واضح رہے کہ رسول اللہؐ اور آئمہ طاہرینؑ سے طلوع و غروب آفتاب کے وقت بہت سی دعائیں اور اذکار نقل ہوئے ہیں، نیز معتبر روایات میں ان دونوں وقتوں میں دعا کرنے کی بہت زیادہ ترغیب دی گئی ہے۔ اس مختصر کتاب میں ہم محض چند مستند دعاؤں کے ذکر پر اکتفا کرتے ہیں۔

اول

مشائخِ حدیث نے معتبر سند کے ساتھ امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے دس مرتبہ یہ دعا پڑھے:

لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
1
خدا کے سواء کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں
1
لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ
2
ملک اسی کا ہے اور اسی کیلئے حمد ہے
2
یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَیُمِیْتُ وَیُحْیِیْ
3
وہ زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے، اور موت دیتا ہے اور زندہ کرتا ہے
3
وَھُوَ حَیٌّ لَا یَمُوْتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ
4
وہ زندہ ہے اسے موت نہیں آتی۔ بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے
4
وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
5
اور وہ ہر چیز پرقدرت رکھتا ہے
5

بعض روایات میں ہے کہ اگر یہ دعا وقت پر نہ پڑھ سکے تو اس کی قضا کرنا ضروری ہے۔

دوم

انہی حضرتؑ کی معتبر روایات میں یہ بھی وارد ہوا ہے کہ طلوع و غروب سے پہلے دس مرتبہ یہ دعا پڑھیں:

ٲَعُوْذُ بِاللہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ
6
میں شیاطین کے وسوسوں سے سننے جاننے والے خدا کی پناہ کا طلبگار ہوں
6
وَٲَعُوْذُ بِاللہِ ٲَنْ یَحْضُرُوْنَ
7
اور خدا کی پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ وہ میرے قریب آئیں
7
اِنَّ ﷲَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
8
بے شک اللہ ہی سننے اور جاننے والا ہے
8

سوم

آنجنابؑ سے منقول ہے کہ تمہارے لیے کیا رکاوٹ ہے کہ صبح اور شام یہ دعا پڑھ لیا کریں:

اَللّٰھُمَّ مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ وَالْاَبْصَارِ
9
اے دلوں اور آنکھوں کے منقلب کرنے والے خدائے پاک
9
ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِكَ
10
میرے دل کو اپنے دین پر جما دے
10
وَلَا تُزِغْ قَلْبِیْ بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنِیْ
11
اس کے بعد میرے دل کو ٹیڑھا نہ کر جب تو نے مجھے ہدایت دی ہے
11
وَھَبْ لِیْ مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَۃً
12
مجھ پر اپنی طرف سے رحمت نازل فرما
12
اِنَّكَ ٲَنْتَ الْوَہَّابُ
13
اس میں شک نہیں کہ تو بڑا ہی عطا کرنے والا ہے
13
وَٲَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ بِرَحْمَتِكَ
14
اور اپنی رحمت سے مجھے آگ سے بچا اور محفوظ رکھ
14
اَللّٰھُمَّ امْدُدْ لِیْ فِیْ عُمْرِیْ، وَٲَوْسِعْ عَلَیَّ فِیْ رِزْقِیْ
15
اے اللہ میری عمر طویل کر دے، میرے رزق میں وسعت پیدا کر دے
15
وَانْشُرْ عَلَیَّ رَحْمَتَكَ
16
اور مجھ پر اپنی رحمت کا سایہ فرما دے
16
وَاِنْ كُنْتُ عِنْدَكَ فِیْ ٲُمِّ الْكِتَابِ شَقِیًّا فَاجْعَلْنِیْ سَعِیْدًا
17
اور اگر میں لوحِ محفوظ میں تیرے نزدیک بدبخت ہوں تو مجھے نیک بخت بنا دے
17
فَاِنَّكَ تَمْحُوْ مَا تَشَاءُ وَتُثْبِتُ، وَعِنْدَكَ ٲُمُّ الْكِتَابِ
18
یقیناً تو جو چاہے مٹاتا اور لکھتا ہے اور لوح محفوظ تیرے پاس ہے
18

چہارم

آنجنابؑ سے مروی ہے کہ صبح و شام یہ دعا پڑھے:

اَلْحَمْدُللہِ الَّذِیْ یَفْعَلُ مَا یَشَاءُ
19
ساری تعریف اس اللہ کیلئے ہے کہ جو وہ چاہے کرتا ہے
19
وَلَا یَفْعَلُ مَا یَشَاءُ غَیْرہٗ
20
اور اس کے سوا کوئی نہیں جو چاہے کر پائے
20
الْحَمْدُ لِلّٰہِ كَمَا یُحِبُّ ﷲُ ٲَنْ یُحْمَدَ
21
ساری تعریف اللہ کیلئے ہے کہ جیسی تعریف وہ پسندکرتا ہے
21
الْحَمْدُ لِلّٰہِ كَمَا ھُوَ ٲَھْلُہٗ
22
اور ساری تعریف اللہ کیلئے ہے جیسا کہ وہ اس کا اہل ہے
22
اَللّٰھُمَّ ٲَدْخِلْنِیْ فِیْ كُلِّ خَیْرٍ ٲَدْخَلْتَ فِیْہِ مُحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ
23
اے معبود! مجھے ہر اس نیکی میں داخل فرما جس میں تو نے محمدؐ وآل محمدؐ کو داخل فرمایا ہے
23
وَٲَخْرِجْنِیْ مِنْ كُلِّ شَرٍّ ٲَخْرَجْتَ مِنْہُ مَحَمَّدًا وَاٰلَ مُحَمَّدٍ
24
اور مجھے ہر اس برائی سے بچا کہ جس سے تو نے محمدؐ وآلؑ محمدؐ کو محفوظ و مامون رکھا
24
صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
25
خدا کی رحمت ہو محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر
25
سُبْحَانَ ﷲِ، وَالْحَمْدُ للہِ
26
اللہ پاک ہے ساری تعریفیں اسی کیلئے ہیں
26
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ، وَﷲُ ٲَكْبَرُ
27
اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ ہی بزرگ تر ہے
27