معاویہ بن عمار سے منقول ہے کہ میں نے امام جعفر صادقؑ سے عرض کیا کہ مجھے وسعت رزق کی کوئی دعا تعلیم فرمائیں، تو آپؑ نے مجھ کو یہ دعا تعلیم فرمائی اور میں نے وسعت رزق کے لئے اس سے بہتر کسی چیز کو نہیں پایا۔
اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِیْ مِنْ فَضْلِكَ الْوَاسِعِ الْحَلَالِ الطَّیِّبِ
1
اے معبود مجھے عطا فرما اپنے بے حساب فضل سے حلال و پاکیزہ فراواں روزی
1
رِزْقًا وَاسِعًا حَلَالًا طَیِّبًا بَلَاغًا لِلدُّنْیَا وَالْاٰخِرَةِ
2
جو حلال و پاکیزہ اور کافی ہو دنیا و آخرت کیلئے
2
صَبًّا صَبًّا هَنِیْئًا مَرِیْئًا
3
وہ جاری رہے مناسب اور خوش ذائقہ
3
مِنْ غَیْرِ كَدٍّ وَلَا مَنٍّ مِنْ أَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ
4
بغیر کسی تکلیف کے اور اس میں تیری مخلوق میں سے کسی کا احسان نہ ہو
4
اِلَّا سَعَةً مِنْ فَضْلِكَ الْوَاسِعِ
5
مگر یہ کہ تیرے وسیع فضل سے فراوانی ملے
5
فَاِنَّكَ قُلْتَ وَاسْئَلُوا ﷲَ مِنْ فَضْلِهٖ
6
کیونکہ تو نے فرمایا ہے کہ اللہ کے فضل سے مانگو
6
فَمِنْ فَضْلِكَ أَسْأَلُ، وَمِنْ عَطِیَّتِكَ أَسْأَلُ
7
پس میں تیرے فضل سے مانگتا ہوں، تیری عطا میں طلب کرتا ہوں
7
وَمِنْ یَدِكَ الْمَلَأَ أَسْأَلُ
8
اور تیرے بھرے ہاتھ سے لینا چاہتا ہوں۔
8
امام محمد باقرؑ نے زید شحام سے فرمایا کہ کشائش رزق کیلئے ہر فریضہ نماز کے سجدے میں کہو:
یَا خَیْرَ الْمَسْؤُوْلِیْنَ وَیَا خَیْرَ الْمُعْطِیْنَ
9
اے بہترین ذات جس سے مانگا جاتا ہے اور بہترین عطا کرنے والے
9
اُرْزُقْنِیْ وَارْزُقْ عِیَالِیْ مِنْ فَضْلِكَ
10
مجھے رزق دے اور میرے عیال کو رزق دے اپنے فضل سے
10
فَاِنَّكَ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ
11
کیونکہ یقینا تو بڑے فضل کا مالک ہے۔
11
ابو بصیر سے منقول ہے کہ میں نے امام جعفر صادقؑ سے اپنی حاجات کا ذکر کیا اور عرض کیا کہ مجھے وسعت رزق کی کوئی دعا تعلیم فرمائیں۔ پس آپ نے مجھے یہ دعا تعلیم فرمائی اور میں نے جب اس کو پڑھنا شروع کیا کبھی محتاج نہیں ہوا۔ آپؑ نے فرمایا کہ نماز تہجد میں سجدے کی حالت میں کہو:
یَا خَیْرَ مَدْعُوٍّ، وَیَا خَیْرَ مَسْؤُوْلٍ
12
اے بہترین ذات جسے پکارا اور جس سے سوال کیا جاتا ہے
12
وَیَا أَوْسَعَ مَنْ أَعْطٰی وَیَا خَیْرَ مُرْتَجًی
13
اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے اے بہترین آرزو شدہ
13
اُرْزُقْنِیْ وَأَوْسِعْ عَلَیَّ مِنْ رِزْقِكَ
14
مجھے رزق دے، اپنا رزق میرے لئے فراواں کر دے
14
وَسَبِّبْ لِیْ رِزْقًا مِنْ قِبَلِكَ
15
اور اپنی طرف سے میری روزی کے وسیلے مہیا فرما
15
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
16
