پہلا خطبہ تمام کرنے کے بعد بیٹھ جائے لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑا ہو اور دوسرا خطبہ پڑھنا شروع کر دے۔ یہ وہی خطبہ جسے حضرت علی علیہ السلام جمعہ کے روز پہلے خطبے کے بعد پڑھتے تھے اور وہ یہ ہے:

الْحَمْدُ لِلّٰہِ نَحْمَدُھٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ
1
حمد خدا کیلئے ہے ہم اس کی حمد کرتے ہیں اس سے مدد مانگتے ہیں
1
وَنُؤْمِنُ بِہٖ وَنَتَوَكَّلُ عَلَیْہِ
2
ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں اور اسی پر بھروسہ کرتے ہیں
2
وَنَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
3
اور ہم گواہ ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں
3
وَٲَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُھٗ وَرَسُوْلُہٗ
4
اور یہ کہ حضرت محمدؐ اس کے بندے و رسولؐ ہیں
4
صَلَوَاتُ ﷲِ وَسَلَامُہٗ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَمَغْفِرَتُہٗ وَرِضْوَانُہٗ۔
5
ان پر اور ان کی آلؑ پر خدا کا درود وسلام ہو، نیز اس کی بخشش اور خوشنودی حاصل رہے
5
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ وَنَبِیِّكَ
6
اے معبود! حضرت محمدؐ پر رحمت فرما جو تیرے بندے، تیرے رسول اور تیرے نبی ہیں
6
صَلَاۃً نَامِیَۃً زَاكِیَۃً
7
ایسی رحمت جو بڑھنے والی اور پاکیزہ ہو
7
تَرْفَعُ بِہَا دَرَجَتَہٗ، وَتُبَیِّنُ بِہَا فَضْلَہٗ
8
جس سے ان کا مرتبہ بلند ہو اور ان کی بڑائی ظاہر ہو
8
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
9
اور محمدؐ وآلؑ محمدؐ پر رحمت فرما
9
وَبَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
10
اور محمدؐ وآل محمدؐ پر برکت نازل کر
10
كَمَا صَلَّیْتَ وَبَارَكْتَ وَتَرَحَّمْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَاٰلِ اِبْرَاھِیْمَ
11
جیسے تو نے رحمت فرمائی، برکت نازل کی اور مہربانی کی ابراہیمؑ اور آل ابراہیمؑ پر
11
اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ۔
12
بے شک تو تعریف والا ہے اور شان والا ہے
12
اَللّٰھُمَّ عَذِّبْ كَفَرَۃَ ٲَھْلِ الْكِتَابِ
13
اے معبود! اہل کتاب میں سے کافروں پر عذاب بھیج
13
الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِكَ
14
کہ جو تیرے راستے پر آنے والوں کو روکتے ہیں
14
وَیَجْحَدُوْنَ اٰیَاتِكَ وَیُكَذِّبُوْنَ رُسُلَكَ۔
15
تیری آیتوں کا انکار کرتے ہیں اور تیرے پیغمبروؑں کو جھٹلاتے ہیں
15
اَللّٰھُمَّ خَالِفْ بَیْنَ كَلِمَتِھِمْ
16
اے معبود ! ان کے عقائد میں اختلاف ڈال دے
16
وَٲَلْقِ الرُّعْبَ فِیْ قُلُوْبِھِمْ
17
ان کے دلوں پر مسلمانوں کا رعب جمادے
17
وَٲَنْزِلْ عَلَیْھِمْ رِجْزَكَ وَنَقِْمَتَكَ وَبَٲْسَكَ
18
اور ان کو سزا دے، ان سے بدلہ لے اور ان پر سختی لے آ
18
الَّذِیْ لَا تَرُدُّھٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ۔
19
کہ جسے تو گناہگار لوگوں سے ہر گز دور نہیں کرتا
19
اَللّٰھُمَّ انْصُرْ جُیُوْشَ الْمُسْلِمِیْنَ
20
اے معبود! مدد فرما مسلمانوں کے لشکروں کی،
20
وَسَرَایَاھُمْ وَمُرَابِطِیْھِمْ فِیْ مَشَارِقِ الْاَرْضِ وَمَغَارِبِہَا
21
ان کے فوجی دستوں اور سرحدوں کے نگہبانوں کی، زمین کے مشرقوں اور مغربوں میں
21
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
22
بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
22
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ۔
23
اے معبود! مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو بخش دے اور مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو بخش دے
23
اَللّٰھُمَّ اجْعَلِ التَّقْوٰی زَادَھُمْ
24
اے معبود تقویٰ کو ان کا توشہ قرار دے
24
وَالْاِیْمَانَ وَالْحِكْمَۃَ فِیْ قُلُوْبِھِمْ
25
ایمان و حکمت ان کے دلوں میں محکم کر دے
25
وَٲَوْزِعْھُمْ ٲَنْ یَشْكُرُوْا نِعْمَتَكَ الَّتِیْ ٲَنْعَمْتَ عَلَیْھِم
26
اور ان کو توفیق دے کہ وہ تیری نعمتوں پر شکر کریں جو تو نے ان کو دی ہیں
26
وَٲَنْ یُوْفُوْا بِعَھْدِكَ الَّذِیْ عَاھَدْتَھُمْ عَلَیْہِ
27
وہ اس عہد و پیمان کو پورا کریں جو تو نے ان سے کر رکھا ہے
27
اِلٰہَ الْحَقِّ وَخَالِقَ الْخَلْقِ
28
تو سچا معبود اور مخلوقات کا پیدا کرنے والا ہے
28
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِمَنْ تُوَفِّیَ
29
اے معبود ! ان کے گناہ معاف کر دے جو وفات کر گئے
29
مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ
30
مومن مردوں اور مومنہ عورتوں اور مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں میں سے
30
وَلِمَنْ ھُوَ لَاحِقٌ بِھِمْ مِنْ بَعْدِھِمْ مِنْھُمْ
31
اور ان کے بھی جو ان کے بعد وفات پا کر ان سے جا ملیں گے
31
اِنَّكَ ٲَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
32
بے شک تو غلبے والا اور حکمت والا ہے
32
اِنَّ ﷲَ یَٲْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ وَاِیْتَاءِ ذِی الْقُرْبٰی
33
بے شک اللہ حکم دیتا ہے قریبی انصاف اور نیکی کا اور عزیزوں کا حق دینے کا
33
وَیَنْہٰی عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْیِ
34
اور وہ روکتا بے حیائی، ناروا کاموں اور سرکشی سے
34
یَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ
35
وہ تمہیں سمجھاتا ہے شاید کہ تم نصیحت پکڑو
35
اذْكُرُوا ﷲَ یَذْكُرْكُمْ، فَاِنَّہٗ ذَاكِرٌ لِمَنْ ذَكَرَھٗ
36
تم خدا کو یاد کرو کہ وہ تمہیں یاد کرے کہ وہ اسے یاد کرتا ہے جو اسے یاد کرے
36
وَاسْٲَلُوا ﷲَ مِنْ رَحْمَتِہٖ وَفَضْلِہٖ
37
خداسے سوال کرو اس کی رحمت اور عنایت کا
37
فَاِنَّہٗ لَا یَخِیْبُ عَلَیْہِ دَاعٍ دَعَاھُ
38
کیونکہ وہ اسے ناکام نہیں کرتا جو اسے پکارتا ہے
38
رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً
39
اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بہترین زندگی دے
39
وَفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔
40
آخرت میں بہترین جزا دے اور ہمیں عذاب جہنم سے بچا لے۔
40