ تَنَفَّسُ، وَلَا طَائِرٌ یَطِیْرُ
32
نہ سانس لینے والی روح اور نہ اڑنے والا پرندہ تھا
32
وَلَا نَارٌ تَتَوَقَّدُ، وَلَا مَاءٌ یَطَّرِدُ
33
نہ جلتی ہوئی آگ اور نہ بہتا ہوا پانی پ
33
كُنْتَ قَبْلَ كُلِّ شَیْءٍ
34
س تو ہر چیز سے پہلے تھا
34
وَكَوَّنْتَ كُلَّ شَیْءٍ
35
اور تو نے ہر چیز کو بنایا
35
وَقَدَرْتَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ
36
تو ہی ہر شے پر قادر و قدیر ہے
36
وَابْتَدَعْتَ كُلَّ شَیْءٍ
37
تو نے ہر چیز کو ایجاد کیا
37
وَٲَغْنَیْتَ وَٲَفْقَرْتَ
38
اور انہیں بے حاجت اور محتاج بناتا ہے
38
وَٲَمَتَّ وَٲَحْیَیْتَ
39
انہیں موت اور حیات دیتا ہے
39
وَٲَضْحَكْتَ وَٲَبْكَیْتَ
40
ہنساتا ہے اور رلاتا ہے
40
وَعَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَیْتَ
41
اور تو عرش پر حاوی ہے
41
فَتَبَارَكْتَ یَا ﷲُ وَتَعَالَیْتَ
42
پس تو بابرکت ہے اے اللہ تو بلند ہے
42
ٲَنْتَ ﷲُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
43
تو وہ اللہ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
43
الْخَلَّاقُ الْمُعِیْنُ
44
تو پیدا کرنے والا مدد دینے والا ہے
44
ٲَمْرُكَ غَالِبٌ، وَعِلْمُكَ نَافِذٌ
45
تیرا حکم غالب، تیرا علم گہرا
45
وَكَیْدُكَ غَرِیْبٌ، وَوَعْدُكَ صَادِقٌ
46
اور تیری تدبیر عجیب ہے، تیرا وعدہ سچا
46
وَقَوْلُكَ حَقٌّ، وَحُكْمُكَ عَدْلٌ
47
اور تیرا قول حق ہے اور تیرا فیصلہ عادلانہ
47
وَكَلَامُكَ ھُدًى، وَوَحْیُكَ نُوْرٌ
48
اور تیرا کلام ہدایت والا ہے ،تیری وحی نور
48
وَرَحْمَتُكَ وَاسِعَۃٌ، وَعَفْوُكَ عَظِیْمٌ
49
اور تیری رحمت وسیع ہے، تیری بخشش عظیم ہے
49
وَفَضْلُكَ كَثِیْرٌ، وَعَطَاؤُكَ جَزِیْلٌ
50
تیرا فضل کثیر اور تیری عطا بہت بڑی ہے
50
وَحَبْلُكَ مَتِیْنٌ، وَاِمْكَانُكَ عَتِیْدٌ
51
تیری رسی مضبوط اور تیری قدرت آمادہ ہے
51
وَجَارُكَ عَزِیْزٌ، وَبَٲسُكَ شَدِیْدٌ
52
تیری پناہ لینے والا قوی، تیرا حملہ سخت
52
وَمَكْرُكَ مَكِیْدٌ
53
اور تیری تجویز پیچ دار ہے
53
ٲَنْتَ یَا رَبِّ مَوْضِعُ كُلِّ شَكْوٰی
54
اے پروردگار تو ہر شکایت کے پہنچنے کی جگہ
54
حَاضِرُ كُلِّ مَلَاءٍ
55
ہر جماعت میں موجود
55
وَشَاھِدُ كُلِّ نَجْوٰی
56
اور ہر سرگوشی کا گواہ ہے
56
مُنْتَہٰی كُلِّ حَاجَۃٍ
57
تو ہر حاجت کی پناہ
57
مُفَرِّجُ كُلِّ حُزْنٍ
58
ہر غم کو دور کرنے والا
58
غِنٰی كُلِّ مِسْكِیْنٍ
59
ہر بے چارے کا سرمایہ
59
حِصْنُ كُلِّ ھَارِبٍ
60
ہر بھاگنے والے کیلئے قلعہ
60
ٲَمَانُ كُلِّ خَائِفٍ
61
ہر ڈرنے والے کیلئے جائے امن
61
حِرْزُ الضُّعَفَاءِ، كَنْزُ الْفُقَرَاءِ
62
کمزوروں کی ڈھال، فقیروں کا خزانہ،
62
مُفَرِّجُ الْغَمَّاءِ، مُعِیْنُ الصَّالِحِیْنَ
63