کیونکہ یقینا تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
16
مؤلف کہتے ہیں شیخ طوسیؒ نے مصباح میں اس دعا کو نماز تہجد کی آٹھویں رکعت کے سجدۂ آخر میں پڑھنے کا ذکر فرمایا ہے۔
یَا رَازِقَ الْمُقِلِّیْن وَیَا رَاحِمَ الْمَسَاكِیْنِ
17
اے ناداروں کو روزی دینے والے اے بے سہاروں پر رحم کرنے والے
17
وَیَا وَلِیَّ الْمُؤْمِنِیْن وَیَا ذَا الْقُوَّةِ الْمَتِیْنِ
18
اے مومنوں کی سر پر ستی کرنے والے اے محکم قوت کے مالک
18
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَأَهْلِ بَیْتِهٖ
19
رحمت فرما محمد اور ان کی اہلبیتؑ پر
19
وَارْزُقْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاكْفِنِیْ مَا أَهَمَّنِیْ
20
اور مجھے رزق دے، آسائش عطا کر مشکلوں میں میری مدد فرما۔
20
یہ دعا ابو بصیر نے امام جعفر صادقؑ سے نقل کی ہے کہ امامؑ نے فرمایا یہ وہ دعا ہے جو امام زین العابدینؑ اپنے رب کے حضور پڑھا کرتے تھے:
اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْأَلُك حُسْنَ الْمَعِیْشَةِ
21
اے معبود میں تجھ سے مانگتا ہوں بہترین معاش
21
مَعِیْشَةً أَتَقَوّٰی بِهَا عَلٰی جَمِیْعِ حَوَائِجِیْ
22
کہ جس سے میں اپنی تمام حاجات و ضروریات پوری کر سکوں
22
وَأَتَوَصَّلُ بِهَا فِی الْحَیَاةِ اِلٰی اٰخِرَتِیْ
23
اور اسی کے ذریعے زندگی میں آخرت کو پاؤں
23
مِنْ غَیْرِ أَنْ تُتْرِفَنِیْ فِیْهَا فَأَطْغٰی
24
ایسی روزی نہ ہو کہ فروانی ہو تو سر کشی کرنے لگوں
24
أَوْ تُقَتِّرَ بِہَا عَلَیَّ فَأَشْقٰی
25
یا اتنی تنگی ہو کہ بدبخت ہو جاؤں
25
أَوْسِعْ عَلَیَّ مِنْ حَلَالِ رِزْقِكَ
26
وسعت عطا کر مجھے اپنی طرف سے رزق حلال میں
26
وَأَفْضِلْ عَلَیَّ مِنْ سَیْبِ فَضْلِكَ
27
اور مجھ پر اپنے فضل سے مہربانی کی بارش برسا
27
نِعْمَةً مِنْكَ سَابِغَةً وَعَطَاءً غَیْرَ مَمْنُوْن
28
اپنی بہترین نعمتیں دے اور وہ عطا کر کہ جو کبھی ختم نہ ہو
28
ثُمَّ لَا تَشْغَلْنِیْ عَنْ شُكْرِ نِعْمَتِك بِاِكْثَارٍ مِنْہَا
29
اور اس کے بعد مجھے دی ہوئی نعمتوں پر ادائے شکر سے غافل نہ ہونے دے
29
تُلْهِیْنِیْ بَهْجَتُهٗ وَتَفْتِنُنِیْ زَهَرَاتُ زَهْوَتِهٖ
30
کہ کہیں کثرت نعمت مجھے خوشی میں مست نہ کر دے اور اس کی تازگی مجھے فتنے میں نہ ڈالے
30
وَلَا بِاِقْلَالٍ عَلَیَّ مِنْہَا یَقْصُرُ بِعَمَلِیْ كَدُّهٗ
31
اور نہ اسے اتنا کم کر دے کہ اس کا حصول میرے عمل کو گھٹا دے
31
وَیَمْلَأُ صَدْرِیْ هَمُّهٗ
32
اور دل اس کی پریشانی میں مبتلا رہے
32
أَعْطِنِیْ مِنْ ذٰلِكَ یَا اِلٰهِیْ غِنًی عَنْ شِرَارِ خَلْقِكَ
33
اے میرے اللہ اس بارے میں مجھے اپنی مخلوق کے شر سے بے خوف کر دے
33
وَبَلَاغًا أَنَالُ بِہٖ رِضْوَانَكَ
34
اور میں اس رزق سے تیری رضا حاصل کروں
