پہلی دعا

منقول ہے کہ امام جعفر صادقؑ نے فرمایا کہ درد کے لئے یہ دعا پڑھو:

بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ كَمْ مِنْ نِعْمَةٍ لِلّٰهِ
1
خدا کے نام سے، خدا کی ذات سے، خدا کی کتنی نعمتیں ہیں
1
فِیْ عِرْقٍ سَاكِنٍ وَغَیْرِ سَاكِنٍ
2
جو ساکن اور متحرک رگوں میں ہیں
2
عَلٰی عَبْدٍ شَاكِرٍ وَغَیْرِ شَاكِرٍ
3
شکر کرنے والے اور ناشکرے بندوں پر۔
3

پھر فریضہ نماز کے بعد اپنی داڑھی کو پکڑے اور تین مر تبہ کہے:

اَللّٰهُمَّ فَرِّجْ عَنِّیْ كُرْبَتِیْ
4
اے معبود میری مصیبت دور کر دے
4
وَعَجِّلْ عَافِیَتِیْ وَاكْشِفْ ضُرِّیْ
5
جلد عافیت عطا کر اور میرا غم مٹا دے۔
5

اس میں کوشش کرے کہ یہ عمل گریہ اور آنسوؤں کے ساتھ انجام پائے۔

دوسری دعا

امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ درد کی جگہ پر ہاتھ رکھے اور کہے:

بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ وَمُحَمَّدٌ رَسُوْلُ ﷲِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْهِ وَاٰلِهِ
6
خدا کے نام سے، خدا کی ذات سے اور خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ
6
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰه
7
اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر جو خدا کی ہے
7
اَللّٰهُمَّ امْسَحْ عنِّیْ مَا أَجِدُ
8
اے معبود وہ درد ہٹا دے جسے محسوس کرتا ہوں۔
8

اس کے بعد اپنا دایاں ہاتھ تین مر تبہ درد کے مقام پر پھیرے۔

تیسری دعا

امام محمد باقرؑ سے مروی ہے کہ حضرت امیر المومنینؑ بیمار ہوئے تو رسولؐ خدا ان کی بیمار پرسی کے لئے تشریف لائے اور فرمایا کہ اے علیؑ یہ دعا پڑھو:

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْأَلُكَ تَعْجِیْلَ عَافِیَتِكَ
9
اے معبود تجھ سے مانگتا ہوں تیری طرف سے جلد صحت،
9
وَصَبْرًا عَلٰی بَلِیَّتِكَ وَخُرُوْجًا اِلٰی رَحْمَتِكَ
10
تیری طرف سے آئی مصیبت پر صبر اور تیری رحمت کی طرف جانے کی توفیق۔
10

چوتھی دعا

امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں کہ درد کی جگہ پر ہاتھ رکھ کر تین مرتبہ یہ دعا پڑھو :

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْأَلُك بِحَقِّ الْقُرْاٰنِ الْعَظِیْمِ
11
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں قرآن عظیم کے حق کا وا سطہ دے کر
11
الَّذِیْ نَزَلَ بِہِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُ
12
کہ جس کو لے کر رو ح الامین نازل ہوتے رہے
12
وَهُوَ عِنْدَكَ فِیْ أُمِّ الْكِتَابِ عَلِیٌّ حَكِیْمٌ
13
اور وہ تیرے ہاں دفترِ کل میں موجود ہے، بلند مر تبہ حکمت والا ہے
13
أَنْ تَشْفِیَنِیْ بِشِفَائِكَ
14
یہ کہ تو مجھے اپنی طرف سے شفا دے
14
وَتُدَاوِیَنِیْ بِدَوَائِكَ، وَتُعَافِیَنِیْ مِنْ بَلَائِكَ
15
اور دوا سے میری چارہ گری فرما اور اپنی بلاؤں سے محفوظ و مامون رکھ۔
15

اس کے بعد آل محمدؐ پر درود بھیجے۔

پانچویں دعا

ابو حمزہ سے روایت ہے کہ میرے گھٹنے میں درد ہو گیا تو میں نے امام محمد باقرؑ سے اس کا ذکر کیا پس آ پ نے فرمایا کہ جب نماز ادا کر چکو تو یہ دعا پڑھا کرو:

یَا أَجْوَدَ مَنْ أَعْطٰی، وَیَا خَیْرَ مَنْ سُئِلَ، وَیَا أَرْحَمَ مَنِ اسْتُرْحِمَ
16
اے سب سے دینے والوں سے زیادہ سخی، اے سوال کیے جانے والوں میں بہترین اور اے رحم مانگے جا نے والوں میں زیادہ رحم والے
16
اِرْحَمْ ضَعْفِیْ وَقِلَّةَ حِیْلَتِیْ، وَاعْفِنِیْ مِنْ وَجَعِیْ
17
رحم فرما میری کمزوری اور میری ناکام تدبیروں پر اور مجھ کو اس درد سے نجا ت دے۔
17

ابو حمزہ کہتے ہیں میں نے یہ دعا پڑھی اور اس درد سے شفا پائی۔

مؤلف کہتے ہیں اس کتاب کے تیسرے باب کے شروع میں امراض اور بیماریوں کو دور کر نے کی بہت سے دعائیں ذکر کی جا چکی ہیں۔