غموں کو مٹانے والا اور نیکوکاروں کا مددگار ہے
63
ذٰلِكَ ﷲُ رَبُّنَا لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ
64
یہی اللہ ہمارا رب ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں
64
تَكْفِیْ مِنْ عِبَادِكَ مَنْ تَوَكَّلَ عَلَیْكَ
65
تو اپنے ان بندوں کیلئے کافی ہے جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں
65
وَٲَنْتَ جَارُ مَنْ لَاذَ بِكَ وَتَضَرَّعَ اِلَیْكَ
66
تو اس کی پناہ ہے جو تیری پناہ چاہے اور جو تجھ سے فریاد کرے
66
عِصْمَۃُ مَنِ اعْتَصَمَ بِكَ
67
اس کا مددگار جو تجھ سے مدد مانگے
67
نَاصِرُ مَنِ انْتَصَرَ بِكَ
68
اس کا ناصر ہے جو تیری نصرت چاہے
68
تَغْفِرُ الذُّنُوْبَ لِمَنِ اسْتَغْفَرَكَ
69
تو اس کے گناہ بخش دیتا ہے جو تجھ سے بخشش طلب کرے اسے معاف کر دیتا ہے
69
جَبَّارُ الْجَبَابِرَۃِ
70
تو جابروں پر غالب،
70
عَظِیْمُ الْعُظَمَاءِ، كَبِیْرُ الْكُبَرَاءِ
71
بزرگوں کا بزرگ، بڑوں کا بڑا،
71
سَیِّدُ السَّادَاتِ، مَوْلَی الْمَوَالِیْ
72
سرداروں کا سردار، آقاؤں کا آقا
72
صَرِیْخُ المُسْتَصْرِخِیْنَ
73
داد خواہوں کا داد رس
73
مُنَفِّسٌ عَنِ الْمَكْرُوْبِیْنَ
74
مصیبت زدوں کا غمگسار
74
مُجِیْبُ دَعْوَۃِ الْمُضْطَرِّیْنَ
75
بے قراروں کی دعا قبول کرنے والا
75
ٲَسْمَعُ السَّامِعِیْنَ، ٲَبْصَرُ النَّاظِرِیْنَ
76
سننے والوں میں زیادہ سننے والا، دیکھنے والوں میں زیادہ دیکھنے والا
76
ٲَحْكَمُ الْحَاكِمِیْنَ، ٲَسْرَعُ الْحَاسِبِیْنَ
77
حاکموں میں زیادہ حکم کرنے والا، جلد حساب کرنے والا
77
ٲَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ، خَیْرُ الْغَافِرِیْنَ
78
رحم کرنے والوں میں زیادہ رحم والا، بخشنے والوں میں سب سے بہتر
78
قَاضِیْ حَوَائِجِ الْمُؤْمِنِیْنَ
79
مومنوں کی حاجات بر لانے والا
79
مُغِیْثُ الصَّالِحِیْنَ
80
نیکوکاروں کا فریاد رس ہے
80
ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ
81
تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو عالموں کا رب ہے
81
ٲَنْتَ الْخَالِقُ وَٲَنَا الْمَخْلُوْقُ
82
تو خالق ہے اور میں مخلوق ہوں
82
وَٲَنْتَ الْمَالِكُ وَٲَنَا الْمَمْلُوْكُ
83
تو مالک ہے اور میں مملوک ہوں
83
وَٲَنْتَ الرَّبُّ وَٲَنَا الْعَبْدُ
84
تو پروردگار ہے اور میں تیرا بندہ ہوں
84
وَٲَنْتَ الرَّازِقُ وَٲَنَا الْمَرْزُوْقُ
85
تو رازق ہے اور میں رزق پانے والا ہوں
85
وَٲَنْتَ الْمُعْطِیْ وَٲَنَا السَّآئِلُ
86
تو عطا کرنے والا اور میں مانگنے والا ہوں
86
وَٲَنْتَ الْجَوَادُ وَٲَنَا الْبَخِیْلُ
87
تو سخاوت کرنے والا اور میں کنجوس ہوں
87
وَٲَنْتَ الْقَوِیُّ وَٲَنَا الضَّعِیْفُ
88
تو قوت والا ہے اور میں کمزور ہوں
88
