اور سید ابن طاؤس اور دیگر علماء کا کہنا ہے کہ زائر جب تک نجف اشرف میں مزار کے اندر رہے تو ہر نماز کے بعد خواہ فریضہ ہو یا نافلہ، یہ دعا پڑھتا رہے:
اَللّٰھُمَّ لَا بُدَّ مِنْ ٲَمْرِكَ
1
اے معبود تیرا حکم یقینی ہے
1
وَلَا بُدَّ مِنْ قَدَرِكَ، وَلَا بُدَّ مِنْ قَضَائِكَ
2
تیری تقدیر حتمی اور لازمی ہے، تیرا فیصلہ ضروری ہے
2
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِكَ۔
3
اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو تجھی سے ہے
3
اَللّٰھُمَّ فَمَا قَضَیْتَ عَلَیْنَا مِنْ قَضَاءٍ
4
اے معبود! اپنی قضا میں سے جو تو نے ہم پر جاری کی ہے
4
ٲَوْ قَدَّرْتَ عَلَیْنَا مِنْ قَدَرٍ
5
یا اپنی جو تقدیر ہم پر لازم کی ہے
5
فَٲَعْطِنَا مَعَہٗ صَبْرًا یَقْھَرُہٗ وَیَدْمَغُہٗ
6
اس کیلئے ہمیں ایسا صبر عطا فرما جو خواہشوں پرغالب ہو اور ان کو دبائے
6
وَاجْعَلْہُ لَنَا صَاعِدًا فِیْ رِضْوَانِكَ
7
اسے ہمارے لئے وسیلہ بنا کہ تیری خوشنودی حاصل کریں
7
یُنْمِیْ فِیْ حَسَنَاتِنَا وَتَفْضِیْلِنَا
8
جو اضافے کا ذریعہ بنے ہماری نیکیوں، ہماری بلندیوں،
8
وَسُؤْدَدِنَا وَشَرَفِنَا وَمَجْدِنَا
9
ہماری بزرگیوں، ہماری عزتوں، ہماری بڑائیوں،
9
وَنَعْمَائِنَا وَكَرَامَتِنَا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
10
ہماری نعمتوں اور منزلتوں میں دنیا و آخرت میں
10
وَلَا تَنْقُصْ مِنْ حَسَنَاتِنَا۔
11
اور تو ہماری نیکیوں میں کچھ کمی نہ آنے دے
11
اَللّٰھُمَّ وَمَا ٲَعْطَیْتَنَا مِنْ عَطَاءٍ
12
اے معبود! جو کچھ تو نے ہمیں عطا فرمایا ہے
12
ٲَوْ فَضَّلْتَنَا بِہٖ مِنْ فَضِیْلَۃٍ، ٲَوْ ٲَكْرَمْتَنَا بِہٖ مِنْ كَرَامَۃٍ
13
یا جو بڑائی تو نے ہمیں بخشی ہے یا جو عزت و وقار ہمیں عنایت کیا ہے
13
فَٲَعْطِنَا مَعَہٗ شُكْرًا یَقْھَرُہٗ وَیَدْمَغُہٗ
14
ہمیں اس کے ساتھ شکر کی توفیق دے جو اس پر غالب رہے
14
وَاجْعَلْہُ لَنَا صَاعِدًا فِیْ رِضْوَانِكَ
15
اس کو ہمارے لئے وسیلہ بنا کہ تیری خوشنودی حاصل کریں
15
وَفِیْ حَسَنَاتِنَا وَسُؤْدَدِنَا وَشَرَفِنَا
16
جو اضافے کا ذریعہ بن جائے ہماری نیکیوں، ہماری بلندیوں، ہماری بزرگیوں،
16
وَنَعْمَائِنَا وَكَرَامَتِنَا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
17
نعمتوں اور ہماری عزتوں میں دنیا و آخرت میں
17
وَلَا تَجْعَلْہُ لَنَا ٲَشَرًا وَلَا بَطَرًا وَلَا فِتْنَۃً
18
اور اسے ہمارے لئے غرور و تکبر اور فتنہ قرار نہ دینا
18
وَلَا مَقْتًا وَلَا عَذَابًا وَلَا خِزْیًا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
19
اور دنیا و آخرت میں ہمارے لئے عذاب و رسوائی کا موجب نہ بنا
19
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَثْرَۃِ اللِّسَانِ
20
اے معبود! ہم تیری پناہ لیتے ہیں زبان کی لغزش،
20
وَسُوْءِ الْمَقَامِ، وَخِفَّۃِ الْمِیْزَانِ۔
21
برے ٹھکانے اور میزان عمل کی کمی سے
21
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
22
اے معبود! محمدؐ و آل و محمدؐ پر رحمت نازل فرما
22
وَلَقِّنَا حَسَنَاتِنَا فِی الْمَمَاتِ
23
اور موت کے بعد ہمیں ہماری نیکیاں دکھا
23
وَلَا تُرِنَا ٲَعْمَالَنَا حَسَرَاتٍ
24
اور ہماری بدکرداریاں ہمارے آگے نہ لا
24
وَلَا تُخْزِنَا عِنْدَ قَضَائِكَ
25
اپنے فیصلے کے وقت ہمیں رسوا نہ کر
25
وَلَا تَفْضَحْنَا بِسَیِّئَاتِنَا یَوْمَ نَلْقَاكَ
26
اور جس روز ہم تیرے حضور میں پیش ہوں ہمیں گناہوں پر شرمندہ نہ کر
