الْخَالِقُ أَعْظَمُ مِنَ الْمَخْلُوْقِیْنَ
1
وہ خالق تمام مخلوقات سے عظیم تر ہے
1
وَالرَّازِقُ أَبْسَطُ یَدًا مِنَ الْمَرْزُوْقِیْنَ
2
وہ رازق ہے اس کاہاتھ رزق پانے والوں سے کشادہ ہے
2
وَنَارُ ﷲِ الْمُؤْصَدَةُ فِیْ عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ
3
خدا کی آگ شعلہ زن ہے اونچے ستونوں میں
3
تَكِیْدُ أَفْئِدَةَ الْمَرَدَةِ
4
کہ پھانس لیتی ہے سرکشوں کے دلوں کو
4
وَتَرُدُّ كَیْدَ الْحَسَدَةِ بِالْاَقْسَامِ بِالْاَحْكَامِ
5
پلٹاتی ہے حاسدوں کی سازشوں کو جو قسموں اور حکموں سے کرتے ہیں
5
بِاللَّوْحِ الْمَحْفُوْظِ وَالْحِجَابِ الْمَضْرُوْبِ
6
اور لوح محفوظ تانے ہوئے پردے کے ساتھ ہے
6
بِعَرْشِ رَبِّنَا الْعَظِیْمِ
7
ہمارے عظمت والے رب کے عرش کے ساتھ
7
احْتَجَبْتُ وَاسْتَتَرْتُ وَاسْتَجَرْتُ وَاعْتَصَمْتُ
8
میں نے پردہ بنا لیا، چھپ گیا ہوں، پناہ لے لی، خودکو بچایا ہے
8
وَتَحَصَّنْتُ بِالٓم وَبِكٓهٰیٰعٓصٓ وَبِطٰهٰ وَبِطٰسٓمٓ
9
قلعہ بند ہو گیا ہوں الم کے ساتھ، کھیعص کے ساتھ، طہ کے ساتھ، طسم کے ساتھ،
9
وَبِحٰمٓ وَبِحٰمٓعٓسٓقٓ وَنُوْٓن وَبِطٰسِیْن وَبِقٓ
10
حم کے ساتھ، حمعسق کے ساتھ، نون کے ساتھ، طسین کے ساتھ، ق کے ساتھ،
10
وَالْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِ وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌ
11
قرآن مجید کے ساتھ اور وہ ایک بڑی قسم ہے اگر تمہیں علم ہو
11
وَﷲُ وَلِیِّیْ وَنِعْمَ الْوَكِیْلُ
12
اور خدا میرا سرپرست ہےاور وہ بہترین کارساز ہے۔
12