تَوَكَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ
1
میں بھروسہ کرتا ہوں اس زندہ پر جسے موت نہیں
1
وَتَحَصَّنْتُ بِذِی الْعِزَّةِ وَالْجَبَرُوْتِ
2
اس کی حفاظت میں ہوں جو عزت اور جبروت والا ہے
2
وَاسْتَعَنْت بِذِی الْكِبْرِیَاءِ وَالْمَلَكُوْتِ
3
اس سے مدد مانگتا ہوں جو بزرگی بڑائی اور اقتدار والا ہے
3
مَوْلَایَ اسْتَسْلَمْتُ اِلَیْكَ فَلَا تُسْلِمْنِیْ
4
میرے مالک میں خود کو تیرے سپرد کرتا ہوں تو مجھے کسی کے سپرد نہ کرنا
4
وَتَوَكَّلْتُ عَلَیْك فَلَا تَخْذُلْنِیْ
5
میں تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں پس مجھے چھوڑ نہ دینا
5
وَلَجَأْتُ اِلٰی ظِلِّكَ الْبَسِیْطِ فَلَا تَطْرَحْنِیْ
6
تیرے پھیلے ہوئے سائے میں پناہ لی ہے مجھے دور نہ کرنا
6
أَنْتَ الْمَطْلَبُ وَاِلَیْكَ الْمَهْرَبُ
7
تو ہی میری طلب ہے، تیری طرف بھاگ آیا ہوں
7
تَعْلَمُ مَا أُخْفِیْ وَمَا أُعْلِنُ
8
تو جانتا ہے جو میں چھپاتا اور ظاہر کرتا ہوں
8
وَتَعْلَمُ خَائِنَةَ الْاَعْیُنِ وَمَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ
9
تو آنکھ کی خیانت کو جانتا ہے اور اسے بھی جو سینوں میں پوشیدہ ہے
9
فَأَمْسِكْ عَنِّیْ اَللّٰهُمَّ أَیْدِی الظَّالِمِیْنَ
10
پس مجھ سے روکے رکھ اے معبود سب ظالموں کے ہاتھوں کو
10
مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ أَجْمَعِیْنَ
11
جو جنوں اور انسانوں میں سے ہیں
11
وَاشْفِنِیْ وَعَافِنِیْ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
12
تو مجھے شفا و عافیت دے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
12