یَا مَنْ اِذَا اسْتَعَذْتُ بِہٖ أَعَاذَنِیْ
1
اے وہ کہ جب میں نے اس سے پناہ مانگی تو مجھے پناہ دی
1
وَاِذَا اسْتَجَرْتُ بِہٖ عِنْدَ الشَّدَائِدِ أَجَارَنِیْ
2
جب سختیوں میں اس سے امان چاہی تو اس نے مجھے امان دی
2
وَاِذَا اسْتَغَثْتُ بِہٖ عِنْدَ النَّوَائِبِ أَغَاثَنِیْ
3
جب مصیبتوں میں اس سے حمایت چاہی تو اس نے میری حمایت کی
3
وَاِذَا اسْتَنْصَرْتُ بِہٖ عَلٰی عَدُوِّیْ نَصَرَنِیْ وَأَعَانَنِیْ
4
جب دشمن کے خلاف اس سے مدد مانگی تو اس نے میری مدد فرمائی اور کمک کی
4
اِلَیْكَ الْمَفْزَعُ وَأَنْتَ الثِّقَةُ
5
تیری بارگاہ میں میری جائے پناہ ہے، تو میرا سہارا ہے
5
فَاقْمَعْ عَنِّیْ مَنْ أَرَادَنِیْ، وَاغْلِبْ لِیْ مَنْ كَادَنِیْ
6
پس جو برا اردہ کرے اسے مجھ سے دور کر دے، جو مجھے دھوکہ دے تو اسے زیر کر دے
6
یَا مَنْ قَالَ اِنْ یَنْصُرْكُمُ ﷲُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ
7
اے وہ جس نے کہا اگر خدا تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غلبہ نہیں پا سکتا
7
یَا مَنْ نَجّٰی نُوْحًا مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِیْنَ
8
اور وہ جس نے نوحؑ کو ستمگار قوم سے نجات دی
8
یَا مَنْ نَجّٰی لُوْطًا مِنَ الْقَوْمِ الْفَاسِقِیْنَ
9
اے وہ جس نے لوطؑ کو اس بدکار قوم سے بچائے رکھا
9
یَا مَنْ نَجّٰی هُوْدًا مِنَ الْقَوْمِ الْعَادِیْنَ
10
اے وہ جس نے ہودؑ کو حد سے بڑھنے والی قوم سے چھڑایا
10
یَا مَنْ نَجّٰی مُحَمَّدًا صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَاٰلِهِ مِنَ الْقَوْمِ الْكَافِرِیْنَ
11
اے وہ جس نے محمدؐ کو کفر کرنے والی قوم سے صاف بچا لیا
11
نَجِّنِیْ مِنْ أَعْدَائِیْ وَأَعْدَائِكَ بِأَسْمَائِكَ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ
12
مجھے میرےاور اپنے دشمنوں سے نجات دے اپنے ناموں کے واسطے سے اے بڑے رحم والے اے مہربان
12
لَا سَبِیْلَ لَهُمْ عَلٰی مَنْ تَعَوَّذَ بِالْقُرْاٰنِ وَاسْتَجَارَكَ بِالرَّحِیْمِ الرَّحْمٰنِ
13
وہ اس پر راہ نہیں پاتے جو پناہ لے قرآن کی اور امان مانگے خدائے رحیم و رحمٰن سے
13
الرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوٰی
14
وہ رحمٰن جو عرش پر حاوی ہے
14
اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌ
15
تیرے رب کی گرفت بڑی سخت ہے
15
اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِیُٔ وَیُعِیْدُ، وَهُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ
16
کیونکہ وہ آغاز کرنے اور لوٹانے والا ہے، وہ بخشنے اور محبت کرنے والا ہے
16
ذُوالْعَرْشِ الْمَجِیْدِ فَعَّالٌ لِمَا یُرِیْدُ
17
وہ شان والے عرش کا مالک جو چاہے کر سکتا ہے
17
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ ﷲُ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
18
تو اگروہ منہ موڑیں تو کہو میرے لیے کافی ہے اللہ، نہیں کوئی معبود مگر وہی
18
عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
19
میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور وہ عظمت والے عرش کا مالک ہے۔
19