عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْاَنْصَارِیِّ
1
جابر بن عبد اللہ انصاری روایت کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں
1
عَنْ فَاطِمَۃَ الزَّھْرَاءِ عَلَیْھَا اَلسَّلَامُ بِنْتِ رَسُوْلِ ﷲ
2
بی بی فاطمہؑ زہرا بنت رسولؐ اللہ سے
2
قَالَ سَمِعْتُ فَاطِمَۃَ ٲَنَّھَا قَالَتْ
3
کہ میں جناب فاطمۃؑ الزہرا سے سنا ہے کہ وہ فرما رہی تھیں:
3
دَخَلَ عَلَیَّ ٲَبِیْ رَسُوْلُ ﷲِ فِیْ بَعْضِ الْاَیَّامِ
4
کہ ایک دن میرے بابا جان جناب رسولؐ خدا میرے گھر تشریف لائے
4
فَقَالَ اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا فَاطِمَۃُ
5
اور فرمانے لگے سلام ہو تم پر اے فاطمہ
5
فَقُلْتُ عَلَیْكَ اَلسَّلَامُ
6
میں نے جواب دیا آپ پر بھی سلام ہو
6
قَالَ اِنِّیْ ٲَجِدُ فِیْ بَدَنِیْ ضَعْفًا
7
پھر آپ نے فرمایا میں اپنے جسم میں کمزوری محسوس کر رہا ہوں
7
فَقُلْتُ لَہٗ ٲُعِیْذُكَ بِاللّٰهِ یَا ٲَبَتَاھُ مِنَ الضَّعْفِ
8
میں نے عرض کی بابا جان خدا نہ کرے جو آپ میں کمزوری آئے
8
فَقَالَ یَا فَاطِمَۃُ اِیْتِیْنِیْ بِالْكِسَاءِ الْیَمَانِیْ فَغَطَّینِیْ بِہٖ
9
آپ نے فرمایا اے فاطمہ! مجھے ایک یمنی چادر لا کر اوڑھا دو
9
ِفَٲَتَیْتُہٗ بِالْكِسَاءِ الْیَمَانِیْ فَغَطَّیْتُہٗ بِہٖ
10
تب میں یمنی چادر لے آئی اور میں نے وہ بابا جان کو اوڑھا دی
10
وَصِرْتُ ٲَنْظُرُ اِلَیْہِ وَاِذَا وَجْھُہٗ یَتَلَأْلَأُ
11
اور میں دیکھ رہی تھی کہ آپ کا چہرۂ مبارک چمک رہا ہے
11
كَٲَنَّہُ الْبَدْرُ فِیْ لَیْلَۃِ تَمَامِہٖ وَكَمَالِہٖ
12
جس طرح چودھویں رات کو چاند پوری طرح چمک رہا ہو
12
فَمَا كَانَتْ اِلَّا سَاعَۃً وَاِذَا بِوَلَدِیَ الْحَسَنِ قَدْ ٲَقْبَلَ
13
پھر ایک ساعت ہی گزری تھی کہ میرے بیٹے حسن وہاں آ گئے
13
وَقَالَ اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا ٲُمَّاھُ
14
اور وہ بولے سلام ہو آپ پر اے والدۂ محترمہ
14
فَقُلْتُ وَعَلَیْكَ اَلسَّلَامُ یَاقُرَّۃَ عَیْنِیْ وَثَمَرَۃَ فُؤَادِیْ
15
میں نے کہا اور تم پر سلام ہو اے میری آنکھ کے تارے اور میرے دل کے ٹکڑے
15
فَقَالَ یَا ٲُمَّاھُ اِنَّی ٲَشَمُّ عِنْدَكِ رَائِحَۃً طَیِّبَۃً
16
وہ کہنے لگے امی جان! میں آپ کے ہاں پاکیزہ خوشبو محسوس کر رہا ہوں
16
كَٲَنَّھَا رَائِحَۃُ جَدِّیْ رَسُوْلِ ﷲ
17
جیسے وہ میرے نانا جان رسول خدا کی خوشبو ہو
17
فَقُلْتُ نَعَمْ اِنَّ جَدَّكَ تَحْتَ الْكِسَاءِ
18
میں نے کہا ہاں وہ تمہارے نانا جان چادر اوڑھے ہوئے ہیں
18
فَٲَقْبَلَ الْحَسَنُ نَحْوَ الْكِسَاءِ
19
اس پر حسن چادر کی طرف بڑھے
19
وَقَالَ اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا جَدَّاھُ یَا رَسُوْلَ ﷲِ
20
اور کہا سلام ہو آپ پر اے نانا جان، اے خدا کے رسول
20