34
وَأَعُوْذُ بِكَ یَا اِلٰهِیْ مِنْ شَرِّ الدُّنْیَا وَشَرِّ مَا فِیْہَا
35
الٰہی میں تیری پناہ لیتا ہوں دنیا اور اس کی چیزوں کے شر سے
35
وَلَا تَجْعَلْ عَلَیَّ الدُّنْیَا سِجْنًا
36
اس دنیا کو میرے لئے قید خانہ قرار نہ دے
36
وَلَا فِرَاقَہَا عَلَیَّ حُزْنًا
37
نہ مجھے اس کے چھوڑ جانے پر غم زدہ ہونے دے
37
اَخْرِجْنِیْ مِنْ فِتْنَتِهَا مَرْضِیًا عَنِّیْ
38
مجھے اس کے فتنوں سے نکال جب کہ تو مجھ سے راضی ہو
38
مَقْبُوْلًا فِیْہَا عَمَلِیْ اِلٰی دَارِ الْحَیَوَانِ وَمَسَاكِنِ الْاَخْیَار
39
میرا یہاں کیا ہوا عمل مقبول ہو کہ زندگی کے گھر اور نیکوں کے ٹھکانے پر پہنچوں
39
وَأَبْدِلْنِیْ بِالدُّنْیَا الْفَانِیَةِ نَعِیْمَ الدَّارِ الْبَاقِیَةِ
40
اس دنیائے فانی کے بدلے میں مجھے ہمیشہ کی نعمتوں والا گھر عطا فرما
40
اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ أَزْلِہَا وَزِلْزَالِہَا
41
اے معبود میں تیری پناہ لیتا ہوں اس دنیا کی سختی اور زلزلوں سے
41
وَمِنْ سَطَوَاتِ شَیَاطِیْنِهَا وَسَلَاطِیْنِهَا وَنَكَالِهَا
42
یہاں کے شیطانوں اور حکمرانوں کے حملوں سے دنیا کی تنگی سے
42
وَمِنْ بَغْیِ مَنْ بَغٰی عَلَیَّ فِیْهَا
43
زیادتی اور یہاں کے زیادتی کرنے والوں سے
43
اَللّٰهُمَّ مَنْ كَادَنِیْ فَكِدْهُ وَمَنْ أَرَادَنِیْ فَأَرِدْهُ
44
اے معبود جو مجھے دھوکا دے اسے دھوکے میں ڈال، جو مجھ سے میرے لئے برا ارادہ کرے تو اس سے ایسا ہی کر
44
وَفُلَّ عَنِّیْ حَدَّ مَنْ نَصَبَ لِیْ حَدَّهُ
45
جو میرے لئے تلوار تیز کرے تو اسے کند کر دے
45
وَأَطْفِأَ عَنِّیْ نَارَ مَنْ شَبَّ لِیْ وَقُوْدَهُ
46
جو میرے لئے آگ بھڑکائے اسے بجھا دے
46
وَاكْفِنِیْ مَكْرَ الْمَكَرَةِ
47
مکر کرنے والے کے مقابل میری مدد فرما
47
وَافْقَأْ عَنِّیْ عُیُوْن الْكَفَرَةِ
48
مکار کی آنکھیں میری طرف سے بند کر دے
48
وَاكْفِنِیْ هَمَّ مَنْ أَدْخَلَ عَلَیَّ هَمَّهُ
49
جو میرے دل میں غم ڈالے تو میری کفایت کر
49
وَادْفَعْ عَنِّیْ شَرَّ الْحَسَدَةِ
50
مجھ سے حاسدوں کے حسد کو دور کر
50
وَاعْصِمْنِیْ مِنْ ذٰلِكَ بِالسَّكِیْنَةِ
51
میری حفاظت فرما مجھے مطمئن رکھ
51
وَأَلْبِسْنِیْ دِرْعَكَ الْحَصِیْنَةَ
52
مجھے اپنی محکم زرہ میں محفوظ کر دے
52
وَأَحْیِنِیْ فِیْ سِتْرِكَ الْوَاقِیْ
53
مجھے اپنے بچانے والے پردوں میں زندہ رکھ
53
وَأَصْلِحْ لِیْ حَالِیْ، وَصَدِّقْ قَوْلِیْ بِفِعَالِیْ
54
میرے حالات بہتر بنا دے، میرے قول و فعل کو یکساں کر دے
54
وَبَارِكْ لِیْ فِیْ أَهْلِیْ وَمَاْلِیْ
55
اور میرے خاندان اور مال میں برکت دے۔
55
مؤلف کہتے ہیں دوسرے باب میں نمازوں کے ذیل میں وسعت رزق کے لئے بعض نمازوں کا ذکر کیا جا چکا ہے۔