اس میں بعض قرآنی آیات اور چند مختصر و مفید دعائیں مذکور ہیں جو میں نے معتبر کتب سے منتخب کی ہیں ۔ان میں اول یہ قرآنی آیات ہیں کہ جنہیں سید اجل سید علی خاں شیرازیؒ نے کتاب کلم طیب میں نقل کیا ہے کہ اسم اعظم لفظ اللہ سے شروع اور لفظ ھُوَ پر ختم ہوتا ہے، اس میں اسم کے حروف بلا نقطہ کے ہیں اور اس پر اعراب لگائیں یا نہ لگائیں، اس کی قرائت میں کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ قرآن کریم کی پانچ سورتوں یعنی سورۂ بقرہ، آل عمران، نساء، طٰہٰ اور تغابن کی پانچ آیتوں میں موجود ہے۔ شیخ مغربی کافرمان ہے کہ جو شخص روزانہ گیارہ مرتبہ ان آیات کے پڑھنے کو اپنا ورد بنا لے تو اس کی ہر چھوٹی بڑی مشکل بہت جلد آسان ہو جائے گی اور وہ پانچ آیات یہ ہیں:

﴿۱﴾ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ
1
اللہ وہ ہے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ و قائم ہے
1

یہ آیت الکرسی ہے اسے تا آخر پڑھنا چاہیئے۔

﴿۲﴾ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ
2
اللہ وہ ہے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زندہ و قائم ہے
2
نَزَّل عَلَیْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِمَا بَیْنَ یَدَیْہِ
3
اس نے تم پر کتاب برحق نازل کی جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے
3
وَٲَنْزَلَ التَّوْرَاۃَ وَالْاِنْجِیْلَ مِنْ قَبْلُ ھُدًى لِلنَّاسِ
4
اور اس نے انسانوں کی ہدایت کے لیے توریت و انجیل نازل کی
4
وَٲَنْزَلَ الْفُرْقَانَ۔
5
اور اسی نے قرآن اتارا ہے
5
﴿۳﴾ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ
6
اللہ وہ ہے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں
6
لَیَجْمَعَنَّكُمْ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ لَا رَیْبَ فِیْہِ
7
وہ ضرور تم سب کو قیامت کے دن اکٹھا کرے گا، اس میں شک نہیں
7
وَمَنْ ٲَصْدَقُ مِنَ ﷲِ حَدِیْثًا
8
بات کہنے میں اللہ تعالیٰ سے زیادہ سچا کون ہے
8
﴿۴﴾ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ لَہُ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنٰی
9
اللہ وہ ہے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کے لیے اچھے اچھے نام ہیں۔
9
﴿۵﴾ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ
10
اللہ وہ ہے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں
10
وَعَلَی ﷲِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ۔
11
اور مومن تو اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں۔
11