ٲَتَٲْذَنُ لِیْ ٲَنْ ٲَدْخُلَ مَعَكَ تَحْتَ الْكِسَاءِ
21
کیا مجھے اجازت ہے کہ آپ کے پاس چادر میں آ جاؤں؟
21
فَقَالَ وَعَلَیْكَ اَلسَّلَامُ یَا وَلَدِیْ وَیَا صَاحِبَ حَوْضِیْ
22
آپ نے فرمایا تم پر بھی سلام ہو اے میرے بیٹے اور اے میرے حوض کے مالک
22
قَدْٲَذِنْتُ لَكَ، فَدَخَلَ مَعَہٗ تَحْتَ الْكِسَاءِ۔
23
میں تمہیں اجازت دیتا ہوں۔ پس حسن آپ کے ساتھ چادر میں پہنچ گئے۔
23
فَمَا كَانَتْ اِلَّا سَاعَۃً وَاِذَا بِوَلَدِیَ الْحُسَیْنِ قَدْ ٲَقْبَلَ
24
پھر ایک ساعت ہی گزری ہو گی کہ میرے بیٹے حسین بھی وہاں آ گئے
24
وَقَالَ اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَا ٲُمَّاھُ
25
اور کہنے لگے سلام ہو آپ پر اے والدۂ محترمہ
25
فَقُلْتُ وَعَلَیْكَ اَلسَّلَامُ یَا وَلَدِیْ
26
تب میں نے کہا اور تم پر بھی سلام ہو اے میرے بیٹے،
26
وَیَا قُرَّۃَ عَیْنِیْ وَثَمَرَۃَ فُؤَادِیْ
27
میرے آنکھ کے تارے اور میرے لخت جگر
27
فَقَالَ لِیْ یَا ٲُمَّاھُ اِنَّی ٲَشَمُّ عِنْدَكِ رَائِحَۃً طَیِّبَۃً
28
اس پر وہ مجھ سے کہنے لگے امی جان! میں آپ کے ہاں پاکیزہ خوشبو محسوس کر رہا ہوں
28
كَٲَنَّھَا رَائِحَۃُ جَدِّیْ رَسُوْلِ ﷲُ
29
جیسے میرے نانا جان رسول خدا کی خوشبو ہو
29
فَقُلْتُ نَعَمْ اِنَّ جَدَّكَ وَٲَخَاكَ تَحْتَ الْكِسَاءِ
30
میں نے کہا ہاں تمہارے نانا جان اور بھائی جان اس چادر میں ہیں
30
فَدَنَا الْحُسَیْنُ نَحْوَ الْكِسَاءِ
31
پس حسین چادر کے نزدیک آئے
31
وَقَالَ اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا جَدَّاھُ
32
اور بولے سلام ہو آپ پر اے نانا جان
32
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَنِ اخْتَارَھُ ﷲُ
33
سلام ہو آپ پر اے وہ نبی جسے خدانے منتخب کیا ہے
33
ٲَتَٲْذَنُ لِیْ ٲَنْ ٲَكُوْنَ مَعَكُمَا تَحْتَ الْكِسَاءِ
34
کیا مجھے اجازت ہے کہ آپ دونوں کے ساتھ چادر میں داخل ہو جاؤں؟
34
فَقَالَ وَعَلَیْكَ اَلسَّلَامُ یَا وَلَدِیْ وَیَا شَافِعَ ٲُمَّتِیْ
35
آپ نے فرمایا اور تم پر بھی سلام ہو اے میرےبیٹے اور اے میری امت کی شفاعت کرنے والے
35
قَدْ ٲَذِنْتُ لَكَ، فَدَخَلَ مَعَھُمَا تَحْتَ الْكِسَاءِ۔
36
تمہیں اجازت دیتا ہوں۔ تب حسین ان دونوں کے پاس چادر میں چلے گئے۔
36
فَٲَقْبَلَ عِنْدَ ذٰلِكَ ٲَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ ٲَبِیْ طَالِبٍ
37
اس کے بعد ابو الحسن علی بن ابی طالب بھی وہاں آ گئے
37
وَقَالَ اَلسَّلَامُ عَلَیْكِ یَابِنْتَ رَسُوْلِ ﷲِ
38
اور بولے سلام ہو آپ پر اے رسول خدا کی دختر
38
فَقُلْتُ وَعَلَیْكَ اَلسَّلَامُ یَا ٲَبَاالْحَسَنِ وَیَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
39
میں نے کہا آپ پر بھی سلام ہو اے ابو الحسن، اے مومنوں کے امیر
39