26
وَاجْعَلْ قُلُوْبَنَا تَذْكُرُكَ وَلَا تَنْسَاكَ
27
ہمارے دلوں کو اپنی یاد میں لگا کہ تجھے فراموش نہ کریں
27
وَتَخْشَاكَ كَٲَنَّھَا تَرَاكَ حَتّٰی تَلْقَاكَ
28
اور تجھ سے ایسے ڈریں گویا تجھے دیکھ رہے ہیں، پھر اسی حال میں حاضر ہو جائیں
28
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
29
اور محمدؐ و آل و محمدؐ پر رحمت فرما
29
وَبَدِّلْ سَیِّئَاتِنَا حَسَنَاتٍ، وَاجْعَلْ حَسَنَاتِنَا دَرَجَاتٍ
30
اور ہماری بدیاں نیکیوں میں بدل کر دے، نیکیوں کو بلندئ درجات کا ذریعہ بنا دے
30
وَاجْعَلْ دَرَجَاتِنَا غُرُفَاتٍ، وَاجْعَلْ غُرُفَاتِنَا عَالِیَاتٍ۔
31
ہمارے درجات کو مکانات جنت بنا دے اور ہمارے مکانات جنت کو بلند تر کر دے
31
اَللّٰھُمَّ وَٲَوْسِعْ لِفَقِیْرِنَا مِنْ سَعَۃِ
32
اے اللہ! ہم میں سے جو محتاج ہے اسے وسعت رزق دے
32
مَا قَضَیْتَ عَلٰی نَفْسِكَ۔
33
جیسا کہ تو نے خود پر واجب کر رکھا ہے
33
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
34
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل کر
34
وَمُنَّ عَلَیْنَا بِالْھُدٰی مَا ٲَبْقیْتَنَا
35
اور جب تک ہم باقی ہیں ہدایت دے کر ہم پر احسان فرما
35
وَالْكَرَامَۃِ مَا ٲَحْیَیْتَنَا، وَالْكَرَامَۃِ اِذَا تَوَفَّیْتَنَا
36
جب تک زندہ ہیں عزت و آبرو دے، جب مریں تو ہمیں بخشش سے نواز
36
وَالْحِفْظِ فِیْمَا بَقِیَ مِنْ عُمْرِنَا
37
ہماری بقا و زندگی میں ہماری حفاظت فرما
37
وَالْبَرَكَۃِ فِیْمَا رَزَقْتَنَا، وَالْعَوْنِ عَلٰی مَا حَمَّلْتَنَا
38
جو رزق ہمیں دیا ہے اس میں برکت عطا کر، فرائض کی ادائیگی میں مدد فرما
38
وَالثَّبَاتِ عَلٰی مَا طَوَّقْتَنَا
39
جو طاقت ہمیں دی ہے اسے قائم رکھ
39
وَلَا تُؤَاخِذْنَا بِظُلْمِنَا، وَلَا تُقَایِسْنَا بِجَھْلِنَا
40
ہمارے ظلم پر ہماری گرفت نہ فرما، ہماری جہالت پر حساب نہ کر
40
وَلَا تَسْتَدْرِجْنَا بِخَطَایَانَا
41
ہماری خطاؤں کے باعث عذاب میں اضافہ نہ کر
41
وَاجْعَلْ ٲَحْسَنَ مَا نَقُوْلُ ثَابِتًا فِیْ قُلُوْبِنَا
42
ہم جو اچھی بات کہتے ہیں وہ ہمارے دلوں میں نقش فرما دے
42
وَاجْعَلْنَا عُظَمَاءَ عِنْدَكَ، وَٲَذِلَّۃً فِیْ ٲَنْفُسِنَا
43
اور ہمیں اپنے حضور بڑا بنا اور خود ہمارے نزدیک ہمیں پست بنائے رکھ
43
وَانْفَعْنَا بِمَا عَلَّمْتَنَا، وَزِدْنَا عِلْمًا نَافِعًا
44
جو علم تو نے دیا ہے اسے مفید قرار دے اور مفید علم میں اضافہ فرما
44
وَٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ قَلْبٍ لَا یَخْشَعُ
45
اور میں تیری پناہ لیتا ہوں نہ ڈرنے والے دل سے
45
وَمِنْ عَیْنٍ لَا تَدْمَعُ، وَمِنْ صَلَاۃٍ لَا تُقْبَلُ
46
اور آنسو نہ بہانے والی آنکھ سے اور قبول نہ ہونے والی نماز سے
46
ٲَجِرْنَا مِنْ سُوْءِ الْفِتَنِ
47
ہمیں بری آزمائش سے بچائے رکھ
47
یَا وَلِیَّ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔
48
اے دنیا و آخرت کے ولی و حاکم۔
48
مصباح الزائر میں سید فرماتے ہیں کہ امیر المؤمنینؑ کی نماز زیارت کے بعد ایک اور مستحب دعا بھی پڑھی جاتی ہے اور وہ یہ ہے:
یَا اَللّٰهُ یَا اَللّٰهُ یَا اَللّٰهُ یَا مُجِیْبَ دَعْوَۃِ الْمُضْطَرِّیْنَ .... الخ
49
اے اللہ اے اللہ اے اللہ اے پریشان حال کی دعا قبول کرنے والے۔
49
یہ فقیر کہتا ہے کہ یہ وہی دعائے صفوان ہے جو دعائے علقمہ کے نام سے معروف ہے، اس کا ذکر زیارت عاشور کے ذیل میں آئے گا۔