وَٲَنْتَ الْعَزِیْزُ وَٲَنَا الذَّلِیْلُ
89
تو عزت والا ہے اور میں ذلیل ہوں
89
وَٲَنْتَ الْغَنِیُّ و ٲَنَا الْفَقِیْرُ
90
تو بے حاجت ہے اور میں محتاج ہوں
90
وَٲَنْتَ السَّیِّدُ وَٲَنَا الْعَبْدُ
91
تو آقا ہے اور میں غلام ہوں
91
وَٲَنْتَ الْغَافِرُ وَٲَنَا الْمُسِیْءُ
92
تو بخشنے والا ہے اور میں گنہگار ہوں
92
وَٲَنْتَ الْعَالِمُ وَٲَنَا الْجَاھِلُ
93
تو علم والا ہے اور میں نادان ہوں
93
وَٲَنْتَ الْحَلِیْمُ وَٲَنَا الْعَجُوْلُ
94
تو بردبار ہے اور میں جلد باز ہوں
94
وَٲَنْتَ الرَّحْمٰنُ وَٲَنَا الْمَرْحُوْمُ
95
تو رحم کرنے والا ہے اور میں رحم کیا ہوا
95
وَٲَنْتَ الْمُعَافِیْ وَٲَنَا الْمُبْتَلٰی
96
تو عافیت دینے والا اور میں پھنسا ہوا ہوں
96
وَٲَنْتَ الْمُجِیْبُ وَٲَنَا الْمُضْطَرُّ
97
تو دعا قبول کرنے والا اور میں بے قرار ہوں
97
وَٲَنَا ٲَشْھَدُ بِٲَنَّكَ ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
98
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک تو ہی معبود ہے
98
الْمُعْطِیْ عِبَادَكَ بِلَا سُؤَالٍ
99
تو جو اپنے بندوں کو بن مانگے عطا کرتا ہے
99
وَٲَشْھَدُ بِٲَنَّكَ ٲَنْتَ ﷲُ الْوَاحِدُ الْاَحَدُ
100
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً تو ہی خدائے یگانہ، یکتا،
100
الْمُتَفَرِّدُ الصَّمَدُ الْفَرْدُ، وَاِلَیْكَ الْمَصِیْرُ
101
بے مثل، بے نیاز، بے مثال ہے اور تیری ہی طرف واپسی ہے
101
وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی مُحَمَّدٍ
102
اور خدا رحمت فرمائے حضرت محمدؐ پر
102
وَٲَھْلِ بَیْتِہِ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ
103
اور ان کے اہلبیتؑ پر جو پاک و پاکیزہ ہیں
103
وَاغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ
104
اور میرے گناہ معاف فرما دے
104
وَاسْتُرْ عَلَیَّ عُیُوْبِیْ
105
اور میرے عیبوں کو چھپائے رکھ
105
وَافْتَحْ لِیْ مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَۃً وَرِزْقًا وَاسِعًا
106
اور میرے لیے اپنی طرف سے در رحمت اور کشادہ رزق کے دروازے کھول دے
106
یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
107
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
107
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
108
اور سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں جو عالمین کا رب ہے
108
وَحَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَكِیْلُ
109
اور کافی ہے ہمارے لیے ایک اللہ جو بہترین کارساز ہے
109
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔
110
اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو خدائے بلند و برتر سے ملتی ہے
110