فَقَالَ یَا فَاطِمَۃُ اِنِّیْ ٲَشَمُّ عِنْدَكِ رَائِحَۃً طَیِّبَۃً
40
وہ کہنے لگے اے فاطمہ! میں آپ کے ہاں پاکیزہ خوشبو محسوس کر رہا ہوں
40
كَٲَنَّھَا رَائِحَۃُ ٲَخِیْ وَابْنِ عَمِّیْ رَسُوْلِ ﷲ
41
جیسے میرے برادر اور میرے چچا زاد رسول خدا کی خوشبو ہو
41
فَقُلْتُ نَعَمْ ھَا ھُوَ مَعَ وَلَدَیْكَ تَحْتَ الْكِسَاءِ
42
میں نے جواب دیا ہاں، وہ آپ کے دونوں بیٹوں سمیت چادر کے اندر ہیں
42
فَٲَقْبَلَ عَلِیٌّ نَحْوَ الْكِسَاءِ
43
پھر علی چادر کے قریب ہوئے
43
وَقَالَ اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُوْلَ ﷲِ
44
اور کہا سلام ہو آپ پر اے خدا کے رسول!
44
ٲَتَٲْذَنُ لِیْ ٲَنْ ٲَكُوْنَ مَعَكُمْ تَحْتَ الْكِسَاءِ
45
کیا مجھے اجازت ہے کہ میں بھی آپ تینوں کے پاس چادر میں آ جاؤں؟
45
قَالَ لَہٗ وَعَلَیْكَ اَلسَّلَامُ یَا ٲَخِیْ
46
آپ نے ان سے کہا اور تم پر بھی سلام ہو اے میرے بھائی،
46
ویَا وَصِیِّیْ وَخَلِیْفَتِیْ وَصَاحِبَ لِوَائِیْ
47
میرے قائم مقام، میرے جانشین اور میرے علم بردار،
47
قَدْ ٲَذِنْتُ لَكَ، فَدَخَلَ عَلِیٌّ تَحْتَ الْكِسَاءِ۔
48
میں تمہیں اجازت دیتا ہوں۔ پس علی بھی چادر میں پہنچ گئے۔
48
ثُمَّ ٲَتَیْتُ نَحْوَ الْكِسَاءِ
49
پھر میں چادر کے نزدیک آئی
49
وَقُلْتُ اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَتَاھُ یَارَسُوْلَ ﷲِ
50
اور میں نے کہا سلام ہو آپ پر اے بابا جان، اے خدا کے رسول
50
ٲَتَٲْذَنُ لِیْ ٲَنْ ٲَكُوْنَ مَعَكُمْ تَحْتَ الْكِسَاءِ
51
کیا آپ اجازت دیتے ہیں کہ میں آپ کے پاس چادر میں آ جاؤں؟
51
قَالَ وَعَلَیْكِ اَلسَّلَامُ یَابِنْتِیْ وَیَا بِضْعَتِیْ
52
آپ نے فرمایا اور تم پر بھی سلام ہو میری بیٹی اور میری پارۂ جگر
52
قَدْ ٲَذِنْتُ لَكِ، فَدَخَلْتُ تَحْتَ الْكِسَاءِ۔
53
میں نے تمہیں اجازت دی۔ تب میں بھی چادر میں داخل ہو گئی۔
53
فَلَمَّا اكْتَمَلْنَا جَمِیْعًا تَحْتَ الْكِسَاءِ
54
جب ہم سب چادر میں اکٹھے ہو گئے
54
ٲَخَذَ ٲَبِیْ رَسُوْلُ ﷲ بِطَرَفَی الْكِسَاءِ
55
تو میرے والد گرامی رسول اللہ نے چادر کے دونوں کنارے پکڑے
55
وَٲَوْمَٲَ بِیَدِھِ الْیُمْنٰی اِلَی السَّمَاءِ
56
اور دائیں ہاتھ سے آسمان کی طرف اشارہ کر کے فرمایا
56
وَقَالَ اَللّٰھُمَّ اِنَّ ھٰؤُلَاءِ ٲَھْلُ بَیْتِیْ وَخَاصَّتِیْ وَحَامَّتِیْ
57
اے خدا! یقیناً یہ ہیں میرے اہل بیت، میرے خاص لوگ، اور میرے حامی
57
لَحْمُھُمْ لَحْمِیْ، وَدَمُھُمْ دَمِیْ
58
ان کا گوشت میرا گوشت اور ان کا خون میرا خون ہے
58
یُؤْلِمُنِیْ مَا یُؤْلِمُھُمْ، وَیَحْزُنُنِیْ مَا یَحْزُنُھُمْ
59
جو انہیں ستائے وہ مجھے ستاتا ہے اور جو انہیں رنجیدہ کرے وہ مجھے رنجیدہ کرتا ہے
59
ٲَنَا حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَھُمْ، وَسِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَھُمْ
60
جو ان سے لڑے میں بھی اس سے لڑوں گا، جو ان سے صلح رکھے میں بھی اس سے صلح رکھوں گا
60
وَعَدُوٌّ لِمَنْ عَادَاھُمْ، وَمُحِبٌّ لِمَنْ ٲَحَبَّھُمْ
61
میں ان کے دشمن کا دشمن اور ان کے دوست کا دوست ہوں
61
اِنَّھُمْ مِنِّیْ وَٲَنَا مِنْھُمْ
62
کیونکہ وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں
62
فَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَبَرَكَاتِكَ وَرَحْمَتَكَ
63
پس اے خدا تو قرار دے اپنی عنایتیں اور اپنی برکتیں اور اپنی رحمت
63
وَغُفْرَانَكَ وَرِضْوَانَكَ عَلَیَّ وَعَلَیْھِمْ
64
اور اپنی بخشش اور اپنی خوشنودی، میرے اور ان کیلئے
64
وَٲَذْھِبْ عَنْھُمُ الرِّجْسَ وَطَھِّرْھُمْ تَطْھِیْرًا
65
ان سے ناپاکی کو دور رکھ، ان کو پاک کر، بہت ہی پاک
65
فَقَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ یَا مَلَائِكَتِیْ وَیَا سُكَّانَ سَمٰوَاتِیْ
66
اس پر خدائے بزرگ و برتر نے فرمایا اے میرے فرشتو اور اے آسمان میں رہنے والو
66
اِنَّیِ مَا خَلَقْتُ سَمَاءً مَبْنِیَّۃً، وَلَا ٲَرْضًا مَدْحِیَّۃً
67
بے شک میں نے یہ مضبوط آسمان پیدا نہیں کیا اور نہ پھیلی ہوئی زمین،
67
وَلَا قَمَرًا مُنِیْرًا، وَلَا شَمْسًا مُضِیْئَۃً
68
نہ چمکتا ہوا چاند، نہ روشن تر سورج،
68
وَلَا فَلَكًا یَدُوْرُ، وَلَا بَحْرًا یَجْرِیْ، وَلَا فُلْكًا یَسْرِیْ
69
نہ گھومتے ہوئے سیارے، نہ تھلکتا ہوا سمندر اور نہ تیرتی ہوئی کشتی،
69
اِلَّا فِیْ مَحَبَّۃِ ھٰؤُلَاءِ الْخَمْسَۃِ الَّذِیْنَ ھُمْ تَحْتَ الْكِسَاءِ
70
مگر یہ سب چیزیں ان پانچ نفوس کی محبت میں پیدا کی ہیں جو اس چادر کے نیچے ہیں
70
فَقَالَ الْاَمِیْنُ جَبْرَائِیْلُ یَا رَبِّ وَمَنْ تَحْتَ الْكِسَاءِ
71
اس پر جبرائیل امین نے پوچھا اے پروردگار! اس چادر میں کون لوگ ہیں؟
71
فَقَالَ عَزَّ وَجَلَّ ھُمْ ٲَھْلُ بَیْتِ النُّبُوَّۃِ وَمَعْدِنُ الرِّسَالَۃِ
72
خدائے عزوجل نے فرمایاکہ وہ نبی کے اہلبیت اور رسالت کا خزینہ ہیں
72
ھُمْ فَاطِمَۃُ وَٲَبُوْھَا وَبَعْلُھَا وَبَنُوْھَا
73
یہ فاطمہ اور ان کے بابا، ان کے شوہر، اور ان کے دو بیٹے ہیں
73
فَقَالَ جَبْرَائِیْلُ یَا رَبِّ ٲَتَٲْذَنُ لِیْ
74
تب جبرئیل نے کہا اے پروردگار کیا مجھے اجازت ہے
74
ٲَنْ ٲَھْبِطَ اِلَی الْاَرْضِ لِاَكُوْنَ مَعَھُمْ سَادِسًا
75
کہ زمین پر اتر جاؤں تاکہ ان میں شامل ہو کر چھٹا فرد بن جاؤں؟
75
فَقَالَ ﷲُ نَعَمْ قَدْ ٲَذِنْتُ لَكَ
76
خدائے تعالیٰ نے فرمایا ہاں ہم نے تجھے اجازت دی
76
فَھَبَطَ الْاَمِیْنُ جَبْرَائِیْلُ
77
پس جبرئیل امین زمین پر اتر آئے
77
وَقَالَ اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُوْلَ ﷲِ
78
اور عرض کی سلام ہو آپ پر اے خدا کے رسول!
