روزجمعہ کے اعمال بہت زیادہ ہیں اور یہاں ہم ان میں سے چند ایک کا تذکرہ کرتے ہیں۔

☆ جمعہ کے دن نمازِ صبح کی پہلی رکعت میں سو رہ جمعہ اور دوسری رکعت میں سو رہ توحید پڑھیں۔

☆ نماز صبح کے بعد کسی سے بات کر نے سے پہلے یہ دعا پڑھیں تا کہ اس جمعہ سے اگلے جمعہ تک اس کے گناہوں کا کفارہ ہو جائے

اَللّٰھُمَّ مَا قُلْتُ فِیْ جُمُعَتِیْ ھٰذِہٖ مِنْ قَوْلٍ
1
اے معبود میں نے اپنے اس جمعہ کے روز جو بات کہی
1
ٲَوْ حَلَفْتُ فِیْھَا مِنْ حَلْفٍ
2
یا اس میں کسی بات پر قسم کھائی ہے
2
ٲَوْنَذَرْتُ فِیْھَا مِنْ نَذْرٍ
3
یا کسی طرح کی نذر و منت مانی ہے
3
فَمَشِیْئَتُكَ بَیْنَ یَدَیْ ذٰلِكَ كُلِّہٖ
4
تو یہ سب کچھ تیری مرضی کے تابع ہے
4
فَمَا شِئْتَ مِنْہُ ٲَنْ یَكُوْنَ كَانَ
5
پس ان میں سے جس کے پورا ہو نے میں تیری مصلحت ہے اسے پورا فرما
5
وَمَا لَمْ تَشَٲْ مِنْہُ لَمْ یَكُنْ
6
اور جسے تو نہ چاہے پورا نہ کر
6
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَتَجَاوَزْ عَنِّیْ
7
اے معبود مجھے بخش دے اور مجھ سے در گزر فرما
7
اَللّٰھُمَّ مَنْ صَلَّیْتَ عَلَیْہِ فَصَلَاتِیْ عَلَیْہِ
8
اے معبود جس پر تو رحمت کرے میں اس پر رحمت کا طالب ہوں
8
وَمَنْ لَعَنْتَ فَلَعْنَتِیْ عَلَیْہِ
9
اور جس پر تو لعنت کرے میری بھی اس پر لعنت ہے
9

ہر ماہ کم ازکم ایک مرتبہ یہ عمل کرنا ضر وری ہے۔

☆ روایت میں آیا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن نمازِ صبح کے بعد طلوع آفتاب تک تعقیبات میں مشغول رہے تو جنت الفردوس میں اس کے ستر درجات بلند کیے جائیں گے۔ شیخ طوسیؒ سے روایت ہے کہ نماز فجر کی تعقیبات میں یہ دعا پڑھنا بہت بہتر ہے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ تَعَمَّدْتُ اِلَیْكَ بِحَاجَتِیْ
10
اے معبود اپنی حاجت لے کر تیرے حضور آیا ہوں
10
وَٲَنْزَلْتُ اِلَیْكَ الْیَوْمَ فَقْرِیْ وَفَاقَتِیْ وَمَسْكَنَتِیِ
11
اور آج کے دن تیری جناب میں اپنے فقر و فاقہ اور بے چارگی کے ساتھ حا ضر ہوں
11
فَٲَنَا لِمَغْفِرَتِكَ ٲَرْجٰی مِنِّیْ لِعَمَلِیْ
12
تو اپنے عمل کی بجائے تیری بخشش و رحمت کی زیادہ امید رکھتا ہوں
12
وَلَمَغْفِرَتُكَ وَرَحْمَتُكَ ٲَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِیْ
13
اور تیری بخشش و رحمت میرے گناہوں سے زیادہ وسعت رکھتی ہے
13
فَتَوَلَّ قَضَاءَ كُلِّ حَاجَۃٍ لِیْ بِقُدْرَتِكَ عَلَیْھَا
14
پس میری تمام حاجات پوری فرماکہ تو ایسا کرنے کی قدرت رکھتا ہے
14
وَتَیْسِیْرِ ذٰلِكَ عَلَیْكَ وَلِفَقْرِیْ اِلَیْكَ
15
اور یہ تیرے لیے بہت ہی آسان اور میری احتیاج کی مناسب ہے
15
فَاِنِّیْ لَمْ ٲُصِبْ خَیْرًا قَطُّ اِلَّا مِنْكَ
16
کیونکہ میں تیری توفیق کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتا
16
وَلَمْ یَصْرِفْ عَنِّیْ سُوْءً قَطُّ ٲَحَدٌ سِوَاكَ
17
اور تیرے سوا مجھے برائی سے بچانے والا کوئی نہیں ہے
17
وَلَسْتُ ٲَرْجُوْ لِاِٰخِرَتِیْ وَدُنْیَایَ وَلَا لِیَوْمِ فَقْرِیْ
18
اور میں اپنی دنیاو آخرت اور غربت وتنہائی کے بارے میں تیرے علاوہ کسی سے امید نہیں رکھتا
18
یَوْمَ یُفْرِدُنِیَ النَّاسُ فِیْ حُفْرَتِیْ
19
اور نہ اس دن جس دن مجھے لوگ قبر میں اکیلا چھوڑ جائیں گے
19
وَٲُفْضِیْ اِلَیْكَ بِذَنْبِیْ سِوَاكَ
20
اور میں اپنے گناہوں میں تیرے سوا کسی کو کارساز نہیں سمجھتا
20

