☆ روز جمعہ کے اعمال میں سے ایک عمل یہ بھی ہے کہ زوالِ آفتاب کے وقت وہ دُعا پڑھیں جو امام جعفر صادقؑ نے محمدبن مُسلم کو تعلیم فرمائی تھی اسے ہم شیخ کی مصباح سے نقل کر رہے ہیں
پھر یہ کہیں:
☆ جمعہ کے دن نماز ظہر کے فریضہ میں سُورۂ منافقون اور عصرکے فریضہ میں سُورۂ جُمعہ و سُورۂ توحید پڑھیں۔ شیخ صدوقؒ نے امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ جو چیزیں ہر شیعہ مومن پر واجب و لازم ہیں ان میں سے ایک یہ کہ وہ شب جمعہ کی نماز میں سُورۂ جمعہ و سُورۂ اعلی اور جُمعہ کی نماز ظہر میں سُورۂ جمعہ و سُورۂ منا فقون پڑھے۔ جس نے یہ عمل انجام دیا گویا اس نے حضرت رسُول ؐ کا عمل انجام دیا ہے اور خدا کی طرف سے اس کی جزا بہشتِ بریں ہے۔
شیخ کلینی نے بسند حسن ﴿جو صحیح کی مثل ہے﴾ حلبی سے روایت کی ہے۔ کہ میں نے امام جعفر صادقؑ سے پوچھا۔ اگر میں جمعہ کے دن تنہا نماز پڑھوں یعنی نماز جمعہ بجا نہ لاؤں اور چار رکعت نماز ظہر پڑھوں تو آیا میں با آواز قرات کر سکتا ہوں؟ آپؑ نے فرمایا: ہاں کر سکتے ہو مگر روز جمعہ سُورۂ جمعہ و منافقون کے ساتھ پڑھو۔
☆ شیخ طوسیؒ مصباح میں جمعہ کے دن ظہر کے بعد کی تعقیبات کے ضمن میں امام جعفر صادقؑ سے روایت کرتے ہیں کہ جو شخص روز جمعہ بعد از سلام درج ذیل سورتیں اور آیتیں پڑھے تو وہ اس جمعہ سے آئندہ جمعہ تک دُشمنوں کے شر اور دیگر آفات سے محفوظ رہے گا۔ یعنی سُورۂ حمد، سُورۂ ناس، سُورۂ فلق، سُورۂ توحید، سُورۂ کافرون سات سات مرتبہ پڑھیں اور آخر میں سُورۂ توبہ میں سے لَقَد جَائَكُم رَسُوْلُ سے آخر تک، سُورۂ حشر میں سے لَو اَنزَلْنَا ھٰذَا الْقُرْاٰنَ سے تا آ خر، اور سورۂ آلِ عمران کی پا نچ آیات اِنّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرضِ سے اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ تک پڑھیں۔
☆ امام جعفر صادقؑ کا فرمان ہے کہ جو شخص جمعہ کے روز نماز فجر یا ظہر کے بعد کہے:
تو ایک سال تک اس کا کوئی گناہ نہیں لکھا جائے گا نیز فرمایا جو شخص نماز فجر اور ظہرکے بعد کہے
تو اسے اس وقت تک موت نہیں آئے گی جب تک وہ امام زمانہؑ ﴿عج﴾ کا دیدار نہ کر لے۔ مؤلّف کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص جمعہ کے روز نمازِ ظہر کے بعد پہلی دعا کو تین بار پڑھے تو وہ آئندہ جمعہ تک سختیوں سے امان میں رہے گا۔ نیز روایت میں ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن دو نمازوں کے درمیان محمدؐ و آلِ محمدؑ پر درود بھیجے تو اس کو ستر رکعت نماز کے برابر ثواب حاصل ہو گا۔
☆ صحیفہ کاملہ میں مرقوم دو دعائیں پڑھیں جو یَاَ مَن یرحَمُ مَن لَا تَرْحَمُہُ العِبَادُ اور اَللّٰھُمَّ ھذَا یَومٌ مُّبَارَكٌ سے شروع ہوتی ہیں۔
☆ شیخ نے مصباح میں ائمہ سے روایت کی ہے کہ جو شخص روز جمعہ بعد از نمازِ ظہر دو رکعت نماز پڑھے جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھے:
تو اس تک اس جمعہ سے آئندہ جمعہ تک بلاء و فتنہ نہیں پہنچے گا اور قیامت میں رسولؐ اللہ اور حضرت ابراہیمؑ کے ساتھ ہو گا۔ علامہ مجلسی کہتے ہیں کہ اگر غیر سید اس دعا کو پڑھے تو وہ وَاَبِیْنَا کے بجائے وَاَبِیْہِ کہے۔