78
الْعَلِیُّ الْاَعْلی یُقْرِئُكَ السَّلَامَ
79
خدا ئے بلند و برتر آپ کو سلام کہتا ہے
79
وَیَخُصُّكَ بِالتَّحِیَّۃِ وَالْاِكْرَامِ
80
آپ کو درود اور بزرگواری سے خاص کرتا ہے
80
وَیَقُوْلُ لَكَ وَعِزَّتِیْ وَجَلَالِیْ
81
اور آپ سے کہتا ہے مجھے اپنے عزت و جلال کی قسم
81
اِنَّی مَا خَلَقْتُ سَمَاءً مَبْنِیَّۃً، وَلَا ٲَرْضًا مَدْحِیَّۃً
82
کہ بے شک میں نے نہیں پیدا کیا مضبوط آسمان اور نہ پھیلی ہوئی زمین،
82
وَلَا قَمَرًا مُنِیْرًا، وَلَا شَمْسًا مُضِیْئَۃً
83
نہ چمکتا ہوا چاند، نہ روشن تر سورج
83
وَلَا فَلَكًا یَدُوْرُ، وَلَا بَحْرًا یَجْرِیْ
84
نہ گھومتے ہوئے سیارے، نہ تھلکتا ہوا سمندر
84
وَلَا فُلْكًا یَسْرِیْ، اِلَّا لِاَجْلِكُمْ وَمَحَبَّتِكُمْ
85
اور نہ تیرتی ہوئی کشتی مگر سب چیزیں تم پانچوں کی محبت میں پیدا کی ہیں
85
وَقَدْ ٲَذِنَ لِیْ ٲَنْ ٲَدْخُلَ مَعَكُمْ
86
اور خدا نے مجھے اجازت دی ہے کہ آپ کے ساتھ چادر میں داخل ہو جاؤں
86
فَھَلْ تَٲْذَنُ لِیْ یَا رَسُوْلَ ﷲ
87
تو اے خدا کے رسول کیا آپ بھی اجازت دیتے ہیں؟
87
فَقَالَ رَسُوْلُ ﷲ وَعَلَیْكَ اَلسَّلَامُ یَا ٲَمِیْنَ وَحْی ﷲِ
88
تب رسول خدا نے فرمایا کہ تم پر بھی سلام ہو اے خدا کی وحی کے امین!
88
اِنَّہٗ نَعَمْ قَدْ ٲَذِنْتُ لَكَ
89
ہاں میں تجھے اجازت دیتا ہوں
89
فَدَخَلَ جَبْرَائِیْلُ مَعَنَا تَحْتَ الْكِسَاءِ۔
90
پھر جبرائیل بھی ہمارے ساتھ چادر میں داخل ہو گئے۔
90
فَقَالَ لِاَبِیْ اِنَّ ﷲَ قَدْ ٲَوْحٰی اِلَیْكُمْ یَقُوْلُ
91
اور میرے بابا جان سے کہا کہ یقیناً خدا آپ لوگوں کو وحی بھیجتا اور کہتا ہے
91
اِنَّمَا یُرِیْدُ ﷲُ لِیُذْھِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ ٲَھْلَ الْبَیْتِ وَیُطَھِّرَكُمْ تَطْھِیْرًا
92
واقعی خدا نے یہ ارادہ کر لیا ہے کہ آپ لوگوں سے ناپاکی کو دور کرے اے اہل بیت اور آپ کو پاک و پاکیزہ رکھے
92
فَقَالَ عَلِیٌّ لِاَبِیْ یَا رَسُوْلَ ﷲ ٲَخْبِرْنِیْ
93
تب علی نے میرے باباجان سے کہا، اے خدا کے رسول مجھے بتایئے
93
مَا لِجُلُوْسِنَا ھٰذَا تَحْتَ الْكِسَاءِ مِنَ الْفَضْلِ عِنْدَ ﷲ
94
کہ ہم لوگوں کا اس چادر کے اندر آ جانا خدا کے ہاں کیا فضیلت رکھتا ہے؟
94
فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
95
تب حضرت رسول خدا نے فرمایا
95
وَالَّذِیْ بَعَثَنِیْ بِالْحَقِّ نَبِیًّا
96
اس خدا کی قسم جس نے مجھے سچا نبی بنایا