☆ روایت ہے کہ جو شخص روزِ جمعہ یا غیر جمعہ بعد نماز فجر و ظہر یہ صلوات پڑھے تو وہ مرنے سے پہلے حضرت قائم ﴿عج﴾ کا دیدار کرے گا۔ جو یہ صلوات سو مرتبہ پڑ ھے تو حق تعالیٰ اس کی سا ٹھ حاجات پوری کرے گا۔ تیس حاجات دنیا میں اور تیس حاجات آخرت میں

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّلْ فَرَجَھُمْ
21
اے معبود محمدؐ وآل محمدؑ پر رحمت نازل فرما اور ان کے آخری ظہور میں تعجیل فرما
21

☆ نماز فجر کے بعد سورۂ رحمن پڑھیں اور فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ کے بعد ہر دفعہ کہیں: لَا بِشَیْءٍ مِنْ اٰلَآئِكَ رَبِّ أُكَذِّبُ

☆ شیخ طوسیؒ کہتے ہیں، سنت ہے کہ روز جمعہ نمازِ فجر کے بعد سو مرتبہ درود پڑھیں اور سو مر تبہ استغفار کر یں نیز ان سورتوں میں سے کسی ایک کی تلاوت کریں: نساء، ہود، کہف، صافات اور رحمٰن۔

☆ سورہ احقاف اور سورہ مومنون پڑھیں جیسا کہ امام جعفر صادق ؑ سے مروی ہے کہ جو شخص ہر شبِ جمعہ یا روزِ جمعہ سورہ احقاف پڑھے گا تو وہ دنیا میں خوف و خطر سے محفوظ رہے گا اور قیامت میں فزع اکبر ﴿بڑی ہولناکی﴾ سے امن میں ہو گا۔ نیز فرمایا کہ جو شخص ہر جمعہ کو پابندی سے سورہ مومنون پڑھے تو اس کے اعمال کا خاتمہ خیر و نیکی پر ہو گا اور اس کا فردوس بریں میں انبیاء و مرسلین کے ساتھ قیام ہو گا

☆ طلوع آفتاب سے قبل دس مرتبہ سورہ کافرون پڑ ھیں اور پھر دعا کریں تو وہ قبول ہو گی اور روایت میں ہے کہ امام زین العابدینؑ صبحِ جمعہ سے ظہر تک آیت الکرسی پڑھا کرتے تھے اور جب نمازوں سے فارغ ہوتے تو بعد میں سورہ قدر کی تلاوت شروع کر تے تھے۔

☆ واضح رہے کہ جمعہ کے دن آیت الکرسی ﴿علی التنزیل﴾ پڑھنے کی بڑی فضیلت بیان ہوئی ہے۔ علامہ مجلسی نے فرمایا ہے کہ علی ابن ابراہیم اور کلینی کی روایت کے مطابق علی التنزیل آیۃ الکرسی اس طرح ہے

اللہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَٲْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَلَانَوْمٌ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوَاتِ وَمَا فِی الْأَرْضِ
22
اللہ وہ ہے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ ہے اور سارے جہان کا مالک ہے اس کو نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے ﴿سب﴾ اسی کی ملکیت ہے
22

پھر ان الفاظ کی تلاوت کر یں:

وَمَا بَیْنَھُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرٰی عَالِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ
23
اور جو زمین اور آسمان کے درمیان ہے اور جو تحت الثریٰ میں ہے وہ پوشیدہ اور ظاہر ہے وہ آگاہ ہے وہ رحمن اور رحیم ہے
23

اس کے بعد مَنْ ذَالَّذِیْ سے ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنَ تک آیت الکرسی کو تمام کرے اور اس کے بعد کہیں: وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