تحفۃ الزائر میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ کسی مومن کو جب کوئی حاجت در پیش ہو یا کسی معاملے میں خوف لاحق ہو تو وہ ایک سفید کاغذ پر یہ عبارت لکھے:
بِسْمِ ﷲ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خدا کے نام سے شروع جو بڑا رحم والا مہربان ہے
1
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَتَوجَّہُ اِلَیْكَ بِٲَحَبِّ الْاَسْمَاءِ اِلَیْكَ وَٲَعْظَمِہَا لَدَیْكَ
2
اے معبود میں تیری طرف آیا ہوں بواسطہ تیرے سب سے پسندیدہ نام کے جو تیرے نزدیک سب ناموں سے عظیم ہے
2
وَٲَتَقَرَّبُ وَٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ بِمَنْ ٲَوْجَبْتَ حَقَّہٗ عَلَیْكَ
3
تیرا قرب چاہا اور تیرے حضور وسیلہ بنایا ہے اس کو جس کا حق تو نے خود پر لازم ٹھہرایا
3
بِمُحَمَّدٍ وَعَلِیٍّ وَفَاطِمَۃَ وَالْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ
4
وسیلہ بنایا ہے محمدؐ، علیؑ، فاطمہؑ، حسنؑ، حسینؑ، کو
4
وَعَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ
5
اور وسیلہ بنایا ہے علیؑ بن الحسینؑ، محمدؑ بن علیؑ
5
وَجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَمُوْسَی بْنِ جَعْفَرٍ
6
جعفرؑ بن محمدؑ کو اور موسٰیؑ بن جعفرؑ
6
وَعَلِیِّ بْنِ مُوْسٰی وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ
7
علیؑ بن موسٰیؑ، محمدؑ بن علیؑ،
7
وَعَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ
8
علیؑ بن محمدؑ اور حسنؑ بن علیؑ کو
8
وَالْحُجَّۃِ الْمُنْتَظَرِ، صَلَوَاتُ ﷲُ عَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِیْنَ
9
اور وسیلہ بنایا ہے حجت منتظرؑ کو، خدا کا درود ہو ان سب معصومینؑ پر
9
اكْفِنِیْ كَذَا وَكَذَا
10
خدایا میرا یہ اور یہ کام بنا دے
10
لفظ كذا وكذا کی بجائے اپنی حاجت کا تذکرہ کرے، پھر اس کاغذ کو مٹی میں لپیٹ کر آب جاری یا کنویں میں ڈال دے۔ انشاء اللہ خداوند کریم جلد ہی یہ حاجت پوری فرما دے گا۔