96
وَاصْطَفَانِیْ بِالرِّسَالَۃِ نَجِیًّا
97
اور لوگوں کی نجات کی خاطر مجھے رسالت کے لیے چنا
97
مَا ذُكِرَ خَبَرُنَا ھٰذَا فِیْ مَحْفِلٍ مِنْ مَحَافِلِ ٲَھْلِ الْاَرْضِ
98
اہل زمین کی محفلوں میں سے جس محفل میں ہماری یہ حدیث بیان کی جائے گی
98
وَفِیْہِ جَمْعٌ مِنْ شِیْعَتِنَا وَمُحِّبِیْنَا
99
اور اس میں ہمارے شیعہ اور دوست دار جمع ہوں گے
99
اِلَّا وَنَزَلَتْ عَلَیْھِمُ الرَّحْمَۃُ
100
تو ان پر خدا کی رحمت نازل ہو گی
100
وَحَفَّتْ بِھِمُ الْمَلَائِكَۃُ
101
فرشتے ان کو حلقے میں لے لیں گے
101
وَاسْتَغْفَرَتْ لَھُمْ اِلٰی ٲَنْ یَتَفَرَّقُوْا
102
اور جب تک وہ لوگ محفل سے رخصت نہ ہوں گے وہ ان کے لیے بخشش کی دعا کریں گے
102
فَقَالَ عَلِیٌّ اِذًا وَﷲِ فُزْنَا وَفَازَ شِیْعَتُنَا وَرَبِّ الْكَعْبَۃِ
103
اس پر علی بولے، خدا کی قسم ہم کامیاب ہو گئے اور رب کعبہ کی قسم ہمارے شیعہ بھی کامیاب ہوں گے
103
فَقَالَ ٲَبِیْ رَسُوْلُ ﷲِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
104
تب حضرت رسول نے دوبارہ فرمایا
104
یَا عَلِیُّ وَالَّذِیْ بَعَثَنِیْ بِالْحَقِّ نَبِیًّا
105
اے علی، اس خدا کی قسم جس نے مجھے سچا نبی بنایا
105
وَاصْطَفَانِیْ بِالرِّسَالَۃِ نَجِیًّا
106
اور لوگوں کی نجات کی خاطر مجھے رسالت کے لیے چنا
106
مَا ذُكِرَ خَبَرُنَا ھٰذَا فِیْ مَحْفِلٍ مِنْ مَحَافِلِ ٲَھْلِ الْاَرْضِ
107
اہل زمین کی محفلوں میں سے جس محفل میں ہماری یہ حدیث بیان کی جائے گی
107
وَفِیْہِ جَمْعٌ مِنْ شِیْعَتِنَا وَمُحِبِّیْنَا
108
اور اس میں ہمارے شیعہ اور دوست دار جمع ہوں گے
108
وَفِیْھِمْ مَھْمُوْمٌ اِلَّا وَفَرَّجَ ﷲُ ھَمَّہٗ
109
تو ان میں جو کوئی دکھی ہو گا، خدا اس کا دکھ دور کر دے گا
109
وَلَا مَغْمُوْمٌ اِلَّا وَكَشَفَ ﷲُ غَمَّہُ
110
جو کوئی غمزدہ ہو گا، خدا اس کو غم سے چھٹکارا دے گا
110
وَلَا طَالِبُ حَاجَۃٍ اِلَّا وَقَضَی ﷲُ حَاجَتَہٗ
111
جو کوئی حاجت مند ہو گا، خدا اس کی حاجت پوری کرے گا
111
فَقَالَ عَلِیٌّ اِذًا وَﷲِ فُزْنَا وَسُعِدْنَا
112
تب علی کہنے لگے، بخدا ہم نے کامیابی اور برکت پائی
112
وَكَذٰلِكَ شِیْعَتُنَا فَازُوْا وَسُعِدُوْا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
113
اور اسی طرح ہمارے شیعہ بھی دنیا و آخرت میں کامیاب و سعادت مند ہوں گے
113
وَرَبِّ الْكَعْبَۃِ
114
رب کعبہ کی قسم۔
114